نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
ستمبر ۱۸–۲۴۔ ۲ کُرنتھِیوں ۸–۱۳: ”خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے“


”ستمبر ۱۸–۲۴۔ ۲ کُرنتھِیوں ۸–۱۳: ’خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے،‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”ستمبر ۱۸–۲۴۔ ۲ کُرنتھِیوں ۸–۱۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
یِسُوع چھوٹے بچّے سے بات کرتے ہوئے

ستمبر ۱۸–۲۴

۲ کُرنتھِیوں ۸–۱۳

”خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے“

رُوحانی تاثرات کو قلم بند کرنے سے آپ کو یہ یاد رکھنے میں مدد ملے گی کہ مُطالعہِ صحائف کے دوران میں آپ نے کیا سِکھا تھا۔ اِنھیں آپ کسی مُطالعاتی روزنامچے میں تحریر کرسکتے ہیں، اپنے صحائف کے حاشیے میں درج کرسکتے ہیں، گاسپل لائبریری ایپ میں اپنے نوٹ شامِل کرسکتے ہیں، یا اپنے خیالات کی آڈیو ریکارڈنگ کرسکتے ہیں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

اگر آپ یہ سُنیں کہ کسی اور علاقے میں مُقدّسین کی جماعت غربت کی لپیٹ میں ہے تو آپ کیا کریں گے؟ یہ وہی صُورت حال تھی جو پَولُس نے ۲ کُرنتھِیوں ۸–۹ میں کُرنتھُس کے مُقدّسین کو بیان کی تھی۔ اُسے اُمِید تھی کہ وہ کُرنتھُس کے مُقدّسین کو ضرُورت مند مُقدّسین کے لیے فراخ دلی سے عطیہ جات دینے پر آمادہ کرے گا۔ لیکن عطیہ کی درخواست سے کہیں بڑھ کر، پَولُس کے اَلفاظ میں دینے کے بارے میں گہری سچّائیاں بھی شامل ہیں: ”جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے، اُسی قدر دے؛ نہ دریغ کر کے، اور نہ لاچاری سے: کیوں کہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے“ (۲ کُرنتھِیوں ۹:‏۷)۔ ہمارے دَور میں، اب بھی پوری دُنیا میں ایسے مُقدّسین موجُود ہیں جنھیں مدد کی ضرُورت ہے۔ بعض اوقات ہم اُن کے لیے زیادہ سے زیادہ روزہ رکھ سکتے ہیں اور روزے کے ہدیہ جات نذر کرسکتے ہیں۔ دُوسرے مُعاملات میں، ہمارا دینا مزید براہ راست اور نِجی ہوسکتا ہے۔ ہماری قُربانیاں جو بھی شکل اِختیار کریں، دینے کی ہماری نیّت صاف ہونی چاہیے۔ کیا ہماری قُربانیاں محبّت کا اِظہار ہیں؟ بہر حال، پیار ہی دینے والے کو خُوش و خرم بناتا ہے۔

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

۲ کُرنتھِیوں ۸:‏۱–۱۵؛ ۹:‏۵–۱۵

غُربیوں اور ضرُورت مندوں کو برکت دینے کے لیے جو کُچھ میرے پاس ہے مَیں خُوشی سے خیرات کر سکتا ہوں۔

دُنیا بھر میں بہت سارے ضرُورت مند لوگ ہیں۔ ہماری کوششوں سے مُمکنہ طور پر کیسے فرق پڑ سکتا ہے؟ بُزرگ جیفری آر ہالینڈ نے یہ نصیحت فرمائی: ”امیر یا غریب دُوسروں کی ضرُورت کے وقت ’جو کُچھ ہم کرسکیں ہمیں وہ کرنا چاہیے‘ [دیکھیں مرقس ۱۴:‏۶، ۸]۔ … [خُدا] آپ کی مدد کرے گا اور شاگِردی کے رحم دِلانہ کاموں میں آپ کی راہ نمائی کرے گا اگر آپ دیانت داری کے ساتھ خواہش رکھتے اور دُعا مانگتے ہیں اور اُس حکم کی فرمان برداری کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں جو اُس نے ہمیں بار بار دیا ہے“ (”کیا ہم سب مُحتاج نہیں؟،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۴، ۴۱)۔

