نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اکتوبر ۲–۸۔ اِفِسیوں: ”تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں“


”اکتوبر ۲–۸۔ اِفِسیوں: ’تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اکتوبر ۲–۸۔ اِفِسیوں،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳

شبیہ
خاندان تصویریں دیکھ رہا ہے

اکتوبر ۲–۸

اِفِسیوں

”تاکہ مُقدّس لوگ کامِل بنیں“

کیا آپ مجلسِ عامہ کے پیغامات اور اِفِسیوں کے نام پَولُس کے خط کے درمیان میں کوئی مُطابقت دیکھتے ہیں؟

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

جب اِفِسُس میں اِنجِیل پھیلنا شُروع ہوئی، تو اِس کے باعِث اِفِسیوں کے درمیان ”بڑا فساد اُٹھا“ (اعمال ۱۹:‏۲۳)۔ مقامی کاریگر جو ایک دیوی کے لیے مندر تیار کرتے تھے وہ مسِیحیت کو اپنے ذریعہِ مُعاش کے لیے خطرہ سمجھتے تھے، اور جلد ہی ”وہ قہر سے بھر گئے، … اور تمام شہر میں ہلچل پڑگئی“ (دیکھیں اعمال ۱۹:‏۲۷–۲۹)۔ ایسے حالات میں اِنجِیل کو اپنانے کا تصُّور کریں۔ بہت سے اِفِسیوں نے اِس ”بَلوے “ (اعمال ۱۹:‏۴۰) کے دوران میں اِنجِیل کو قبُول کیا اور اِس کے مُطابق زِندگیاں گُزاریں، اور پَولُس نے اُنھیں یقین دِلایا کہ ”مسِیح … ہماری صُلح ہے“ (اِفِسیوں ۲: ۱۳–۱۴)۔ یہ کلام، اِس دعوت کے ساتھ کہ ”ہر طرح کی تلخ مِزاجی اور قہر اور غُصّہ اور شور و غُل اور بدگوئی ہر قِسم کی بدخواہی سمیت تُم سے دُور کی جائیں“ (اِفِسیوں ۴:‏۳۱) آج بھی اُتنا ہی بروقت اور راحت بخش لگتا ہے جتنا اُس وقت لگتا تھا۔ اِفِسیوں کے لیے، اور جیسا کہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے، مُصِیبت کا سامنا کرنے کی طاقت ”خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور“ سے آتی ہے (دیکھیے اِفِسیوں ۶:‏۱۰–۱۳

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

اِفِسیوں ۱:‏۴–۱۱، ۱۷–۱۹

خُدا نے مُجھے زمین پر بعض ذمہ داریاں نبھانے کے لیے چُنا، یا پہلے سے مُقّرَر کیا۔

پَولُس نے مُقدّسین کے حق میں یہ بات کہی کہ اُن کو خُدا کی طرف سے ”پیشتر سے مُقرّر کِیا“ گیا ہے اور ”بِنایِ عالم سے پیشتر … چُن لِیا“ گیا تاکہ ہم اُس کے لوگ کہلائے جائیں۔ بہرکیف، جیسا کہ صدر ہنری بی آئرنگ نے بیان فرمایا ہے، اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ”خُدا نے پیشتر سے یہ طے کرلیا ہوگا کہ وہ اپنے بچّوں میں سے کس کو بچائے گا اور اُن کو اِنجِیل مہیا کرے گا، جب کہ وہ لوگ جنھوں نے کبھی اِنجِیل کا پیغام نہیں سُنا تھا وہ ’چُنے‘ نہیں گئے تھے۔‘ … خُدا کا منصُوبہ اِس سے کہیں زیادہ پیارا اور عادِل ہے۔ ہمارا آسمانی باپ اپنے کُل خاندان کو جمع کرنے اور برکت دینے کے لیے بے تاب ہے“ (”خُدا کے خاندان کو جمع کرو،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۲۰–۲۱)۔ خُدا کے تمام بچّے مُقدّس ہَیکلوں میں رفتگان کے لیے سر انجام پانے والے فریضہ کی بدولت اِنجِیل اور اُس کی رُسُوم کو قبُول کرسکتے ہیں۔

