سیمنریاں اور انسٹی ٹیوٹ
برائے قائدین—مُعلمین کی کامیاب ہونے میں مدد کریں


”برائے قائدین—مُعلمین کی کامیاب ہونے میں مدد کریں،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (2022)

”برائے قائدین—مُعلمین کی کامیاب ہونے میں مدد کریں،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

سنڈے سکول کی جماعت

برائے قائدین—مُعلمین کی کامیاب ہونے میں مدد کریں

فرداً فرداً بات چِیت

اکثر مُعلمین کی مُنفرد ضرُوریات کو پُورا کرنے کا بہترین طریقہ فرداً فرداً بات چیت کے ذریعے سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، قائد کی حیثیت سے، آپ کلاس سے پہلے یا بعد میں مُعلم کے ساتھ مختصر گُفت گُو کر سکتے ہیں تاکہ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا کے اُصُولوں پر بات چِیت کر سکیں۔ آپ مُعلم کو سِکھاتے ہُوئے دیکھ کر اِس گُفت و شُنید کی تیاری کر سکتے ہیں۔ مُعلم کی خُوبیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کریں اور اُن طریقوں کو دریافت کریں جن سے آپ مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

کسی مُعلم کی صلاحیتوں کی اَہمیت پر توجہ دینا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ بہتری کے مواقع کی نشان دہی کرنا۔ مُعلمین کے ساتھ بات چیت شُروع کرنا مددگار ہے کہ وہ خُود غور کریں کہ کیا خُوش اسلُوبی سے انجام پا رہا ہے اور وہ کیسا محسوس کرتے ہیں کہ کہاں ترقی ہو سکتی ہے۔

جب آپ مُعلمین سے ملتے ہیں، تو اُن کو تقویت دینے کے طریقوں پر غَور کریں اور اُن کی خدمت کے لیے شفقت اور شکر گزاری کے ساتھ اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔

مشاورتی مجلس برائے معلمین

ہر حلقہ کو سہ ماہی مُعلمین کے مشاورتی اجلاس منعقد کرنے چاہئیں جہاں مُعلمین مِثلِ مسِیح تدرِیس کے اُصُولوں کے بارے میں مل کر مشورہ کر سکتے ہیں۔ مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کا اَجلاس والدین کے لیے بھی مُنعقد کِیا جا سکتا ہے (دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ ایّام میں خِدمت کرنا، 13.5، ChurchofJesusChrist.org

اِن اَجلاس کا اِنعقاد کب ہونا چاہیے؟

مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاس اتوار کو 50 منٹ کے دورانیہ کی جماعت کے وقت کے دوران مُنعقد ہوتے ہیں۔

  • کہانتی جماعتوں، اَنجمنِ خواتین، اور اَنجمنِ دختران کے مُعلمین مقامی راہ نماؤں کی طرف سے مقرر کردہ، پہلے یا تِیسرے اِتوار کو اِن مشاورتی مجالس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

  • سنڈے سکول کی جماعت کے مُعلمین مقامی راہ نماؤں کی طرف سے مقرر کردہ، دُوسرے یا چوتھے اِتوار کو اِن مشاورتی مجالس میں شِرکت کر سکتے ہیں۔

  • پرائمری کے مُعلمین وارڈ کی صدارت برائے پرائمری اور سنڈے سکول کی طرف سے مقرر کردہ، کسی بھی اِتوار کو اِن مشاورتی مجالس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اگر مطلوب ہو تو، پرائمری مُعلمین دُوسرے اساتذہ سے الگ بچّوں کی تدرِیس کی منفرد ضرُوریات کے بارے میں مشورت کے لیے اِکٹھے ہو سکتے ہیں۔ ایسا 20 منٹ کی حمدوثنا کے دوران میں، اِتوار کی باقاعدہ عِبادت سے پہلے یا بعد میں، یا ہفتے کے کسی اور دِن ہو سکتا ہے۔ پرائمری کے مُعلمین کے لیے ایک سہ ماہی کے دوران میں ایک سے زائد مشاورتی مجالس مُنعقد کی جاسکتی ہیں، تاکہ تمام پرائمری اساتذہ ایک ہی وقت میں غیر حاضر نہ ہوں۔ (توجہ فرمائیں: حسبِ ضرُورت، پرائمری صدارت مُتبادل مُعلمین کو ذمہ داری دیتی ہے، کلاسوں کو یکجا کرتی ہے، یا پرائمری مُعلمین کو مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاسوں میں شِرکت کی اِجازت دینے کے لیے دیگر اِنتظامات کرتی ہے۔)

  • مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کا اَجلاس والدین کے لیے اِتوار کو مُنعقد کِیا جا سکتا ہے، جیسے حلقہ کی مشاورتی مجلس طے کرتی ہے۔

کِس کِس کو شِرکت کرنی چاہیے؟

ہر وہ شخص جو وارڈ میں کورم یا کلاس پڑھاتا ہے، اُس کے ساتھ کم از کم ایک کہانتی حامِل یا ذمہ دار تنظیمی راہ نما اِن کورمز یا کلاسز میں حاضر ہونا چاہیے۔ اگر ضرُوری ہو تو، شُرکا کو اُن کی ضرُوریات کے مطابق گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جن کو وہ سِکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، نوجوانوں یا بچّوں کے مُعلمین نوجوانوں یا بچّوں کی تدرِیس کے مُتعلق مخصُوص مسائل پر بات کرنے کے لیے الگ سے اجلاس مُنعقد کر کے مُستفید ہو سکتے ہیں۔

مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کا اَجلاس والدین کے لیے، وارڈ کی مشاورتی مجلس طے کرتی ہے کہ آیا مخصوص والدین کو دعوت دی جائے یا حاضری اُن سب لوگوں کے لیے کُھلی رکھی جائے جو شِرکت کرنا چاہتے ہیں۔

اِن اجلاس کی قیادت کون کرتا ہے؟

وارڈ کی مشاورتی مجلس، سبت سکول کی صدارت کی مدد سے، مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کی نگرانی کرتی ہے۔ وہ مُعلمین اور مُتعلمین کی ضرُوریات کے مُتعلق باہم اِصلاح و مشاورت کرتے ہیں جن باتوں کا اُنھوں نے کلاسوں اور اجلاسوں میں مُشاہدہ کِیا ہوتا ہے۔ وہ اِس بات کا تعین کرنے کے لیے مِل کر کام کرتے ہیں کہ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا کے کون کون سے اُصُول اور حِکمتِ عملی اِن ضرُوریات کو بہترین طریقے سے پُورا کرے گی جن کی اُنھوں نے نِشان دہی کی ہے۔

عام طور پر، سنڈے سکول کی صدارت مشاورتی مجالس برائے مُعلمین کے اجلاسوں کی قیادت کرتی ہے۔ بہر حال، وارڈ کے دیگر اَرکان کو حسبِ موقع اجلاس کی قیادت کے لیے ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ کورم اور تنظیم کی صدارت اپنے مُعلمین کے ساتھ مُلاقات میں زیرِ بحث اُصُولوں اور طریقوں کو تقویت دیتی ہے۔

مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاس میں کیا ہونا چاہیے؟

مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاس میں اِس لائحہ عمل پر عمل درآمد ہونا چاہیے:

  • باہم تبادلہِ خیال اور مشاورت کریں۔ مُعلمین کو حالیہ تدریسی تجربات کا اِظہار کرنے کے لیے مدعو کریں، درس و تدریس کے مُتعلق سوالات پُوچھیں، اور مسائل پر قابو پانے کے لیے خیالات کا اِظہار کریں۔ اجلاس کے اِس حِصّے میں پچھلے اجلاسوں میں زیرِ بحث اُصُولوں کا تجزیہ شامِل ہو سکتا ہے۔

