نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
مئی ۱– ۷۔ لُوقا ۱۲–۱۷؛ یُوحنّا ۱۱: ”میرے ساتھ خُوشی کرو کیوں کہ میری کھوئی ہُوئی بھیڑ مِل گئی“


”مئی ۱–۷۔ لُوقا ۱۲–۱۷؛ یُوحنّا ۱۱: ’میرے ساتھ خُوشی کرو کیوں کہ میری کھوئی ہُوئی بھیڑ مِل گئی‘“ آ، میرے پِیچھے ہولے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”مئی ۱–۷۔ لُوقا ۱۲–۱۷؛ یُوحنّا ۱۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
آدمِی اپنے بَیٹے سے بغل گیر ہوتے ہوئے

مُسرف بیٹا، از لِز لیمن سوِّنڈل

مئی ۱–۷

لُوقا ۱۲–۱۷؛ یُوحنّا ۱۱

”میرے ساتھ خُوشی کرو کیوں کہ میری کھوئی ہُوئی بھیڑ مِل گئی“

جب آپ لُوقا ۱۲–۱۷ اور یُوحنّا ۱۱ کو پڑھتے ہیں تو، دُعاگو ہو کر اِس بات کے خواہاں ہوں کہ آسمانی باپ آپ کو کیا بتانا اور آپ سے کیا کروانا چاہتا ہے۔ اِن ابواب کا مُطالعہ صرف آپ کی بابت اِلہام پانے کے لیے آپ کا دِل کھول سکتا ہے۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

زیادہ تر حالات میں، سو میں سے نِنانوے بہترین تصُّور کیا جائے گا—لیکن اِس طرح کے اَعداد و شُمار خُدا کے محبوب بچّوں پر لاگو نہیں ہوتے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۰)۔ اُس صُورت میں، یہاں تک کہ ایک جان بھی مُفصل، مُضطرب تلاش کی مُستحق ہوتی ہے ”جب تک [ہمیں] مِل نہ جائے“ (لُوقا ۱۵: ۴)، جیسا کہ نجات نے کھوئی ہوئی بھیڑ کی تَمثِیل میں سِکھایا تھا۔ پھر خُوشی منائی جا سکتی ہے، کیوں کہ ”نِنانوے راست بازوں کی نِسبت جو تَوبہ کی حاجت نہِیں رکھتے ایک تَوبہ کرنے والے گُناہ گار کے باعِث آسمان پر زِیادہ خُوشی ہوگی“ (لُوقا ۱۵:‏۷)۔ اگر یہ بات غیر منصفانہ لگے، تو یہ یاد رکھنا مددگار ثابت ہوگا کہ، درحقیقت، کوئی بھی ایسا شَخص موجود نہیں جو ”تَوبہ کی حاجت نہِیں رکھتا۔“ ہم سب کو بچائے جانے کی ضرورت ہے۔ اور ہم سب مِل کر بچانے کے کام میں حصّہ لے سکتے اور بچائی گئی ہر جان کے لیے باہم خُوشی منا سکتے ہیں(دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۵–۱۶

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

لُوقا ۱۲؛ ۱۴–۱۶

میں بابرکت ہوں، جب میں آسمانی چِیزوں پر اپنا دِل لگاتا ہوں۔

کِیُوں خُدا نے محنتی، کامیاب اِنسان کو ”اَے نادان“ کہا جس نے بڑی کوٹھیاں تعمیر کیں اور اُن میں اپنا سارا اَناج اور مال بھرا (دیکھیں لُوقا ۱۲:‏۱۶–۲۱)۔ لُوقا کے اِن ابواب میں، نجات دہندہ نے کئی اَیسی تَمثِیلیں سِکھائیں جو دُنیاوی چِیزوں سے پرے ابدی چِیزوں کو دیکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔ اِن تَمثِیلوں میں سے کُچھ یہاں درج کی گئی ہیں۔ آپ کِس طرح سے ہر ایک کے پیغام کا خلاصہ پیش کریں گے؟ آپ کے خیال میں خُداوند آپ سے کیا کہنا چاہتا ہے؟

