آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مئی ۲۷–جون ۲: ”وہ خُدا کے لوگ کہلائے۔“ مُضایاہ ۲۵–۲۸


مئی ۲۷–جون ۲: ’وہ خُدا کے لوگ کہلائے۔‘ مُضایاہ ۲۵–۲۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”مئی ۲۷–جون ۲۔ مُضایاہ ۲۵–۲۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
ایلما اور مُضایاہ کے بیٹوں پر فرشتہ کا ظہُور ہوتا ہے

ایلما صغیر کی تبدیلی، اَز گیری ایل کیپ

مئی ۲۷–جون ۲: ”وہ خُدا کے لوگ کہلائے“

مُضایاہ ۲۵–۲۸

تقریباً تین نسلوں تک الگ الگ سر زمینوں پر رہنے کے بعد، نِیفی ایک بار پھر مُتحد لوگ ہُوئے۔ لِمحی کے لوگ، ایلما کے لوگ، اور مُضایاہ کے لوگ—حتٰی کہ ضریملہ کے لوگ، جو کہ نِیفی کی نسل سے نہیں تھے—اب سب نِیفیوں ”کے ساتھ شُمار کِیے جاتے تھے“ (مُضایاہ ۲۵:‏۱۳)۔ اُن میں سے بُہتیرے خُداوند کی کلِیسیا کے رُکن بننا چاہتے تھے، ایلما کے لوگوں کی مانِند۔ پس اُن سب نے جو ”مسِیح کا نام اپنے تئیں اپنانا چاہتے تھے،“ بپتسما پایا، ”اور وہ خُدا کے لوگ کہلائے“ (مُضایاہ ۲۵:‏۲۳–۲۴)۔ برسوں کے جھگڑوں اور اَسیری کے بعد، ایسا لگتا تھا کہ نِیفی آخر کار اَمن کے دَور سے خُوش و باش ہوں گے۔

مگر کُچھ عرصہ کے بعد ہی، بے اعتقاد مُقّدسِین کو ایذا پُہنچانے لگے۔ خصوصاً دِل کو چوٹ پُہنچانے والی بات یہ تھی کہ بے اعتقاد میں کئی اعتقاد کرنے والوں کے بچّے بھی شامِل تھے—”اُبھرتی نسل“ (مُضایاہ ۲۶:‏۱)، جِن میں مُضایاہ کے بیٹے اور ایلما کے بیٹوں میں سے ایک شامِل تھے۔ یہ رُوداد فرِشتے کی مُعجزاتی آمد کا ذِکر کرتی ہے۔ مگر اِس کہانی کا حقیقی مُعجزہ صِرف فرِشتہ کا بے راہ رو بیٹوں کے سامنے آنا نہیں ہے۔ تبدیلی ایک مُعجزہ ہے، جِس کو، کِسی نہ کِسی طرح، ہم سب میں رُونما ہونا ضرور ہے۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

مُضایاہ ۱:۲۶–۶

یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مَیں دُوسروں کی مدد کرسکتا/سکتی ہُوں۔

تبدیلی شخصی ہوتی ہے—اِسے وراثت کی طرح اولاد میں مُنتقل نہیں کِیا جا سکتا ہے۔ جب آپ پڑھتے ہیں مُضایاہ ۲۶:‏۱–۶، تو مُمکنہ وجوہات پر غور کریں ”اُبھرتی نسل“ بے راہ روی، اور اُن کی بے اعتقادی کے نتائج پر توجہ کریں۔ آپ اُن لوگوں کے مُتعلق بھی سوچ سکتے ہیں جِنھیں آپ مسِیح کے پاس لانے کے خواہش مند ہیں۔ آپ کے مُضایاہ ۲۵–۲۸، تمام تر مُطالعہ کے دَوران میں، رُوح اُن چیزوں کی سرگوشی کر سکتا ہے جِن سے آپ یِسُوع مسِیح پر اُن کے اِیمان کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔

