پچھلی اشاعتیں
سیکھیں—مقررہ وقت: 85 منٹ


”سیکھیں—مقررہ وقت: 85 منٹ“امدادی گروپ برائے خود انحصاری(2016)

”سیکھیں—مقررہ وقت: 85 منٹ“، امدادی گروپ

سیکھیں آئکن
سیکھیں—مقررہ وقت: 85 منٹ

خود انحصاری گروپ کیا ہے؟ (10منٹ)

دیکھیں :”I Will Provide for My Saints“، یہ srs.lds.org/videosپر ”Video Resource“ میں ”Facilitating Groups“ کے سیکشن میں دستیاب ہے (ویڈیو نہیں ہے؟ تو پڑھنا جاری رکھیں۔)

مشاورت کریں:یسوع مسیح پر ایمان ، روحانی اور دنیاوی طور پر میری خود انحصاری پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

پڑھیں :خود انحصار گروہوں کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی زندگی گزارنے کا طریقہ تبدیل کرنے میں مدد فراہم کریں۔ ایلڈر ایم۔ رسل بیلرڈ نے کہا: ”میرا یقین ہے کہ اصل نتائج حاصل کرنے کا بہترین طریقہ مشاورت ہے۔ مزید، میں یہ جانتا ہوں کہ مشاورت خدا کا طریقہ ہے اور جیسا کہ مقدس صحائف میں مرقوم ہے، کہ اُس نےکائنات کی تمام چیزیں آسمانی مشاورت کے ذریعے تخلیق کیں“ (خاندانی مشاورت“، انزائنیا لیحونامئی 2016، 63)۔

مشاورتی ترتیب میں اکھٹے کام کرتے ہوئے جماعت کے ارکان کو اکیلے ہونے کے برعکس زیادہ لیاقت،الہام، تجربے اور علم تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔ ایک خود انحصار گروہ:

  • 8—12 ممبران پر مشتمل ہوتا ہے جو مشترکہ مفاد کے لیےکام کرتے ہیں، جیسا کہ بہتر مالی انصرام، بہتر ملازمت کی تلاش، تعلیم میں بہتری لانا، یا کوئی کاروبار شروع کرنا یا کاروبارکو وسعت دینا۔

  • مجلسی ماحول میں تحفظ کا احساس ہوتا ہے جہاں ہر ایک برابری سے حصہ لینےمیں آسانی محسوس کرتا ہے۔

  • نئے ہنر یا عادات سیکھنے کے لیے ہفتہ وار 12 ہفتوں کے لیے گروہ اکٹھا ہوتا ہے۔

  • یہاں مشاورتی نمونے کی تقلید کرتے ہوئے ارکان ایک دوسرے سے سیکھتے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

  • اراکان جو کچھ ہرہفتے سیکھتے ہیں بعد ازاں اُس پر عمل پیرا ہونے کا وعدہ کرتے ہیں۔

  • پھر تمام ارکان ایک دوسرے کو اپنی پیش رفت کے بارے میں لازم بتاتے ہیں تاکہ تمام ارکان کو اپنے اپنے وعدوں کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جا سکے۔

مشاورت کریں:خود انحصاری کی جماعتیں دیگر تدریسی مشقوں یا جماعتوں، جن میں آپ نے پہلے شمولیت اختیار کی تھی، اُن سے کس طرح مختلف ہیں؟

آپ کا کردار بطور مددگار (15 منٹ)

دیکھیں :”How to Facilitate a Group،“ جوsrs.lds.org/videos پر ”Video Resources“ میں ”Facilitating Groups“ کے سیکشن میں دستیاب ہے۔ (ویڈیو نہیں ہے؟ تو پڑھنا جاری رکھیں۔)

مشاورت کریں:وڈیو میں مددگار کو معلم سے مددگار میں تبدیل ہونے کے لیے کیا کرنا پڑا ؟ اس سے جماعت پر کیا اثر پڑا؟

