آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جون ۱۷–۲۳: ”یِسُوع مسِیح اپنے لوگوں کو مُخلصی دینے آئے گا۔“ ایلما ۸–۱۲


جون ۱۷–۲۳: ’یِسُوع مسِیح اپنے لوگوں کو مُخلصی دینے آئے گا۔‘ ایلما ۸–۱۲“، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جون ۱۷–۲۳۔ ایلما ۸–۱۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

ایلما مُنادی کرتے ہُوئے

سچّا عقیدہ سِکھائیں، اَز مائیکل ٹی مالم

ایلما ۱۷–۲۳: یِسُوع مسِیح اپنے لوگوں کو مُخلصی دینے آئے گا

ایلما ۸–۱۲

خُدا کے کام ناکام نہیں ہوں گے۔ مگر بعض اوقات اُس کے کام میں مدد کرنے کی ہماری کاوِشیں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں—کم ازکم، جِس کی ہم اُمید کرتے ہیں اُس کا نتیجہ ہم فوری طور پر نہیں دیکھیں گے۔ ہم کُچھ ایلما کی مانِند محسُوس کرسکتے ہیں جب اُس نے امونیہا میں اِنجِیل کی مُنادی کی—اُسے رد کیا گیا، اُس پر تُھوکا گیا، اور باہر نکالا گیا۔ پھر بھی جب ایک فرشتہ نے اُسے واپس جانے اور دوبارہ کوشش کرنے کی ہدایت کی، ایلما بہادری سے ”جلدی واپس لوٹا“ (ایلما ۸:‏۱۸)، اور خُدا نے اُس کے آگے راہ تیار کی۔ اُس نے نہ صرف ایلما کو کھانے کے لیے خوراک اور رہنے کے لیے جگہ بخشی، بلکہ اُس نے امیولک کو بھی تیار کِیا، جو کہ ساتھی مزدُور، اِنجِیل کا زبردست محافظ، اور ایک وفادار دوست بن گیا۔ جب ہم خُداوند کی بادشاہی میں خِدمت کرتے ہیں تو ہم شِکست اور مایُوسی کا بھی سامنا کرتے ہیں، تو ہمیں یاد رکھنا ہے کہ خُدا نے ایلما کی کیسے راہ نُمائی اور مدد کی، اور ہم بھروسا کر سکتے ہیں کہ خُدا ہماری بھی راہ نُمائی اور مدد کرے گا، حتٰی کہ مُشکل حالات میں بھی۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

سیمینری کا آئکن

ایلما ۸

یِسُوع مِسیح کی اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کی میری کاوِشوں کے لیے تحمّل درکار ہے۔

کیا آپ نے کبھی کِسی کے ساتھ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کی کوشش کی، مگر آپ کی دعوت رَد کر دی گئی؟ ایلما کو بھی یہ تجربہ ہُوا۔ آپ ایلما ۱۳:۸–۱۶ میں ایلما سے اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کی بابت کیا سِیکھتے ہیں چاہے کوئی بھی تکلیفیں اور مُخالفتیں ہوں؟ اِن آیات کو پڑھیں آیات ۱۷–۳۲، اور اِس میں ایسی عِبارات کو دیکھیں جو آپ کو اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کے لیے موثر لگتی ہوں، حتیٰ کہ جب آپ اِس میں کامیاب ہوتے نہ نظر آتے ہوں۔

اَنبّیا اور رُسول مسیِح کے مخصُوص گواہ ہیں، پَس اُن کے پاس اُس کی گواہی کی بابت نہایت زیادہ الہٰامی مشاورت موجود ہے۔ دیکھیں بُزرگ ڈیٹر ایف اُکڈورف نے اِس میں کیا کہا ”مگر کیا ہُوا اگر یہ مُشکل ہے؟“ (اِس حِصّہ میں ”کارِ تبلیغ: اپنے دِل کی بات بیان کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۸) یا بُزرگ گیری ای سٹیونسن نے اِس میں جو بتایا ہے ”محبّت، شراکت، دعوت،“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۸۴–۸۷)۔ آپ کو کِسی ایسے شخص کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہو سکتا ہے جو اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کے بارے میں حوصلہ شِکنی محسُوس کر رہا ہے؟

آپ نے یہاں پر اِنجِیل کی بابت جو تمام باتوں کا مُطالعہ کِیا ہے آپ اُس کا خُلاصہ ایک یا دو حوصلہ بخش بیانات میں کیسے کریں گے؟ کوئی ایسا میم یا پوسٹر بنانے پر غور کریں جو آپ (اور دُوسروں) کو کوشش کرتے رہنے کی ترغیب دے سکے۔