مُضایاہ ۲۶:‏۶–۳۹

خُدا کے وفادار خادم اُس کی مرضی پُوری کرنے میں کوشاں رہتے ہیں۔

بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ ایلما جیسے کلِیسیائی راہ نُما کو ہمیشہ معلُوم ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ہم مُضایاہ ۲۶ میں ایسے کلِیسیائی مسئلہ کو پڑھتے ہیں جو ایلما کو پہلے کبھی درپیش نہ آیا تھا۔ ایلما نے اِس صورتِ حال میں کیا کِیا؟ (دیکھیے مُضایاہ ۲۶:‏۱۳–۱۴، ۳۳–۳۴، ۳۸–۳۹)۔ ایلما کا تجربہ اِس بارے میں کیا مشورت دیتا ہے کہ آپ اپنے خاندان یا کلِیسیائی خِدمت میں مُشکل مسائل کو کیسے حل کر سکتے ہیں؟

خُدا ایلما کو ایلما ۲۶:‏۱۵–۳۲ میں کیا سِکھاتا ہے؟ دھیان رہے کہ خُدا کے بعض جوابات ایلما کے سوال کے براہِ راست جواب نہ تھے۔ یہ آپ کو دُعا اور ذاتی مُکاشفہ پانے سے مُتعلق کیا تجویز کرتا ہے؟

اُصول ابدی ہیں۔ غور کریں کہ صحائف کی کہانیاں اور تعلیمات کیسے آپ کی زِندگی پر لاگو ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے آپ سے پُوچھیں، ”ایلما کی طرح مُجھے کون سے ایسے تجربات ہُوئے ہیں؟“ یا ”ایلما سے سِکھائی گئیں کون سی سچّائیاں میری مدد کر سکتی ہیں؟“

مُضایاہ ۲۶:‏۱۵–۳۱

جب مَیں توبہ کرتا اور دُوسروں کو مُعاف کرتا ہُوں تو خُدا خُوشی سے مُجھے مُعاف کرتا ہے۔

توبہ اور مُعافی بار بار دہرائے جانے والے موضوعات ہیں مُضایاہ ۲۶–۲۷۔ اُن اَلفاظ اورمحاوروں کو دیکھیں جو توبہ اور مُعافی کے بارے میں سِکھاتے ہیں مُضایاہ ۲۶‏:۲۲–۲۴، ۲۹–۳۱؛ ۲۷:‏۲۳–۳۷۔

بعض لوگ سوچتے ہیں کہ کیا خُدا واقعی اُنھیں مُعاف کرتا ہے۔ آپ کے خیال میں ضریملہ میں کلِیسیا کے کِسی رُکن کو کوئی پریشانی ہو تو ایلما کبیر اُس کی مشاورت کیسے کرے گا؟ ایلما نے خُدا کی طرف سے مُضایاہ ۲۶:‏۱۵–۳۱ میں کیا سِیکھا جو کہ کلِیسیا کے اِس رُکن کی مدد کر سکے؟ (مزید دیکھیے مرونی ۶:‏۸؛ عقائد اور عہُود ۱۹:‏۱۶–۱۸؛ ۵۸:‏۴۲–۴۳

شبیہ
سیمینری کا آئکن

مُضایاہ ۲۷:‏۸–۳۷؛ ۲۸:‏۱–۴

یِسُوع مسِیح کے وسِیلے سے مَیں بہتری کی خاطر تبدیل ہو سکتا/سکتی ہُوں۔

یہ واضح ہے کہ ایلما صغیر کو رُوحانی طور پر نئے سرِے سے پیدا ہونا ضرور تھا۔ وہ اور مُضایاہ کے بیٹے ”گُناہ گاروں میں نہایت بدترین“ تھے (مُضایاہ ۲۸:‏۴)۔ مگر اُس کی تبدیلی کے فوری بعد، ایلما نے گواہی دی کہ تبدیلی—ہر کِسی کے لیے لازم ہے ”تعجّب نہ کر،“ اُس نے فرمایا، ”کہ تمام بنی نوع اِنسان … نئے سِرے سے پیدا ہوں“ (مُضایاہ ۲۷:‏۲۵؛ تاکید شامل ہے)۔

