نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
اکتوبر ۱۶–۲۲۔ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں: ”اپنے اِیمان کی کمی پُوری کریں“


”اکتوبر ۱۶–۲۲۔ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں: ’اپنے اِیمان کی کمی پُوری کریں،‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۲)

”اکتوبر ۱۶–۲۲۔ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
مُبلغ بہنیں نوعُمر شخص سے گُفت گُو کرتے ہُوئے

اکتوبر ۱۶-۲۲

۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں

”اپنے اِیمان کی کمی پُوری کریں“

اگر ہم رُوح کی جانب سے وارِد ہونے والے تاثرات کو قلم بند نہیں کرتے ہیں تو ہم اِن کو بُھول سکتے ہیں۔ جب آپ ۱ اور ۲ تھِسلُنیکیوں پڑھتے ہیں تو رُوح آپ کو کیا قلم بند کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

تھِسّلُنِیکے میں، پَولُس اور سِیلاس پر الزام لگایا گیا کہ ”جِنھوں نے جہان کو باغی کر دِیا“ یہاں بھی آئے ہیں (اعمال ۱۷:‏۶)۔ اُن کی مُنادی کے باعِث یہُودِیوں کے درمیان بعض راہ نما غُصّے میں آگئے،اور اِن راہ نماؤں نے لوگوں کو فساد کے لیے اُکسایا (دیکھیں اعمال ۱۷:‏۱–۱۰)۔ اِس کے نتیجے میں، پَولُس اور سِیلاس کو تھِسّلُنِیکے کو چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا۔ پَولُس نئے تبدیل شُدہ تھِسلُنیکیوں اور اُن پر ڈھائے جانے والے ظُلم و سِتم سے پریشان تھا، لیکن وہ اُن سے واپس مِلنے نہ جاسکا۔ ”اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کرسکا،“ اُس نے لکھا، ”تو تُمھارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔“ جواب میں، پَولُس کے معاون تِیمُتھیُس نے، جو تھِسّلُنِیکے میں خدمات سر انجام دے رہا تھا، ”ہمارے پاس آ کر تُمھارے اِیمان اور محبّت کی خُوشخَبری دی“ (۱ تھِسلُنیکیوں ۳:‏۵–۶)۔ در حقیقت، تھِسّلُنِیکے کےمُقدّسین ”سب اِیمان داروں کے لِیے“ نمُونہ بنے (۱ تھِسلُنیکیوں ۱:‏۷)، اور اُن کے اِیمان کی چرچا کئی شہروں تک پھیل گئی۔ یہ سُن کر پَولُس کی خُوشی اور راحت کا تصّور کریں کہ اُن کے درمیان اُس کا کام ”بے فائِدہ نہ ہُوا“ (۱ تھِسلُنیکیوں ۲:‏۱)۔ لیکن پَولُس جانتا تھا کہ ماضی کی وفاداری مستقبل میں رُوحانی بقا کے لیے کافی نہیں ہے، اور وہ مُقدّسین کے درمیان جُھوٹے اُستادوں کے اثر کی وجہ سے پریشان تھا (دیکھیں ۲ تھِسلُنیکیوں ۲:‏۲–۳)۔ اُن کے لیے، اور ہمارے لیے اُس کا پیغام یہ ہے کہ ”[اپنے] اِیمان کی کمی کو پُورا“ کرتے رہیں اور محبّت میں ”ترقّی کرتے جائیں“ (دیکھیں ۱ تھِسلُنیکیوں ۳:‏۱۰؛ ۴:‏۱۰

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

۱ تھِسلُنیکیوں ۱–۲

مسِیح کے خادِم سَچّائی اور محبّت کے ساتھ منادی کرتے ہیں۔

۱ تھِسلُنیکیوںمیں، پَولُس کا کلام کسی اَیسے شخص کی فکر مندی اور خُوشی کے دونوں جذبات کو ظاہر کرتا ہے جس نے خُود کو خُدا کے بچّوں کی خدمت کے لیے پُوری طرح سے وقف کر دیا ہو۔ خاص طور پر ۱ تھِسلُنیکیوں کے پہلے دو ابواب میں، آپ کو ایسے اَلفاظ اور جُملے ملیں گے جو خُداوند کے شاگِرد کے رویے اور عمل کو بیان کرتے ہیں۔ مثلاً، آپ ۱ تھِسّلُنیکیوں ۱:‏۵–۸؛ ۲:‏۱–۱۳ سے خُداوند کی خِدمت کرنے کے حوالے سے کیا سیکھتے ہیں؟