اگرچہ کسی کا بچایا جانا یا نہ بچایا جانا پیشتر سے طَے نہیں کِیا گیا، جدید مُکاشفہ سِکھاتا ہے کہ خُدا کے بعض بچّوں کو زمِین پر بعض ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے قبل از فانی دُنیا میں چُن لیا گیا تھا یا ”پیشتر سے مُقرّر کِیا“ گیا تھا۔ جب آپ اِفسِیوں ۱ اور اِنجِیلی موضُوعات ”پیشتر سے تقرری“ (topics.ChurchofJesusChrist.org)، پڑھتے ہیں تو غور کریں کہ یہ سچّائی آپ پر کیسے لاگُو ہوتی ہے۔

اِفِسیوں ۱:‏۱۰

خُدا ”مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ“ کرے گا۔

آپ کیوں سوچتے ہیں کہ ہمارے زمانہ کو ”زمانوں کی مَعمُوری کا دَور“ کہا جاتا ہے؟ ”مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے“ سے کیا مراد ہے؟ اِن اقوال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ، درج ذیل صحائف پڑھیں: اِفِسیوں ۴:‏۱۳؛ ۲ نیفی ۳۰:‏۷–۸؛ عقائد اور عہُود ۱۱۰:‏۱۱–۱۶؛ ۱۱۲:‏۳۰–۳۲؛ ۱۲۸:‏۱۸–۲۱۔ آپ اِن اقوال کے بارے میں اپنی وضاحتوں کو قلم بند کرنے کا اِلہام پاسکتے ہیں۔

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۲۱–۲۴۔

اِفسِیوں ۲:‏۱۹–۲۲؛ ۳:‏۱–۷؛ ۴:‏۱۱–۱۶

کلیِسیا کی نیو رسُولوں اور نبِیوں پر رکھی گئی ہے جِس کے کونے کے سِرے کا پتھّر خُود مسِیح یِسُوع ہے۔

بمُطابق اِفِسیوں ۲:‏۱۹–۲۲؛ ۳:‏۱–۷؛ ۴:‏۱۱–۱۶، ہمارے ہاں نبی اور رسُول کیوں ہیں؟ بنیوں اور رسُولوں کے پیغامات کی بابت سوچیں جو آپ نے مجلِسِ عامہ میں سُنے تھے۔ اُن کی تعلیمات پَولُس کے بیان کردہ اِرادوں کو کیسے پُورا کرتی ہیں؟ مثال کے طور پر، اِن تعلیمات نے آپ کو ”ہر ایک تعلِیم کے جھونکے سے مَوجوں کی طرح اُچھلتے بہُتے نہ پھِرنے“ میں کیسے مدد کی ہے؟

یِسُوع مسِیح کِس طرح کلِیسیا کے سِرے کا پتھّر ہے؟ وہ کِس طرح آپ کی زِندگی کے سِرے کا پتھّر ہے؟

مزید دیکھیں اعمال ۴:‏۱۰–۱۲۔

شبیہ
عِمارت کے سِرے کا پتھّر

یِسُوع مسِیح کلِیسیا کے سِرے کا پتھّر ہے۔

اِفِسیوں ۵:‏۲۱۶:‏۴

نجات دہندہ کی مثال کی تقلید کرنے سے میرے خاندانی تعلقات مضبُوط ہو سکتے ہیں۔

جب آپ اِفِسیوں ۵:‏۲۱۶:‏۴ پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ اِن آیات میں دی گئی نصِیحت آپ کے خاندانی تعلُقات کو کیسے مضبُوط بنا سکتی ہے۔

اِس بات پر غَور کرنا ضرُوری ہے کہ اِفِسیوں ۵:‏۲۲–۲۴ میں پَولُس کی نصِیحت اُس کے عہد کی سماجی رسم و رواج کے تناظر میں لکھی گئی تھی۔ نبِیوں اور رسُولوں نے آج کے دور میں یہ تعلیم دی ہے کہ مرد حضرات خواتین سے افضل نہیں ہیں اور میاں بیوی کو ”برابر کے رفیق ہونا چاہیے“ (دیکھیں ”خاندان: دُینا کے لیے فرمان،“ ChurchofJesusChrist.org)۔ اِس کے باوجود، آپ اب بھی اِفِسیوں ۵:‏۲۵–۳۳ میں مُتعلقہ نصِیحت تلاش کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، مسِیح مُقدّسین سے اپنی محبّت کا اِظہار کیسے کرتا ہے؟ اِس کا کیا مطلب ہے کہ میاں بیوی، برابر کے شراکت داروں کی طرح، ایک دُوسرے کے ساتھ کیسے برتاؤ کریں؟ اِن آیات میں آپ کو اپنے لیے کیا پیغامات ملتے ہیں؟

