نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اپریل ۲۴–۳۰۔ یُوحنّا ۷–۱۰: ”اچھّا چرواہا مَیں ہُوں“


”اپریل ۲۴–۳۰۔ یُوحنّا ۷–۱۰: ’اچھّا چرواہا مَیں ہُوں‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اپریل ۲۴–۳۰۔ یُوحنّا ۷–۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
یِسُوع زمِین پر گِری ہُوئی خاتُون کے ساتھ

مَیں بھی تُجھ پر حُکم نہیں لگاتا، از اِیوا کولیوا ٹمتھی

اپریل ۲۴–۳۰

یُوحنّا ۷–۱۰

”اچھّا چرواہا مَیں ہُوں“

جب آپ یُوحنّا ۷–۱۰ پڑھتے ہیں، تو آپ پر اِن ابواب میں اِنجِیلی سچّائیوں کی بابت رُوحُ الُقدس کے تاثرات وارد ہو سکتے ہیں۔ اپنے تاثرات کو قلم بند کرنے سے آپ کو اُن کے مُوافِق عملی منصوبہ بنانے میں مدد مِل سکتی ہے۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

اگرچہ یِسُوع مسِیح ”زمِین پر اُن آدمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے خُوشی کی بشارت دینے [اور] صُلح“ کروانے کے لیے آیا (لُوقا ۲:‏۱۴)، مگر ”لوگوں میں اُس کے سبب سے اِختلاف ہُوا“ (یُوحنّا ۷:‏۴۳)۔ وہ لوگ جِنھوں نے یکساں واقعات کا مُشاہدہ کیا اُنھوں نے یِسُوع کون تھا اِس کے بارے میں بہت مُختلف نتائج اخذ کیے۔ بعض لوگوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ، ”وہ نیک ہے،“ جبکہ بعض کہتے تھے، ”وہ لوگوں کو گُمراہ کرتا ہے“ (یُوحنّا ۷:‏۱۲)۔ جب اُس نے سبت کے دِن، اَندھے کو شِفا دی تو، چند لوگوں نے اصرار کیا، ”یہ آدمی خُدا کی طرف سے نہِیں کیوں کہ سَبت کے دِن کو نہیں مانتا،“ مگر بعض نے کہا کہ، ”گُناہ گار آدمی کیوں کر اَیسے مُعجِزے دِکھا سکتا ہے؟ (یُوحنّا ۹:‏۱۶)۔ پھر بھی تمام تر اُلجھنوں کے باوجود، سچّائی کے متلاشیوں نے اُس کے کلام کی قُدرت کو پہچان لیا، کیوں کہ ”اِنسان نے کبھی اَیسا کلام نہِیں کِیا“ (یُوحنّا ۷:‏۴۶)۔ جب یہُودِیوں نے یِسُوع سے کہا کہ اگر تُو مسِیح ہے تو ”ہم سے صاف کہہ دے“ تو، اُس نے اَیسا اُصُول ظاہر کیا جو سچّائی کو گُم راہی سے الگ کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے: ”میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں“ اُس نے کہا، ”اور مَیں اُنھیں جانتا ہُوں اور وہ میرے پِیچھے پِیچھے چلتی ہیں“ (یُوحنّا ۱۰:‏۲۴، ۲۷

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

یُوحنّا ۷:‏۱۴–۱۷

جب میں یِسُوع مسِیح کی سِکھائی جانے والی سچّائیوں کے مُوافِق زِندگی گُزاروں گا تو، مَیں جان پاؤں گا کہ وہ سَچّ ہیں۔

یہُودِیوں نے تعّجُب کیا کہ یِسُوع بہت کُچھ جانتا تھا، حالانکہ اُس نے سِیکھا نہ تھا (دیکھیں آیت ۱۵)—کم از کم، اُن طریقوں سے نہیں جن سے وہ واقف تھے۔ جواباً، یِسُوع نے سچّائی کو جاننے کا مُختلف طریقہ سِکھایا جو تعلیم یا پس منظر سے قطع نظر، ہر ایک کے لیے مُیّسر ہے۔ بمُطابق یُوحنّا ۷:‏۱۴–۱۷، آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ یِسُوع نے جو تعلیم دی وہ سچّی ہے؟ اِس عمل نے اِنجِیل کے لیے آپ کی گواہی کو فروغ دینے میں کِس طرح مدد کی ہے؟