خُدا اور اُس کے بچّوں کی خدمت کرنے کے اپنے اپنے مواقع کے بارے میں سوچیں۔ آپ کو اِن ابواب میں کیا مِلتا ہے جو آپ کو اپنی خدمت کو بہتر بنانے کی ترغیب دیتا ہے؟ جو کُچھ آپ پاتے ہیں اُس کی بُنیاد پر اپنے آپ سے سوال کرنے کا سوچیں، جیسے کہ ”کیا مَیں اُن چِیزوں کی مثال ہُوں جو مَیں جانتا ہُوں؟“ (دیکھیے ۱ تھِسّلُنیکیوں ۱:‏۷

۱ تھِسّلُنیکیوں ۳:‏۷–۱۳؛ ۴:‏۱–۱۲

”محبت زِیادہ ہو اور بڑھے۔“

پَولُس تھِسّلُنِیکے کے مُقدّسِین کی وفاداری سے خُوش ہُوا (دیکھیے ۱ تھِسّلُنیکیوں ۳:‏۷–۹)۔ بلکہ وہ یہ بھی چاہتا تھا کہ وہ اِس وفاداری میں ’’زیادہ سے زیادہ بڑھیں‘‘ (۱ تھِسّلُنیکیوں ۴:‏۱)۔ جب آپ ۱ تھِسّلُنیکیوں ۳:‏۷–۱۳؛ ۴:‏۱–۱۲ کو پڑھتے ہیں تو، اُن طریقوں پر غور کریں جِن سے آپ رُوحانی طور پر ”زیادہ سے زیادہ ترقی“ کر سکتے ہیں (۱ تھِسّلُنیکیوں ۴:‏۱۰)۔ مثال کے طور پر، توجہ دیں کہ پَولُس نے ”پاک“ اور ”پاکِیزگی“ جیسے اَلفاظ اِستعمال کیے ہیں۔ آپ اِن اَلفاظ کے معانی کے بارے میں پَولُس کی تحریروں سے کیا سیکھتے ہیں؟ نجات دہندہ آپ کو مزید پاک اور پاکِیزہ بننے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے؟

دیکھیے راہ نمائے صحائف، ”پاک،“ ”پاکِیزگی،“ scriptures.ChurchofJesusChrist.org۔

۱ تھِسلُنیکیوں ۴:‏۱۶–۱۸؛ ۵:‏۱–۱۰؛ ۲ تھِسلُنیکیوں ۱:‏۴–۱۰

اگر مَیں دِین دار اور ہوشیار رہُوں، تو مَیں مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے تیار رہُوں گا۔

۱ تھِسلُنیکیوں ۵:‏۱–۱۰ میں، پَولُس نے اُس وقت کی بابت سِکھانے کے لیے مُتعدد اِستعاروں کا اِستعمال کیا جب یِسُوع زمِین پر دوبارہ آئے گا۔ جب آپ اِن اِستعاروں کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی کے مُتعلق مِلنے والے تاثرات کو قلم بند کرنے پر غور کریں:

  • ”جِس طرح رات کو چَور آتا ہے“:

  • ”جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں“:

  • دُوسرے اِستعارے جو آپ کو ملتے ہیں:

۱ تھِسلُنیکیوں ۴:‏۱۶–۱۸؛ ۵:‏۱–۱۰؛ ۲ تھِسلُنیکیوں ۱:‏۴–۱۰ میں آپ مزید کون سی سَچّائیاں سیکھتے ہیں؟ نجات دہندہ کی آمد کو دیکھنے اور تیاری کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے؟

مزید دیکھیے بُزرگ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”خُداوند کی واپسی کی تیاری کرنا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۸۱–۸۴۔

۲ تھِسلُنیکیوں ۲

آمدِ ثانی سے پیشتر رونما ہونے والی برگشتگی، یا سچّائی سے دُوری، کے مُتعلق پیش گوئی کی گئی تھی۔

بڑھتے ہُوئے ظُلم و سِتم کے دوران میں، تھِسلُنیکے کے بہت سے مُقدّسین کا خیال تھا کہ نجات دہندہ کی آمدِ ثانی قریب ہے۔ لیکن پَولُس جانتا تھا کہ یِسُوع کے زمِین پر لوٹنے سے پہلے برگشتگی—سچّائی سے بغاوت یا ”دُوری“ رُونما ہوگی (دیکھیں ۲ تھِسلُنیکیوں ۲:‏۱–۴)۔ آپ اِس بڑی برگشتگی کے مُتعلق اپنے فہم کو بڑھا سکتے ہیں—اور بحالی کے لیے اپنا اِظہارِ تشکُر—درج ذیل میں سے چند پر غَور و فِکر کر کے:

