”جون ۲۴–۳۰: ’خُداوند کے آرام میں داخل ہو۔‘ ”ایلما ۱۳ـ۱۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)
”جون ۲۴-۳۰۔ ایلما 13-16،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (2023)
جون ۲۴–۳۰: ”خُداوند کے آرام میں داخل ہو“
ایلما ۱۳–۱۶
کئی طرح سے، امونیہا میں امیولک اور زیضرم دونوں کی زندگی بُہت اچھی بسر ہو رہی تھی۔ امیولک ”کوئی عام شخص نہیں تھا،“ اُس کے ”بُہت سے عزیز و اقارب اور دوست تھے“ اور وہ ”کافی دولت“ مند تھا (ایلما ۱۰:۴)۔ زیضرم ایک عیّار وکیل تھا جس کا ”کاروباری لین دین بڑا وسیع تھا“ (ایلما ۳۱:۱۰)۔ تب ایلما امونیہا میں توبہ کرنے اور ”خُداوند کے آرام مِیں داخل ہونے“ کی دعوت کے ساتھ وہاں آیا (ایلما ۱۳:۱۶)۔ امیولک، زیضرم، اور دیگر، کے لیے، اِس دعوت نامہ کو قبول کرنے کے لیے قُربانی اور حتٰی کہ ناقابلِ برداشت مُشکلات کی طرف لے جانا درکار ہوتا تھا۔
بلکہ یقیناً کہانی یہاں پر ختم نہیں ہوتی ہے۔ ایلما ۱۳–۱۶میں، ہم سِیکھتے ہیں کہ آخرکار اُن لوگوں کے ساتھ کیا ہُوا جو ”مسِیح کی نجات کی قُدرت“ پر یقین رکھتے تھے (ایلما ۱۵:۶)۔ بعض اوقات رہائی ہے، بعض اوقات شفا ہے—اور بعض اوقات زِندگی میں چیزیں آسان نہیں ہوتیں ہیں۔ مگر ہمیشہ، ”خُداوند خُود جلال کے ساتھ [اپنے لوگوں] کو قبُول کرتا ہے“ (ایلما ۱۴:۱۱)۔ ہمیشہ، ”خُداوند [ہمارے] اِیمان کے موافق جو … مسِیح میں ہے قُدرت بخشتا ہے“ (ایلما ۱۴:۲۸)۔ اور ہمیشہ، ”خُداوند پر وہ اِیمان“ ہمیں ”اُمید دِلاتا ہے کہ [ہم] اَبدی زِندگی پائیں گے“ (ایلما ۱۳:۲۹)۔ جب آپ اِن ابواب کو پڑھتے ہیں، تو آپ اِن وعدوں میں راحت پا سکتے ہیں، اور آپ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں کہ ایلما کی مُراد کیا تھی جب اُس نے ”خُداوند کے آرام میں داخل ہونے“ کی بات کی (ایلما ۱۳:۱۶)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
کہانتی رسُوم مُجھے مُخلصی کے لیے یِسُوع مسِیح کی جانب اِشارہ کرتی ہیں۔
ایلما کا کلام ایلما ۱۳ میں خُدا کی کہانت کی قُدرت اور اِس کے مقصد کے بارے میں قُوت بخش سچّائیوں کو آشکارا کرنا—ہمیں ”خُداوند کے آرام میں داخل ہونے،“ یا اَبدی زِندگی کے لیے تیارکرنا ہے (ایلما ۱۳:۱۶)۔ آپ ایلما ۱۳:۱–۱۹ کی ہر آیت میں کم ازکم ایک سچّائی لِکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہاں پر آپ کے لیے آغاز کرنے کی چند تجاویز ہیں:
-
آیت ۱.کہانت ”[خُدا کے] بیٹے کا طریق“ بھی کہلاتی ہے (مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:۱–۴)۔
-
آیت ۲.خُدا نے لوگوں کی مُخلصی کے لیے اپنے بیٹے کی جانب رُجوع لانے میں مدد کے لیے کاہن مقرر کِیے۔
آپ نے اور کیا تلاش کِیا؟ اِن سچّائیوں پر غور کرنے سے آپ کہانت کے بارے میں کیا محسُوس کرتے ہیں؟
کیا آپ نے کبھی کہانتی رسُوم کی بابت سوچا ہے کہ یہ خُدا کی طرف سے ”مُخلصی کے لیے اپنے بیٹے کی جانب رجُوع لانے“ میں آپ کی مدد کے لیے تُحفہ ہے (آیت ۲؛ مزید دیکھیے آیت ۱۶)۔ ہوسکتا ہے کہ آپ اِن رسُوم کی فہرست بنا سکیں جِن کو آپ نے قبُول کِیا ہے، جیسا کہ بپتسما، اِستحکام، عِشائے ربانی، بُلاہٹ کے لیے تقّرری، راحت یا شِفا کی نعمت، مبشرانہ نعمت، اور ہیکل کی رسُومات۔ اِس طرح کی رسُوم کے ساتھ اپنے تجربات پر غور کریں۔ اِس میں شامل علامتوں اور رُوح پر غور کریں جو آپ نے محسُوس کِیا۔ اِن میں سے ہر رسم کیسے آپ کو مُخلصی کے لیے یِسُوع مسِیح کی جانب اِشارہ کرتی ہے۔