پڑھیں :خُداوند نے کلیسیا میں مشاورتی مجالس یا جماعتوں کے بارے میں کہا ہےکہ،”ہر کوئی ایک ہی وقت میں نہ بولے؛ بلکہ ایک وقت میں ایک بات کرے اور سب اُس کی بات سنیں، کہ جب سب بات کر چکیں تو سب روحانی ترقی حاصل کریں، ، اور ہر شخص کو برابر موقع ملے (تعلیم اور عہود 88: 122؛ ترچھی طباعت کا اضافہ کیا گیا ہے)۔

خود انحصاری کی جماعتوں میں کسی کو بھی تعلیم دینے کی بلاہٹ نہیں دی جاتی! مددگار کے طور پر، آپ کا کام ہے کہ جماعت کےاراکان کی مدد کریں کہ وہ مواد پر ہی بات کریں، جماعت میں حصہ لیں اور روح کو مدعو کریں۔ آپ کو موضوع کے ماہر کے طور پر بلایا نہیں جا تا۔ بلکہ، آپ کو خود بھی گروپ کے ممبر کے طور پر حصہ لینا ، وعدوں کو برقرار رکھنا اور اکٹھے سیکھنا چاہیے۔ مندرجہ ذیل اصولوں (موٹے حروفِ)پر عمل کرنے سے آپ کی جماعت انتہائی کامیاب تجربہ حاصل کرنے میں مددپائے گی۔

محفوظ ماحول پیدا کریں۔ ہر ہفتے حصہ لینے والے ارکان جماعت کو اپنے وعدوں کو برقرار رکھنے کی پیش رفت کی رپورٹ دیں گے۔ برتر خود انحصاری کی جانب سفر میں وہ غلطیاں اور ناکامیوں کا سامنہ کریں گے۔ یہ عام اورصحت مند رحجان ہے۔ انتہائی ضروری بات یہ ہے کہ حصہ لینے والے محسوس کریں کہ وہ کوشش، ناکامی، اور بالاخر کامیابی پانے کے لیے محفوظ ماحول میں ہیں۔

مشاورت کریں:آپ جماعت میں حصہ لینے والوں کی اپنے آپکو محفوظ، مطعین ، اور جماعت میں اپنی قبولیت کو محسوس کرنے میں کس طرح سے مدد کرسکتے ہیں؟

پڑھیں :حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں۔ مددگار کے طور پر، آپ کو جماعت میں کسی اور کے مقابلے میں زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو گھُل مل جانا چاہیے اور ہر ایک کو بولنے کا موقع دینا چاہیے۔

مشاورت کریں:آپ اُن کے ساتھ کیسے پیش آئیں گے جو گفتگو پر حاوی ہو جاتے ہیں یا جو گفتگو میں بلکل ہی شریک نہیں ہوتے؟

پڑھیں :وقت پر شروع اور ختم کریں۔ جماعت کے ارکان کو یہ بھروسہ ہونا چاہیے کہ جماعت وقت پر شروع اور ختم ہو گی۔ ہر سیکشن اور سرگرمی کے لیے وقت کی مجوزہ حدود بتائی گئی ہے۔ ہر ہفتے آپ کسی ایک کو وقت کا خیال رکھنے والا مقرر کر سکتے ہیں۔

مشاورت کریں:جماعت میں پابندیِ وقت کے لیے آپ اور کیا کر سکتے ہیں؟

پڑھیں :متعلقہ اور مثبت اظہارِ راِے رکھیں۔ کبھی بھی ایسی کہانیوں کا اشتراک نہ کریں جن میں دوسروں پر تنقید کی گئی ہو، چاہے یہ کہانی کسی ایسے شخص کے بارے میں ہی کیوں نہ ہوجسے جماعت کے ارکان نہیں جانتے۔

مشاورت کریں:آپ جماعتی تبصرے کو مرکزی نقطے کے گرد اور با تعظیم رکھنے کی حوصلہ افزائی کس طرح کر سکتے ہیں؟

خود انحصاری جماعت کی میٹنگ کا ڈھانچہ(40 منٹ)

