سیمنریاں اور انسٹی ٹیوٹ
مُتعلمین کو یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کریں


”مُتعلمین کی یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کریں،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب حضرات کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (۲۰۲۲)

”مُتعلمین کی یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کریں،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

شبیہ
یِسُوع مسِیح بچّوں کے ساتھ بیٹھے ہُوئے

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُعلمین کی حیثیت سے، ہم دُوسروں کو اُس کی تعلیم، قُدرت اور محبّت کو سمجھنے اور توّکل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

مُتعلمین کو یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کریں

مُعلم کی حیثیت سے آپ جو کُچھ کرتے ہیں وہ مُتعلمین کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو جاننے اور اُن کی محبت کو محسُوس کرنے میں مدد کرنے سے بڑھ کر نہیں نوازے گا (دیکھیے یُوحنّا ۱۷:‏۳)۔ اُن تجربات کے بارے میں سوچیں جنھوں نے آپ کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو پہچاننے اور پیار کرنے میں مدد کی ہے۔ آپ نے اُن کی صفات، قُدرت اور محبّت کے بارے میں جاننے کے لیے کیا کِیا ہے؟ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے لیے آپ کی محبت نے آپ کو کیسے خُوشی بخشی ہے؟ پھر سوچیں کہ اُن کی محبت اور قُدرت ہر اُس شخص کے لیے کیا کر سکتی ہے جسے آپ سِکھاتے ہیں۔ (دیکھیے ایلما ۲۶:‏۱۶؛ مُوسیٰ ۵:‏۱۱۔)

اِس زندگی میں ہمارا حتمی نصب اُلعین اپنے آسمانی باپ کی مانِند بننا اور اُس کی طرف لوٹنا ہے۔ ہم اِس نصب اُلعین کو جس طریقے سے پُورا کرتے ہیں وہ صرف ہے یِسُوع مسِیح کے پاس آنا (دیکھیے یُوحنّا ۱۴:‏۶)۔ یہی وجہ ہے، جو نِیفی نبی نے کہا: ”اور ہم مسِیح کی بات کرتے ہیں، ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں“ (۲ نِیفی ۲۵:‏۲۶

خُدا کے ہر بچّے کو نُور اور حق کی ضرُورت ہے جو نجات دہندہ کی طرف سے آتا ہے اور اُس کو لبیک کہنے کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُعلم ہونے کا مطلب ہے دُوسروں کو اُس کی مُخلصی دینے والی قُدرت، اُس کی کامِل محبّت، اور اُس تعلیمات پر توّکل کرنے اور سمجھنے میں مدد کرنا ہے۔ غَور کریں کہ کس طرح حسبِ ذیل تجاویز یِسُوع مسِیح کو بہتر انداز میں جاننے اور اُس کی پیروی کرنے کی ترغیب دینے میں کس طرح دُوسروں کی مدد کر سکتے ہیں۔

مُتعلمین کو اپنی اپنی زِندگیوں میں خُداوند کی محبت، قُدرت اور شفقت کو پہچاننے میں مدد کریں

نجات دہندہ کی محبت، قُدرت، اور شفقت کے مُتعلق جاننا خُوب ہے، اَلبتہ ہمیں اِس کا تجربہ کرنے کی بھی ضرُورت ہے۔ یہ دیکھ کر کہ اُس نے صحائف میں لوگوں کو کس طرح برکت اور شِفا عطا کی ہے اُس سے ہمارے اندر زیادہ اِیمان پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ ہمیں برکت اور شِفا دے سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، دانی ایل کے تجربات کے بارے میں سِیکھنا نامکمل ہے اگر یہ ہمیں خُداوند پر بھروسا و توّکل کرنے کی ترغیب نہیں دیتا ہے جب اِستعاراً ہمیں خُود شیروں کی ماند میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب آپ مُتعلمین کو خُداوند کی ”شفِیق رحمتوں“ کو پہچاننے میں مدد کریں گے (۱ نِیفی ۱:‏۲۰)، دونوں صحیفوں میں اور اپنے تجربات میں، اَیسا محسُوس کریں گے اور جانیں گے کہ خُداوند اُن کے ساتھ ہے اور محبّت سے اُن کے ساتھ کھڑا رہے گا (دیکھیے عقائد اور عہُود ۶۸:‏۶)۔ وہ اپنی ذاتی ضرُوریات اور حالات میں خُداوند کی محبّت اور رحمت کی حقیقت کو دیکھیں گے اور محسُوس کریں گے۔

