نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اپریل ۳–۹۔ عیدِ قیامت المسِیح: ”اَے مَوت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟“


”اپریل ۳–۹۔ عیدِ قیامت المسِیح: ’اَے مَوت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟،‘“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اپریل ۳–۹۔ عیدِ قیامت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
باغ برائے قَبر

اپریل ۳–۹

عیدِ قیامت المسِیح

”اَے مَوت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟“

جب آپ اِس خاکہ میں نجات دہندہ کی قیامت کی گواہیاں پڑھتے ہیں، تو رُوحُ الُقدس سے مِلنے والے احساسات اور تاثرات کو قلم بند کریں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

نجات دہندہ کی زِندگی کے آخِری ہفتے کے دوران میں، اُس کے آس پاس کے بہت سے یہُودِی عیدِ فسح کی روایات میں شرِیک ہو رہے تھے۔ وہ بنی اِسرائیل کی مِصرِیوں کی غُلامی سے نجات کی یاد دہانی کے لیے کھانے تیار کرتے، گیت گاتے، اور جمع ہُوا کرتے تھے۔ خاندان والے اپنے آباواجداد کے گھروں پر سے گُزرنے والے موت کے فرشتے کی کہانی سُنتے جنھوں نے بروّں کے خُون سے اپنے دروازوں پر نِشان لگایا تھا۔ نجات کی علامتوں سے بھر پور اِن تمام تہواروں کے درمیان میں، نسبتاً کُچھ لوگ اِس اَمر سے آشنا تھے کہ اپنے دُکھوں، اپنی موت، اور اپنی قیامت کے وسِیلے سے—یِسُوع مسِیح، خُدا کا برہّ، اُنھیں گُناہ اور موت کی غُلامی سے نجات دِلانے والا تھا۔ اِس کے باوجود، ایسے لوگ بھی موجود تھے جنھوں نے یِسُوع کو اپنا موعودہ ممسوح، اپنا ابدی چُھڑانے والا تسلیم کیا۔ اُس دن کے بعد سے، یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں نے ساری دُنیا کو گواہی دی ”کہ مسِیح ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا … اور دفن ہُؤا، اور تِیسرے دِن جی اُٹھا“ (۱ کُرنتھِیوں ۱۵:‏۳–۴

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

متّی ۲۱–۲۸

یِسُوع مسِیح مُجھے گُناہ اور موت سے نجات دیتا ہے، میری کم زوریوں میں مُجھے مضبُوط کرتا ہے، اور میری آزمایشوں میں مُجھے تسلّی دیتا ہے۔

اِس ہفتے نجات دہندہ کے کَفّارہ کی برکات پر دھیان دینے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہر روز یِسُوع کی زِندگی کے آخِری ہفتے کے بارے میں پڑھنے میں وقت گُزاریں (ممکنہ طور پر پڑھنے کا شیڈول درج ذیل ہے)۔ اِن ابواب میں آپ کون سی چِیز پاتے ہیں جو نجات دہندہ کی محبّت کو محسوس کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے؟ غور کریں کہ یہ ابواب آپ کو کیا سِکھاتے ہیں کہ وہ آپ کو گُناہ، موت، آزمایشوں اور کم زوریوں سے کیسے نجات دِلا سکتا ہے۔ آپ اُس کی نجات کی قُدرت پر کیسے اپنے اِیمان کا مُظاہرہ کر رہے ہیں؟

مزید دیکھیں Easter.ComeuntoChrist.org۔

شبیہ
یِسُوع صلِیب پر

مصلُوبِیت،از لویس پارکر

متّی ۲۸:‏۱–۱۰؛ لُوقا ۲۴:‏۱۳–۳۵؛ یُوحنّا ۲۰:‏۱۹–۲۹؛ ۱ کُرنتِھیوں ۱۵:‏۱–۸، ۵۵

بہت سے گواہوں نے یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کی گواہی دی۔