دیکھیں :”Go and Do’ Learning، “ جوsrs.lds.org/videosپر ”Video Resources“ میں ”Facilitating Groups“ کے سیکشن میں دستیاب ہے۔ (ویڈیو نہیں ہے؟ تو پڑھنا جاری رکھیں۔)

پڑھیں :جماعت کی ہر میٹنگ کے پانچ حصے ہیں۔ آپ کبھی بھی کسی حصے کو مت چھوڑیں۔

رپورٹ آئکن

رپورٹ:اس حصے میں، جماعت میں شرکت کرنے والے اپنی کوششوں کی پیمائش کرتے ہیں اور اپنی پیش رفت کی رپورٹ اپنی جماعت کو دیتے ہیں۔ وہ ان چیزوں کا اشتراک کرتے ہیں جو وہ نئی صلاحیتوں اور عادات کی مشق کرنے سےسیکھتے ہیں۔ نئی عادات اپنانے کیلئے ترقی کی پیمائش انتہائی اہم ہے۔ (اس میں 20—30 منٹ لگتے ہیں۔)

مشاورت کریں:اپنی ترقی کی رپورٹ کو کھُل کر پیش کرنے سے ہماری کیسے مدد ہو سکتی ہے؟

میری  بنیاد آئکن

میری بنیاد:اس حصے میں، ارکان ایمان، تعلیم، سخت محنت، اور خُداوند میں بھروسے کے اصولوں کو جانتے اور ان پر عمل کرنا سیکھتے ہیں۔ ہر ہفتے شرکت کرنے والے ارکان ایک بنیادی اصول کا جائزہ لیتے ہیں جس سے انکو اور زیادہ خود انحصار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ (اس میں 20 منٹ لگتے ہیں۔)

مشاورت کریں:ہم اپنی جماعتوں میں دونوں دینوی اور دنیاوی مہارتوں کا مطالعہ کیوں کرتے ہیں؟

سیکھیں آئکن

سیکھیں:اس حصے میں، جماعت میں شرکت کرنے والے پڑھتے، مشاورت کرتے، اور نئے خیالات اور مہارتوں کی مشق کرتے ہیں جن سے دنیاوی طور پر خود انحصار ہونے میں اُنکو مدد ملتی ہے۔ (اس میں 40—50 منٹ لگتے ہیں۔)

غور کریں آئکن

غور کریں:اس حصے میں، جماعت میں شرکت کرنے والے غور کرتے اور وہ چیزیں تحریر کرتے ہیں جو وہ گروپ میٹنگ کے دوران سیکھتے ہیں۔ وہ خُداوند سے رہنمائی کے خواہاں ہوتے ہیں اور ترقی کے طریقو ں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مہربانی سے اس حصے کو مت چھوڑیں۔ (اس میں 5–10 منٹ لگتے ہیں۔)

مشاورت کریں:خاموشی سے گفتگو کیے بغیر — غور کرنے سے — روح القدس ہمیں کیسے تعلیم دے سکتا ہے؟

وعدہ کریں آئکن

وعدہ کریں:اس سیکشن میں، شرکت کرنے والے جماعت کی میٹنگ میں سیکھائی جانے والی اور زیرِ بحث نئی صلاحیتوں اور عادات پر عمل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ نئی عادات اپنانے کے لیےوعدہ کرنا اور پھر اسے نبھانا انتہائی ضروری ہے۔ مدد کے لیے، شرکت کرنے والے ارکان جماعت کے کسی اور رکن کو رفیقِ عملکے طور پر منتخب کریں گے۔ رفیقِ عمل ہفتے کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے اور حوصلہ افزائی اور معاونت مہیا کرتے ہیں۔ شرکت کرنے والے یہ وعدہ بھی کرتے ہیں کہ جو کچھ اُنہوں نے سیکھا ہے وہ اُسے اپنے خاندان اور دوسروں کو بھی سکھائیں گے۔ (اس میں 5–10 منٹ لگتے ہیں۔)

