نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اپریل ۱۰–۱۶۔ متّی ۱۵–۱۷؛ مرقس ۷–۹: ”تُو مسِیح ہے“


”اپریل ۱۰–۱۶۔ متّی ۱۵–۱۷؛ مرقس ۷–۹: ’تُو مسِیح ہے‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اپریل ۱۰–۱۶۔ متّی ۱۵–۱۷؛ مرقس ۷–۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
مسِیح کی تبدیلیِ صُورت

تبدیلیِ صُورت، از کارل ہائنرِک بلاک

اپریل ۱۰–۱۶

متّی ۱۵–۱۷؛ مرقس ۷–۹

”تُو مسِیح ہے“

صحائف کا مُطالعہ آپ کی زِندگی میں رُوحُ القُدس کو دعوت دیتا ہے۔ رُوحُ القُدس کے اہم فرائض میں سے ایک یِسُوع مسِیح کی گواہی دینا ہے۔ جب آپ اِس ہفتے صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، رُوحانی احساسات پر توجہ دیں جو آپ کی نجات دہندہ کی گواہی کو مضبُوط کرتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ فرِیسِیوں اور صدُوقِیوں نے یِسُوع سے ”آسمانی نِشان“ دِکھانے کا مُطالبا کِیا؟ کیا اُس کے بہت سے معروف مُعجِزات اُن کے لیے کافی نہ تھے؟ کیا اُس کی پُراَثر تعلیم یا اُس کے مُختلف طریقہ کار بے فائدہ تھے جن کی بدولت اُس نے قدیم پیش گوئیاں پُوری کی تھیں؟ اُن کا مُطالبا نِشانات کی کمی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ ”علامتوں میں تمِیز “ اور اُن کو قبول نہ کرنے کے باعِث تھا۔ (دیکھیں متّی ۱۶:‏۱–۴۔)

پطرس نے، فرِیسِیوں اور صدُوقِیوں کی مانِند، نجات کے مُعجِزات دیکھے تھے اور اُس کی تعلیم سُنی تھی۔ لیکن پطرس کی اپنی حتمی گواہی، ”تُو زِندہ خُدا کا بیٹا مسِیح ہے“ اُس کے بشری حواس—”گوشت اور خُون“ سے نہیں دی گئی تھی۔ اُس کی گواہی ہمارے ”باپ نے جو آسمان پر ہے“ اُس پر ظاہِر کی تھی۔ مُکاشفہ وہ چٹان ہے جس پر نجات دہندہ نے اپنی کلِیسیا کی تب اور اب تعمیر کی—آسمان سے اُس کے خادمِوں کے لیے مُکاشفہ۔ اور یہی وہ چٹان ہے جس پر ہم اپنی شاگِردی کی تعمیر کرسکتے ہیں—مُکاشفہ کہ یِسُوع المسِیح ہے اور اُس کے خادمِوں کے پاس”بادِشاہی کی کُنجیاں“ ہیں۔ جب ہم اِس بنیاد پر تعمیر کرتے ہیں تو،”عالمِ ارواح کے دروازے [ہم] پر غالِب نہ آئیں گے“ (متّی ۱۶:‏۱۵–۱۹

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

متّی ۱۶:‏۱۳–۱۷

یِسُوع مسِیح کی گواہی مُکاشفہ کے وسِیلے سے نازِل ہوتی ہے۔

اگر آج یِسُوع مسِیح لوگوں سے یہ پُوچھے کہ، ”لوگ مُجھ اِبنِ آدم کو کیا کہتے ہیں؟“ تو وہ کیا کہیں گے؟ اگر یِسُوع آپ سے پُوچھے کہ، ”تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟“ تو آپ کا کیا جواب ہوگا۔ (دیکھیں متّی ۱۶: ۱۳–۱۵۔)

نجات دہندہ کی بابت اپنی گواہی پر غَور کریں اور یہ کہ آپ نے اِسے کیسے پایا ہے۔ آپ متّی ۱۶:‏۱۵–۱۷ سے کیا سیکھتے ہیں جس کے باعِث اِس کو تقویت حاصل ہو سکتی ہے؟ اگر آپ گواہی اور ذاتی مُکاشفہ کے بارے میں مزید سِیکھنا چاہتے ہیں تو، اِن صحائف کا تفصیلی جائزہ لیں: یُوحنّا ۱۵:‏۲۶؛ ۲ نیفی ۳۱:‏۱۷–۱۸؛ ایلما ۵:‏۴۵–۴۸؛ اور عقائد اور عہُود ۸:‏۲–۳۔