مزید دیکھیے ”الہٰامی مدد کے ساتھ تدریس میں میری مدد کر،“ گیت، نمبر ۲۸۱؛ ”ایلما کو فِرشتہ ایمونیہا واپس جانے کا حُکم دیتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ اِنجِیلی موضوعات، ”سب کے لیے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت،“ گاسپل لائبریری۔

ایلما ۹‏:۱۴–۲۳

خُدا کی رحمتیں بڑی ذمہ داری کے ساتھ مُنسلک ہوتی ہیں۔

امونیہا میں نِیفیوں نے خُداوند کے بندوں کے ساتھ جو سلُوک کِیا تھا جب آپ اُس کی بابت پڑھتے ہیں، تو یہ بُھولنا آسان ہے کہ وہ کبھی اِنجِیل کے موافق زندگی بسر کرنے والے اور ”خُداوند کے اِنتہائی پسندیدہ لوگ“ تھے (ایلما ۹:‏۲۰)۔ جب آپ اُن افضل رحمتوں کے بارے میں پڑھتے ہیں جو خُدا نے نِیفی قوم کو عطا کِیں تھی، (خصوصاً دیکھیے ایلما ۹:‏۱۴–۲۳)، اُن افضل رحمتوں پر غور کریں جو خُدا نے آپ کو عطا کی ہیں۔ اِن رحمتوں کے ساتھ کیا ذمہ داریاں مُنسلک ہوتی ہیں؟ آپ اِن رحمتوں سے وفادار رہنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

مزید دیکھیے عقائد اور عہُود ۵۰:‏۲۴؛ ۸۲:‏۳؛ ۹۳:‏۳۹۔

ایلما ۱۱–۱۲

خُدا کا منصُوبہ مُخلصی کا منصُوبہ ہے۔

ایلما ۱۱–۱۲ میں، ایلما اور امیولک نے خُدا کے منصُوبہ کو مُخلصی کے منصُوبہ سے حوالہ دِیا ہے۔ جب آپ اِن ابواب کو پڑھتے ہیں، غور کریں منصُوبہ کو بیان کرنے کے لیے مُخلصی کا لفظ خُدا کے منصُوبے کے لیے کیوں اِستعمال کیا گیا ہے۔ آپ اُس منصُوبے کے درج ذیل پہلوؤں کے بارے میں ایلما اور امیولک کی تعلیمات کا مختصر خُلاصہ بھی لِکھ سکتے ہیں۔

  • زوال پذیری:

  • مخلصی:

  • توبہ:

  • موت:

  • قیامت:

  • عدالت:

لوگوں پر امیولک کے کلام کی تاثیر پر غور کریں (دیکھیے ایلما ۱۱‏:۴۶)۔ خُدا کے منصُوبہ کی بابت جاننا آپ پر کیا اثر کرتا ہے؟

مزید دیکھیے ڈیلن ایچ اوکس، ”عظیم منصوبہ،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۹۳–۹۶؛ ”امیولک یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

ایلما ۱۲:‏۸–۱۸

اگر مَیں اپنے دِل کو سخت نہ کرُوں، تو مَیں مزید خُدا کا کلام پا سکتا ہُوں۔

بعض لوگ سوچتے ہوں گے کہ آسمانی باپ ہمیں ہر بات کا عِلم کیوں نہیں دیتا۔ ایلما ۹:۱۲–۱۴ میں، ایلما نے ایک مُمکنہ وجہ کی وضاحت کی۔ یہ سوالات آپ کی غور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ اُس نے کیا سِکھایا:

امیولک کا تجربہ آپ کو نرم دل ہونے کی برکات کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ (دیکھیں ایلما۱۰:‏۱–۱۱

مزید دیکھیے ”ایلما زیضرم کو تنبیہ کرتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کو دیکھیے۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

ایلما ۸–۱۰

مَیں یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کا ذِکر کر سکتا ہُوں۔

  • اِس ہفتے کی عملی سرگرمی کا صفحہ ایلما ۸–۱۰ میں ہونے والے واقعات کا خُلاصہ بتانے میں آپ کے بچّوں کی مدد کر سکتا ہے۔ آپ اُن اُصولوں کو تلاش کرنے میں اُن کی مدد کرنا چاہیں گے جِنھوں نے ایلما اور امیولک کو نیک مُبلغ بنایا۔ مثال کے طور پر، اُنھوں نے ہمت نہ ہاری (دیکھیے ایلما ۸:۸–۱۳)، اُنھوں نے مسِیح کی گواہی دی (دیکھیے ایلما ۹:‏۲۶–۲۷، اور اُنھوں نے مِل کر کام کِیا (دیکھیے ایلما۱۰:‏۱۲

