کرسمس کی عِبادات
مسِیح، ہمارا مُنّجی، مُجسم ہُوا ہے


12:24

مسِیح، ہمارا مُنّجی، مُجسم ہُوا ہے

صدارتِ اوّل کی کرسمس کی عِبادت ۲۰۲۳

اتوار، ۳ دسمبر، ۲۰۲۳

عزیز بھائیو اور بہنو، کرسمس مُبارک ہو!

ہم نہایت شُکر گُزاری کے ساتھ کرسمس کی اِس عِبادت میں اپنی عزیز صدارتِ اوّل کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔ آپ جہاں کہیں بھی اِس کرسمس کے موقع پر موجود ہیں، یِسُوع مسِیح کی خُوشی مناتے ہُوئے خُدا کی محبّت کو محسُوس کریں جو کرسمس کا قلب ہے۔

کرسمس حمدوثنا، خُوشبوؤں اور ذائقوں، اُمِّیدوں اور سخاوتوں کا وقت ہوتا ہے۔ مُلاقاتوں کا وقت، چاہے ہم قریب ہُوں یا دُور۔

اکثر کرسمس اُس وقت کرسمس بنتا ہے جب ہم خاموشی کے ساتھ دُوسروں کو کرسمس کی خُوشی دیتے ہیں۔ بُہت سارے خاندان سانتا کا مُتبادل بنتے ہیں۔ بے شُمار افراد دُنیا کو یِسُوع مسِیح کی تجلی سے روشن کرتے ہیں۔

کرسمس کی یاد تازہ کر کے کرسمس کی یاد کو نیا بناتے ہیں۔ وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ، یادیں روایتیں بن جاتی ہیں، جو یِسُوع مسِیح—خُدا کے برّہ، اَبَدی باپ کے بیٹے، دُنیا کے نجات دہندہ کے واسطے ہماری محبّت کو گہرا بنا سکتی ہیں۔۱

اگر آپ کے پاس پسندیدہ یادیں ہیں، تو اِس موقع پر آپ خُوشی سے اُن سے لُطف اندوز ہوں۔ اگر آپ اب تک اپنی کرسمس کی روایات کو دریافت کر رہے ہیں، تو دُعا ہے کہ وہ یِسُوع مسِیح کے لیے آپ کی محبّت کو مزید گہرا کریں اور ہر سال آپ کو برکت بخشیں۔

کیا مَیں آپ کے ساتھ گانگ خاندان کی تین کرسمس کی روایات کا تذکرہ کرسکتا ہوں؟

اَوّل، ہر سال، سسٹر گانگ اور مَیں کرسمس کی آرایشی چِیزوں کو دوبارہ دیکھنا پسند کرتے ہیں جو ہمارے خاندان کی کہانی بتاتی ہیں۔

ایک نوجوان شادی شُدہ جوڑے کے طور پر، بہن گانگ اور مَیں نے انگلینڈ کے گریجویٹ سکول میں تعلیم حاصل کی۔ ہم طالب عملی کے محدُود بجٹ پر چھوٹے سے اَپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ مریل سا کرسمس ٹری خریدنے سے پہلے ہم نے ایک ایک ٹکا گِنا اِس پر چارلی براؤن کو بھی ترس آیا ہوگا۔

ہمیشہ تخلیق کار، سسٹر گانگ نے ہمارے کرسمس ٹری کے لیے چھوٹے چھوٹے برطانوی فوجیوں کی گُڑیاں بنانے کے لیے کپڑوں کی سُوئیوں کا اِستعمال کیا۔ اُس نے ہر ایک کو کالی گرم ٹوپی پہنائی اور چہرے پر مُسکراہٹ دی۔

۴۳ برسوں سے، کپڑوں سے بُنے برطانوی فوجی ہمارے کرسمس ٹری پر توجہ بٹورتے کھڑے ہیں۔ وہ ہمیں ہمارے پہلے شادی شُدہ کرسمس کی یاد دِلاتے ہیں—جب ہم گھر سے دُور تھے—اور بعد میں آنے والے ہر کرسمس کی بھی۔

ہمارے بیٹے کے خاندان نے کپڑوں کے بُنے یہ ”میپلز“ بنائے۔ یہ دُنیا بھر کے مُنادوں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ کیا آپ اُن کی مسکراہٹیں دیکھ سکتے ہیں؟ بین الاقوامی لباس؟ نام کے بیجز؟ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک میرے جیسا بنایا گیا تھا۔

