صحائف
۱ نِیفی ۱۳


باب ۱۳

نِیفی رویا میں اِبلِیس کی کلِیسیا کا غیر قَوموں میں قیام، امریکہ کی دریافت اور آبادکاری، بائِبل کے بُہت سے واضح و صریح اور بیش قیمت حصّوں کا کھو جانا، اِس کے نتیجے میں غیر قَوموں کی حالتِ برگشتگی، اِنجِیل کی بحالی، آخِری ایّام کے صحائف کا ظہور اور صِیُّون کی تعمیر دیکھتا ہے۔ قریباً ۶۰۰–۵۹۲ ق۔م۔

۱ اور اَیسا ہُوا کہ فرِشتہ یہ کہتے ہُوئے مُجھ سے ہم کلام ہُوا: نظر کر! اور مَیں نے نظر کی اور بُہت سی قومیں اور سلطنتیں دیکھیں۔

۲ اور فرِشتہ نے مُجھ سے کہا: تُو کیا دیکھتا ہے؟ اور مَیں نے کہا مَیں بُہت سی قَومیں اور سلطنتیں دیکھتا ہُوں۔

۳ اور اُس نے مُجھ سے فرمایا: یہ غیر قَوموں کی سلطنتیں اور اَقوام ہیں۔

۴ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے غیر قَوموں کے درمیان میں کسی بڑی کلِیسیا کو قائم ہوتے دیکھا۔

۵ اور فرِشتہ نے مُجھ سے کہا: اِس کلِیسیا کا قائم ہونا دیکھو جو دُوسری تمام کلِیسیاؤں سے بڑھ کر مکروُہ ہے، اور جو کہ خُدا کے مُقدسین کو قتل کرتی ہے، ہاں، اُن پر ظلم و ستم ڈھاتی اور اُنھیں جکڑتی ہے، اور آہنی جُوَئے میں جوتتی اور اسِیری میں لاتی ہے۔

۶ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے اِس بڑی اور مکروُہ کلِیسیا پر نظر کی؛ اور مَیں نے اِبلِیس کو دیکھا کہ وہ اِس کا بانی تھا۔

۷ اور مَیں نے سونا اور چاندی اور ریشمی اور قِرمزی اور مہین کتانی کپڑے اور ہر قسم کے قِیمتی لباس بھی دیکھے اور مَیں نے بُہت سی کسبیاں دیکھیں۔

۸ اور فرِشتہ یہ کہتے ہُوئے مُجھ سے ہم کلام ہُوا: دیکھ یہ سونا اور، یہ چاندی، اور یہ ریشمی، اور یہ قِرمزی، اور یہ مہین کتانی کپڑے، اور یہ قِیمتی لباس، اور کسبیاں، یہ بڑی اور مکروُہ کلِیسیا کی خواہشیں ہیں۔

۹ اور دُنیاوی تحسین کے لِیے بھی وہ خُدا کے مُقدسِین کو تباہ و برباد کرتی اور اُنھیں اسِیری میں لاتی ہے۔

۱۰ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے نظر کی اور بُہت سے پانیوں کو دیکھا؛ اور وہ غیر قَوموں کو میرے بھائیوں کی نسل سے جُدا کرتےتھے۔

۱۱ اور اَیسا ہُوا کہ فرِشتہ نے مُجھ سے کلام کِیا: دیکھ خُدا کا قہر تیرے بھائیوں کی نسل پر ہے۔

۱۲ اور مَیں نے نظر کی اور غیر قَوموں کے درمیان میں ایک شخص کو دیکھا جو میرے بھائیوں کی نسل سے بُہت سے پانیوں کے ذریعے سے جُدا کِیا گیا تھا؛ اور مَیں نے خُدا کے رُوح کو دیکھا کہ وہ نیچے آیا اور اُس شخص پر غالِب آیا؛ اور وہ بُہت سے پانیوں پر سے گُزرا، یعنی وہ میرے بھائیوں کی نسل کے پاس جا پُہنچا جو موعودہ سر زمِین میں تھے۔

۱۳ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے خُدا کے رُوح کو دیکھا، کہ وہ دیگر غیر قَوموں پر غالِب آیا اور وہ اسِیری سے نِکل کر بُہت سے پانیوں کے پار چلی گئیں۔

۱۴ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے موعودہ سر زمِین پر غیر قَوموں کے بُہت سے لشکر دیکھے؛ اور مَیں نے خُدا کا قہر دیکھا، جو میرے بھائیوں کی نسل پر تھا؛ اور وہ غیر قَوموں کے سامنے سے تِتر بِتر ہُوئے اور بڑی اَذیت اُٹھائی۔