مزید دیکھیے ”President Nelson: Hear Him—Personal Revelationصدر نیلسن: اُس کی سُنو—شخصی مُکاشفہ“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org۔

متّی ۱۶:‏۱۳–۱۹؛ ۱۷:‏۱–۹؛ مرقس ۹:‏۲–۹

”آسمان کی بادِشاہی کی کُنجیاں“ آج زمِین پر ہیں۔

نجات دہندہ نے پطرس کو جو ”آسمان کی بادشاہی کی کُنجیاں“ دینے کا وعدہ کیا تھا وہ کہانتی کُنجیاں ہیں (متّی ۱۶:‏۱۹)۔ کہانتی کُنجیاں کیا ہیں؟ ہمیں اُن کی ضرُورت کیوں ہے؟ اِن سوالوں پر غَور کریں جب آپ متّی ۱۶:‏۱۳–۱۹ میں نجات دہندہ کے وعدے اور متّی ۱۷:‏۱–۱۹؛ مرقس ۹:‏۲–۹ میں اِس کی تکمیل کے بارے میں پڑھتے ہیں (مزید دیکھیں ترجمہ از جوزف سمتھ، مرقس ۹:‏۳ [مرقس ۹:‏۴،زیریں حاشیہ ا میں])۔

کہانت کی کُنجیوں کی بابت جاننے کے لیے معاون دیگر وسائل میں شامِل ہیں عقائد اور عہُود ۶۵:‏۲؛ ۱۰۷:‏۱۸–۲۰؛ ۱۱۰:‏۱۱–۱۶؛ ۱۲۸:‏۹–۱۱؛ راہ نُمائے صحائف میں ”کہانت کی کُنجیاں“ (scriptures.ChurchofJesusChrist.org)؛ اور بُزرگ گیری ای سٹیون سن کا پیغام ”کہانت کی کُنجیاں اور اِختیار کہاں ہے؟،“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۲۹–۳۲)۔ اِن وسائل کا مُطالعہ کرتے ہوئے، اِن چِیزوں کی فہرست بنانے پر غور کریں جو آپ کہانت کی کُنجیوں اور اُن سے مِلنے والی برکات کے بارے میں سِیکھتے ہیں۔ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ کُنجی کہانتی خدمت کی ہدایت کرنے کے حق کی موّثر علامت ہے؟

مزید دیکھیے ڈیلن ایچ اوکس، ”ملکِ صدق کہانت اور کُنجیاں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۶۹–۷۲؛ لُغتِ بائِبل ”پہاڑی پر صُورت کا بدلنا۔“

شبیہ
کُنجیاں تھامے ہوئے پطرس کا مجسمہ

کہانت کی کُنجیاں وہ اِختیار ہے جو کہانت کو بروئے کار لاتا ہے۔

متّی ۱۷:‏۱۴–۲۱؛ مرقس ۹:‏۱۴–۲۹

جب عظیم تر اِیمان پانا مقصود ہوتا ہے تو، مُجھے اُس اِیمان سے اِبتدا کرنا ہوگی جو میرے پاس ہے۔

متّی ۱۷ اور مرقس ۹ میں مذکُورہ باپ کے پاس شک کرنے کی بہت سی وجوہات تھیں کہ آیا واقعی یِسُوع اُس کے بیٹے کو شِفا بخش سکتا ہے۔ وہ اُسے پہلے یِسُوع کے شاگِردوں کے پاس لے کر گیا تھا کہ وہ اُس کے بیٹے کو اچھّا کردیں، مگر وہ ایسا نہ کرسکے۔ بلکہ جب اُس نے نجات دہندہ سے معجزہ چاہا تو اُس نے اِیمان کا مُظاہرہ کرنا پسند کِیا۔ ”خُداوند، مَیں اِعتقاد رکھتا ہُوں،“ اُس نے کہا۔ پھر، اپنے غیر کامِل اِیمان کا اعتراف کرتے ہوئے، اُس نے مزید کہا، ”تُو میری بے اِعتقادی کا عِلاج کر۔“

جب آپ اِس مُعجِزے کے بارے میں پڑھتے ہیں تو رُوح آپ کو کیا سِکھاتا ہے؟ آسمانی باپ نے آپ کے اِیمان میں اضافے کے لیے آپ کی کس طرح مدد کی ہے؟ اپنے موجُودہ اِیمان کی تعمیر کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟ شاید آپ ایسے صحائف، مجلسِ عامہ کے ایسے پیغامات، یا ایسے تجربات کی ایک فہرست مرتب کرسکتے ہیں جن سے آپ کے اِیمان کو تقویت ملی ہو۔