مزید دیکھیں متّی ۶:‏۱۹–۳۴؛ ۲ نیفی ۹:‏۳۰؛ عقائد اور عہُود ۲۵:‏۱۰۔

لُوقا ۱۵

کھوئے ہوؤں کو ڈھُونڈلیے جانے پر آسمانی باپ خُوش ہوتا ہے۔

جب آپ لُوقا ۱۵، میں یِسُوع کی سکھائی گئی تمثیلوں کو پڑھتے ہیں تو، آپ اِس کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں کہ آسمانی باپ اِن لوگوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے جنھوں نے گُناہ کیا ہے یا بصورتِ دیگر ”کھوئے ہوئے ہیں“؟ کسی رُوحانی قائد—یا ہم میں سے کسی کو—اُن کے لیے کیسا محسوس کرنا چاہیے؟ غور کریں کہ فرِیسِیوں اور فقِیہوں نے اِن سوالات کا کیا جواب دیا ہوگا (دیکھیں لُوقا ۱۵:‏۱–۲)۔ یِسُوع کا جواب لُوقا ۱۵ میں تین تمثیلوں میں پایا جا سکتا ہے۔ جب آپ پڑھتے ہیں، اِس کے بارے میں سوچیں کہ یِسُوع اِن تمثیلوں کے ساتھ فقِیہوں اور فرِیسِیوں کو کیا تعلیم دے رہے تھے۔

آپ تَمثِیلوں کے درمیان مماثلت اور فرق کی فہرست بنانے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اِس بات کی شناخت کر سکتے ہیں کہ ہر ایک تمثیل میں کیا چِیز کھوئی تھی اور کیوں، یہ کس طرح مِلی تھی، اور جب یہ مِل گئی تھی تو لوگوں نے کیا ردِعمل ظاہر کیا تھا۔ یِسُوع کا اُن لوگوں کے لیے کیا پیغام ہے جو ”کھو“ گئے ہیں—اُن سمیت جو خود کو کھویا ہوا محسوس نہیں کرتے ہیں؟ کھوئے ہُوؤں کو تلاش کرنے والوں کے لیے اُس کا کیا پیغام ہے؟

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۸:‏۱۰–۱۶؛ جیفری آر ہالینڈ، ”دُوسرا مُسرف،“ انزائن، مئی ۲۰۰۲، ۶۲–۶۴۔

شبیہ
دِرہم کو ڈھُونڈتی ہوئی عَورت

کھویا ہُوا دِرہم، از جیمز ٹیسیٹ

لُوقا ۱۶: ۱–۱۲

مسِیح نے ناراست مُختار کی تَمثِیل میں کیا تعلیم دی تھی؟

بزرگ جیمز ای ٹالمیج نے اِس تَمثِیل سے حاصل ہونے والے سبق کی وضاحت دی: ”مُستعِد رہیں؛ آپ کی دُنیاوی دَولت کے مَصرَف کا دِن جلد گُزر جائے گا۔ حتیٰ کہ کہ بد دیانت اور بدکار لوگوں سے سبق سِیکھنے کی ضرُورت ہے جو؛ مُحتاط طریقے سے صرف اُس مستقبل کے لیے ذخیرہ کرتے ہیں جس کا فہم وہ رکھتے ہیں؛ پَس آپ کو جو، ابدی مُستقبل پر اعتقاد رکھتے ہیں، کتنا زِیادہ ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے! اگر آپ ’ناراست دَولت‘ کو حِکمت اور دانائی کے ساتھ اِستعمال کرنا نہیں سیکھتے تو، کَون حقِیقی دَولت آپ کے سُپُرد کرے گا؟“ (یِسُوع اَلمسِیح [۱۹۱۶]، ۴۶۴)۔ اِس تَمثِیل سے آپ کو اور کیا سبق ملتا ہے؟

لُوقا ۱۷:‏۱۱–۱۹

اپنی برکتوں اور نعمتوں کے لیے شُکر گُزاری ادا کرنا مُجھے خُدا کے قریب لے جائے گا۔

اگر آپ دَس کوڑھیوں میں سے ایک ہوتے تو کیا آپ نجات دہندہ کا شُکر ادا کرنے کے لیے واپس لوٹتے؟ شُکر ادا کرنے کے باعِث اُس شاکر کوڑھی نے کون سی مزید برکات پائیں تھیں؟

آپ نجات دہندہ کے اَلفاظ پر بھی غور کر سکتے ہیں، ”تیرے اِیمان نے تُجھے اچھّا کِیا ہے“ (آیت ۱۹)۔ آپ کے خیال میں شُکرگُزاری اور اِیمان کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ دونوں کیسے ہمیں شِفا یاب ہونے میں مدد کرتے ہیں؟ ” صدر رسل ایم نیلسن کی شُکر گُزاری کی شِفا بخش قُدرت President Russell M. Nelson on the Healing Power of Gratitude“ کے موضوع پر وِیڈیو (ChurchofJesusChrist.org) آپ کو اِن سوالات پر غَور کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

