دیکھیں :”اُس نے میرا پنجا پالش کر دیا،“ جوsrs.lds.org/videos پہ دستیاب ہے۔ (اگر ویڈیو دستیاب نہ ہو؟ تو پڑھیںصفحہ 13۔)
مشاورت کریں:کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ آپ کے مسائل کا حل موجود ہے؟ ہم کیسے اِس قابل ہو سکتے ہیں کہ خُدا کی قوت ہماری مدد کرے؟
پڑھیں :دستی کتابچہ 2 حوالہ اور قول برائے ایلڈر ڈیلن ایچ۔ اوکس (دائیں طرف) خود انحصار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہر وہ چیز حاصل کر لیں گے، جس پر ہمارا ذہن ٹھہر جائے۔ بلکہ، اِس کا مطلب یہ ہے کہ یسوع مسیح کے فضل، یا قادر طاقت اور ہماری کوششوں سے ہم اپنی اور اپنے خاندانوں کے لئے ہر قسم کی روحانی اور جسمانی ضروریاتِ زندگی حاصل کر پائیں گے۔ خؤد انحصاری خُدا کی اُس طاقت پر ہمارے یقین اور ایمان کا وہ ثبوت ہے جو ہماری زندگیوں میں پہاڑوں کو ہلا سکتی ہےاور ہمیں وہ طاقت دے سکتی ہے کہ جس سے ہم تمام مصیتوں پر فتح یاب ہو سکیں۔
مشاورت کریں:روحانی اور جسمانی ضروریات پانے کے لئے مسیح کے فضل نے آپ کی مدد کیسے کی ہے؟
مشاورت کریں:(دائیں جانب) صدر میرین جی۔ رومنی کا قول پڑھیں۔ آپ یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ زیادہ خود انحصار ہو رہے ہیں؟
عہد:آنے والے ہفتے کے دوران مندرجہ ذیل کام کرنے کا عہد کریں۔ جیسے آپ ہر عہد پورا کرتے جائیں تو اِس ڈبے پر نشان لگائیں۔
جو آج آپ نے خود انحصاری کے بارے میں سیکھا ، اسکا اشتراک اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ کریں۔