شبیہ
یِسُوع پہاڑ پر واعظ دیتے ہُوئے

مُعلمین نجات دہندہ کی محبّت، قُدرت اور شفقت کا تجربہ کرنے میں مُتعلمین کی مدد کر سکتے ہیں۔

آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے تعلُق کو مضبُوط بنانے میں مُتعلمین کی مدد کریں۔

یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِیکھنے اور سِکھانے کا مقصد ہر شخص کو اِس کے اور ہمارے آسمانی باپ کے قریب آنے میں مدد کرنا ہے۔ اِن لوگوں کی مدد کریں جِن کو آپ تعلیم دیتے ہیں کہ وہ اُس نصب اُلعین کو کبھی نہ بھولیں۔ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے رشتے کو صحائف کا مُطالعہ کرنے، مُسلسل توبہ کرنے، دُعا میں باپ کے ساتھ بات چِیت کرنے، اور باپ اور بیٹے کی گواہی دینے کے ذریعے سے اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔ مُتعلمین کو کلام اور مثال کے ذریعے سے سِکھائیں کہ کس طرح عہد باندھنا اور قائم و دائم رکھنا ہمیں اُن سے جوڑتا ہے۔ اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ ہم باپ اور بیٹے کے لیے کتنے قیمتی اور پیارے ہیں۔ اُن کے اِیمان کو مضبُوط کریں کہ یِسُوع مسِیح، اپنے کامِل کَفّارہ کی وجہ سے، ہمارے باپ کی طرف واپسی کا واحد راستا ہے۔ مُتعلمین کو رُوحُ القُدس سے گواہی پانے کے مواقع فراہم کریں، ”جو باپ اور بیٹے کی گواہی دیتا ہے“ (مُوسیٰ ۵:‏۹

مُتعلمین کو شعُوری طور پر زیادہ سے زیادہ یِسُوع مسِیح کی مانِند بننے کی کوشش کرنے میں مدد کریں۔

بالآخِر، یِسُوع مسِیح کی بابت سِیکھنا ہمیں مزید اُس جَیسا بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ بلکہ اُس جَیسا بننا صرف اُس وقت ہوتا ہے جب ہم اِیمان کے ساتھ عمل کرتے ہیں، جماعت کے اندر اور باہر، اُس کی مثال کی پیروی کرنے اور اُس کا فضل پانے کے لیے شعُوری فیصلہ کرتے ہیں۔ مُتعلمین کو رُوحُ القُدس کی مدد کے مُشتاق ہونے کے لیے دعوت دیں تاکہ وہ مزید نجات دہندہ کی طرح بننے کے طریقوں کی نِشان دہی کر سکیں۔ ہدایت و راہ نُمائی اور مدد پیش کریں جب مُتعلمین زِندگی بھر اُس کی مانِندبننے کی کوشش کرتے ہیں۔

یعقُوب نے سِکھایا کہ ”بنائے عالم سے، اِنسان کے واسطے، خُدا کا عطا کردہ سارا کلام“ ہمیں یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھا سکتا ہے (۲ نِیفی ۱۱:‏۴)۔ آپ کی تدرِیس اُن چِیزوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ یِسُوع مسِیح کو ہر تدرِیس اور آمُوزش کے تجربے کا محوّر بنائیں۔ جب آپ اور مُتعلمین ”مسِیح کی بات کرتے ہیں، … مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں، … مسِیح کی مُنادی کرتے ہیں“ (۲ نِیفی ۲۵:‏۲۶)، رُوحُ القُدس ہر شخص کے دماغ اور دِل کی گہرائیوں میں نجات دہندہ کی گواہی کا بِیج بو سکتا ہے۔ جب آپ اپنے مُتعلمین کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو اپنے واسطے جاننے میں مدد کرتے ہیں، وہ اپنی زِندگی بھر مدد، اُمید اور شِفا کے لیے اُن سے رُجُوع کرنے کا زیادہ اَمکان رکھتے ہیں۔

شائع کرنا