ہماری کرسمس کی آرائش کئی موقعوں پر دوستوں اور تجربات کی نرم یادوں کو تازہ کرتی ہے۔ ہر سال کرسمس کی یادوں کا خوشگوار، اصطفائی جلوس ہمیں مسکراہٹ بخشتا ہے۔

ایلما نبی گواہی دیتے ہیں کہ زمِین کی باقاعدہ گردِش اِس بات کا اِشارہ ہے کہ خُدا موجُود ہے۔ کرسمس زمین کے 365¼ ویں-روز سُورج کے گرد سالانہ گردِش میں مخصُوص وقت کی نِشان دہی کرتا ہے۔ جب یہ محوری گردش ہر سال ہمیں بیش قیمت کرسمس کے تہوار کی طرف لے جاتی ہے، میں مُصنف ای بی وائٹ کے ”رِنگ آف دی ٹائم“ کے بارے میں سوچتا ہُوں۔۲

وہ تجویز کرتا ہے کہ صِرف تجربے سے ہم سمجھتے ہیں کہ ”دراصل وقت دائروی گردِش میں حرکت نہیں کرتا۔“ وقت کا دائرہ ”کامِل طور پر تشکیل شُدہ، لاتبدِیل، قابلِ اِعتبار، اِبتدا اور اِنتہا کے بغیر “ دِکھائی دیتا ہے۔ بلکہ صِرف اُس وقت جب ہم جوان ہوتے ہیں تو کیا ہم تصُّور کرتے ہیں کہ ہم مکمل دائرہ بنا سکتے ہیں اور اس سے زیادہ عمر میں ختم نہیں ہو سکتے جب ہم نے شُروع کِیا تھا۔

میرے لیے، ہر کرسمس پر میرا پُہنچنا کسی نہ کسی طرح یکساں اور کسی نہ کسی طرح مُختلِف اِشارہ دیتا ہے کہ زمان (اور مکان) بیک وقت خطِ مُستقِیم اور دائروی کیسے ہو سکتا ہے۔ کیسے ”تنگ اور سُکڑا راستا“۳ اور ”ایک اَبَدی مدار“۴ عہد کی حقِیقت مزید وضاحتیں بیت الحم میں مُجسم بچّہ مسِیح پر مرکُوز ہیں۔

اِس طرح، میرے لیے، کرسمس کے کرِشمہ کا حِصّہ بہ یک وقت میں بچّہ اور بالغ ہونا ہے۔ ہم بالغ فرد کے طور پر اِس چیز سے خُوش ہوتے ہیں جو اب اِس بچّے کو خُوش کرتا ہے جو ہم پہلے تھے۔ اور ہم اُسی بچّے کے ساتھ خُوش ہوتے ہیں جب ہم ایک ساتھ یادیں اور روایتیں بناتے اور دوبارہ تخلیق کرتے ہیں۔

گانگ خاندان کی کرسمس کی دُوسری پسندیدہ روایت اپنی خاندانی چرنیاں بنانا یا مُجسمے سجانا ہے—جو مُقدّس مسِیح بچّے کی پیدایش کی عکاسی کرتی ہے۔

کیا آپ کو پسند نہیں ہے کہ مسِیح کی پیدائش کے مناظر یِسُوع مسِیح پر کس طرح توجہ مرکوز کرتے ہیں، اور ہمیں بھی ایسا کرنے کی دعوت دیتے ہیں؟ مثلاً حال ہی میں واپس آئے ایک مُناد نے کہا، ”میرے مُنادی پر جانے سے پہلے، یِسُوع مسِیح میری زِندگی کا حِصّہ تھا۔ اب، وہ میری زِندگی ہے۔“

ہمارے خاندان کی چرنیاں ہر قسم کی قابلِ تصُور سائز اور سٹائل میں آتی ہیں، ہر قسم کے مٹیرئیل سے تیار کی جاتی ہیں، ہر قابلِ تصُّور مقام سے آتی ہیں۔ ہر چرنی یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہے اور ہر قَوم، قبیلہ، زبان، اور اُمّت کے لیے اُس کی برکت ہے۔

