نوجوانان
نُورِ خُدا میں چلیں


”نُورِ خُدا میں چلیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)

”نُورِ خُدا میں چلیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان

سُورج کی کِرنیں ریڈ وُوڈ درخت سے گُزرتی ہُوئی۔

نُورِ خُدا میں چلیں

گلتیوں ۵‏:۲۵

آئکن برائے لوگ روشنی کی جانب چلتے ہُوئے

جب آپ چیزوں کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں تو آپ بہتر چُناؤ کرتے ہیں۔ اِسی واسطے روشنی نہایت اہم ہے: نُور دُرست راہ کو دیکھنا آسان بناتا ہے۔ آسمانی باپ نے آپ کو اِلہٰی نُور تک رسائی بخشی ہے—یعنی رُوحُ القُدس کی نعمت—تاکہ آپ کو واضح طور پر یہ دیکھنے میں مُعاونت مِلے کہ اچھا اور بُرا، صحیح اور غلط کیا ہے۔

اَبَدی سچّائیاں

نوجوان خاتُون عِشائے ربّانی کے دوران میں پانی لیتے ہُوئے

بپتِسما کے وقت آپ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ خُوش کُن عہد کے تعلق میں داخِل ہوتے ہیں۔ ہَیکَل میں، آپ اِضافی عہُود باندھیں گے جو اِس تعلق کو مضبُوط کر سکتے ہیں۔ ہر ہفتے عِشائے ربّانی کے دوران میں، آپ اپنے عہُود کی تجدید کرتے ہیں۔ آپ احکام کی فرمانبرداری کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اِظہار کرتے ہیں، اور خُداوند آپ کو رُوحُ القُدس کو اپنا دائمی ساتھی بننے کے موقع کی برکت بخشتا ہے۔ یہ آپ کے واسطے اُس کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔

اچھے فیصلے کرنے سے رُوح کو محسُوس کرنے کی آپ کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔ اِس دُنیا میں بہت سی اچھی اور صحت بخش چیزیں ہیں۔ جس طرح آپ کے کھانے اور پینے سے آپ کا بدن مُتاثر ہوتا ہے، اِسی طرح آپ جو پڑھتے، دیکھتے اور سُنتے ہیں اِس سے آپ کا دماغ اور رُوح گہری طور پر مُتاثر ہوتے ہیں۔

دعوتیں

ہر روز خُداوند کے لیے وقت نکالیں. اُس کو جانیں۔ ہمیشہ اُسے یاد رکھیں۔ اپنے آسمانی باپ سے دُعا کریں۔ پاک صحائف اور آخِری ایّام کے نبیوں کے کلام کو پڑھیں۔ پھر آپ جو سیکھتے ہیں اُس کے مطابق زِندگی بسر کرنے کے خواہاں ہوں۔

ہَیکَل کے قریب باغ میں تین نوجوان لوگ۔

جو رُوح کو سَر بُلند کرتا، اِلہام بخشتا اور دعوت دیتا ہے اُس کے مُشتاق ہوں۔ جب آپ اِس بارے میں فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا دیکھنا، پڑھنا، سُننا، یا کس میں شِریک ہونا ہے، تو اِس کے مُتعلق سوچیں کہ آپ کو کیسا محسُوس ہوتا ہے۔ کیا یہ اچھے خیالات کو دعوت دیتا ہے؟ ہر اُس چیز سے دُور رہیں جو مُقدّس چیزوں کا تمسخر اُڑاتی یا غیر اِخلاقی ہوں۔ کسی بھی اَیسی چیز میں شریک نہ ہوں جو آپ کے فیصلوں یا رُوح کے لیے حساسیت کو کم کرتی ہے، جیسا کہ تشدد، شراب، اور نُقصان دہ منشیات۔ کسی ویڈیو یا گیم کو بند کرنے، فلم یا رقص کو ترک کرنے، اپنی موسیقی کو بدلنے، یا کسی اَیسی چیز سے منہ موڑنے کی ہمت رکھیں جو رُوح کے مُوافق نہ ہو۔

سوشل میڈیا کے دِل کا آئکن

تقویت بخشنے کے لیے سوشل میڈیا کا اِستعمال کریں۔ سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہِ اَبلاغ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اِس کا اِستعمال کرتے ہیں، تو نُور، اِیمان، اور سچّائی پر توجہ مرکُوز کریں۔ اپنی زندگی کا اُس سے موازنہ نہ کریں جو دُوسرے لوگ محسُوس کرتے ہوں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی قدروقِیمت آسمانی والدین کی اولاد ہونے سے ہوتی ہے، سوشل میڈیا سے نہیں۔

صحت بخش تجربات اور حقیقی اور دیرپا تعلقات کے طلب گار ہوں۔ مُحتاط رہیں کہ آپ کا ٹیکنالوجی اور میڈیا کا اِستعمال خاندان اور دوستوں کے ساتھ ذاتی وقت گُزارنے کی جگہ نہ لے۔ بدلے میں بُہت زیادہ فائدہ دِیے بغیر سوشل میڈیا اور دیگر ٹیکنالوجی آپ کا بُہت زیادہ وقت لے سکتی ہے۔ خیالی دُنیا سے تھوڑا وقفہ لیں، اور حقیقی زِندگی میں لوگوں سے جُڑیں۔