بعض لوگ غلط فہمی کا شِکار ہو جاتے ہیں کہ رسُوم—اور کہانتی اِختیار کو انجام دینا—ضروری نہیں ہے۔ آپ اِس تجویز کا جواب کیسے دیں گے؟ مجلسِ عامہ کے دو پیغامات ہیں جو آپ کے خیالات کو فہم بخش سکتے ہیں؛ کِسی ایک کو چُنیں، اور آپ کے ذہن میں جو جواب آئیں اُسے قلم بند کر لیں: رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے “ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۷۶–۷۹؛ ڈیل جی رینلنڈ، ,”کہانت اور نجات دہندہ کے کفّارے کی قُدرت “ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۶۴–۶۷۔
مزید دیکھیے عقائد اور عہُود ۸۴:۱۹–۲۲؛ اِنجِیلی موضوعات، ”عہد،“ گاسپل لائبریری۔
خُداوند مُجھے اپنے آرام میں داخل ہونے کے لیے بُلاتا ہے۔
”خُداوند کے آرام مِیں داخل ہونے“ کی دعوت (ایلما ۱۳:۱۶) کو اکثر ایلما ۱۳ میں دُہرایا جاتا ہے۔ مُمکن ہے کہ آپ ہر اُس آیت جِس میں لفظ ”آرام“ ہو تلاش کریں اور اِس پر غور کریں کہ ہر آیت آپ کو ”خُداوند کے آرام“ کی بابت جو سِکھاتی ہے اُس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ جسمانی آرام سے یہ کس طرح مُختلف ہے؟ ہم اِسے کیسے تلاش کرتے ہیں؟
مزید دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”دُنیا پر غالب آؤ اور آرام پاؤ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۹۵-۹۸؛ ”یِسُوع کے پاس آؤ،“ گیت، نمبر. ۱۱۷۔
مُشکل اوقات میں، ہمیں خُداوند پر بھروسا کرنا ہے۔
بُہتیروں کی طرح، آپ بھی سوچتے ہوں گے، کہ وہ لوگ جو راست زِندگی بسر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اُن کے ساتھ بُرا کیوں ہوتا ہے؟ آپ اِس مُشکل سوال کے سارے جواب ایلما ۱۴ میں نہ پا سکیں، مگر ایلما اور امیولک نے سانحہ کا مُقابلہ کرنے کا جس طرح ردِ عمل کِیا اُس میں سِیکھنے کے لیے بُہت کُچھ ہے۔ اُن کے قول و فعل آپ کو اِس بارے کیا سِکھاتے ہیں کہ کیوں خُداوند بعض اوقات راست باز لوگوں کو تکلیف سہنے دیتا ہے؟ جب ہم مُشکل و پریشانیوں سے دوچار ہوتے ہیں تو ایلما اور امیولک ہمیں کیا نصیحت کرتے ہیں؟
مزید دیکھیے رومیوں ۸:۳۵–۳۹؛ ۱ پطرس ۴:۱۲–۱۴؛ عقائد اور عہُود ۱۲۲:۵–۹؛ ڈیل جی. رینلنڈ، ” مُشتعل کرنے والی بے اِنصافی،“ لیحونا، مئی، ۲۰۲۱، ۴۱–۴۵۔
شاگردی قُربانی کا تقاضا کرتی ہے۔
اِنجِیل کو قبُول کرنے کے لیے امیولک نے جِن چیزوں کو ترک کِیا اُس کی فہرست بنانا دِل چسپ ہو سکتا ہے (دیکھیے ایلما ۱۰:۴–۵؛ ۱۵:۱۶) اور اِس کا موازنہ اُس فہرست کے ساتھ کریں جِن سے اُس نے اِستفادہ پایا (دیکھیے ایلما ۱۵:۱۸؛ ۱۶:۱۳–۱۵؛ ۳۴:۸)۔ آپ یِسُوع مسِیح کے زیادہ سے زیادہ وفادار شاگرد بننے کی خاطر کیا قُربان کرنے کے لیے رضا مند ہیں؟
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
چونکہ یہ اتوار مہینے کا پانچواں اتوار ہے، اِس لیے پرائمری کے معلمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سیکھنے کی سرگرمیوں کو ”ضمیمہ بی: بچوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر تیار کرنے“ کے لیے استعمال کریں۔
کہانتی قُدرت مسِیح کے پاس آنے میں میری مدد کرتی ہے۔
-
