آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جون ۱۰–۱۶: ”کیا تُمھیں اپنے دِلوں میں اِس بُہت بڑی تبدیلی کا تجربہ ہُوا ہے؟“ ایلما ۵–۷


”جون ۱۰–۱۶: ”کیا تُمھیں اِس بڑِی تبدیلی کا اپنے دِلوں میں تجربہ ہُوا ہے؟“ ایلما ۵–۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جون ۱۰–۱۶۔ ایلما ۵–۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
ایلما صغیر ضورامیوں کو سِکھاتے ہُوئے

ایلما صغیر ضورامیوں کو سِکھاتے ہُوئے

جون ۱۰–۱۶: ”کیا تُمھیں اپنے دِلوں میں اِس بُہت بڑی تبدیلی کا تجربہ ہُوا ہے؟“

ایلما ۵–۷

ایلما کو آج کے دَور میں ہونے والی حفظان حیات قلبی جراحیوں کا عِلم نہ تھا، کہ جِن کے ذریعے خراب اور علیل دِل کی جگہ صحت مند دِل لگا دیا جاتا ہے۔ مگر وہ اُس سے کہیں زیادہ معجزاتی تبدیلی کی بابت جانتا تھا ”تبدیلیِ دِل“ (ایلما ۵:‏۲۶)—جس کی بدولت نجات دہندہ ہمیں رُوحانی زندگی کا نیا پن عطا کرتا ہے، جیسا کہ ”نئے سِرے سے پیدا ہونا“ (دیکھیے ایلما ۵: ۱۴، ۴۹)۔ ایلما دیکھ سکتا تھا کہ یہ تبدیلیِ دِل کی عین وہی تبدیلی تھی جس کی بُہتیرے نِیفیوں کو ضرورت تھی۔ بعض دولت مند تھے دُوسرے غریب، بعض مُتکبّر تو دیگر فروتن، بعض ظالِم تو دیگر مظلُوم (دیکھیے ایلما ۴:‏۶–۱۵)۔ مگر اُن سب کو شِفا پانے کے لیے یِسُوع مسِیح کے پاس آنے کی ضرورت تھی—جیسے ہم سب کو ہے۔ چاہے ہم تکُبّر پر غالب آنے یا مصائب کو برادشت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایلما کا پیغام وہی ہے: ”آؤ اور ڈرو مت“ (ایلما ۷:‏۱۵)۔ نجات دہندہ کو سنگین، گُناہگار، یا شکستہ دِلوں کو تبدیل کرنے دیں جو کہ فروتن، سچّے، اور نئے ہوں۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

ایلما ۱۴:۵–۳۳

ضرور ہے کہ مَیں دِل کی بڑی تبدیلی—کا تجربہ پاؤں—اور اِسے محسُوس کرتا/کرتی ہُوں۔

صدر ایم رسل بیلرڈ نے کہا: ”مُجھے باقاعدگی سے اپنے آپ سے سوال پُوچھنے کے لیے وقت نِکالنا ضروری ہے، کہ ’مَیں کیسا ہُوں؟‘ … اِس ذاتی، نِجی نظر ثانی کے دَوران میں اپنی راہ نُمائی کے لئے مُجھے ایلما کے پانچویں ابواب میں موجود خُود شناسی کے اَلفاظ پڑھنا اور اُن پر غور کرنا پسند ہے“ (”جاؤ اور قُبول کرو،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۶۴)۔

اِسے اِس طرح سے پڑھیں ایلما ۵‏:۱۴–۳۳ کہ جیسے آپ اپنا اِنٹرویو کر رہے اور اپنے دِل کی جانچ پڑتال کر رہے ہوں۔ آپ کو سوالوں کے جواب قلم بند کرنا چاہیئیں۔ آپ اپنے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟ اپنے اِنٹرویو کے نتیجہ میں آپ نے کیا کرنے کی ترغیب پائی ہے؟

مزید دیکھیے ڈیل جی رینلنڈ، ”دِل کی بڑی تبدیلی کو برقرار رکھیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۹، ۹۷–۹۹۔