جب آپ مُضایاہ ۲۷:‏۸–۳۷، میں ایلما کے تجربات کے بارے میں پڑھتے ہیں، آپ خُود کو اُس کی جگہ رکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اپنے اندر ایسی چیزوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جِن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟ کون ہے جو ایلما کے باپ کی مانِند، اور ”پُختہ ایمان کے ساتھ“ آپ کے لیے دُعا گو ہے؟ کون سے تجربات نے ”[آپ کو] خُدا کی قُدرت اور اِختیار کے قائل ہونے“ میں مدد دی ہے؟ (مُضایاہ ۲۷:‏۱۴)۔ خُداوند نے آپ کے لیے یا آپ کے خاندان کے لیے کون سے ”عظیم کام“ کیے ہیں جنھیں آپ کو ”یاد“ رکھنا چاہیے؟ (مُضایاہ ۲۷:‏۱۶)۔ آپ ایلما صغیر کے کلام و اعمال سے نئے سِرے سے پیدا ہونے کے مطلب کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ آپ نے کون سی مثالیں دیکھی ہیں؟

کُچھ ایسے طریقہِ کار قلم بند کرنے کے لیے کُچھ وقت نِکالیں جِن سے نجات دہندہ آپ کو تبدیل ہونے میں مدد کر رہا ہے—یا نئے سِرے سے پیدا ہونا—حتیٰ کہ آپ کے تجربات اُتنے موثر یا ایلما کے مانِند اچانک نہ ہوں۔ کیا آپ کوئی ایسا گیت گا یا سُن سکتے ہیں جو آپ کے احساسات کا مظہر ہو، جیسے ”مَیں حیران کھڑا ہُوں“؟ (گِیت، نمبر ۱۹۳)۔ آپ کے تجربے کو سُننے سے کون مُستفید ہوگا؟

بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے نئے سِرے سے پیدا ہونے کا موازنہ کھیرے کے اَچار بننے کے عمل سے کِیا ہے (سیکھیے”تُمھارا نئے سِرے سے پیدا ہونا لازم ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۰۷، ۱۹–۲۲)۔ آپ کو یہ موازنہ تبدیل ہونے کی بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟

مزید اِنجِیلی موضوعات دیکھیے، ”یِسُوع مسِیح کی مانِند بننا،“ گاسپل لائبریری؛ ”ایلما گواہی دیتا ہے کہ وہ نئے سِرے پیدا ہُوا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

مُضایاہ ۲۷:‏۸–۲۴

خُدا میری دُعائیں سُنتا ہے اور اپنے وقت اور مرضی کے موافق اُن کا جواب دے گا۔

شاید آپ بھی اپنے کِسی خاندانی رُکن کے ساتھ ایلما کبیر کی طرح ایسی صُورتِ حال سے گُزر چُکے ہوں جو تباہ کُن اِنتخاب کرتا رہا ہو۔ آپ نے مُضایاہ ۲۷:‏۸–۲۴ میں کیا دیکھا جو آپ کو اُمید دیتا ہے؟ دُوسروں کی جانب سے آپ کی دُعاؤں کو یہ آیات کیسے اثر انداز کرسکتی ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کو دیکھیے۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

مُضایاہ ۲۶:‏۳۰–۳۱

خُداوند چاہتا ہے مَیں مُعاف کرُوں۔

  • ایلما کو خُدا نے مُعافی کی بابت کیا سِکھایا اپنے بچّوں کو دریافت کرنے میں مدد کریں، آپ اُنھیں یہ پڑھنے کے لیے کہیں مُضایاہ ۲۶:‏۲۹–۳۱ اور جِتنی بار لفظ ”مُعاف“ دِکھائی دیتا ہے شُمار کریں۔ یہ آیات دُوسروں کو مُعاف کرنے کی بابت کیا تعلیم دیتی ہیں؟ (مزید دیکھیے ”پیارے باپ، میری مدد فرما،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب،، ۹۹)۔

