ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
35. عِبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور استعمال


”35. عِبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور استعمال،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”35. عِبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور استعمال،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

لوگ کھڑکیوں کو دھوتے اور جھاڑو پونچھ کرتے ہوئے

35.

عِبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور استعمال

35.1

مقصد

کلِیسیا عِبادت گاہیں مہیا کرتی ہے تاکہ وہ سب جو اِس میں داخل ہوں:

35.2

کردار اور ذمہ داریاں

35.2.2

منتظم برائے کلِیسیائی سہولیات

کلِیسیا کا منتظمِ سہولیات ملازم ہر ایک سٹیک کی عِبادت گاہ کے انتظامات کو چلانے میں مدد کرتا ہے۔ وہ بڑی مرمت، گہری صفائی، اور عمارت کی معمول کی دیکھ بھال کا انتظام کرتا یا کرتی ہے۔

جب ضرورت ہو، منتظمِ سہولیات نمایندگانِ عمارت برائے سٹیک و وارڈ کو سِکھانے میں مدد کرتا ہے کہ عمارت کو کیسے صاف کرنا اور دیگر مقامی کام سرانجام دینے ہیں۔ وہ ہدایات، سامان اور آلات مہیا کرتا یا کرتی ہے۔

وہ بشپ صاحبان کی صدارتوں کے ساتھ عمارتوں کے اخراجات کا بھی جائزہ لے سکتا یا سکتی ہے۔

35.2.7

بشپ صاحبان کی صدارت

بشپ صاحبان کی صدارتیں (یا نمائندہِ وارڈ برائے عمارت) اَرکان کو سِکھاتا ہے کہ عمارت کو کیسے استعمال کرنا، دیکھ بھال کرنی اور محفوظ رکھنا ہے۔ بشپ صاحبان کی صدارت قائدینِ وارڈ کو عمارت کی چابیاں بھی تقسیم کرتے ہیں۔

وہ یقینی بناتے ہیں کہ عمارت کے اندر یا میدانوں میں سرگرمیاں محفوظ انداز میں سرانجام دی جائیں (دیکھیے 20.7

وہ منتظمِ سہولات کے ساتھ دیکھ بھال اور انتظامی ضروریات سے متعلق بات چیت کرتا ہے۔ وہ منتظمِ سہولات کے ساتھ متعلقہ اخراجات کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔

35.2.9

نمائندہِ وارڈ برائے عمارت

بشپ صاحبان کی صدارت فیصلہ کرتی ہے آیا کہ نمائندہِ وارڈ برائے عمارت کو بُلاہٹ دینی ہے۔ اگر وہ یہ بُلاہٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو بشپ صاحبان کی صدارت ایک بالغ مرد یا خاتون رُکن کو بُلاہٹ دے سکتے ہیں۔ اگر نمائندہِ وارڈ برائے عمارت نہیں بُلایا جاتا ہے، تو بشپ یہ ذمہ داری اپنے کسی ایک مُشیر، کلرک برائے وارڈ، یا نائب کلرک برائے وارڈ، یا ایگزیکٹیو سیکرٹری کو تفویض کر سکتا ہے۔

نمائندہِ وارڈ برائے عمارت اراکین اور رضاکاروں کو عمارت کی صفائی اور دیکھ بھال کے لیے منظم کرتا ہے۔ وہ اُنھیں سِکھاتا یا سِکھاتی ہے کہ دست یاب سامان اور آلات کے ساتھ کیسے ہر ایک کام کرنا ہے۔

35.3

عِبادت گاہیں مہیا کرنا

مُقامی حالات اور ضروریات کی بنیاد پر عِبادت گاہیں حجم و ساخت میں مختلف ہوتی ہیں۔ عِبادت گاہ کلِیسیا کی تعمیر شدہ یا خریدی ہوئی جگہ، کسی رکن کا گھر، مقامی سکول یا کمیونٹی سینٹر، کرایہ پر لی گئی جگہ، یا کوئی اور منظور شدہ انتخاب ہو سکتا ہے۔

علاقہ اور مقامی راہ نما موجودہ عِبادت گاہوں کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اضافی جگہ کی سفارش کرنے میں دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

35.4

عِبادت گاہوں کی دیکھ بھال کرنا

35.4.1

عِبادت گاہوں کی صفائی اور دیکھ بھال کرنا

مقامی راہ نما اور اَرکان، بشمول نوجوانان، ہر عمارت کو صاف اور اچھی حالت میں رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

صفائی کا شیڈول اَرکان پر بوجھ نہیں ہونا چاہیے۔ مثلاً، اگر عمارت میں آنا مُشکل ہو، تو اَرکان ہفتہ وار تقریبات کے حصہ کے طور پر صفائی کر سکتے ہیں جب وہ پہلے ہی سے عمارت میں موجود ہوں۔

35.4.2

مرمت کی درخواست کرنا

وارڈ کے اَرکان اور مجالسِ سٹیک عمارت کی مرمت کی ضروریات کی اطلاع کر سکتے ہیں۔ ایسا فسیلٹی ایشو ریورٹنگ (ایف آئی آر) ٹول کا استعمال کرکے کیا جا سکتا ہے۔

35.4.5

حفاظت و سلامتی

قائدین اور اَرکان کو چاہیے کہ وہ:

  • محفوظ داخلے اور خروج کے لیے دالانوں، سیڑھیوں، خارجی راستوں اور کمرہ اشیائے ضروریات کو صاف رکھیں۔

