نوجوانان
اَثر اَنگیز فیصلے کریں


”اَثر اَنگیز فیصلے کریں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)

”اَثر اَنگیز فیصلے کریں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان

شبیہ
نوجوان لڑکی اپنے بِستر پر دُعا کرتے ہُوئے۔

اَثر اَنگیز فیصلے کریں

برائے مضبُوطیِ نوجوانان میں، آپ یِسُوع مسِیح اور اُس کے نبیوں کی تعلیمات پائیں گے۔ اِن سچّائیوں کی راہ نُمائی میں، آپ اِلہامی فیصلے کر سکتے ہیں جو اَب اور اَبدیت تک آپ کو برکت بخشیں گے۔

یِسُوع مسِیح اَبدی خُوشی کی راہ ہے۔ جب آپ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کے فیصلے کے لیے اپنی آزادی کا اِستعمال کرتے ہیں، تو آپ اُس راہ پر ہیں جو اَبدی خُوشی کی طرف لے جاتی ہے۔ یِسُوع مسِیح کو اپنا معیار، اپنی پُختہ بُنیاد بنائیں۔ اپنی زِندگی کو اُس کی تعلیمات پر تعمیر کریں، اور اُن کے ذریعے اپنے فیصلوں کی جانچ کریں۔ بپتِسما کے وقت، عِشائے ربّانی کے دوران میں، اور ہَیکَل میں جو عہُود آپ باندھتے ہیں وہ مسِیح میں آپ کی پُختہ بُنیاد کے ستُون ہیں۔ آپ پھر بھی جدوجہد اور آزمائِشوں کا سامنا کریں گے، مگر آسمانی باپ اور مُنّجی اُن سب کے دوران میں آپ کی مدد کریں گے۔

آپ خُدا کے پیارے رُوحانی بچّے ہیں۔ اُس کا خُوشی کا عظیم منصُوبہ آپ کے لیے رُوحانی طور پر پیش رفت کرنے اور اپنے اِلہٰی مقدُور کو فروغ دینا مُمکن بناتا ہے۔ اِسی واسطے، اُس نے یِسُوع مسِیح کو آپ کا نجات دہندہ ہونے کے لیے بھیجا۔

آپ کا آسمانی باپ آپ پر بھروسا کرتا ہے۔ اُس نے آپ کو عظیم برکتیں بخشی ہیں، بشمُول اِنجِیل کی معمُوری اور مُقدّس رُسُوم اور عہُود کے جو آپ اُس کے ساتھ باندھتے اور آپ کی زندگی میں اُس کی قُدرت لاتے ہیں۔ اُن برکات کے ساتھ اِضافی ذِمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ آپ دُنیا میں فرق لا سکتے ہیں، اور اِس واسطے، بُہتیرے مُعاملات میں، دُنیا سے مُختلف تقاضے درکار ہوتے ہیں۔ فیصلے کرتے ہوئے اپنے آسمانی باپ کی ہدایت کے مُشتاق ہوں۔ وہ آپ کو رُوحُ القُدس کے وسیلے سے اِلہام سے بابرکت کرے گا۔

برائے مضبُوطیِ نوجوانان کا مقصد آپ کو ہر مُمکن فیصلے کی بابت ”ہاں“ یا ”ناں“ میں جواب دینا نہیں ہے جس کا سامنا آپ کو ہو سکتا ہے۔ اِس کی بجائے، خُداوند آپ کو اعلیٰ و افضل اور مُقدّس طریقے سے—اُس کے طریقے سے جینے کی دعوت دے رہا ہے۔ یہ ہدایت نامہ آپ کو اُس کے طریقے کی بابت سِکھائے گا۔ یہ اُن سچّائیوں کی وضاحت کرتا ہے جو اُس نے آشکار کی ہیں۔ اِن سچّائیوں کو فیصلے کرنے میں اپنا ہدایت نامہ بنائیں—بڑے فیصلے، جیسا کہ ہَیکَل میں عہُود باندھنا اور فریضہِ مُنادی کرنا، اِس کے ساتھ ساتھ ہر روز کے فیصلے، جیسا کہ لوگوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا ہے یا اپنا وقت کس طرح بسر کرنا ہے۔

گو کہ دُوسرے ہماری مدد کر سکتے ہیں، مگر رُوحانی ترقی ذاتی ہوتی ہے۔ یہ آپ کے اور خُداوند کے مابین ہے۔ وہ آپ کے دِل کو جانتا ہے، اور فقط وہی حتمی مُنصف ہو سکتا ہے۔ ہر روز بہتری لانے کی اپنی بہترین کاوِش کریں، خُدا کے حُکموں کو مانیں اور اپنے عہُود کی تعظیم کریں، اور دُوسروں کی نجات دہندہ کے قریب آنے میں مدد کریں۔

دیکھیے مضایاہ ۴‏:۲۹–۳۰ (گناہ کے بے شُمار طریقے ہیں، لہٰذا ضرُوری ہے کہ ہم اپنے آپ کو بچائیںہیلیمن ۵‏:۱۲ (مسِیح پر اپنی بُنیاد تعمیر کریںعقائد اور عہُود ۴۵‏:۵۷ (رُوحُ القُدس کو اپنا راہبر بنائیں۸۲‏:۱۵ (اپنے آپ کو عہُود کے ذریعے خُداوند سے باندھیں

شبیہ
لوگ نقشے کا آئکن اِستعمال کرتے ہُوئے

اِس ہدایت نامہ کو کس طرح مُنظم کِیا گیا ہے

ہر موضُوع کے تین حِصّے ہیں:

  1. یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کی اَبَدی سچّائیاں، یا تعلیم

  2. اُن سچّائیوں پر عمل کرنے کی دعوتیں

  3. وعدہ کی گئی برکات جو خُداوند اُن کو پیش کرتا ہے جو اُس کی تعلیمات کے مُطابق زندگی بسر کرتے ہیں

شائع کرنا