ذرا تصّور کریں کہ شاگِردوں نے کیسا محسُوس کِیا ہوگا جب یِسُوع کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا گیا، اُس کے ساتھ بد سلوکی کی گئی اور اُسے مصلُوب کِیا گیا۔ وہ اُس کی قُدرت کے گواہ تھے، اُنھوں نے اُس کی تعلیم کی سَچّائی کو محسُوس کیا تھا، اور اِیمان رکھتے تھے کہ وہ خُدا کا بیٹا ہے۔ اُس کی موت کی شہادت نے اُس کے شاگِردوں کو دُکھ اور پریشانی میں ڈال دیا تھا۔ اَلبتہ جلد ہی وہ اُس کی قیامت کے عظیم اُلشان مُعجِزے کے گواہ بن گئے۔

وہ لوگ جو جی اُٹھے نجات دہندہ کے گواہ ٹھہرے اُن کے بیانات سے آپ کیا سِیکھ سکتے ہیں؟ متّی ۲۸:‏۱–۱۰؛ لُوقا ۲۴:‏۱۳–۳۵؛ یُوحنّا ۲۰:‏۱۹–۲۹؛ اور ۱ کُرنتھِیوں ۱۵:‏۱–۸، ۵۵ میں ہر شَخص کے تجربہ و مُشاہدہ پر نِشان لگائیں یا اِسے نوٹ کریں۔ (نوٹ کریں کہ جی اُٹھے مسِیح کے دُوسرے گواہان درج ذیل حوالہ جات میں بھی پائے جاسکتے ہیں ۳ نیفی ۱۱؛ مورمن ۱:‏۱۵؛ عیتر ۱۲:‏۳۸–۳۹؛ عقائد اور عہُود ۷۶:‏۱۹–۲۴؛ ۱۱۰:‏۱–۱۰؛ اور جوزف سمتھ—تاریخ ۱:‏۱۵–۱۷۔) اِن گواہوں کی شہادتوں کے بارے میں آپ کو کس بات نے مُتاثر کیا؟ نجات دہندہ کی قیامت کے بعد، دیگر لوگ بھی جی اُٹھے اور بہُتوں کو دِکھائی دِیے (دیکھیں متّی ۲۷:‏۵۲–۵۳؛ ۳ نیفی ۲۳:‏۹)۔ نجات دہندہ پر آپ کا اِیمان اور قیامت کا وعدہ آپ کے طرزِ زِندگی پر کیسے اَثر اَنداز ہوتا ہے؟

یہ (وِیڈیوز) بھی دیکھیں ”Jesus Is Resurrectedیِسُوع جی اُٹھتا ہے،“ ”The Risen Lord Appears to the Apostles جی اُٹھا خُداوند رسُولوں پر ظاہر ہوتا ہے،“ ”Blessed Are They That Have Not Seen, and Yet Have Believed مُبارک وہ ہیں جو بغَیر دیکھے اِیمان لائے،“ ChurchofJesusChrist.org۔

۱ پطرس ۱:‏۳–۱۱

یِسُوع مسِیح مُجھے اُمِید اور خُوشی بخشتا ہے۔

۱ پطرس ۱: ۳–۱۱ میں آپ کو کِن اَلفاظ یا آیات کی بدولت یِسُوع مسِیح پر اُمِید ملتی ہے؟ آپ نے اِس اُمِید کو کب محسُوس کیا ہے؟

بُزرگ گیرٹ ڈبلیو گونگ نے گواہی دی کہ قیامت المسِیح ”اُنھیں اُمید دِلاتی ہے جنھوں نے اپنے اعضا کھو دیے ہیں، جِنھوں نے دیکھنے، سُننے یا چلنے کی صلاحیت کھو دی ہے یا جو سوچتے ہیں کہ مُہلک بیماری، ذہنی مرض، یا دیگر لاغر پن کا شکار ہیں۔ وہ ہمیں ڈھونڈتا ہے۔ وہ ہمیں بھلا چنگا کرتا ہے۔ … [مزید،] کیوں کہ ’خُدا خُود دُنیا کے گُناہوں کا کَفّارہ ادا کرتا ہے‘ [ایلما ۴۲:‏۱۵]، …وہ رحم دلی کے ساتھ، ہماری کم زویوں کے مُطابق ہمیں تقویت بخش سکتا ہے۔ … ہم توبہ کرتے اور وہ سب کرتے ہیں جو کر سکتے ہیں۔ وہ ہمیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ’اپنی پیار بھری بانہوں میں جکڑ لیتا ہے‘ [۲ نیفی ۱:‏۱۵]“ (”ہوشعنا اور ہیلیلویاہ—زِندہ یِسُوع مسِیح: اِیسٹر اور بحالی کا دِل ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۵۴)۔