مشاورت کریں:رفیقِ عمل کا ہونا اور کسی دوسرے کیلئے رفیقِ عمل بننا کیوں ضروری ہے؟

عمل کریں آئکن

عمل کریں: شرکت کرے والے کیلئے ضروری ہے کہ ہفتے کے دوران اپنی زندگی گزارنے کے طریقے بدلنے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کریں! جو کچھ سیکھایا گیا ہے اُس پر عمل کرنے اور دوسروں کو سیکھانے سے خود انحصاری کی مہارتوں اور عادتوں کو اپنانے میں مدد ملتی ہے۔ (اس میں ہفتے کے 3—8 گھنٹے لگتے ہیں۔)

مشاورت کریں:اچھی عادات کی تعمیر کے لیے میں جماعت کے ارکان کے عمل میں ہفتے کے دوران کس طرح مدد کر سکتا/سکتی ہوں؟

پڑھیں :اب آپ کو ڈھانچے کا پتہ چل گیا ہے، تو آئیں ہم اکٹھے میٹنگ کے اصل سیشن کی مشق کرتے ہیں۔

لوگ جماعتوں میں کس طرح شامل ہوتے ہیں (10 منٹ)

دیکھیں :”Choosing a Self-Reliance Group“srs.lds.org/videos جو، Video Resources ”Facilitating Groups“ کے سیکشن میں دستیاب ہے۔ (اگر ویڈیو دستیاب نہیں ہے؟ تو پڑھنا جاری رکھیں۔)

پڑھیں :ایک گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل میں تین اقدام شامل ہوتے ہیں۔

اول، وارڈ کونسل ارکان کو وعوت دیتی ہے کہ وہ خود انحصاری ڈیووشنل میں حصہ لیں۔

دوم، ڈیووشنل میں حصہ لینے والے ارکان:

  • خود انحصاری کی بنیادی تعلیمات اور اصولوں کے بارے میں سیکھیں گے۔

  • اپنی موجودہ روحانی اور دنیاوی ضرورتوں کی نشاندہی کریں گے۔

  • ایسی جماعت کا چناؤ کریں گے جو اُن کی مہارتوں کی اصلاح کرے گی۔

  • جماعت کی میٹنگ کے لیے دن، وقت اور جگہ کا چناؤ کیا جائے گا۔

سوئم، عمومی طور پر ڈیووشنل کے ایک ہفتے کے بعد ارکان اپنی منتحب شدہ جماعت میں حصہ لینا شروع کرتے ہیں۔

مددگار کی انتظامی ذمہ داریاں(10 منٹ)

جماعت کی رجسٹریشن

پڑھیں :ضروری ہے کہ جماعت کی رجسٹریشن ہو اور جماعت کے اختتام پر ایک مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ اس عمل سے آپ گروپ کے ارکان کی اسناد حاصل کرنے کی درخواست کرسکیں گے، ٹرینگ کے لیے اضافی مواد موصول کر سکیں گے، اور کلیسیا کو خود انحصاری کے اقدام میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ برائے مہربانی مندرجہ ذیل ہدایات کا جائزہ لیں:

  • پہلی گروپ میٹنگ سے پہلے جماعت کا رجسٹریشن فارم srs.lds.org/report سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ جماعت کی پہلی میٹنگ کے دوران فارم پُر کریں۔ فارم پُر کرنے کے بعد srs.lds.org/reportپر جا کر معلومات درج کریں۔

  • ہر ہفتے سٹیک کے خود انحصاری کے ماہر خصوصی سے رابطہ کر کے اُسے بتائیں کہ کون کون میٹنگ میں آ رہا ہے اور ارکان کی کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کریں۔

  • جماعت کی آخری میٹنگ سے پہلے، جماعت کے اختتام والی رپورٹ اور اسناد کی درخواست کا فارم srs.lds.org/report سے ڈاون لوڈ کریں۔ فارم کو جماعت کی آخری میٹنگ کے دوران پُر کریں۔ فارم پُر کرنے کے بعد srs.lds.org/reportپر جا کر معلومات درج کریں۔