شبیہ
لڑکی بستر کے پاس دُعا کر رہی ہے

جیسا کہ ہم خُدا کی جانب جاتے ہیں، تو ہم ”دِل کی تبدیلی“ کا تجربہ پاتے ہیں۔

ایلما ۴۴:۵–۵۱

مَیں رُوحُ القُدس کے وسیلے سے نجات دہندہ اور اُس کی اِنجِیل کی اپنی گواہی پا سکتا ہُوں۔

ایلما ۵ میں، جب ایلما نے وضاحت کی کہ اُس نے نجات دہندہ کی گواہی کیسے پائی، اُس نے فرشتے کو دیکھنے کے اپنے تجربے کا ذکر نہیں کِیا (دیکھیے مضایاہ ۲۷:‏۱۰–۱۷)۔ ایلما نے اپنی بابت سچّائی کو کیسے جانا؟ شاید آپ اِس میں پائی جانے والی چیزوں ایلما ۵‏:۴۴–۵۱ کو یِسُوع مسِیح کی گواہی اور اُس کی تعلیمات کو پانے کے لیے ” ترکیب“ قلم بند کر سکیں۔ کون سی ”چیزیں“ (اِنجِیل کی سچّائیاں) اور ”ہدایات“ (سچّائی کو پانے کی کوشش کرنے کے لیے چیزیں) جو ایلما نے شامِل کِیں؟ آپ اپنے تجربوں اور نوِشتوں سے دُوسروں کے تجربوں میں سے اپنی ترکیب میں کیا ”چیزیں“ اور ”ہدایات“ شامِل کر سکتے ہیں؟

ایلما ۷

”مُجھے معلُوم ہے کہ تُم راست بازی کی راہ پر قائم ہو۔“

بعض اوقات ہم ضریملہ میں لوگوں کی مانِند ہوتے ہیں، جِنھیں توبہ کرنے کے لیے بُلانے کی ضرورت ہوتی ہے (ایلما ۵‏:۳۲)۔ اور دیگر اوقات ہم جدعونی کے لوگوں کی مانِند ہوتے ہیں، جو کہ ”راست بازی کی راہ پر قائم رہتے ہیں“ (ایلما ۷‏:۱۹)۔ آپ کو جدعون میں ایلما کے پیغام (ایلما ۷ میں) اور کہ ضریملہ میں اُس نے (ایلما ۵ میں) جو کہا کیا مماثلت مِلتی ہے؟ آپ کو کیا فرق دِکھائی دیتا ہے؟ ایلما کی سِکھائیں باتوں کو دیکھیے جو آپ کو ” خُدا کی بادشاہی کی جانب راستے پر“ رہنے میں مدد کر سکتی ہیں (ایلما ۱۹:۷

شبیہ
سیمینری کا آئکن

ایلما ۷: ۷–۱۶

نجات دہندہ نے اپنے تئیں میرے گُناہوں، دُکھوں، اور تکالیفوں کو لے لِیا۔

کیا آپ کو کبھی محسُوس ہُوا ہے کہ کوئی بھی آپ کی مُشکلوں اور پریشانیوں کو نہیں سمجھتا؟ اگر ایسا ہے، تو ایلما کی سِکھائی گئی سچائیاں مدد کر سکتی ہیں۔ جب آپ پڑھیں، تو غور کریں کہ یہ آیات نجات دہندہ کی قُربانی کے مقصد کی بابت کیا سِکھاتی ہیں۔ آپ سُرخیوں کے ساتھ ایک چارٹ بنائیں نجات دہندہ نے کیا دُکھ سہے اور اُس نے کیوں دُکھ سہے یہاں ایلما ۷:۷–۱۶ میں آپ نے جو تلاش کِیا ہے اُسے درج کریں (مزید دیکھیے یسعیاہ ۵۳:‏۳–۵)۔ کیا آپ مخصُوص اوقات سوچ سکتے ہیں جِن میں اُس نے بعض دُکھ سہے؟ یہاں صحائف میں سے چند مثالیں ہیں: متی ۴‏:۱–۱۳؛ ۲۶‏:۵۵–۵۶؛ ۲۷‏:۳۹–۴۴؛ مرقس ۱۴‏:۴۳–۴۶؛ لوقا ۹‏:۵۸۔ اِن آیات میں سے آپ کون سی چیز اپنی فہرست میں شامِل کر سکتے ہیں؟