  • عمارتوں میں مضر(خطرناک) یا آتش گیر مادے مت رکھیں۔

  • عمارت کو مقفل کرنے کا طریقہ کار بنائیں اور عمل کریں۔

  • کلِیسیائی ملکیتی سازو سامان کو چوری سے محفوظ رکھیں۔

  • پانی، بجلی، اور گیس یا ایندھن جیسے سامانِ افادیت کو کیسے بند کرنا ہے اِس کے بارے میں جانیں۔

جیسے ضرورت ہو، منتظمِ سہولیات ایک نقشہ فراہم کر سکتا ہے جس میں آگ بجھانے والے آلات، ابتدائی طبی امداد کی کٹس، اور سہولیات کو بند کرنے کے مقامات دکھائے جا سکتے ہیں۔ تحفظ سے متعلق مزید معلومات ”عِبادت گاہوں کی مراقبت“ میں ”طریقہ کار برائے تحفظ اور مُقفل کرنا“ (راہ نما عِبادت گاہ سہولیات) میں دست یاب ہیں۔ مزید دیکھیے 20.7۔

35.5

حکمتِ عملیاں برائے استعمالِ کلِیسیائی ملکیت

35.5.1

فن پارے

عِبادت گاہوں کو یِسُوع مسِیح کے لیے احترام اور اُس پر اَرکان کے ایمان کی گواہی کا عکاس ہونا چاہیے۔ اِس مرکزی عقیدے کو ظاہر کرنے میں مدد کے لیے یِسُوع مسِیح کی منظر کشی کرنے والے فن پاروں کو عِبادت گاہ کے برآمدوں میں آویزاں کرنا چاہیے۔

35.5.2

عمارت کے استعمالات جن کی اجازت نہیں ہے

35.5.2.1

تجارتی استعمالات

کلِیسیائی ملکیت کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً، اِسے کسی بھی قسم کے کاروبار کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ایسا استعمال کلِیسیائی ملکیت کے مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ یہ مقامی یا قومی قوانین سے بھی متصادم ہو سکتا ہے جو کلِیسیا کی ملکیت کو ٹیکس سے استثنیٰ کی اجازت دے سکتے ہیں۔

مقررین یا معلمین جو شُرکا کو بھرتی کرتے ہیں، گاہکوں یا موکلوں کو طلب کرتے ہیں، یا سیمنار، اسباق، (ماسوائے پیانو یا آرگن بجانے کی نجی ہدایات 19.7.2) ورزشی کلاسوں، اور دیگر سرگرمیاں کرنے کے لیے فیس ادا کیے جاتے ہیں، اِن کی میزبانی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

5.5.2.2

سیاسی مقاصد

کلِیسیائی ملکیت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اِس میں سیاسی اجلاس یا مُہم کا انعقاد شامل ہے۔ کلِیسیا سیاسی طور پر غیر جانبدار ہے (دیکھیے 38.8.30

35.5.2.3

دیگر استعمالات

کلِیسیائی ملکیت کے دیگر استعمالات جن کی اجازت نہیں ہے، اُن میں شامل ہیں:

  • منظم ایتھلیٹک مشقوں یا دیگر تقریبات کا انعقاد جو کلِیسیا کی طرف سے سپانسر نہیں کیا جاتا ہے۔ کمیونٹی کوائریں اور سول نکاح مستثنٰی ہو سکتے ہیں (دیکھیے 38.3.4 سول نکاح سے متعلق)۔

  • رات کو پناہ کی منظوری دینا (ماسوائے ہنگامی حالات میں؛ دیکھیے 35.5.4

  • کیمپنگ یا دیگر سرگرمیاں جن میں رات کو سونا شامل ہے۔

درجِ ذیل استعمالات کی عموماً اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ مقامی راہ نما منتظمِ سہولیات سے رابطہ کریں اگر وہ محسوس کریں کہ کسی استثنا کی ضرورت ہے۔

  • کلِیسیائی عمارات اور ملکیتوں کو کرایہ یا لیز پر دینا

  • ملکیتوں کا سیاسی ووٹر کے اندراج کرنے یا پولنگ کی جگہوں کے طور پر استعمال کرنا؛ جب کوئی معقول متبادل نہ ہو اور تقریب کلِیسیا کی ساکھ یا غیر جانبدارانہ پوزیشن کو نقصان نہ پہنچائے تو سرکاری حکام کی درخواست پر استثنا کیا جا سکتا ہے (دیکھیں 38.8.30)

35.5.4

ہنگامی حالات

ہنگامی حالت کے دوران میں، صدرِ سٹیک فیصلہ کرتا ہے آیا کہ وارڈ یا سٹیک کی مجالس کا انعقاد کیا جائے یا نہیں۔ وہ عمارات اور کلِیسیائی ملکیت کو آفات سے متعلق امدادی ایجنسیوں اور متعلقہ کوششوں کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے سکتا ہے۔

35.5.10

عشائے ربانی کی عِبادات کے دوران تصاویر لینا یا ویڈیو ریکارڈنگ کرنا

عشائے ربانی کی عبادات مُقدس ہوتی ہیں۔ اِسی وجہ سے، عشائے ربانی کی عبادات میں تصاویر لینے یا ریکارڈنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

عشائے ربانی کی عبادات اور دیگر مجالس کو نشر کرنے یا سٹریمنگ سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 29.7۔