ہر ہفتے کیلئے کمرے اور ویڈیوز کی تیاری

پڑھیں :چرچ کی عمارت میں آپ کی سٹیک کا خود انحصاری کا ماہر خصوصی آپ کے لیے ایک کمرہ مخصوص کر رکھے گا۔ ہر ہفتے آپ کو کرسیاں اور میز ترتیب دینے کے لیے تھوڑا پہلے آنا ہو گا۔ آپ کو سمعی بصری آلات بھی لگانے ہوں گے اور یقین دہانی کرنی ہو گی کہ ویڈیو اور آواز صحیح کام کر رہے ہیں۔

”بہتر نوکری ڈھونڈنے“ والا امدادی گروہ

اگر آپ بہتر نوکری ڈھونڈنے والی جماعت کے مددگار ہیں، تو آپ کو دو باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

پہلی کہ جب آپ خود انحصاری کے ڈیووشنل پر اپنی جماعت تشکیل دیں گے تو جماعت کے ارکان کو دعوت دیں کہ وہ جماعت کی ہر میٹنگ میں نوکری کے ان اشتہارات کی کاپی لازمی لے کر آئیں جن میں اُنہیں دلچسپی ہے۔

دوم، آپ کی میٹنگ کے اوقات لچکدار ہونے چاہیے۔ برائے مہربانی اپینڈکس کے صفحہ 16—17کا مطالعہ کریں۔ میٹنگ کے اوقات کا انتخاب صرف اُن لوگوں کو کرنے دیں جنہوں نے خود انحصاری ڈیووشنل میں آپ کی جماعت کا انتخاب کیا۔

خلاصہ

پڑھیں :مددگار کے طور پر خدمت کے دوران اس فہرست کو اکثر دیکھتے رہیں۔

جماعت کی میٹنگ سے پہلےآپ کو کیا کرنا ہے

  • جماعت کے ارکان کو تاریخ، وقت اور جگہ کی یاد دہانی کے لیے کال یا ٹکسٹ کریں۔

  • بطور مددگار، تیاری کیلئے مواد کا جائزہ لیں —لیکن اسے بطور سبق پڑھانے کی تیاری نہ کریں۔

  • سٹیک کے خود انحصاری کے ماہر خصوصی سے کہیں کہ جس نے بھی اپنا نام آپ کی جماعت کے لیے لکھوایا ہے اس ہر ایک فرد کے لیے اور اضافی دو مشقی کُتب آپ کو فراہم کرے۔

  • کرسیاں، میز اور ویڈیوز کو ترتیب دینے کے لیے وقت سے پہلے پہنچیں۔

  • اُن لوگوں کے لیے پینسل یا پین پاس رکھیں جو لانا بھول گئے ہوں۔

جماعت کی میٹنگ کےدورانآپ کو کیا کرنا ہے

  • جماعت کے ارکان کا گرمجوشی سے استقبال کریں اور اُنہیں جاننے کی کوشش کریں۔

  • اُن کی کامیابیوں اور ترقی کی نشاندہی اور تعریف کریں۔

  • مجوزہ اوقات کی پابندی کے لیے وقت کا حساب رکھنے والا مقرر کریں۔

  • جماعت کے ارکان کےمابین مشاورت کی حوصلہ افزائی کریں۔

  • میٹنگ کے وقفوں میں وعدوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیں۔

  • جماعت کے ارکان کو یاد دلایں کہ وہ رازدرانہ معلومات کا احترام کریں۔

جماعت کی مٹنگ کےبعد آپ کو کیا کرنا ہے؟

  • آپ srs.lds.org/report پر رجسٹریشن ، رپورٹ اور اسناد کے لیے گروپ کی پہلی اور آخری میٹنگ کے بعد ضرور جائیں ۔

  • رفیقِ عمل ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ہفتے کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ رکھیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔

  • ہر ہفتے سٹیک کے خود انحصاری کے ماہر خصوصی سے رابطہ کریں اور اُسے اپنی میٹنگ کی خاصری کے بارے میں بتائیں اور بتائیں کہ میٹنگ کیسی رہی۔

  • اگلی میٹنگ کے لیے دعا گو ہو کر مواد کا جائزہ لیں۔

  • روحانی طور پر تیار ہوں اور ملنے والے روحانی تاثرات پر عمل کریں۔