۱۵ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے خُداوند کے رُوح کو دیکھا، کہ وہ غیر قَوموں پر تھا، اور وہ خُوش حال ہُوئے اور اپنی وراثت کی سر زمِین پائی؛ اور مَیں نے دیکھا کہ وہ ہلاک ہونے سے پہلے میرے لوگوں کی مانِند گوری رنگت والے، اور نہایت حسین و جمیل تھے۔

۱۶ اور اَیسا ہُوا کہ مُجھ نِیفی نے دیکھا کہ اسِیری سے نِکل کر آنے والی غیر قَوموں نے خُداوند کے حُضُور خُود کو فروتن بنایا؛ اور خُداوند کی قُدرت اُن کے ساتھ تھی۔

۱۷ اور مَیں نے دیکھا کہ غیر قَوموں کے آبائی ہم نسل پانیوں پر اور خُشکی پر اُن کے خِلاف لڑنے کو اِکٹھے ہُوئے۔

۱۸ اور مَیں نے دیکھا کہ خُدا کی قُدرت اُن کے ساتھ تھی، اور کہ خُدا کا غضب اُن سب پر تھا جو اُن کے خِلاف جنگ کے لِیے جمع ہُوئے تھے۔

۱۹ اور مُجھ نِیفی نے دیکھا کہ غیر قومیں جو اسِیری سے نِکلیں خُدا کی قُدرت سے دُوسری تمام قَوموں کے ہاتھوں سے چھڑائی گئیں۔

۲۰ اور اَیسا ہُوا کہ مُجھ نِیفی نے دیکھا کہ وہ سر زمِین میں آسوُدہ ہُوئے اور مَیں نے کِتاب دیکھی جو اُن کے ہم راہ لائی گئی تھی۔

۲۱ اور فرِشتہ نے مُجھ سے کہا: کیا تُجھے اِس کِتاب کے معانی معلوم ہیں؟

۲۲ اور مَیں نے اُس کو بتایا: مُجھے کوئی عِلم نہیں۔

۲۳ اور اُس نے فرمایا: دیکھ یہ یہُودی کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔ اور مُجھ نِیفی نے وہ کِتاب دیکھی؛ اور فرِشتہ نے مُجھ سے کلام کِیا: جو کِتاب تُو دیکھتا ہے، یہُودیوں کی تاریخ جو کہ خُداوند کے عہُود پر مُشتمل ہے، جو اُس نے اِسرائیل کے گھرانے سے باندھے ہیں؛ اور اِس میں پاک نبِیوں کی نبُوّتیں بھی شامِل ہیں۔ اور یہ اُن نقوُش کی مانِند ہیں جو پیتل کے اَوراق پر کُندہ ہیں، سِوا اِس کے کہ یہ کثرت سے نہیں ہیں، تاہم یہ خُداوند کے عہُود پر مُشتمل ہیں، جو اُس نے اِسرائیل کے گھرانے سے باندھے ہیں؛ پَس، وہ غیر قَوموں کے لِیے بیش قیمت ہیں۔

۲۴ اور خُداوند کے فرِشتہ نے مُجھ سے کہا: تُو نے وہ کِتاب دیکھی ہے جو یہُودی کے مُنہ سے نِکلی ہے؛ اور جب یہ یہُودی کے مُنہ سے نِکلی تو اِس میں خُداوند کی اِنجِیل کی مَعموُری تھی، جِس کی بارہ رسوُلوں نے گواہی دی؛ اور وہ اُس سچّائی کے مُطابق گواہی دیتے ہیں جو خُدا کے برّہ میں ہے۔

۲۵ پَس، یہ باتیں یہُودیوں سے غیر قَوموں تک اَصلی حالت میں اُس سچّائی کے مُطابق پُہنچتی ہیں جو خُدا میں ہے۔

۲۶ اوروہ برّہ کے بارہ رُسولوں کے وسِیلے سے، یہُودیوں سے غیر قَوموں تک پُہنچ جانے کے بعد، تُو اُس طاغوتی اور مکروُہ کلِیسیا کا قیام دیکھتا ہے، جو دُوسری تمام کلِیسیاؤں سے بڑھ کر زیادہ مکروُہ ہے؛ پَس دیکھ، اُنھوں نے برّہ کی اِنجِیل میں سے بُہت سے واضح اور بیش قیمت حِصّے نِکال لِیے؛ اور وہ خُداوند کے بُہت سے عہُود بھی نِکال چُکے ہیں۔

۲۷ اور اُنھوں نے یہ سب اِس لِیے کِیا کہ وہ خُداوند کی راست راہوں کو بِگاڑیں، تاکہ وہ بنی آدم کی آنکھوں کو اَندھا اور دِلوں کو سخت کریں۔