مزید دیکھیں ایلما ۲۷:‏۲۸؛ ۳۶:‏۱–۲۴؛ ۳ نیفی ۹:‏۱۱–۱۷؛ مرونی ۷:‏۴۰–۴۱۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

ComeuntoChrist.org۔Easter.ComeuntoChrist.org نجات دہندہ کی زِندگی کے آخِری ہفتے کے ہر دِن کیا ہُوا اِس کی ٹائم لائن اور تفصیل پر مشتمل ہے۔ ہفتے کے ہر دِن آپ کا خاندان اِن وضاحتوں کا جائزہ لے سکتا ہے تاکہ یہ معلُوم ہوسکے کہ نجات دہندہ نے اُس دن کیا کِیا، یا آپ بطور خاندان صحائف میں اُس کے آخِری ہفتے کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں (درج بالا تجویز کردہ فہرست کو ”تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف“ میں مُلاحظہ کریں)۔

گِیت اور بچّوں کے گِیتوں کی کتاباِس ہفتے کے دوران میں نجات دہندہ کے کفّارہ اور قیامت کے بارے میں اِکٹھے مِل کر گیت گانے پر غور کریں، بمشول چند ایسے گیتوں کے جن سے آپ اتنے آشنا نہیں ہیں۔ (گیت یا بچوں کے گیتوں کی کتاب کے موضُوعاتکی فہرست کے تحت، موضُوعات ”کَفّارہ،“” اِیسٹر،“ یا ”قیامت۔“ دیکھیں) گیتوں کو سیکھنے میں خاندانی اَرکان کی مدد کے لیے، آپ اُن میں تحریر اَلفاظ سے وابستہ تصاوِیر دِکھا سکتے ہیں۔

”یِسُوع مسِیح“ گاسپل لائبریری میں مجمُوعہ۔گاسپل لائبریری کا مجمُوعہ بعُنوان ”یِسُوع مسِیح“ میں وِیڈیوز، آرٹ ورک، اور گِیت شامِل ہیں جو آپ کے خاندان کو اِس عیدِ قیامت المسِیح پر نجات دہندہ کے جی اٹھنے کی خُوشی منانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

”زِندہ مسِیح :رسُولوں کی گواہی۔“بحیثیت خاندان، پڑھیں ”زِندہ مسِیح: رسُولوں کی گواہی“ (ChurchofJesusChrist.org)۔ خاندان کے ہر فرد کو دعوت دیں کہ دُوسروں کو بتانے کے لیے اِس گواہی سے اِیسٹر کا پیغام مُنتخب کریں۔ مثال کے طور پر، آپ سماجی میڈیا پر، اپنے دروازے پر، یا اپنے گھر میں لگانے کے لیے چند اِشتہارات تیار کرسکتے ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

متجوزہ گیت: ” یِسُوع جی اُٹھا ہےJesus Has Risen،“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۷۰۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

قابلِ انتظام اہداف کا تعین کریں۔ ایک دن میں صحائف کے مُطالعے کے لیے چند منٹ ہی صرف کرنے سے آپ کی زِندگی بابرکت ہوسکتی ہے۔ ہر روز مُطالعہ کرنے کا عزم کریں، اپنے عزم کو یاد رکھنے کا ایک طریقہ تلاش کریں اور اِس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں۔ اگر آپ بھُول جاتے ہیں، تو ترک مت کریں۔ پِھر سے آغاز کریں

شبیہ
مسِیح گتسِمنی میں

گتسِمنی، از ایڈم ابرام

شائع کرنا