پچھلی اشاعتیں
خوش آمدید — مقررہ وقت: 5 منٹ


”خوش آمدید — مقررہ وقت: 5 منٹ," امدادی گروپ برائے خود انحصاری ( 2016)

”خوش آمدید — مقررہ وقت: 5 منٹ," امدادی گروپ

خوش آمدید —مقررہ وقت: 5 منٹ

اِس عملی کتاب کے استعمال کا طریقہ

جب آپ اِن نشانات کو دیکھیں ، تو اِن ہدایات پر عمل کریں

پڑھیں

دیکھیں

مشاورت کریں

غور کریں

سرگرمی

ایک فرد پورے گروپ کے لئے باآوازِبلند پڑھے۔

تمام گروپ ویڈیو دیکھے۔

گروپ ممبران دو سے چار منٹ تک اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

افراد خاموشی سے سوچ بچار کریں، محو خیال ہوں اور اپنی رائے تحریر کریں۔

گروپ ممبر ان انفرادی طور پر یا دوسروں کے ساتھ مل کر مقررہ وقت تک کام کریں۔

دعا:کسی کو دُعا کرنے کی دعوت دیں۔

وقت:کسی سے ہر سیکشن کے لئے وقت مقرر کرنے کی درخؤاست کریں۔

تعارف:ہر رُکن 30 سکینڈ میں گروپ کو اپنا نام اور اپنے بارے میں کچھ بتائے۔

پڑھیں :خوش آمدید! اِس کتابچے کا مقصد آپ کو خودانحصاری کے گروہوں سے متعارف کروانا ہے۔ یہ کلیسیا کا ایک نیا اقدام ہے کہ جو اراکین کو عملی مہارت سیکھانے اور روحانی عادات کومضبوط کرنے میں مدد کریگا۔ آج کی مَشق، خودانحصاری کی انہی گروہی میٹنگز کی طرح ہو گی جن کا آپ انعقاد کریں گے۔ اگلے دو گھنٹوں میں ہم درجِ ذیل عنوانات کا احاطہ کریں گے:

  • خودانحصاری گروپ کیا ہے؟

  • مددگار کے طور پر آپ کا کردار

  • خود انحصاری گروپ میٹنگ کا انتظامی ڈھانچہ

  • لوگ خود انحصاری گروپ میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں

  • مددگار کی انتظامی ذمہ داریاں