وعدہ کی گئی برکات

اُس کا رُوح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے۔ رُوحُ القُدس آپ کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی گواہی دے گا۔ وہ آپ کو تسلّی، راہ نُمائی، تنبیہ بخشے گا، اور پاک صاف کرے گا۔ وہ سچّائی کو پہچاننے اور دُنیا میں اچھائی دیکھنے میں آپ کی مُعاونت فرمائے گا۔

آئکن برائے سوالات اور جوابات

سوالات اور جوابات

مَیں کیسے جان سکتا ہُوں کہ مَیں رُوحُ القُدس محسُوس کر رہا ہُوں؟ رُوح سے واقف ہونا سیکھنے میں وقت، مشق، اور صبر دَرکار ہوتا ہے۔ وہ مُختلف لوگوں سے مُختلف طور سے ہمکلام ہوتا ہے۔ سادہ چیزوں کو نظر انداز نہ کریں — وہ پُراَمن احساس جو آپ کو کسی کی گواہی سُن کر مِلتا ہے یا غلط اِنتخاب کرنے کے بعد آپ کو غیر مُتزلزل احساس حاصِل ہوتا ہے۔ صحائف میں سے اُن مُختلف طریقوں کو تلاش کریں جن سے رُوح بات چیت کرتا ہے، اِس کی بابت دُعا کریں، اور رُوح کو محسُوس کرنے کے مواقعوں کی تلاش جاری رکھیں۔

نوجوان لڑکی اپنے پہلُوئے بِستر پر گُھٹنوں کے بل ہو کر دُعا کرتے ہُوئے

فُحش نِگاری کیا ہے؟ مُجھے اِس سے کیوں بچنا چاہیے؟ فُحش نِگاری تصاویر یا الفاظ کی صورت میں، ایک پیشکش ہے، جو جِنسی احساسات کو اُبھارنے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ فُحش نِگاری کئی طریقوں میں آتی ہے، بشمُول ویڈیوز، تصاویر، کتابیں اور موسیقی۔ یہ دوستوں کے آپس میں بھیجے گئے پیغامات یا تصاویر بھی ہو سکتے ہیں۔ فُحش نِگاری مُقدّس چیزوں—یعنی ہمارے جسمانی بدنوں اور جِنسی احساسات—کے ساتھ گستاخانہ برتاؤ کرتی ہے۔ آپ بغیر کسی اِرادے فُحش مواد دیکھ سکتے ہیں۔ چاہے آپ فُحش نِگاری اِراداتاً یا غیر اِراداتاً دیکھیں، فوری طور پر اِس سے مُنہ پھیر لیں۔ آپ والدین یا کسی دُوسرے قابلِ بھروسا بالغ سے بات بھی کرنا چاہیں گے۔ دانِستہ طور پر فُحش مواد دیکھنا گُناہ ہے اور رُوح کو محسُوس کرنے کی آپ کی صلاحیت کو نُقصان پُہنچاتا ہے۔ یہ آپ کے خُود پر قابُو رکھنے کو کمزور کرتا ہے اور اپنے آپ کو اور دُوسروں کو دیکھنے کے انداز کو مَسخ کرتا ہے۔ یِسُوع مسِیح فُحش نِگاری کے خِلاف مزاحمت کرنے اور توبہ کرنے میں آپ کی مدَدَ کرنے کی قُدرت رکھتا ہے۔ اُس کی جانب راغِب ہوں؛ اور تاریکی سے دُور ہوں۔ آپ کا بِشپ نجات دہندہ کے وسیلے سے مضبُوطی اور مُعافی پانے میں آپ کی مُعاونت کر سکتا ہے۔

دیکھیے عاموس ۵:‏۱۴ (اچھائی کو ڈھُونڈیںگلتیوں ۵‏:۲۲–۲۳ (رُوح کے پھلمرونی ۷‏:۱۸–۱۹ (نُورِ مسِیحعقائد اور عہُود ۶‏:۲۳ (خُداوند اِطمینان کی بات کرتا ہے۲۰:‏۷۷، ۷۹ (عِشائے ربّانی کی دُعائیں

ہَیکَل کا آئکن

سوالات برائے ہَیکَلی اِجازت نامہ

خُداوند نے فرمایا ہے کہ سب کاموں کو میرے حُضُور ”پاکیزگی سے کرو“ (عقائد اور عہُود ۴۲:‏۴۱)۔ کیا آپ اپنی سوچ اور طرزِ سلُوک میں اِخلاقی پاکیزگی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں؟ کیا آپ پاک دامنی کے قانُون کی فرماں برداری کرتے ہیں؟

کیا آپ گھر اور کلِیسیا میں، سبت کے دِن کو پاک ماننے کی کوشش کرتے ہیں، اپنی عِبادات میں شریک ہوتے ہیں؛ عِشائے ربّانی کے لیے تیار ہوتے اور لائق طور پر شِرکت کرتے ہیں؛ اور اِنجِیل کے حُکموں اور قوانین کے مُطابق اپنی زِندگی بسر کرتے ہیں؟