  • مِل جُل کر سِیکھیں۔ اِس مواد میں پیش کیے گئے درج ذیل اُصُولوں میں سے کسی ایک پر بات کرنے کے لیے مُعلمین کو دعوت دیں: یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکوز کرنا، اُن سے محبت رکھنا جنھیں آپ نے سِکھانا ہے، رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دینا ہے، عقیدے کی تعلیم دینا، اور مُستَعد عِلم حاصل کرنے کی دعوت دینا۔ اُصُولوں پر کسی بھی ترتیب سے توجہ دی جا سکتی ہے، اور جب تک کہ دُوسری صُورت میں وارڈ کی مشاورتی مجلس کی طرف سے ہدایت نہ دی جائے، اجلاس میں شامل شُرکا اَگلے اُصُول کو زیرِ بحث لانے کے لیے انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر ضرُورت ہو تو آپ کسی اُصُول پر ایک سے زیادہ اجلاس مُنعقد کر سکتے ہیں۔

  • منصوبہ بنائیں اور دعوت دیں۔ مُعلمین کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد کریں کہ وہ اُس اُصُول کو کیسے لاگو کریں گے جس پر اُنھوں نے بات کی ہے۔ جیسا کہ مناسب ہو، آپ ایک ساتھ مل کر اُس مہارت کی مشق بھی کر سکتے ہیں جس پر آپ نے تبادلہِ خیال کیا ہے۔ اپنی تدریس میں اُصُول کے اِطلاق کی بابت مِلنے والے تاثرات کس طرح نازِل ہُوئے اُنھیں قلم بند کرنے اور اُن پر عمل کرنے کی دعوت دیں—اُنھیں اپنے گھر میں پڑھانے کی کوششوں سمیت۔ اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ زیرِ بحث آنے والے اگلے اُصُول کا مُطالعہ شُروع کریں۔

جہاں تک ممکن ہو، مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاسوں کو اِن اُصُولوں کا نمونہ بنانا چاہیے جو زیر بحث ہیں۔

دو لڑکیاں گلے ملتے ہُوئے

مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاس آپ کو زیادہ بہتر طریقے مانِندِ مسِیح تدرِیس کے اُصُولوں کو سِیکھنے اور لاگُو کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

نئے بُلائے گئے مُعلمین کی سمت بندی

بحیثِیتِ قائد، آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی تنظِیم میں”نئے بُلائے گئے مُعلمین سے مُلاقات کریں“ اور ”اُن کی بُلاہٹ کی تیاری میں مدد کریں“ (عمُومی راہ نُما کِتاب، 17.3، ChurchofJesusChrist.org)۔ یہ اجلاس نئے مُعلمین کو اُن کی مُقدّس بُلاہٹوں سے متعارف کرانے کا موقع ہے اور اُنھیں الہام بخشیں کہ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینے کے اِس تصُّور سے کیا مُراد ہے۔ بحیثِیتِ قائد، آپ درج ذیل فرائض پُورا کر کے نئے بُلائے گئے مُعلمین کی خِدمت کرنے کی تیاری میں مدد کر سکتے ہیں۔

  • اِس اعتماد کا اِظہار کریں کہ نجات دہندہ اُن کی بُلاہٹوں میں اُن کی مدد کرے گا (دیکھیے عقائد اور عہُود ۸۸:‏۷۸

  • نئے مُعلمین کو اِس مواد کی ایک کاپی دیں، اور اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اِس کے اُصُولوں کو اپنی تدریس میں لاگو کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

  • نئے مُعلمین کے ساتھ اپنی تنظیم کے بارے میں کُچھ بات چِیت کریں جو اُن کے لیے جاننے میں مددگار ہو۔

  • ضرُورت کے مُطابق، نئے مُعلمین کو بتائیں کہ کس کمرے میں سِکھانا ہے اور کس سبق سے شُروع کرنا ہے۔ اپنی کلاس اور کلاس کے اَرکان کی بابت ہر قسم کی معلومات فراہم کریں۔

  • نئے مُعلمین کو باور کرائیں کہ آپ اُن کی بُلاہٹ میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ کمرہِ جماعت میں تعاون کی پیش کش کریں اور ضرُورت پڑنے پر تدریسی مواد تک رسائی حاصل کریں۔

  • کبھی کبھار مُعلمین کی جماعتوں کا مشاہدہ کرنے کی پیش کش کریں، اور رُوح کی ترغِیبات کے مطابق تجزیہ دیں۔

  • سہ ماہی مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے دعوت دیں۔