ہمیں یہ اچھا لگتا ہے کہ خُدا کی اُمّت ہر جگہ بچّہ یِسُوع، مریم، یُوسُف، مجُوسیوں، چرواہوں، اور مُویشیوں کا ماحول، مُجسمے، اور تفصیلات کے ساتھ منظر کشی کرتے ہیں جو مانوس، پہچان والے ہیں۔ یہ چرنیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ خُدا اپنی تمام اُمّتوں کو پیار کرتا ہے؛ ہم خُدا کی محبّت کو اپنی چرنیوں اور مسِیح کی پیدائش کی ڈرامائی پیشکش کی خصوصیات میں دیکھ سکتے ہیں جہاں بھی وہ پیش کی جاتی ہیں۔

گانگ خاندان کی تِیسری پسندیدہ روایت، صحائف میں سے نجات دہندہ کی پیدایش کے واقعات کو مِل کر پڑھنے کے عِلاوہ، چارلس ڈِکنز کی اے کرسمس کیرل کو خاندان میں بُلند آواز میں پڑھنا ہے۔

اگر میں سکارف لُوں اور لمبا ہیٹ پہنوں، تو کیا آپ ایک لمحہ کے لِیے مُجھے، اے کرسمس کیرل کا اِبی نیزر سکروج تصُّور کر سکتے ہیں؟

کچھ سال، ہم خاندان کے طور پر شروع سے آخر تک اے کرسمس کیرل پڑھتے ہیں۔ ہم اپنی ہاٹ چاکلیٹ کو کینڈی کین کے ساتھ ہلاتے ہیں اور ”نورفولک بفنز“ اور ”تمباکو نوشی کرنے والے بشپ“ کے حوالہ جات پر ہنستے ہیں۔ ہم کانپ جاتے تھے جب جیکب مارلے کا بُھوت اپنی زنجِیروں کو چھنکاتا۔ کرسمس کے ماضی، حال اور مستقبل کی رُوحوں کے ابی نیزر سکرُوج کو نیا آدمی بننے میں مدد کرنے پر ہم خُوش ہوتے ہیں۔

کچھ سال، ہمارا خاندان اے کرسمس کیرل کا مختصر ورژن پڑھتا ہے، جسے ہماری بہو اور بیٹے نے مختصر کیا ہے تاکہ خاندان کے چھوٹے اراکین کی توجہ مرکوز رہ سکے۔

اور کچھ سال، مسکراہٹوں اور اچھے مزاح کے ساتھ، ہمارا خاندان بمپر سٹیکر اے کرسمس کیرل پڑھتا ہے۔ یہ صِرف دو سطروں پر مُشتمل ہوتا: ”باہ، ہمبگ“ اور ”خُدا ہم سب کو برکت دے۔“

چارلس ڈیکن نے اے کرسمس کیرل کو اکتُوبر میں لِکھنا شُروع کِیا اور دسمبر ۱۸۴۳ کے آغاز میں ختم کِیا—تقریباً چھے ہفتوں میں۔ ۱۹ دسمبر ۱۸۴۳ کو لندن میں ۶،۰۰۰ کاپیوں کی پہلی اشاعت ہُوئی۔ جو کرسمس کی شام تک سب فروخت ہو گئیں۔

اِس کی دستاویز لکھنے والے جو اے کرسمس کیرل کا پسِ منظر بتاتے ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ چارلس ڈِکنز ایک ایسے دَور میں لِکھ رہا تھا جب وِکٹورین اِنگلینڈ کرسمس کے معنی پر نظر ثانی کر رہا تھا۔ کرسمس کے تہوار، کرسمس کے ٹری، کرسمس کی مبارک بادیاں، کرسمس کے خاندانی اجتماعات، کرسمس کارڈز، یہاں تک کہ کرسمس کیرل کے مُعاشرے میں کیا کیا کردار ہو سکتے ہیں یا کیا کیا ہونے چاہیے؟

ایک ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ بے چین، الگ تھلگ اور تنہا محسوس کرتے تھے، ڈکنز کے اے کرسمس کیرل نے دوستی، محبّت، اور مسِیحی خوبیوں کو محور بنا کر اپنی کہانی میں سب کے لیے اُمِّید دِلائی کیوں کہ ابی نیزر سکروج کو اپنے ماضی، حال اور مستقبل کے لیے اِطمِینان اور شِفا ملی۔