یُوحنّا ۸:‏۲–۱۱

نجات دہندہ کی رحمت سب کے لیے دستیاب ہے۔

زِناِ میں پکڑی جانے والی عَورت کے ساتھ نجات دہندہ کے سلُوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بُزرگ ڈیل جی رینلنڈ نے کہا: ”یقیناً، نجات دہندہ نے زِنا کی مُنظوری نہیں دی تھی۔ اَلبتہ اُس نے عَورت کو سزا کا حُکم بھی نہیں دیا تھا۔ اُس نے اُسے اپنی زِندگی کی اِصلاح کرنے کی ترغیب دی۔ اُس کی شفقت اور رحمت کی بدولت اُس عَورت نے خُود کو بدلنے کی حوصلہ افزائی پائی۔ ترجمہِ بائِبل از جوزف سمتھ نے نتیجاً اُس کی شاگِردی کی تصدیق کی: ’اور اُس عَورت نے اُسی گھڑی سے خُدا کی تمجید کی، اور اُس کے نام پر اِیمان لائی‘ [دیکھیں یُوحنّا ۸:‏۱۱، زیریں حاشیہ پ]“ (”ہمارا اچّھا چرواہا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۳۰)۔

نجات دہندہ کی طرف سے سزا کی بجائے رحم پا کر آپ نے کب خُود کو اُس عَورت کی مانِند محسُوس کِیا ہے؟ خود گنُاہ گار ہوتے ہوئے دُوسروں پر اِلزام لگاتے یا اُن کی عدالت کرتے ہوئے آپ نے کب خُود کو فُقَہا اور فرِیسِیوں کی مانند محسُوس کِیا ہے؟ (دیکھیں یُوحنّا ۸:‏۷)۔ فُقَہا اور فرِیسِیوں اور زِناِ میں پکڑی جانے والی عَورت کے ساتھ نجات دہندہ کے سلُوک سے آپ اور کیا سِیکھ سکتے ہیں؟ جب آپ یہ آیات پڑھتے ہیں تو نجات دہندہ کی بخشش کے بارے میں آپ کیا سِیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیے ”جا اور پھر گُناہ نہ کرناGo and Sin No More“ (وِیڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

یُوحنّا ۹

اگر ہم اِیمان لاتے ہیں تو خُدا ہماری مُصِیبتوں میں خُود کو ظاہر کر سکتا ہے۔

یُوحنّا ۹:‏۱–۳ آپ کو زِندگی کے مسائل اور مُصائب کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ جب آپ یُوحنّا ۹ پڑھیں تو، غَور کریں کہ کِس طرح اُس جنم کے اَندھے پر ”خُدا کے کام ظاہِر ہُوئے [تھے]“۔ وہ آپ کی زِندگی میں کیسے ظاہر ہوئے ہیں—آپ کی مُصِیبتوں سمیت؟

یُوحنّا ۱۰:‏۱–۳۰

یِسُوع مسِیح ہی اچّھا چرواہا ہے۔

اگرچہ آپ بھیڑوں اور بھیڑوں کو پالنے سے ناواقف ہیں تو بھی مُطالعہِ، یُوحنّا ۱۰، جہاں نجات دہندہ کہتا ہے، ”اچھّا چرواہا مَیں ہُوں،“ اُس کی بابت آپ کو اہم سچّائیاں سِکھا سکتا ہے۔ اِن سچّائیوں کو تلاش کرنے کے لیے، اَیسی آیات تلاش کریں جو یہ بیان کرتی ہیں کہ اچّھا چرواہا کیسا ہوتا ہے اور پھر غَور کریں کہ یہ آیات نجات دہندہ پر کیسے لاگُو ہوتی ہیں۔ ذیل میں چند مثالیں دی گئی ہیں:

  • آیت ۳: ”وہ اپنی بھیڑوں کو نام بنام بُلا کر باہر لے جاتا ہے۔“

  • آیت ۱۱: وہ ”بھیڑوں کے لِیے اپنی جان دیتا ہے۔“

  • آیت ۱۶: ”پِھر ایک ہی گلّہ اور ایک ہی چَرواہا ہو گا۔“

اس باب پر غَور کرنے میں آپ کی مدد کے لیے یہاں چند اضافی سوال ہیں: یِسُوع کس طرح دروازے کی مانِند ہے؟ (دیکھیے آیات ۷—۹)۔ اُس نے کسِ طرح آپ کو ”زِندگی … زیادہ کثرت“ سے عطا کی ہے؟ (آیت ۱۰)۔ آپ نے کب محسُوس کیا ہے کہ وہ آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہے؟ (دیکھیے آیت ۱۴)۔ آپ اچّھے چرواہے کی آواز کو کیسے پہچانتے ہیں؟ (دیکھیے آیت ۲۷