۲۸ پَس، تُو دیکھتا ہے کہ کِتاب اِس بڑی اور مکروُہ کلِیسیا کے ہاتھوں میں سے گُزرنے کے بعد سامنے لائی گئی، تو کئی واضح و صریح اور بیش قیمت باتیں کِتاب میں سے نِکال لی گئیں ہیں، جو خُدا کے برّہ کی کِتاب ہے۔

۲۹ اور اِن سادہ اور بیش قیمت باتوں کے نِکالے جانے کے بعد یہ غیر اقوام کی ساری قَوموں میں جاتی ہے؛ اور غیر قَوموں کی ساری اقوام میں اِس کے جانے کے بعد، ہاں، یعنی سَمُندر پار جِس کو تُو غیر قَوموں کے ساتھ کئی پانیوں کے پار جاتے دیکھ چُکا ہے، جو اسِیری سے نِکل چُکے ہیں، تُو دیکھتا ہے—چُوں کہ اِس کِتاب سے بُہت سی واضح اور بیش قیمت باتیں نِکالی جا چُکی ہیں، جو بنی آدم کی سمجھ کے لِیے آسان تھیں، اُس بڑی دلیری کے مُطابق جو خُدا کے برّہ میں ہے—پَس برّہ کی اِنجیل سے جو باتیں نِکالی گئی ہیں، اُس سبب سے بُہتیرے ٹھوکر کھاتے، ہاں، بے شک شیطان اُن پر غالِب آ چُکا ہے۔

۳۰ اِس کے باوجود، تُو دیکھتا ہے کہ جو غیر قومیں اسِیری سے نِکل چُکی ہیں، اور خُدا کی قُدرت سے دُوسری تمام قَوموں سے بالا تر کی گئی ہیں، اُس سر زمِین پر جو دُوسری تمام سر زمِینوں سے سب سے زیادہ پسندیدہ ہے، یہ وہ سر زمِین ہے جِس کا وعدہ خُداوند خُدا نے تیرے باپ کے ساتھ کِیا ہے کہ اُس کی نسل کے لِیے میراث کی زمِین ہوگی؛ پَس، تُو دیکھتا ہے کہ خُداوند خُدا یہ برداشت نہ کرے گا کہ غیر قومیں تیری نسل کی آمیزش کو جو تیرے بھائیوں کے درمیان میں ہے بالکل تباہ ہو جائے۔

۳۱ اور نہ ہی وہ یہ برداشت کرے گا کہ تیرے بھائیوں کی نسل کو غیر قومیں تباہ کر دیں۔

۳۲ نہ ہی خُداوند خُدا برداشت کرے گا کہ غیر قومیں اُس اَندّھے پن کی ہولناک حالت میں ہمیشہ پڑی رہیں، تُو دیکھتا ہے کہ وہ اُس میں ہیں، چُوں کہ برّہ کی اِنجِیل کے صریح و واضح اور بیش قیمت حصّوں کو اُس مکروُہ کلِیسیا نے الگ تھلگ کر دِیا ہے، جِس کا قیام تُو دیکھ چُکا ہے۔

۳۳ پَس خُدا کا برّہ فرماتا ہے: مَیں غیرقَوموں کے لِیے رحیم ہُوں گا، اِسرائیل کے گھرانے کے بقیہ کوسخت سزا دوُں گا۔

۳۴ اور اَیسا ہُوا کہ خُداوند کے فرِشتہ نے مُجھ سے کلام کرتے ہُوئے فرمایا: دیکھ، خُدا کا برّہ فرماتا ہے، اِسرائیل کے گھرانے کے بقیہ کو آ کر سزا دینے کے بعد—اور یہ بقیہ جِس کی بابت مَیں کلام کرتا ہُوں تیرے باپ کی نسل ہے—پَس، اُنھیں آ کر عدالت کے مُوافِق سزا دینے کے بعد، اور اُنھیں غیر قَوموں کے ہاتھوں اَذیت دینے کے بعد، اور غیر قَوموں کے بے شُمار ٹھوکریں کھانے کے بعد، چُوں کہ برّہ کی اِنجِیل کے سب سے زیادہ واضح و صریح اور بیش قیمت حصّوں کو اُس مکروُہ کلِیسیا نے نِکال دِیا ہُوا ہے، جو کسبیوں کی ماں ہے، برّہ فرماتا ہے—اُس دِن مَیں غیر قَوموں کے واسطے رحیم ہُوں گا، بے شک مَیں اپنی قُدرت کے وسِیلے سے اپنی بُہت زیادہ اِنجِیل جو سادہ اور بیش قیمت ہے اُن پر ظاہر کروُں گا، برّہ فرماتا ہے۔

