نوجوانان
صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام


”صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)

”صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان

شبیہ
دیکھنے والوں کے درمیان یِسُوع کے ہاتھ کا مُعائنہ کرنے والی عورت کی تصویر۔

صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام

ہمارے عزیز نوجوان بھائیو اور بہنو،

ہم آپ سے محبّت کرتے ہیں اور ہمیں آپ پر پُورا اعتماد ہے۔ آپ واقعی آسمانی باپ کی پسندیدہ رُوحوں میں سے ہیں، جو اِس وقت اہم کام انجام دینے کے لیے زمین پر بھیجی گئی ہیں۔

اَیسے لمحات بھی آتے ہیں جب آپ مضبُوط یا لائق محسُوس نہیں کرتے۔ یہ عام سی بات ہے۔ بالخصُوص اُن لمحات میں، مُنّجی کی طرف راغب ہوں۔ وہ ”نوجوانوں کی قُوّت“ ہے۔

یہ ہدایت نامہ آپ کو راہِ عہد پر گامزن رہنے کے اِنتخابات کرنے کے لیے ٹھوس بُنیاد تعمیر کرنے میں مدد دے گا۔ یہ ہَیکَل میں مُقدّس عہُود باندھنے، فریضہِ مُنادی کے لیے تیار ہونے، اور زِندگی بھر یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے میں شادمانی پانے میں آپ کی مدد کرے گا۔ ہم پُراُمید ہیں کہ آپ محسُوس کرتے ہیں کہ آپ نجات دہندہ کی کلِیسیا سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کے لیے اُس کے مقاصِد کی تکمیل کے لیے اُس کی طرف سے قُدرت حاصِل ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ خُدا زِندہ ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ آپ راہِ عہد پر مضبُوطی سے قائم رہیں جو آپ کے آسمانی باپ کی طرف واپس جاتی ہے۔ جب آپ اَیسا کرتے ہیں، تو آپ نیکی کے لیے مُتاثر کُن ہوں گے، خُوشی سے اِنجِیل کو بانٹنے اور دُنیا کو مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کریں گے۔

صدارتِ اَوّل

شائع کرنا