”مسِیح میں شادمانی پائیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)
”مسِیح میں شادمانی پائیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان
مسِیح میں شادمانی پائیں
اِنتخابات کرنا اہم ہے۔ اِنجِیلی تعلیمات پر مبنی اِنتخابات اَیسے اِقدام ہیں جو آپ کو اپنے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے قریب تر کر دیتے ہیں۔ یِسُوع نے فرمایا، ”مَیں نے یہ باتیں اِس لیے تُم سے کہی ہیں، …تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے“ (یُوحنّا ۱۵:۱۱)۔ اُس کی طرف ہر قدم کے ساتھ، آپ رُوح کے قریب تر محسُوس کریں گے اور خُدا کے ساتھ آپ کا عہد کا رِشتہ مضبُوط ہو گا۔
لیکن اِس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ یہ راہ مسائل سے خالی ہو گی۔ اور چُوں کہ کوئی بھی کامِل طور پر سیدھی لکیر پر نہیں چلتا ہے، اِس واسطے اپنی سِمت پر مُسلسل نظر رکھیں اور خُدا کے حُکموں کی توقیر کریں۔ خُدا کے ساتھ اپنے عہُود پر قائم رہیں، اور مزید باندھنے کی تیاری کریں۔ عہُود آپ کو آسمانی باپ اور نجات دہندہ سے جوڑتے ہیں۔ وہ آپ کی زندگی میں قُدرتِ خُدا کو بڑھاتے اور آپ کو حیاتِ اَبَدی پانے کے واسطے تیار کرتے ہیں۔
تمام مُمکنہ اِنتخابات میں سے ایک، جو سب سے زیادہ اہمیت کا حامِل ہے وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کا اِنتخاب ہے۔ وہ نوجوانوں کی قُوّت ہے۔ اُس کی اِنجِیل آپ کے آسمانی باپ کی طرف واپس جانے کی خُوش گوار شاہراہ ہے۔