  • مِشنری کام کی بابت گیت، جیسا کہ ”مَیں اَب مُبلغ بننا چاہتا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۸) آپ کے بچّوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کے طریقوں کی تجاویز دے سکتی ہے۔ اُنھوں نےجو خیالات تلاش کِیے اُن کی فہرست بنانے کے لیے کہیں اور جِن لوگوں کے ساتھ وہ اِنجِیل بیان کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ آپ اُنھیں کِردار نگاری کرنے دیں کہ جو وہ کہہ سکتے ہیں یا کر سکتے ہیں۔

حِصّہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں۔ جیسا کہ آپ تدریس کی تیاری کرتے ہیں، کہنے کا منصُوبہ کرنے کی بجائے، اپنے آپ سے پُوچھیں، ”سِیکھنے کے لیے بچّے کیا کریں گے؟ بچّے بہتر طریقے سے سِیکھیں اور زیادہ دیر تک تب یاد رکھیں گے جب وہ سرگرمی سے حِصّہ لیں گے۔

ایلما ۱۱–۱۲

خُدا کا منصُوبہ مُخلصی کا منصُوبہ ہے۔

  • آپ کے بچّے نجات کے منصُوبے کے اُصولوں کی نُمایندگی کرنے کی تصویر بنا سکتے ہیں، جیسے آدم اور حوا کی زوال پذیری، یِسُوع مسِیح کا کفّارہ، توبہ، موت، قیامت، اور عدالت۔ پھر آپ اُن کی تصویروں کو اِن آیتوں کے ساتھ مِلانے میں مدد کریں ایلما ۱۱–۱۲ تاکہ اِن اُصولوں کی بابت سِکھایا جا سکے۔

ایلما ۱۷:۸–۲۲

مَیں اچھا دوست بن سکتا ہُوں۔

  • جب آپ ایلما ۸:‏۱۸–۲۲ میں کہانی سُناتے ہیں تو آپ ایک بچّے کو فرضی طور پر امیولک بنائیں اور دُوسرے کو ایلما بنانے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔ امیولک کیسے ایلما کا اچھا دوست تھا۔ پھر آپ کے بچّے بتا سکتے ہیں کہ کیسے کوئی اُن کا دوست بن کر رہا اور اِس تجربے سے اُنھوں نے کیسا محسُوس کِیا۔

  • ہو سکتا ہے کہ آپ دوستی کا پزل بنا سکیں: دوستی کی نمایندگی کرنے والی تصویر ڈھونڈیں یا بنائیں اور اُسے پزل کے ٹُکڑوں میں کاٹ لیں۔ ہر ٹُکڑے کی پُشت پر، کُچھ لِکھیں جو ہم اچھا دوست بننے کے لیے کر سکتے ہیں، بشمُول وہ چیزیں جو ایلما اور امیولک نے کی تھیں۔ جب آپ پڑھتے ہیں کہ پیچھے کیا لکھا ہُوا ہے آپ کے بچّے باری باری ایک ٹُکڑا مُنتخب کر کے اُسے پزل میں شامِل کر سکتے ہیں۔ کِس کو ہماری دوستی کی ضرورت ہے؟

دو لڑکیاں ہنس رہی ہیں

ہم دُوسروں کے اچھے دوست بن سکتے ہیں۔

ایلما ۴۳:۱۱–۴۴

یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے، مَیں جی اُٹھوں گی/گا۔

  • قیامت کے بارے میں سِکھانے کے لیے اِس طرح کے کِسی بصری معاونت والے سبق پر غور کریں: آپ کا ہاتھ آپ کی رُوح کی نُمایندگی کر سکتا ہے، اور دستانہ آپ کے بدن کی نُمایندگی کر سکتا ہے۔ اپنا ہاتھ دستانے سے نکال دیں جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ موت کے وقت ہماری رُوحیں اور بدن الگ ہو جائیں گے۔ پھر اپنا ہاتھ دوبارہ دستانے میں واپس ڈالیں جو ظاہر کرتا ہے کہ قیامت کے وقت ہماری رُوحیں اور بدن پھر سے مِل جائیں گے۔ آپ کے بچّے باری باری دستانہ پہنیں اور اُتاریں جب آپ ایلما ۱۱:‏۴۳ اُن کے لیے پڑھتے ہیں۔ جی اُٹھے نجات دہندہ کی تصویر دکھائیں (دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۵۹)، اور گواہی دیں کہ یِسُوع مسِیح نے ہر ایک کے لیے جی اُٹھنا مُمکن بنا دِیا۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے فرینڈ رسالہ جات دیکھیے۔

ایلما امیولک کے ساتھ کھانا کھاتے ہُوئے

ایلما امیولک کے ساتھ کھانا کھاتے کی خاکہ کشی از ڈین بر