مزید دیکھیں زبُور ۲۳؛ حِزقی ایل ۳۴؛ ایلما ۵:‏۳۷–۳۹؛ ۳ نیفی ۱۵:‏۲۱–۱۶:‏۵؛ گیرٹ ڈبلیو گانگ، ”اچّھا چرواہا، خُدا کا برّہ،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۹۷–۱۰۱۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

یُوحنّا ۷:‏۲۴۔ یُوحنّا ۷:‏۲۴ میں، یِسُوع کی تعلیم کو سمجھنے میں آپ کے خاندان کی مدد کرنے کے لیے، آپ اُنھیں کُچھ اَیسا دِکھا سکتے ہیں جو باہر سے ایک طرح کا نظر آتا ہے لیکن اندر سے مُختلف ہے۔ یا خاندان کے افراد ایسے مُعاملات و تجربات کا تذکرہ کر سکتے ہیں جنھوں نے اُنھیں ظاہری شکلوں سے فیصلہ نہ کرنا سِکھایا۔ آپ خاندان کے ہر فرد کی اَیسی خُصوصیات بھی درج کر سکتے ہیں جو آنکھوں سے نظر نہیں آتیں (مزید دیکھیے ۱ سموئیل ۱۶:‏۷؛ تھامس اَیس مانسن، ”دُوسروں کو ایسے دیکھیں جیسے وہ ہوں گے،“ لیحونا،نومبر ۲۰۱۲، ۶۸–۷۱)۔

یُوحنّا ۸:‏۳۱–۳۶۔”گُناہ کے غُلام“ ہونے سے کیا مُراد ہے؟ (مزید دیکھیں مرونی ۷:‏۱۱)۔ یِسُوع نے کون کون سی سچّائیاں سِکھائی ہیں جو ہمیں آزاد کر سکتی ہیں؟

شبیہ
یِسُوع اَندھے کو شِفا دیتا ہے

یِسُوع اَندھے کو شِفا دیتا ہے، از کارل ہینرک بلاک

یُوحنّا ۹۔آپ یُوحنّا ۹ میں اَندھے کو شِفا بخشنے والے یِسُوع کے واقعہ کو تصُّور کرنے میں اپنے خاندان کی کِس طرح مدد کرسکتے ہیں؟ آپ مِل کر واقعہ کی کردار نگاری کرسکتے ہیں یا وِیڈیو دِکھا سکتے ہیں ”Jesus Heals a Man Born Blindیِسُوع جنم کے اَندھے کو شِفا دیتا ہے“ (ChurchofJesusChrist.org)۔ واقعہ کے دوران میں وقفے دیں تاکہ خاندانی اَرکان یُوحنّا ۹ میں سے مُتعلقہ آیات پڑھ سکیں۔ اُنھیں دعوت دیں کہ وہ واقعہ سے اخذ ہونے والے اسباق پر غور کریں، جیسا کہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر رُجُوع لانے کا کیا مطلب ہے۔

یُوحنّا ۱۰:‏۱–۱۸، ۲۷–۲۹۔اچھّے چرواہا کی تَمثِیل سے سیکھنے کے لیے خاندانی اَرکان کو شامِل کرنے کے لیے، اُن میں سے ہر ایک کو درج ذیل میں سے کسی ایک کی تصویر بنانے کا کہیں: چور، دروازہ، چرواہا، مزدُور (اُجرتی)، بھیڑیا اور بھیڑ۔ اُنھیں یُوحنّا ۱۰:‏۱–۱۸، ۲۷–۲۹ پڑھنے کی دعوت دیں، اور پھر خاندان کی حیثیت سے گفتگو کریں کہ نجات دہندہ نے اُن چِیزوں کے بارے میں کیا سِکھایا جن کی اُنھوں نے تصویریں بنائی ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گِیت: ”خُداوند میرا چرواہا ہےThe Lord Is My Shepherd،“ گِیت، نمبر ۱۰۸۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

الہامی اَلفاظ اور آیات تلاش کریں۔ جب آپ پڑھتے ہیں، رُوح آپ کی توجہ بعض اِلہامی یا حوصلہ افزا اَلفاظ یا آیات کی طرف دِلائے گا جن سے اَیسا محسُوس ہوگا کہ یہ شاید صرف آپ کے لیے تحریر کیے گئے ہوں۔ یُوحنّا ۷–۱۰ میں آپ کو متاثر کرنے والے بعض اَلفاظ یا آیات کو قلم بند کرنے پر غور کریں۔

شبیہ
مسِیح بّرے کے ساتھ

مزید نہ بھٹکیں گی، از گریگ کے اولسن

شائع کرنا