اپنے بچّوں کی مدد کرنا کہ بچّے دیکھیں کہانتی قُدرت کیسے ہمیں مسِیح کی جانب راغب کرتی ہے کا ایک طریقہ ہے کہ اُنھیں کہانتی قُدرت اِستعمال کرنے والی تصاویر دِکھائیں (دیکھیں انجیل آرٹ بک (دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۱۰۳–۱۱۰)۔ آپ کے بچّے آپ کی اُن طریقوں کو تصوّر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جِن سے یِسُوع نے اپنی قُدرت کا اِستعمال کِیا( دیکھیں مثال کے طور پر، متی ۲۶:۲۶–۲۸؛ مرقس ۵:۲۲–۲۴، ۳۵–۴۳؛ اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۳۸–۴۱)۔ پھر آپ اِکٹھے مِل کر ایلما ۱۳:۲ پڑھیں اور بات چیت کریں کہ کیسے کہانتی قُدرت ہمیں ” [خُدا کے] بیٹے کے مُنتظر ہونے“ اور مزید اُس کی مانِند بننے کی بابت مدد کر سکتی ہے۔
-
خُدا ہمیں کہانتی رسُوم کیوں عطا کرتا ہے؟ اپنے بچّوں کی ایلما ۱۳:۱۶ میں جواب تلاش کرنے کے لیے مدد کریں۔ اگر اُنھیں یہ جاننے میں مدد کی ضرورت ہے کہ رسم کیا ہے، تو عمُومی راہ نُماے کِتاب میں فہرست موجود ہے، ۱۸ ۱ اور ۱۸۔۱۔ تو آپ اور آپ کے بچّے اِن رسُومات کو قبُول کرنے کے تجربات کی بابت گُفت و شُنید کر سکتے ہیں۔ وہ ہمیں اپنے ”گُناہوں کی معافی کے لیے [ یِسُوع مسِیح] کے مُنتظر رہنے“ میں کیسے مدد کرتی ہیں۔ اِس گیت کی طرح ”جب مَیں بپتسما لیتا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۳) آپ کے بچّوں کی کہانتی رسُوم کی شُکر گُزاری کے لیے دیگر وجوہات کو سوچنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
یِسُوع مسِیح مُجھے پاک صاف کرتا ہے۔
-
اِکٹھے مِل کر اِن آیات کو پڑھنے کے بعد، اپنے بچّوں کی اُن طریقوں کو تصوّر کرنے میں مدد کریں جِن سے وہ سِکھاتے ہیں۔ شاید آپ مِل کر کُچھ دھو سکتے ہیں۔ جب ہم میلے ہُوئے ہوتے ہیں تو ہم کیسا محسُوس کرتے ہیں؟ جب ہم دوبارہ سے صاف سُتھرے ہو جاتے ہیں تو ہمیں کیسا محسُوس ہوتا ہے؟ یہ احساسات کیسے اُس احساس سے مماثل ہیں جب ہم گُناہ کرتے ہیں اور پھر توبہ کرتے اور نجات دہندہ کے کفّارہ کے وسیلے سے پاک صاف ہوتے ہیں؟
آسمانی باپ مُجھے تقویت بخشتا ہے جب یِسُوع مسِیح پر میرا اِیمان ہوتا ہے۔
-
اِس ہفتہ کی عملی سرگرمی کا صفحہ آپ کی—یا آپ کے بچّوں کو—کہانی بتانے میں مدد کر سکتا ہے ایلما ۱۴:۱۸–۲۹ میں (مزید دیکھیے ”باب ۲۲: امونیہا کے لیے ایلما کا مِشن ،“ مورمن کی کِتاب سے کہانیاں، ۵۸–۶۳)۔ ایلما اور امیولک کو بخشی گئی قُدرت پر زور دیں جو کہ ”مسِیح پر اُن کے اِیمان کے موافق بخشی گئی [تھی]“ (ایلما ۱۴:۲۶)۔ آپ بھی کِسی ایسے وقت کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جب خُدا نے آپ کو ”[آپ کے] اِیمان کے موافق“ قُدرت بخشی۔ ہم ایلما اور امیولک کے جیسے وفادار کیسے بن ہیں؟
5:43
یِسُوع مسِیح دِلوں کو تبدیل کر سکتا ہے۔
-
یِسُوع مسِیح کی بدولت زیضرم کے دِل کی تبدیلی الہامی ہے۔ اپنے بچّوں کے ساتھ پِچھلے ہفتہ میں زیضرم کی بابت اُنھوں نے جو سِیکھا جائزہ لینے پر غور کریں۔ پھر آپ مِل کر ایلما ۱۵:۳–۱۲ سے دریافت کریں کہ وہ کیسے تبدیل ہُوا۔ ہم زیضرم کے تجربہ سے خُداوند کی قُدرت کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟(دیکھیے ”زیضرم شِفا یاب ہوتا اور بپتسما پاتا ہے“ [ویڈیو]، گاسپل لائبریری)۔
2:42