  • صحائف جن میں برگشتگی کی پیش گوئی کی گئی تھی: یسعیاہ ۲۴:‏۵؛ عامُوس ۸:‏۱۱–۱۲؛ متّی ۲۴:‏۴–۱۴؛ ۲ تیمِتھُیس ۴:‏۳–۴

  • صحائف جو ظاہر کرتے ہیں کہ برگشتگی پَولُس کے زمانے میں ہی شُروع ہوچُکی تھی: اعمال ۲۰:‏۲۸–۳۰؛ گلتِیوں ۱:‏۶–۷؛ ۱ تیمِتھُیس ۱:‏۵–۷

  • مسِیحی مصلحین کی طرف سے بڑی برگشتگی کے بارے میں مشاہدات:

    مارٹن لوتھر: ”مَیں نے پاک کلام سے ہم آہنگی کے لیے کلِیسیا کی اِصلاح کے علاوہ اور کُچھ نہیں چاہا۔ … مَیں صرف یہ کہتا ہُوں کہ مسِیحیت کا وجُود اُن لوگوں میں نہیں رہا جنھیں اِس کو محفُوظ رکھنا چاہیے تھا“ (E. G. Schweibert, Luther and His Times: The Reformation from a New Perspective میں [۱۹۵۰]، ۵۹۰)۔

    راجر ولیمز: ”برگشتگی … نے اب تک سب کچھ آلُودہ کر دیا ہے اور جب تک مسِیح نئے رسُولوں کو کلیسیا کی تشکیلِ نو کے لیے نہیں بھیجے گا تب تک اِس امر سے باز آوری مُمکن نہیں“ (Philip Schaff, The Creeds of Christendom میں [۱۸۷۷]، ۸۵۱)۔

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۲۸؛اِنجِیلی موضُوعات، ”برگشتگی،“ topics.ChurchofJesusChrist.org۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

۱ تھِسلُنیکیوں ۳:‏۹–۱۳۔اپنے دوستوں کے لیے پَولُس کے کون سے جذبات آپ کو متاثر کرتے ہیں؟ ہم کیسے ”ایک دُوسرے کے لِیے محبّت میں زِیادہ ہوں اور بڑھیں“؟ (آیت ۱۲

۱ تھِسلُنیکیوں ۴:‏۱۳–۱۸۔قیامت کی بابت اِن آیات میں کون سے جُملے آپ کو اِطمِینان دیتے ہیں؟

۱ تھِسلُنیکیوں ۵:‏۱۴–۲۵۔جب آپ ۱ تھِسلُنیکیوں ۵:‏۱۴–۲۵ میں پَولُس کی نصِیحت کا جائزہ لیں تو، خاندان کے ہر فرد کو کوئی ایسا جملہ تلاش کرنے کی دعوت دیں جس پر آپ کا خاندان توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ اِن جملوں کو اپنے گھر میں یاد دہانی کے لیے آویزاں کرنے کے تخلیقی طریقے تلاش کریں۔ مثلاً، ہر شخص ایسی تصویریں ڈُھونڈ سکتا ہے یا کھینچ سکتا ہے جو اُس کے چُنے ہُوئے جملے کی وضاحت یا حمایت کرے۔

۲ تھِسلُنیکیوں ۳:‏۱۳۔شاید، شاگِردی کے تقاضوں کے باعِث، کیا ہم کبھی ”ہِمّت“ ہار دیتے ہیں—مغلوب الجذبات ہو جاتے ہیں؟ اِس طرح کی صورتِ حال میں ہماری مدد کون کرتا ہے؟ (دیکھیں گلتِیوں ۶:‏۹؛ عقائد اور عہُود ۶۴:‏۳۳۔) ایسی صُورتِ حال میں ہم ایک دُوسرے کا ساتھ کیسے دے سکتے ہیں؟

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

مُتجوزہ گیت: ”I’m Trying to Be like Jesus میں مانندِ مسِیح بننے کی کوشش کر رہاہوں،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۷۸–۷۹۔

ذاتی مُطالعہ کو بہتر بنانا

روزانہ مُکاشفہ کے مُتلاشی ہوں۔ ”مُکاشفہ اکثر ’فرمان پر فرمان‘ نازِل ہوتا ہے (۲ نیفی ۲۸:‏۳۰)، نہ کہ ایک دم۔ … یہ نہ سوچیں کہ [اِنجِیل کا مُطالعہ] کوئی اَیسا امر ہے جس کے لیے آپ کو وقت نِکالنا پڑے بلکہ یہ آپ کی روزمرہ زِندگی کا معمُول ہونا چاہیے“ (نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا، ۱۲

شبیہ
مسِیح بادلوں میں

جی اُٹھا مسِیح، از رابرٹ ٹی بیرٹ

شائع کرنا