سیمنریاں اور انسٹی ٹیوٹ
مِثلِ مسِیح تدرِیس کا جائزہ


”مِثلِ مسِیح تدرِیس کا جائزہ،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا (2022)

مِثلِ مسِیح تدرِیس کا جائزہ

2:19

درج ذیل خاکے اِس مواد میں سِکھائے گئے اُصُولوں کا جائزہ فراہم کرتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح پر توجّہ مرکُوز کریں

یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دیں چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں

  • یِسُوع مسِیح کی مثال پر زور دیں۔

  • یِسُوع مسِیح کے القاب، کِرداروں اور صفات کے بارے میں تعلیم دیں۔

  • یِسُوع مسِیح کی گواہی دینے والی علامات کو تلاش کریں۔

سیکھنے والوں کی یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کریں

  • سیکھنے والوں کی اُن کی زِندگیوں میں خُداوند کی محبت، قُدرت، اور شفقت کو پہچاننے میں مدد کریں۔

  • آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے تعلُق کو مضبُوط بنانے میں سیکھنے والوں کی مدد کریں۔

  • سیکھنے والوں کی دانستہ طور پر زیادہ سے زیادہ یِسُوع مسِیح کی مانِند بننے کی کوشش کرنے میں مدد کریں۔

مِثلِ مسِیح تدرِیس کے اُصُول

اُن سے محبت رکھیں جِنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں

  • جَیسے خُدا دیکھتا ہے سیکھنے والوں کو وَیسے دیکھیں۔

  • اُنھیں جاننے کی کوشش کریں—اُن کے حالات، ضروریات اور خُوبیوں کو سمجھیں۔

  • نام بنام اُن کے واسطے دُعا کریں۔

  • اَیسا محفوظ ماحول بنائیں جہاں سب کا احترام کیا جائے اور معلوم ہو کہ اُن کی شراکت کو سراہا جاتا ہے۔

  • اپنی محبت کے اظہار کے لیے مناسب طریقے تلاش کریں۔

رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دیں۔

  • خُود کو رُوحانی طور پر تیار کریں۔

  • سیکھنے والوں کی ضرُوریات کی بابت رُوحانی ترغِیبات کو قبُول کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔

  • رُوحُ القُدس کے وسِیلے سے سیکھنے والوں کے درس کے واسطے ماحول اور مواقع پیدا کریں۔

  • سیکھنے والوں کی اِنفرادی مُکاشفہ پانے، پہچاننے اور اِس پر عمل کرنے میں مدد کریں۔

  • اکثر گواہی دیں، اور سیکھنے والوں کو اپنے جذبات، تجربات اور شہادتیں بتانے کی دعوت دیں۔

عقیدہ کی تعلیم دیں

  • اپنے واسطے یِسُوع مسِیح کی تعلیم سِیکھیں۔

  • صحائف اور آخِری ایّام کے نبیوں کے کلام سے تعلیم دیں۔

  • صحائف میں سچّائیوں کو تلاش کرنے، پہچاننے اور سمجھنے میں مُتعلمین کی مدد کریں۔

  • اِن سچّائیوں پر توجہ مرکوز کریں جو تبدیلی کا باعث بنتی ہیں اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان قائم کرتی ہیں۔

  • یِسُوع مسِیح کی تعلیم میں شخصی موافقت تلاش کرنے میں سیکھنے والوں مدد کریں۔

مُستَعد تدریس کی دعوت دیں

  • سیکھنے والوں کی اُن کی اپنی تعلیم کی ذمہ داری لینے میں مدد کریں۔

  • روزانہ اِنجِیل کا مُطالعہ کر کے سیکھنے والوں کو نجات دہندہ کو جاننے کی ترغیب دیں۔

  • سیکھنے والوں کو تدریس کی تیاری کے لیے دعوت دیں۔

  • سیکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اُن سچّائیوں کا تذکرہ کریں جو وہ سِیکھ رہے ہیں۔

  • سیکھنے والوں کو جو کُچھ وہ سِیکھ رہے ہیں اُس پر عمل کرنے کی دعوت دیں۔

جدول برائے مِثلِ مسِیح تدرِیس کا جائزہ