نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اگست ۲۸–ستمبر ۳۔ ۱ کُرنتھِیوں ۸–۱۳: ”تُم مسِیح کا بدن ہو“


اگست ۲۸–ستمبر ۳۔ ۱ کُرنتھِیوں ۸–۱۳: ’تُم مسِیح کا بدن ہو‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اگست ۲۸–ستمبر ۳۔ ۱ کُرنتھِیوں ۸–۱۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

عِشائے ربانی کی عِبادت

اگست ۲۸–ستمبر ۳

۱ کُرنتھِیوں ۸–۱۳

”تُم مسِیح کا بدن ہو“

جب آپ دُعاگو ہو کر ۱ کُرنتھِیوں ۸–۱۳ پڑھتے ہیں، تو رُوحُ القُدس آپ کے ساتھ حساس اَنداز میں بات کرسکتا ہے (دیکھیں ۱ سلاطین ۱۹: ۱۱–۱۲)۔ اِن تاثرات کو قلم بند کرنے سے آپ کو اپنے مُطالعہ کے دوران میں مِلنے والے احساسات اور خیالات کو یاد رکھنے میں مدد ملے گی۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

پَولُس کے دَور میں، کرُنتھُس رُومِی سلطنت کے تمام مکینوں کے لیے ایک مال دار تجارتی مرکز تھا۔ شہر میں بہت ساری مُختلف ثقافتوں اور مذاہب کی موجودگی کے سبب سے، کُرنتھُس میں کلیسیائی اَرکان اتحاد برقرار رکھنے کی کوشش میں مصُروف تھے، پَس پَولُس نے اُن کی مدد کرنے کی ٹھانی تاکہ وہ مسِیح پر اپنے اِیمان کی بدولت اتحاد پا سکیں۔ یہ اتحاد محض پُرامن بقائے باہمی سے بڑھ کر تھا؛ پَولُس اُن سے محض ایک دُوسرے کے اِختلافات کو برداشت کرنے کا مُطالبہ نہیں کر رہا تھا۔ بلکہ، اُس نے یہ سِکھایا کہ جب آپ یِسُوع مسِیح کی کلیِسیا میں شامِل ہوئے تو، آپ نے ”ایک بدن کے ہونے کے لِیے بپتِسما لِیا“ اور بدن کا ہر حِصّہ ضرُوری ہوتا ہے (۱ کُرنتھِیوں ۱۲:‏۱۳)۔ جب ایک رُکن کھو جاتا ہے، تو یہ ایک عضو کے کھو جانے کے مُترادف ہوتا ہے، اور اِس کے نتیجے میں بدن کم زور پڑ جاتا ہے۔ جب ایک رُکن تکلیف میں ہوتا ہے تو، ہم سب کو اُس کا درد محسوس کرنا چاہیے اور اُس کی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اِس قسم کے اتحاد میں، فرق کو صرف تسلیم نہیں کیا جاتا بلکہ اِس کو عزیز بھی مانا جاتا ہے، کیوں کہ متنوع نعمتوں اور صلاحیتوں والے اَرکان کے بغیر، بدن لاغر ہوگا۔ لہذا چاہے آپ کو کلیسیا اپنے گھر کی مانند محسوس ہو یا آپ اِس کے ساتھ اپنی وابستگی کے مُتعلق شک کا شِکار ہوں، آپ کے لیے پَولُس کا پیغام یہ ہے کہ اتحاد سے مُراد یکسانیت نہیں ہے۔ آپ کو اپنے ساتھی مُقدّسین کی ضرُورت ہے، اور آپ کے ساتھی مُقدّسین کو آپ کی ضرُورت ہے۔

علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱–۱۳

خُدا آزمایش سے نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کرتا ہے۔

رُوحانی تجربات ، حتّیٰ کہ مُعجِزانہ بھی، ہمیں اَیسی آزمایشوں سے مستثنیٰ نہیں کرتے جو ”اِنسان کے لیے عام ہیں“ (۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱۳)۔ یہی ایک وجہ ہو سکتی ہے جِس کے مُتعلق پَولُس نے لِکھا تھا کہ موسیٰ کے ایّام میں بنی اِسرائیل کیسے آزمایش میں گِرتے رہتے تھے، حالاں کہ اُنھوں نے بڑے بڑے مُعجِزے دیکھے تھے (دیکھیں خروج ۱۳:‏۲۱؛ ۱۴:‏۱۳–۳۱)۔ جب آپ ۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱–۱۳ پڑھتے ہیں، تو بنی اِسرائیل کے تجربات و مُعاملات میں سے آپ پر کون سی تنبیہ لاگو ہوتی ہے؟ آسمانی باپ نے کِس طرح آپ کے لیے آزمایش سے ”نِکلنے“ کی راہ بھی پَیدا کی؟ (مزید دیکھیں ایلما ۱۳:‏۲۷–۳۰؛ ۳ نیفی ۱۸:‏۱۸–۱۹

۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱۶–۱۷؛ ۱۱:‏۱۶–۳۰

عِشائے ربانی ہمیں مسِیح کی کلیِسیا کے طور پر مُتحد کرتی ہے۔

اگرچہ عِشائے ربانی میں آپ اور خُداوند کے درمیان میں ذاتی وابستگی شامِل ہے، مگر یہ اَیسا تجربہ بھی ہے جِس میں آپ دُوسروں کو شامِل کرتے ہیں۔ ہم تقریباً ہمیشہ مُقدّسین کی جماعت کے طور پر باہم عِشائے ربانی میں حِصّہ لیتے ہیں۔ عِشائے ربانی کے بارے میں پَولُس کی تعلیم پڑھیں، اور اِس بارے میں سوچیں کہ یہ پاک شراکت مسِیح میں ”بہُت سے“ مُقدّسین کو ”ایک“ بننے میں کِس طرح مدد کرسکتی ہے (۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱۷)۔ شراکتِ عِشائے ربانی آپ کو مسِیح اور دُوسرے اِیمان داروں کی قُربت محسُوس کرنے میں کیسے مدد دیتی ہے؟ یہ آیات کس طرح عِشائے ربانی کی بابت آپ کے احساسات پر اثر انداز ہوتی ہیں اور کس طرح سے آپ اِس کے لیے تیار ہوتے ہیں؟

۱ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۱۱

خُدا کے منصُوبے میں، مرد اور عورت کو ایک دُوسرے کی ضرُورت ہے۔

۱ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۴–۱۵ میں، پَولُس نے ثقافتی رُسُوم کا حوالہ دیا جِن پر ہم آج عمل نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، پَولُس نے اہم سچّائی بھی سِکھائی جو ابدی طور پر لاگُو ہوتی ہے، جو آیت ۱۱ میں پائی جاتی ہے۔ آپ کے خیال میں اِس آیت کا کیا مطلب ہے، اور یہ کیوں ضرُوری ہے؟ بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا، ”مرد اور عَورت کا مقصد ایک دُوسرے سے سیکھنا، ایک دُوسرے کو مضبُوطی بخشنا، برکت دینا اور ایک دُوسرے کی تکمیل کرنا ہے“ (”ہم پاک دامن ہونے پر یقین رکھتے ہیں،“ لیحونا، مئی، ۲۰۱۳، ۴۲)۔ یہ سچّائی نِکاح پر کیسے اَثر انداز ہوتی ہے؟ اِس کو کلِیسیا میں ہماری خدمت کے طریقے پر کیسے اَثر انداز ہونا چاہیے؟

مزید دیکھیں جِین بی بنگھم، ”خُدا کے کام کی تکمیل میں مُتّحِد،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۶۰–۶۳۔

۱ کُرنتھِیوں ۱۲–۱۳

آسمانی باپ کی کُل اُمّت کو فیض پُہچانے کے لیے رُوحانی نَعمتیں عطا کی جاتی ہیں۔

۱ کُرنتھِیوں ۱۲–۱۳ میں رُوحانی نَعمتوں کی فہرست تمام نَعمتوں کا احاطہ نہیں کرتی ہے۔ آسمانی باپ کی عطاکردہ رُوحانی نَعمتوں کی شناخت اور اِن کے مُتعلق غَور و فکر کا آغاز کرنے کے لیے یہ اچھّا حوالہ ہے۔ اِنجِیلی موضُوعات میں مضمُون ”رُوحانی نعمتیں“ (topics.ChurchofJesusChrist.org) اِن نعمتوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ جب آپ پَولُس کی نَعمتوں کی اِس فہرست کو پڑھتے ہیں،تو آپ چند اَیسی شامل کرسکتے ہیں جو آپ نے دُوسروں میں، اپنے آپ میں، یا صحائف میں مذکُورہ لوگوں میں پائی ہیں۔ اگر آپ نے بطریقی برکت پائی ہے، تو اِس میں آپ کی چند رُوحانی نَعمتوں کا بھی ذکر ہوگا۔ یہ نعمتیں آپ کو دُوسروں کو برکت دینے میں کس طرح مدد کرتی ہیں؟ غَور کریں کہ آپ ”بڑی سے بڑی نَعمتوں“ کی آرزُو کے لیے کیا کریں گے (۱ کُرنتھِیوں ۱۲:‏۳۱

مزید دیکھیں ۱ کُرنتھِیوں ۱۴؛ مرونی ۱۰:‏۸–۲۱، ۳۰؛ عقائد اور عہُود ۴۶:‏۸–۲۶؛ اِیمان کے اَرکان ۱:‏۷۔

علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

۱ کُرنتھِیوں ۹:‏۲۴–۲۷۔چُوں کہ پَولُس نے اِنجِیل کے مُوافِق زِندگی گُزارنے کا موازنہ دَوڑ میں حِصّہ لینے کے ساتھ کیا، اِس بات کی وضاحت کے لیے آپ خاندانی دَوڑ منعقد کر سکتے ہیں۔ دَوڑ ختم کرنے والے ہر فرد کو ایک تاج سے نوازیں، اور اِس بات پر تبادلہ خیال کریں کہ وہ سب جو اِس زِندگی میں یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے میں مستعد رہتے ہیں وہ ”نہ مُرجھانے والا“ سَہرا حاصل کریں گے (۱ کُرنتھِیوں ۹:‏۲۵؛ مزید دیکھیں ۲ تِیمُتھیُس ۴:‏۷–۸)۔ کوئی دَوڑنے والا ریس کی تیاری کے لیے کیا کرتا ہے؟ ہم آسمانی باپ کے پاس واپس جانے کی تیاری کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

دَوڑنے والے ٹریک پر

پَولُس نے اِنجیل کے مُوافِق زِندگی گُزارنے کا موازنہ دَوڑ میں حِصّہ لینے سے کیا۔

۱ کُرنتھِیوں ۱۲:‏۱–۱۱۔اِن آیات کو باہم پڑھنے کے بعد، ہر کسی کو کاغذ کا ایک ٹکڑا دینے پر غَور کریں جِس میں خاندان کے کسی دُوسرے فرد کا نام سب سے اُوپر لِکھا ہو۔ سب سے کہیں کہ وہ اُس شَخص کی رُوحانی نَعمتوں کی فہرست بنائیں جو وہ اُس شَخص میں پاتے ہیں۔ اِس کے بعد آپ کاغذوں کو دائرے میں ایک دُوسرے کو دے سکتے ہیں جب تک کہ ہر شَخص کو اپنے خاندان کے ہر فرد کی نَعمتوں کے بارے میں لکھنے کا موقع نہ مِل جائے۔

۱ کرنتھیوں ۱۲:‏۳۔یِسُوع مسِیح کی گواہی حاصل کرنے کے لیے رُوحُ القُدس کیوں ضروری ہے؟ ہم اپنی گواہیوں کو مضبُوط بنانے کے واسطے رُوحُ القُدس کو دعوت دینے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

۱ کُرنتھِیوں ۱۲:‏۱۲–۲۷۔پَولُس کی بدن کی تَمثِیل خاندانی اتحاد پر تبادلہِ خیال کرنے کا یادگار طریقہ ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، خاندان کے افراد صرف آنکھوں یا کانوں والے جسم کی تصویر بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں (دیکھیں آیت ۱۷)۔ ایک دُوسرے کے ساتھ خاندانی فرد کی مانند سلوک روا رکھنے کے مُتعلق یہ آیات ہمیں کیا تاکید کرتی ہیں؟

۱ کُرنتھِیوں ۱۳: ۴–۸۔پَولُس کی محبّت کی تعریف آپ کے خاندان کے لیے ایک اِلہامی مقُولہ بن سکتی ہے۔ آپ خاندان کے ہر فرد کو آیات ۴–۸ میں سے کسی اِصطلاح کا مُطالعہ کرنے کے لِیے کہہ سکتے ہیں اور باقی خاندان کو تعریف، مثالوں اور ذاتی تجربات کے اِستعمال سے اِن کا مطلب سِکھائیں۔ نجات دہندہ کیسے اِن صفات کی مثال ہے؟ آپ اِن میں سے ہر ایک اصطلاح کا اکٹھے پوسٹر بھی بناسکتے ہیں اور اِس کو اپنے گھر میں آویزاں کرسکتے تھے۔ تخلیقی بنیں!

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت: ”Love Is Spoken Here یہاں محبت سے بات ہوتی ہے،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۹۰–۹۱۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

کوئی حوالہ آویزاں کریں۔ معنی خیز آیت مُنتخب کریں، اور اُسے ایسی جگہ لگائیں جہاں سے خاندانی اَرکان اُسے اکثر دیکھ سکیں۔ آویزاں کیے جانے والے صحائف کا اِنتخاب کرنے کے لیے خاندان کے دیگر اَرکان کو بھی موقع دیں۔

عِشائے ربانی کی عِبادت

”وہ روٹی جِسے ہم توڑتے ہیں کیا مسِیح کے بدن کی شِراکت نہِیں؟ پَس ہم جو بہُت سے ہیں، ایک بدن ہیں“ (۱ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۱۶–۱۷