مزید دیکھیں جیفری آر ہالینڈ، ”خُداوند، مَیں اِعتقاد رکھتا ہُوں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۳، ۹۳ـ-۹۵۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

متّی ۱۵:‏۷–۹؛ مرقس ۷:‏۶–۷ اپنے لبوں یا لفظوں سے خُدا کی تعظیم کرنے اور اپنے دِلوں سے اُس کی تعظیم کرنے میں کیا فرق ہے؟

متّی ۱۵:‏۱۷–۲۰؛ مرقس ۷:‏۱۸–۲۳۔ہم اپنے منہ میں جانے والی چِیزوں کے بارے میں کیوں مُحتاط ہیں؟ یِسُوع نے جو کُچھ اِن آیات میں سِکھایا اِس کی بُنیاد پر، ہمیں اپنے منہ سے اور ہمارے دِلوں سے نِکلنے والی باتوں کے بارے میں زیادہ مُحتاط کیوں رہنا چاہیے؟ ہم اپنے دِلوں کو کیسے پاک رکھ سکتے ہیں؟

متّی ۱۶:‏۱۵–۱۷۔خُدا ہم پر کیسے ظاہر کرتا ہے کہ یِسُوع ”زِندہ خُدا کا بیٹا، المِسیح ہے“؟ (آیت ۱۶)۔ ہم اُس کی طرف سے یہ مُکاشفہ پانے کرنے کے لیے اپنے آپ کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟

متّی ۱۶:‏۱۳–۱۹؛ ۱۷:‏۱–۹۔بچّوں کو کہانتی کُنجیوں کے بارے میں تعلیم دینے کے لیے، آپ بُزرگ گیری ای سٹیون سن کی اپنی کار کے مقفل ہو جانے والی کہانی بیان کرسکتے ہیں (”Where Are the Keys? کُنجیاں کہاں ہیں؟“ ChurchofJesusChrist.org پر وِیڈیو دیکھیں)۔ آپ اپنے بچّوں کو گھر، کار یا دُوسرے تالوں کو کھولنے کے لیے کُنجیوں کا اِستعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ کلیسیا کے صدر کی تصویر دِکھانے اور اِس کی بابت گواہی دینے پر غور فرمائیں کہ وہ پطرس کی مانِند تمام کہانتی کُنجیوں کا حامل ہے۔

متّی ۱۷:‏۲۰۔یِسُوع مسِیح پر اِیمان کی بدولت نبِیوں نے پہاڑوں کو ہٹا دیا (دیکھیں یَعقُوب ۴:‏۶؛ موسیٰ ۷:‏۱۳)۔ لیکن عام طور پر، یہ وہ معجزہ نہیں ہے جس کی ہمیں ضرُورت ہے۔ صدر ایم رسل بیلرڈنے سِکھایا: ”جب ہم خُدا کی اُمت کے ساتھ، بشمول، خاندان کے اَفراد، کلیسیا کے اَرکان، اور جوابھی تک کلیسیا کے رُکن نہیں ہیں، مل کر خدمت کرتے ہیں تو خُداوند ایسے کاموں میں آنے والے وہم اور مایوسی کے پہاڑوں کو ہٹانے میں ہماری مدد کرسکتا ہے اگر ہم میں رائی کے دانے برابر اِیمان ہوتا ہے“ (”خُدا کی عطا کردہ بیش قیمت نعمتیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۰)۔ ہماری زِندگیوں میں ایسے کون سے پہاڑ ہیں کہ جن کو ہمیں ہٹانے کی ضرورت ہے؟ ہم اِن پہاڑوں کو ہٹانے میں خُدا کی قُدرت پر کیسے اِیمان رکھ سکتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت ”ایمان ہے میرا مسِیح پرI Believe in Christگیت، نمبر ۱۳۴۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

اکثر اکٹھا ہوا کریں۔ صدر ہنری بی آئرنگ نے سِکھایا: ”یِسُوع مسِیح کی تعلیم کے بارے میں جاننے کے لیے بچّوں کو اکٹھا کرنے کا موقع کبھی ضائع نہ کریں۔ ایسے لمحات دُشمن کی کوششوں کے مقابلہ میں بہت کم ہوتے ہیں“ (”تعلیم سکھانے کی قدرت،“ انزائن، مئی ۱۹۹۹، ۷۴)۔

شبیہ
یِسُوع کے سامنے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ ایک آدمی

اَے اُستاد، مَیں اپنے بیٹے کو تیرے پاس لایا ہُوں، از والٹر رین

شائع کرنا