اُن اُصُولوں کا مُشاہدہ کرتے ہوئے جو پَولُس نے غُربیوں اور ضرُورت مندوں کی دیکھ بھال کے بارے میں سِکھائے تھے آپ ۲ کُرنتھِیوں ۸:‏۱–۱۵؛ ۹:‏۶–۱۵ پڑھیں۔ آپ کو پَولُس کی مشورت کے بارے میں کون سی بات مُتاثر کرتی ہے؟ آپ راہ نمائی کے لیے دُعا کرسکتے ہیں کہ کسِی ضرورت مند کو برکت دینے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں۔ وارِد ہونے والے تاثرات کو یقینی طور پر قلم بند کریں اور اُن پر عمل کریں۔

مزید دیکھیں مضایاہ ۴:‏۱۶–۲۷؛ ایلما ۳۴:‏۲۷–۲۹؛ رسل ایم نیلسن، ”دُوسرا بڑا حُکم،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۹۶–۱۰۰؛ ہنری بی آئرنگ، ”کیا یہ وہ روزہ نہیں ہے جِس کا میں نے اِنتخاب کیا ہے؟،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۲۲–۲۵۔

۲ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۱–۶، ۱۳–۱۵؛ ۱۳:‏۵–۹

”تُم اپنے آپ کو جانچوں، آیا تُم اِیمان پر ہو۔“

آج بھی، جیسا کہ پَولُس کے زمانے میں تھا، ایسے لوگ موجُود ہیں جو ہمیں ”اُس خلُوص اور پاک دامنی سے جو مسِیح میں ہے“ دُور لے جانا چاہتے ہیں (۲ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۳)۔ پَس اِسی سبب سے، پَولُس کی نصِیحت پر عمل کرنا اشد ضرُوری ہے: ”تُم اپنے آپ کو جانچوں، آیا تُم اِیمان پر ہو۔“ (۲ کُرنتھِیوں ۱۳:‏۵)۔ آپ اِس عمل کو یہ سوچ کر شُروع کر سکتے ہیں کہ ”اِیمان پر رہنے“ سے کیا مُراد ہے۔ آپ کو کیسے معلُوم ہو گا کہ آپ اِیمان پر ہیں؟ اپنے آپ کو جانچنے کے مواقع تلاش کریں۔

جُزوی طور اپنی جانچ کے لِیے آپ ”اُس خلُوص اور پاک دامنی سے جو مسِیح میں ہے“ پر غَور کر سکتے ہیں (۲ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۳)۔ آپ نے مسِیح اور اُس کی اِنجِیل میں خلُوص اور پاک دامنی کو کس طرح تلاش کِیا ہے؟ آپ کا ذہن ”[اُس] خلُوص اور پاک دامنی سے کیسے ہٹ سکتا ہے“؟ آپ کو ۲ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۱–۶، ۱۳–۱۵ میں کون سی تقویت بخش مشورت مِلتی ہے؟

صدر ڈِیٹر ایف اُکڈروف کی اِس نصِیحت پر بھی غور کریں: ”اگر آپ کو کبھی اَیسا لگے کہ اِنجِیل آپ کے لیے موّثر طریقے سے کام نہیں کر رہی ہے، تو مَیں آپ کو پیچھے ہٹنے کی دعوت دیتا ہُوں، اپنی زِندگی کو کسی بُلند مقام سے دیکھیں، اور شاگِردی کے لیے اپنے نقطہ نظر کو آسان بنائیں۔ اِنجِیل کی بُنیادی تعلیم، اُصُول،اور اُن کے اِطلاق پر خصُوصی توجہ دیں۔ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ خُدا آپ کو بھرپُور زِندگی کے راستے پر راہ نمائی اور برکت دے گا، اور اِنجِیل یقینی طور پر آپ کے لیے بہتر کام کرے گی“ (”یہ حیرت انگیز طور پر کام کرتی ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۲۲)۔