۳۵ پَس، دیکھ، برّہ فرماتا ہے: مَیں اپنے تئیں تیری نسل پر ظاہر کروُں گا، تاکہ وہ بُہت سی باتیں لِکھیں جو مَیں اُنھیں سِکھاوں گا، جو واضح و صریح اور بیش قیمت ہوں گی؛ اور تیری نسل اور تیرے بھائی کی نسل کے برباد ہونے اور بے اعتقادی میں بھٹکنے کے بعد، دیکھ، یہ باتیں پوشِیدہ کر دی جائیں گی کہ برّہ کی نعمت اور قُدرت سے غیر قَوموں میں ظہُور ہو۔

۳۶ اور اُن میں میری اِنجِیل مرقُوم ہوگی، برّہ فرماتا ہے، اور میری چٹان اور میری نجات۔

۳۷ اور مُبارک ہیں وہ جو اُس دِن میرے صِیُّون کے قیام کے مُشتاق ہوں گے، پَس وہ رُوحُ القُدس کی نعمت اور قُدرت پائیں گے؛ اور اگر وہ آخِر تک برداشت کریں گے تو وہ روزِآخِر اِقبال مند کِیے جائیں گے، اور برّہ کی دائمی بادِشاہی میں بچائے جائیں گے؛ اور جو کوئی صُلح کا اِشتہار دے گا، ہاں، بڑی خُوشی کی بَشارت، وہ پہاڑ پر کیا ہی خُوش نما ہوں گے۔

۳۸ اور اَیسا ہُوا کہ مَیں نے اپنے بھائیوں کی نسل کے بقیہ، اور خُدا کے برّہ کی کِتاب بھی دیکھی، جو یہُودی کے مُنہ سے نِکلی تھی، کہ یہ غیر قَوموں سے میرے بھائیوں کی نسل کے بقیہ تک پُہنچی۔

۳۹ اورجب یہ اُن تک پُہنچ چُکی تھی تو مَیں نے اور کِتابیں دیکھیں، جو برّہ کی قُدرت کے وسِیلے سے، غیر قَوموں اور میرے بھائیوں کی نسل کے بقیہ، اور رُویِ زمِین پر پراگندہ یہُودیوں کی یقِین دہانی کی خاطربھی، غیر قَوموں سے اُن تک پُہنچیں، کہ نبِیوں کے نوشتے اور برّہ کے بارہ رُسولوں کے نوشتے برحق ہیں۔

۴۰ اور فرِشتہ نے مُجھ سے کلام کرتے ہُوئے فرمایا: غیر قَوموں کے درمیان میں یہ آخِری نوشتے جو تُو دیکھ چُکا ہے پہلے کی صداقت کو قائم کریں گے جو کہ برّہ کے بارہ رُسولوں کے ہیں۔ اور اُن واضح و صریح اور بیش قیمت باتوں کو ظاہرکریں گے جو اِن میں سےنِکالی گئی تھیں؛ اور تمام قبیلوں، زُبانوں اور لوگوں پر آشکارکی جائیں گی کہ خُدا کا برّہ اَبَدی باپ کا بیٹا ہے، اور دُنیا کا نجات دہندہ؛ اور ضرُور ہے کہ کُل اِنسان اُس کے پاس آئیں، ورنہ بچائے نہ جائیں گے۔

۴۱ اور وہ اُن نوشتوں کے طریق کے مُطابق عین مُطابق ظاہر ہوں گے جو برّہ کے مُنہ سے نافذ کِیے جائیں گے؛ اور برّہ کا کلام تیری نسل کے نوشتوں میں ظاہر ہوگا، اِس کے ساتھ ساتھ، برّہ کے بارہ رُسولوں کے نوشتوں میں؛ پَس وہ دونوں یکجا نافذ کِیے جائیں گے؛ چُوں کہ ساری زمِین پر ایک خُدا اور ایک چوپان ہے۔

۴۲ اور وقت آتا ہے کہ وہ اپنے تئیں تمام قَوموں پر ظاہر کرے گا، دونوں یہُودیوں پر اور غیر قَوموں پر بھی؛ اور اپنے تئیں یہُودیوں پر اور غیر قَوموں پر بھی ظاہر کر چُکنے کے بعد؛ پھر وہ اپنے آپ کو غیر قَوموں پر ظاہر کرے گا اور یہُودیوں پر بھی، اور آخِر اَوّل ہوں گے، اور اَوّل آخِر ہوں گے۔

شائع کرنا