پھر جیسا کہ اب، کرسمس کا اَصل معنی ہمیں یِسُوع مسِیح کے قریب کرتا ہے، جو چرنی میں بچّے کی صُورت میں پَیدا ہُوا تھا۔ یِسُوع مسِیح بشری اِعتبار سے جانتا ہے کہ کس طرح رحم سے بھرے پیالوں سے ہماری مدد کرنی ہے۔ مگر اب، کرسمس یِسُوع مسِیح اور ایک دُوسرے کے ساتھ عہد کی وابستگی، شراکت، اور اخوت کا جشن منانا ہے۔

یہاں مُجھے اے کرسمس کیرل کا مُختلف سوال پُوچھنے دیں۔ کیوں، جب ہم سکروج کے بارے میں سوچتے ہیں، کیا ہم بُنیادی طور پر بدمزاج بوڑھے کنجوس کے بارے میں سوچتے ہیں، جو کرسمس کا مذاق اُڑاتا ہے، جَیسے یہ کوئی بڑا، عمدہ، فریبی ہو؟

ہم نئے سکروج کو زیادہ کیوں نہیں سراہتے؟ نیا سکروج، جو دِل کھول کر کرسمس کے سرپرائز تُحفہ کے طور پر فِیل مرغ بھیجتا ہے؟ نیا سکروج، جو اپنے خُوش مزاج بھتیجے فریڈی کے ساتھ صُلح کرتا ہے؟ نیا سکروج، جو باب کریچٹ کی تنخواہ بڑھاتا ہے اور ٹائنی ٹم کی دیکھ بھال کرتا ہے؟

شک کرنے والوں کو طنز کرنے دیں۔ نئے سکروج نے ”یہ سب کِیا اور ایسا بے حد زیادہ کیا۔“ وہ اِتنا اچھا آدمی اور اِتنا اچھا دوست بن گیا، جتنا زیادہ اچھا قدیم دُنیا جانتی تھی۔

تو ہم اُس جناب سکروج کو یاد کیوں نہیں کرتے؟ کیا ہمارے اِرد گِرد ایسے لوگ موجود ہیں، جو شاید ہم خُود بھی ہوسکتے ہیں کہ، اگر ہم اُنھیں اُن کی پُرانی حالت یا شخصیت کے طور پر تصُّور کرنا چھوڑ دیں تو وہ مُختلف شخص ہو سکتے ہیں؟

نہ کوئی فرد اور نہ کوئی خاندان کامِل ہے۔ ہم میں سے ہر ایک میں عیب اور خامیاں ہیں—جِن کو ہم دُور کرنا چاہتے ہیں۔ اِس کرسمس پر، شاید ہم دُوسروں کے واسطے اور اپنے لِیے یِسُوع مسِیح کے تبدیلی اور تَوبہ، مُعاف کرنے اور بھول جانے کے قیمتی تحائف کو قُبُول—اور پیش—کر سکتے ہیں۔

آئیے پچھلے سال کے ساتھ سمجھوتہ کریں۔ جذباتی غُصّہ اور شور، چپقلش اور جھنجھلاہٹ کو ترک کریں جو ہماری زِندگیوں کو بے ہنگم بنا دیتے ہیں۔ ہم اپنی ماضی کی کم زوریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ایک دُوسرے کے لِیے نئے مواقع فراہم کریں۔ آئیے ہم سب اپنے اندر نئے سکروج کو پِنپنے کا موقع دیں۔

ہمارا نجات دہندہ کرسمس کے موقع پر اسیروں کو آزاد کرنے آیا تھا—اور نہ صرف اُنھیں جو قید میں تھے۔ وہ ہمیں ہمارے ماضی کے بھوتوں سے آزاد کر سکتا ہے، ہمیں ہمارے اور دُوسروں کے گُناہوں کی زنجیروں اور پچھتاؤوں سے بھی آزاد کر سکتا ہے۔ اُس میں نئے سرے سے پیدا ہونے کی بدولت ہم خُود میں مگن، اپنی خودغرض ذات سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

”کہ آج تُمھارے لِیے پَیدا ہُوا ہے … نجات دہندہ، یعنی مسِیح خُداوند۔“۵

تو کرسمس مُبارک ہو!

کرسمس کی یادیں اور روایتیں آپ کے لِیے خُوشی اور تجلی کا باعث ہوں۔

کرسمس اور ہر روز ہم یِسُوع مسِیح میں خُوشی منائیں۔

مَیں خُوشی کے ساتھ اُس کی گواہی دیتا ہُوں یِسُوع مسِیح کے پاک اور پوّتِر نام پر، آمین۔