۲ کُرنتھِیوں ۱۲:‏۵–۱۰

نجات دہندہ کا فضل کم زوری میں تقویت عطا کرنے میں میری مدد کے لیے کافی ہے۔

ہم نہیں جانتے کہ پَولُس کے ”جِسم کا کانٹا“ کیا تھا، لیکن ہم سب کے اپنے اپنے کانٹے ہیں جنھیں ہم چاہتے ہیں کہ خُدا ہماری زِندگیوں سے نِکال دے۔ اپنے اپنے کانٹوں کے بارے میں سوچیں جب آپ ۲ کُرنتھِیوں ۱۲:‏۵–۱۰ کو پڑھتے ہیں، اور غَور کریں کہ آپ اِن آیات میں یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سیکھتے ہیں۔ پَولُس نے اِن آیات میں آزمایشوں اور کم زوری کے حوالے سے کیا سِکھایا؟ آپ کے نزدیک اِس قول کی کیا اہمیت ہے کہ آپ کے لیے ”خُدا کا فضل کافی ہے“؟

مزید دیکھیں مضایاہ ۲۳:‏۲۱–۲۴؛ ۲۴:‏۱۰–۱۵؛ عیتر ۱۲:‏۲۷؛ مرونی ۱۰:‏۳۲–۳۳۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

۲ کُرنتھِیوں ۸–۹۔ہمیں اِن ابواب میں کیا مِلتا ہے جو ہمیں غریبوں اور ضرُورت مندوں تک پہنچنے کی ترغیب دیتا ہے؟ خاندان کی حیثیت سے کسی ضرُورت مند کی خدمت کرنے کے لیے منصُوبہ بنانے کا یہ ایک اچھا وقت ہوسکتا ہے۔

۲ کُرنتھِیوں ۹:‏۶–۷۔کیا آپ کا خاندان کسی ایسے شَخص کو جانتا ہے جسے ”خُوشی سے دینے والا“ کہا جاسکتا ہے؟ ہم کیسے دُوسروں کی خدمت کو زیادہ خُوش و خرم بنا سکتے ہیں؟ خاندان کے چھوٹے ارکان ایسے بَیج بنا سکتے ہیں جن پر لِکھا ہو ”مَیں خوش دلی سے دینے والا ہُوں۔“ جب بھی آپ خاندان کے افراد کو خُوشی کے ساتھ ایک دُوسرے کی خِدمت کرتے ہوئے دیکھیں تو آپ اُنھیں وہ بَیج دے سکتے ہیں۔

۲ کُرنتھِیوں ۱۰:‏۳–۷۔آپ اپنے خاندان کو بدی کے خلاف ہماری ”جنگ“ کے بارے میں کِس طرح تعلیم دے سکتے ہیں؟ کیا آپ کا خاندان کرسیوں اور کمبلوں سے بنائی گئی دِیواروں یا قلعوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے؟ یہ اِس بات پر گُفت گُو کا باعث بن سکتا ہے کہ اُن چیزوں کو کیسے نکال پھینکا جائے جو ہمیں خُدا سے دُور کر دیتی ہیں اور کیسے ”ہر خیال کو مسِیح کی فرمان برداری کی اِسِیری میں [لائیں]۔“ ہم اپنے خیالات پر قابو پانے کے لیے کون سے ”رُوحانی ہتھیار“ اِستعمال کرتے ہیں؟ (دیکھیں اِفسیوں ۶:‏۱۱–۱۸

۲ کُرنتھِیوں ۱۱:‏۳۔آپ کا خاندان ”خُلُوص اور پاکدامنی جو مسِیح کے ساتھ ہونی چاہیے اِس پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا کرسکتا ہے؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گِیت: ”‘Give,’ Said the Little دو، چھوٹی ندی نے کہا Stream،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۲۳۶۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں بُزرگ رچرڈ جی سکاٹ نے کہا: ”ایسا علم جو احتیاط کے ساتھ قلم بند کیا جائے وہ ضرُورت کے وقت مُیّسر ہوتا ہے۔ … [رُوحانی ہدایت کو قلم بند کرنا] مزید نُور کو پانے کے امکان کو بڑھاتا ہے“ (”رُوحانی عِلم پانے کی جُستجُو،“ انزائن، نومبر ۱۹۹۳، ۸۸؛ مزید دیکھیں نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۲، ۳۰

شبیہ
نوجوان لوگ فلاحی منصوبے میں مدد کرتے ہوئے

”جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے، اُسی قدر دے؛ نہ دریغ کر کے، اور نہ لاچاری سے: کیوں کہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے“ (۲ کُرنتھِیوں ۹:‏۷

شائع کرنا