یہ ماننا ایک الگ بات ہے کہ نجات دہندہ نے آپ کے لیے دُکھ سہے ہیں۔ مگر اُس کے دُکھ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں کیسے فرق لاتے ہیں؟ یہاں چند صحیفے یہ آشکارا کرتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کیسے آپ کی مدد یا ”دست گیری“ کرتا ہے: اِنوس ۱‏:۵–۶؛ مضایاہ ۱۶‏:۷–۸؛ ۲۱‏:۱۵؛ ۲۴‏:۱۴–۱۵؛ ۳ نِیفی ۱۷‏:۶–۷؛ عیتر ۱۲‏:۲۷–۲۹؛ عقائد اور عہُود ۱۲۱‏:۷–۱۰۔ اِن آیات سے آپ کیا سِیکھتے ہیں؟ اور کون سے طریقے ہیں جِن میں وہ آپ کی مدد کرتا ہے؟ آپ نے کہاں کہاں پر اُس کی مدد محسُوس کی ہے؟

جیسا کہ گیت ”ہر گھڑی چاہوں تُجھے“ یا ”مَیں جانتا ہُوں مُنّجی زِندہ ہے“ (گیت، نمبر ۹۸، ۱۳۶) نجات دہندہ کی دست گیری کے لیے آپ کی شُکر گُزاری کو گہرا کرتے ہیں۔ اِن گیتوں میں کون سی عِبارات اُس کے تئیں آپ کے جذبات کا اِظہار کرتے ہیں؟

مزید اِنجِیلی موضوعات دیکھیے، ”یِسُوع مسِیح کا کفّارہ،“ گاسپل لائبریری؛ ”اُس کا فضل“ (ویڈیو کا مجموعہ)، گاسپل لائبریری۔

یِسُوع مسِیح کی گواہی۔ اُن طریقوں پر غور کریں جِن سے آپ نجات دہندہ اور اُس کی الُوہیت، فضل اور محبّت کی گواہی کو بیان کر سکتے ہیں۔ آپ جِن لوگوں کو اُس کی گواہی دینا سِکھاتے ہیں اُن کی حوصلہ افزائی ایسے سوال پوچھنے سے کریں جو اُنھیں اُس کی بابت اپنے احساس بیان کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کو دیکھیے۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

ایلما ۴۴:۵–۴۸

مَیں رُوحُ القُدس کے وسیلے سے اپنی گواہی پا سکتا ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کی مدد کریں کہ وہ اپنی گواہی کی خُود تقویت کرنا سِیکھیں، آپ اُنھیں نیچے دی گئی تصویر دِکھائیں اور اُن سے پوچھیں کہ ہم جانوروں کے بچّوں کی بڑھنے میں کیسے مدد کرتے ہیں۔ پھر آپ اِسے گواہی کو مضبوط کرنے سے مُنسلک کر سکتے ہیں۔ ہماری گواہیوں کے لیے کیسی دیکھ بھال کی ضرورت ہے؟ ہمیں کیسے معلوُم ہو سکتا ہے کہ وہ مضبوط ہو رہے ہیں؟

    شبیہ
    دو لڑکے جانوروں کے بچّوں کے ساتھ

    جب ہم اِنجِیل کو قبُول کرتے ہیں، تو یہ نئی زندگی کی شروعات کرنے کی مانِند ہے۔

  • ایلما نے یِسُوع مسِیح کی بابت کیسے اپنی گواہی کو مضبوط کِیا؟ آپ اپنے بچّوں کے ساتھ اِس سوال کے جواب کے لیے ایلما ۵‏:۴۴–۴۶ پڑھ سکتے ہیں۔ شاید آپ کے بچّے اپنی گواہی کو مضبوط کرنے کے لیے اِس ہفتے ایک منصوبہ لکھ سکتے ہیں۔