  • نجات دہندہ کی مُعاف کرنے کی مثال پر تاکید کریں، آپ اُس کی مصلُوبیت کی تصویر دِکھائیں اور مِل کر پڑھیں لُوقا ۲۳:‏۳۳–۳۴۔ یِسُوع نے اُن لوگوں کے لیے جِنھوں نے اُسے صلیب پر چڑھایا تھا آسمانی باپ کو کیا کرنے کے لیے کہا؟ اِس تبادلہِ خیال کے بعد، آپ کے بچّے ایک دُوسرے کو مُعاف کرنے کی کردار نگاری کر سکتے ہیں۔

  • بعض اوقات کوتاہیوں کی وجہ سے اپنے آپ کو مُعاف کرنا مُشکل ہوتا ہے۔ خُدا کے کلام نے ایلما کی کِس طرح مدد کی؟ آپ کے بچّے فرضی طور پر کِسی سے بات کریں جو سوچتے ہوں کہ خُدا اُنھیں کبھی مُعاف نہ کرے گا۔ اپنے بچّوں کو مُضایاہ ۲۶:‏۲۲–۲۳، ۲۹–۳۰ میں ایسی بات تلاش کرنے کو کہیں جو اُس شخص کی مدد کر سکے؟

مُضایاہ ۸:۲۷–۳۷

یِسُوع مسِیح مزید مُجھے اپنی مانِند بننے میں مدد کرتا ہے۔

  • مُضایاہ کے بیٹوں اور ایلما صغیر کی تبدیلی سے آپ اپنے بچّوں کو دِکھا سکتے ہیں کہ، نجات دہندہ کی قُدرت کِسی کو بھی تبدیل کر سکتی ہے۔ آپ یا آپ کے بچّے اِس خاکے میں پینٹنگ اِستعمال کر سکتے ہیں، اِس ہفتہ کے عملی صفحہ، اور چند ایک کلیدی صحائف میں سے”مُضایاہ ۲۷:‏۸–۳۷ کہانی سُنانے کے لیے (مزید دیکھیے ”باب ۱۸: ایلما صغیر توبہ کرتا ہے،“ میں مورمن کی کِتاب سے کہانیاں، ۴۹–۵۲)۔ آیت ۲۴ پر تعلیم دینے کے لیے خاص طور پر توجہ دیں، کہ ایلما نے توبہ کی اور یِسُوع مسِیح نے تبدیل ہونے میں اُس کی مدد کی۔ اپنے بچّوں سے کہانی کی کردار نگاری کرائیں اگر وہ چاہیں۔

شبیہ
ایلما صغیر کو اُس کے باپ کے گھر لے جایا جاتا ہے

اُس کا باپ خُوش ہُوا، از والٹر رین

مُضایاہ ۲۷:‏۸–۲۴

مَیں دُعا کرتا اور روزہ رکھتا ہُوں کہ خُدا میرے پیاروں کو برکت دے۔

  • اِکٹھے مِل کر مُضایاہ ۲۷:‏۸–۲۴ پڑھیں، اور ایلما اور اُس کے لوگوں نے ایلما صغیر کی مدد کرنے کے لیے جو کُچھ کِیا اپنے بچّوں کو نِشان دہی کرنے کے لیے کہیں۔ کیا آپ نے کبھی کِسی کے لیے روزہ رکھا اور دُعا کی ہے؟ اپنے بچّوں کے ساتھ اپنے تجربہ کو بیان کریں، اور وہ اپنے تجربے بیان کریں۔

  • کیا آپ یا آپ کے بچّے کِسی کو جانتے ہیں جِسے خُدا کی مدد کی ضرورت ہو۔ ایلما کی مثال کی پیروی کرنے سے، ہو سکتا ہے آپ اُس شخص کے لیے مِل کر دُعا کریں اور، اگر آپ کے بچّے روزہ رکھ سکتے ہیں، تو اُن کے لیے بھی روزہ رکھیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے فرینڈ رسالہ جات دیکھیے۔

شبیہ
ایلما صغیر پر فرِشتہ کا ظہُور ہوتا ہے

ایلما صغیر پر فرِشتہ کا ظہُور ہونے کی توضیح ، از کیون کیلی

شائع کرنا