پچھلی اشاعتیں
اپینڈکس


”اپینڈکس،“امدادی گروپ برائےخود انحصاری(2016)

”اپینڈکس،“امدادی گروپ

اپینڈکس

بہتر نوکری کی تلاش: میٹنگ کا چناؤ

اگرچہ یہ کورس بارہ ہفتوں پر محیط ہے، لیکن آپ کی ملا قات کے اوقات تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ بہت سی جماعتیں پہلے دو ہفتوں میں اچھا روز گار تلاش کرنے کے پہلے دس باب پڑھ لیتی ہیں تاکہ وہ اِن مہارتوں کو فوری طور پر عمل میں لا کر روز گار کی تلا ش شروع کر سکیں۔

جب آپ اچھا روز گار تلاش کرنےکے تمام باب پڑھ لیں تو بقیہ 12 ہفتوں کے عرصہ میں ہر ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ ضرور ملنا جاری رکھیں۔ یہ میٹنگ تقریبا ایک گھنٹے پر محیط ہوتی ہے، اور آپ”اپنی مہارت کو بہتر کرنے“ والے حصے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چنے ہوئے عہود کی رپورٹ دیتے ہیں، "میری بنیاد" کا مطالعہ کرتے ہیں، اپنی مہارتوں کی مشق کرتے ہیں اور ہفتہ وار عہد چنتے ہیں۔

یہاں کچھ تجاویز درج ہیں جنہیں دوسرے گرہوں نے کافی مؤثر پایا ہے۔ آپ بھی اِن تجاویز کا استعمال کر سکتے ہیں یا اپنی خود کی تجاویز عمل میں لا سکتے ہیں۔ میٹنگ ایجنڈا کے نمو نے صفحہ 17پر درج ہیں۔

آپشن 1:پہلی میٹنگ 8۔9 گھنٹوں کی رکھیں تاکہ تمام باب پڑھ کر ختم کر سکیں۔ بقیہ 11 ہفتوں میں ہرہفتہ صرف ایک گھنٹے کے لئے ملیں۔

آپشن 2:تمام باب مکمل طور پر پڑھنے کے لئے ، پہلے دو ہفتوں کے دوران ہر ہفتہ میں دو مرتبہ 4۔5 گھنٹوں کے لئے ملیں ۔ بقیہ 10 ہفتوں کے لئے ، ہر ہفتے میں صرف ایک گھنٹے کے لئے ملیں۔

آپشن 3:تمام باب ختم کرنے کے لئے ، پہلے دو ہفتوں میں چار مرتبہ 2۔3 گھنٹوں کیلئے ملیں۔ بقیہ 10 ہفتوں کے لئے ، ہر ہفتے میں صرف ایک گھنٹے کے لئے ملیں۔

آپشن 4:ہر ہفتے دو گھنٹوں کے لئے ملیں ، اور ہر ہفتے ایک باب مکمل کریں۔ تمام باب ختم کرنے کے لئے 10 ہفتے لگیں گے۔ بقیہ 2 ہفتوں میں ہفتہ وار ایک گھنٹے کے لئے ملیں۔

ایجنڈاز

آپشن 1

میٹنگ 1 (8–9 گھنٹے)

میٹنگز 2 –12 (1 سے 1–5 گھنٹہ)

میری بنیاد

با ب 1 تا 10

وعدہ

رپورٹ

میری بنیاد

اپنی مہارت کو بہتر کرنا

وعدہ

آپشن 2

میٹنگ 1(4-5گھنٹے)

میٹنگ2 ( 4-5گھنٹے)

میٹںگز 3-12(1 سے 1۔5 گھنٹ)

میری بنیاد

باب 1–5

وعدہ

رپورٹ

میری بنیاد

باب 6-10

وعدہ

رپورٹ

میری بنیاد

اپنی مہارت کو بہتر کرنا

وعدہ

آپشن 3

میٹنگ 1(3 گھنٹے)

میٹنگ2 (2 گھنٹے)

میٹنگ 3(3 گھنٹے)

میٹنگ4 (2 گھنٹے)

میٹںگ 5-14(1 سے 1–5 گھنٹہ)

میری بنیاد

باب 1-3

وعدہ

باب 4-6

رپورٹ

میری بنیاد

باب 7-8

وعدہ

باب 9-10

رپورٹ

میری بنیاد

اپنی مہارت کو بہتر کرنا

وعدہ

آپشن 4

میٹنگ 1(2 گھنٹے)

میٹنگ 2-10(2 گھنٹے)

میٹںگ 11-12(1 سے 1۔5 گھنٹہ)

میری بنیاد

باب 1

وعدہ

رپورٹ

میری بنیاد

باب 2-10 (ہفتہ وار 1 باب)

وعدہ

رپورٹ

میری بنیاد

اپنی مہارت کو بہتر کرنا

وعدہ

ذاتی کارکردگی برائے مددگار

ہر گروپ میٹنگ کے بعد ، درج زیل بیانات کا جائزہ لیں۔ آپ کتنا بہتر کر رہے/رہی ہیں؟

میں بطورِمدد گارکیسا کام کر رہا/رہی ہوں؟

کبھی نہیں

بعض اوقات

اکثر

ہمیشہ

  1. میں نے اس ہفتے کی دوران گروپ ممبران سے رابطہ رکھا۔

  1. میں نے گروپ کے ہر ممبر کے ساتھ اپنے جوش اور پیار کا اشتراک کیا۔

  1. میں یہ یقنی بنانے میں مدد کرتا/کرتی ہوں کہ ہر گروپ ممبر اپنے کئے گیے وعدوں کی رپورٹ دے گا۔

  1. میں دوسرے گروپ ممبران کے مقابلے میں کم بات کرتا/کرتی ہوں۔ ہر ایک یکساں حصہ لیتا ہے۔

  1. میں سارے سوالات کے جواب خوددینے کی بجائے گروپ کے ممبران کو جواب دینے کا موقع دیتا/دیتی ہوں۔

  1. میں ہر سیکشن اور سرگرمی کے لئے مقررہ وقت کی پابندی کرتا/کرتی ہوں۔

  1. میں ”غور و فکر“ حصے کے لیے وقت مقرر کرتا/کرتی ہوں تاکہ روح القدس گروپ ممبران کی رہنمائی کر سکے۔

  1. میں تحریر شدہ عملی کتاب کی مکمل طور پر پیروی کرتا/کرتی اور تمام حصوں اور سرگرمیوں کو پورا کرتا/کرتی ہوں۔

میرے گروپ کی کارکردگی کیسی ہے؟

کبھی نہیں

بعض اوقات

اکثر

ہمیشہ

  1. گروپ ممبران ایک دوسرے سے محبت رکھتے ، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی اور خد مت کرتے ہیں۔

  1. گروپ ممبران اپنے عہود کو پورے کرتے ہیں۔

  1. گروپ ممبران فانی اور روحانی دونوں نتائج حاصل کر رہے ہیں۔

  1. رفیقِ عمل ہفتے میں باقاعدگی سے ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں رہتے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

حوالہ جات