اِفِسیوں ۶:‏۱۰–۱۸

خُدا کی زرہ بکتر بُرائی سے میری حفاظت کرے گی۔

جب آپ اِفِسیوں ۶:‏۱۰–۱۸ کو پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ کیوں پَولُس نے زرہ بکتر کے ہر ہتھیار کا نام اُس طرح گنوایا ہے۔ ”خُدا کے سب ہتھیار“آپ کو کس سے بچائیں گے؟ آپ روزانہ کی بُنیاد پر زرہ بکتر کے ہر ہتھیار کو مزید مکمل طور پر باندھنے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۱:‏۲۳؛ عقائد اور عہُود ۲۷:‏۱۵–۱۸۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

اِفسِیوں ۱:‏۱۰۔اِس آیت کی بابت سِکھانے کے لیے ڈیوڈ اے بیڈنار نے رسِیوں کی مثال کو اِستعمال کِیا، (دیکھیے ”مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے“)۔ بُزرگ بیڈنار کے پیغام کے بعض حِصّوں کو بیان کرتے وقت خاندان کے افراد کو رسی دِکھانے اور اُسے پکڑنے اور جانچنے پر غور کریں۔ خُدا کس طرح مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ کر رہا ہے؟ اِس مجمُوعہ کی وجہ سے ہم کیسے فیض یاب ہوتے ہیں؟

اِفِسیوں ۲:‏۴–۱۰؛ ۳:‏۱۴–۲۱۔خاندانی اَرکان کو اُن تجربات کا ذِکر کرنے کی دعوت دیں جن میں اُنھوں نے خُدا اور یِسُوع مسِیح کی اِن آیات میں بیان کردہ محبّت اور رحمت کو محسُوس کیا ہے۔

اِفسِیوں ۲:‏۱۲–۱۹۔آپ کا خاندان تکیوں یا گھر میں موجود دیگر اشیا سے دِیواریں بنانے اور پھر اُنھیں گِرانے سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ حالاں کہ پَولُس نے غیر قوموں اور یہودیوں کے درمیان ”دِیوار“ کا حوالہ دیا، آج کس قِسم کی دِیوار یں لوگوں کو الگ کرتی ہیں؟ یِسُوع مسِیح نے کیسے اِن دِیواروں کو ”ڈھا“ دیا؟ وہ کسِ طرح ”خُدا سے [ہمیں] مِلاتا ہے“؟ (آیت ۱۶

اِفسِیوں ۶:‏۱۰–۱۸۔آپ کا خاندان گھریلو سامان کا اِستعمال کرتے ہوئے ”خُدا کے سب ہتھیار“ بنا سکتا ہے۔ وِیڈیو ”خُدا کے ہتھیارThe Armour of God “ (ChurchofJesusChrist.org) خاندان کے اَرکان کو یہ زرہ بکتر دیکھنے میں مدد دے سکتی ہے، اور وہ اِس میں آسان وضاحتیں ڈھونڈ سکتے ہیں ”خُدا کے سب ہتھیار“ (فرینڈ، جُون ۲۰۱۶، ۲۴–۲۵)۔ زرہ بکتر کا ہر ہتھیار ہماری رُوحانی حفاظت کیسے کرتا ہے؟ ہم ہر روز ”خُدا کے سب ہتھیار“ باندھنے کے لیے ایک دُوسرے کی کیسے مدد کر سکتے ہیں (اِفِسیوں ۶:‏۱۱

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گِیت: ”اُمیدِ اسرائِیل Hope of Israel،“ گِیت، نمبر ۲۵۹۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

رُوح کو اپنے مُطالعہ کی راہ نمائی کرنے دیں۔ رُوح کے ساتھ حساس ہو کر چلیں کیوں کہ وہ ہر روز اُن چِیزوں کی طرف آپ کی راہ نمائی کرتا ہے جن کے مُتعلق آپ کو سِیکھنے کی ضرُورت ہوتی ہے، چاہے یہ آپ کی ایسے موضوع کا مُطالعہ کرنے میں راہ نمائی کرے جس کا آپ نے پہلے منصوبہ نہ بنایا ہو۔

شبیہ
نئے عہد نامے کے دَور کے ہتھیار باندھے کھڑا آدمی

خُدا کے سب ہتھیار باندھنے سے ہماری رُوحانی حفاظت ہوسکتی ہے۔

شائع کرنا