ایلما ۷‏:۱۰–۱۳

نجات دہندہ نے اپنے تئیں میرے گُناہوں، دُکھوں، اور تکالیفوں کو لے لِیا۔

  • آپ اپنے بچّوں کی ایلما ۷‏:۱۰–۱۳ سمجھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ جان سکیں کہ یِسُوع مسِیح اُن کا خیال رکھتا ہے اور اُن کی مدد کرتا ہے؟ شاید آپ اُن سے کوئی تجربہ بتانے کے لیے کہہ سکتے ہیں جب وہ بیمار تھے یا دُکھ میں تھے یا کوئی اور مسئلہ درپیش ہُوا ہو جِس سے وہ اُداس ہوں۔ دُوسروں نے اُنھیں بہتر ہونے میں کیسے مدد کی تھی؟ آپ گواہی دیں کہ نجات دہندہ نے اِن باتوں کے لیے بھی دُکھ سہے تھے، اور اُس وقت کے بارے میں بات کریں جب اُس نے آپ کو تسلّی دی اور مدد کی۔

  • جیسا کہ آپ اور آپ کے بچّے ایلما ۷‏:۱۱–۱۳پڑھتے ہیں، تو اُن باتوں کو تلاش کریں جو یِسُوع مسِیح نے ہماری خاطر سہیں۔ اپنے بچّوں کو اِس جُملے کو مکمل کرنے کے لیے وہ اَلفاظ اور عِبارتیں اِستعمال کرنے کی دعوت دیں: ”یِسُوع نے میری خاطر سہے تاکہ وہ میری مدد کر سکے۔“ یہ جاننے میں ہماری کیسے مدد ہوتی ہے کہ یِسُوع ہماری کاوِشوں کو سمجھتا ہے؟ ہم اُس کی مدد کو کیسے قبُول کرتے ہیں؟ یِسُوع مِسیح کی گواہی بیان کریں۔

ایلما ۵:‏۱۴; ۱۹:۷–۲۰

یِسُوع مسِیح کی پیروی مُجھے آسمانی باپ کی طرف واپسی کے سیدھے راستے پر رکھتی ہے۔

  • جیسا کہ آپ ایلما ۵‏:۱۴ پڑھتے ہیں آئینے میں دیکھیں ( اِس ہفتے کی سرگرمی کے صفحے کو بھی دیکھیں)۔ ہماری صُورت میں نجات دہندہ کی شبیہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟

  • آپ آسمانی باپ کی طرف واپسی کے راستے کی بابت ایلما کی وضاحت کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے بچّوں کو نیک اِنتخاب کرنا سیکھنے میں مدد ملے؟ آپ اُن کے لیے ایلما ۷‏:۱۹–۲۰ پڑھیں اور اُنھیں ”ٹیڑھے راستوں“ اور سیدھے راستوں پر چلنے دیں۔ اُن کی اپنے اِنتخابات کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جو ہمیں راستے پر رہنے میں مدد دیتے ہیں اور دیگر اِنتخابات جو ہمیں راستے سے ہٹاتے ہیں۔ آپ یِسُوع کی تصویروں کو بھی ایک ساتھ مِل کر دیکھیں اور اُن چیزوں کے بارے میں بات کریں جو اُس نے ہمیں آسمانی باپ کی جانب واپسی کا راستہ دِکھانے کے لیے کِیں۔ جیسا کہ یہ گیت: ” مَیں مسِیح کی مانندِ بننے کی کوشش کر رہا ہُوں،“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۷۸–۷۹) چند تجاویز فراہم کر سکتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے فرینڈ رسالہ کو دیکھیے۔

شبیہ
یِسُوع مسِیح سُرخ چُغہ پہنے ہُوئے

ہمارا ثالث، اَز جے برائنٹ وارڈ

شائع کرنا