مزید دیکھیں ڈیل جی رینلنڈ، ”خُدا کی بزرگی اور فضِیلت پر غَور و فکر کریں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۴۱–۴۴۔

یُوحنّا ۱۱:‏۱–۴۶

یِسُوع مسِیح قِیامت اور زِندگی ہے۔

مُردوں میں سے لعزر کو زِندہ کرنے کا مُعجِزہ ایک قوی اور ناقابلِ تردید گواہی تھی کہ یِسُوع درحقِیقت خُدا کا بیٹا اور موعُودہ ممُسوح تھا۔ یُوحنّا ۱۱:‏۱–۴۶ میں کون سے اَلفاظ، آیات، یا تفصیلات آپ کے اِیمان کو مضبُوطی بخشتی ہیں کہ یِسُوع مسِیح ”قِیامت اور زِندگی“ہے؟ یِسُوع ”قِیامت اور زِندگی“ہے آپ کے نزدیک اِس کے کیا معانی ہیں؟

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

لوقا ۱۵:‏۱–۱۰۔کیا آپ کے خاندان کے اَرکان کسی چِیز کے کھو جانے—یا خُود کے کھو جانے کے احساس کو سمجھتے ہیں؟ اُن کے تجربات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کھوئی ہوئی بھیڑ اور کھوئے ہوئے دِرہم کی تَمثِیلوں کے بارے میں گفتگو شُروع کی جاسکتی ہے۔ یا آپ آنکھ مچولی کا کھیل کھیل سکتے ہیں جس میں ایک فرد چھپ جاتا ہے اور خاندان کے دُوسرے افراد اُس کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ سرگرمی ہمیں اِن تَمثِیلوں کو سمجھنے میں کِس طرح مدد دیتی ہے؟

لُوقا ۱۵:‏۱۱–۳۳۔اپنے کسی پیارے کو کھونے کے باعِث ہم اِس کہانی میں بیان کردہ باپ کی مانِند کیسے بن سکتے ہیں؟ ہم بڑے بیٹے کے تجربے سے ایسا کیا سِیکھ سکتے ہیں جس سے ہمیں مزید مسِیح کی مانِند بننے میں مدد مِل سکتی ہے؟ کِن طریقوں سے ہمارا آسمانی باپ اِس تَمثِیل میں بیان کردہ باپ کی مانِند ہے؟

لُوقا ۱۷:‏۱۱–۱۹۔دَس کوڑھیوں کے واقعے کو لاگو کرنے میں خاندان کے افراد کی مدد کرنے کے لیے، آپ اُنھیں ایک دُوسرے کے لیے شُکر گُزاری کے پوشِیدہ رُقعے لِکھنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ آپ مِل کر ”اپنی برکتوں کا کرو شمار Count Your Blessings،“ (گِیت، نمبر ۲۴۱) گا سکتے ہیں، اور اُن برکتوں کے بارے میں گفتگو کرسکتے ہیں جو آپ کے خاندان نے پائی ہیں۔

یُوحنّا ۱۱:‏۱–۴۶۔خاندان کے افراد ”Lazarus Is Raised from the Deadلعزر کا مُردوں میں سے زِندہ کِیا جانا“(ChurchofJesusChrist.org) کی وِیڈیو دیکھ سکتے ہیں اور یِسُوع مسِیح کی بابت اپنی اپنی گواہیاں بیان کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گِیت: ”Dear to the Heart of the چرواہے کے دِل کو عزیز Shepherd،“ گِیت، نمبر ۲۲۱۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

اِنجِیلی اُصُولوں کو سِکھانے کے لیے کہانیوں اور مثالوں کا اِستعمال کریں۔ نجات دہندہ نے اکثر کہانیوں اور تَمثِیلوں کا اِستعمال کرتے ہوئے اِنجِیلی اُصُولوں کے بارے میں سِکھایا۔ اپنی خُود کی زِندگی میں سے اَیسی مثالوں اور کہانیوں کے بارے میں سوچیں جو کہ آپ کے خاندان کے لیے کسی اِنجِیلی اُصُول میں جان ڈال سکتی ہیں (دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۲۲

شبیہ
آدمی مُنہ کے بل یِسُوع کے پاؤں پر گِر کر اُس کا شُکر کرتے ہوئے

وہ نَو کہاں ہیں، از لِز لیمن سوِّنڈل

شائع کرنا