نوجوانان
خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں


”خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)

”خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان

شبیہ
ایک شخص کی تصویر جو پٹیوں میں لِپٹے، لاغر آدمی کے سَر کو پکڑے ہُوئے

خُدا سے محبّت رکھیں، اپنے پڑوسی سے محبّت رکھیں

متّی ۲۲:‏۳۷–۴۰

شبیہ
آئکن برائے لوگ خِدمت انجام دیتے ہُوئے

اچھے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کے لیے، خُدا احکام دیتا ہے۔ وہ اَیسا اِس لیے کرتا ہے کیوں کہ وہ آپ سے محبّت رکھتا ہے۔ اور احکامِ خُدا کی فرماں برداری کرنے کی بہترین وجہ یہ ہے کہ آپ بھی اُس سے پیار کرتے ہیں۔ محبّت احکامِ خُدا کا مرکز ہے۔

شبیہ
نوجوان وِیل چیئر پر ضعیف عورت کو سڑک کے پار لے جاتے ہُوئے

اَبَدی سچّائیاں

خُدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کا باپ ہے۔ اُس کی کامِل محبّت آپ کو اُس سے محبّت کرنے کی تحریک دے سکتی ہے۔ جب آسمانی باپ کے لیے آپ کی محبّت آپ کی زندگی کا سب سے اہم ترین اَثر بن جاتی ہے، تو بُہت سے فیصلے آسان ہو جاتے ہیں۔

یِسُوع نے سِکھایا کہ، تمام حُکموں میں سے عظیم حُکم، خُدا سے محبّت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبّت رکھنا ہے۔ اور آپ کا پڑوسی کون ہے؟ ہر کوئی! باقی سب کُچھ جو صحائف اور اَنبیا کے وسیلے سِکھایا گیا ہے اِن دو احکام سے جُڑا ہے۔

تمام لوگ آپ کے بھائی اور بہنیں ہیں—بشمُول، یقیناً، اَیسے لوگوں کے جو آپ سے مُختلف یا آپ سے مُتفق نہیں ہیں۔ آسمانی باپ چاہتا ہے کہ اُس کے بچّے ایک دُوسرے سے محبّت رکھیں۔ جب آپ اُس کے بچّوں کی خِدمت کرتے ہیں، تو آپ اُس کی خِدمت کر رہے ہوتے ہیں۔

دعوتیں

اُس کے احکام پر عمل پیرا ہونے سے خُدا سے اپنی محبّت کا اِظہار کریں۔ مِثال کے طور پر، سبت کے دِن کو پاک ماننے سے، بشمُول وفاداری سے عِشائے ربّانی کی تیاری اور اِس میں شریک ہوتے ہُوئے، آپ خُدا کو ظاہر کرتے ہیں کہ آپ ہفتے میں ایک دِن اُس کے واسطے وقف کرنے کے لیے رضامند ہیں۔ جب آپ روزہ رکھتے اور دہ یکی اور ہدیہ جات اَدا کرتے ہیں، تو آپ خُدا کو ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کے واسطے اُس کا اَمر مادی چیزوں سے زیادہ اہم ہے۔ جب آپ خُدا اور مسِیح کے ناموں کو تعظیم و تکریم کے ساتھ اِستعمال کرتے ہیں، کبھی بھی بے فائدہ یا غیر معمُولی طریقے سے نہ لیں، آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اُن سب چیزوں کے لیے شُکرگُزار ہیں جو اُنھوں نے آپ کے واسطے انجام دی ہیں۔

ہر ایک کے ساتھ خُدا کے بچّے کی حیثیت سے سلُوک روا رکھیں۔ یِسُوع مسِیح کے شاگِرد کی حیثیت سے، آپ تمام نسلوں اور مذاہب اور کسی بھی دُوسرے گروہ کے لوگوں کے ساتھ محبّت، عِزت، اور شمُولیت کے ساتھ پیش آ سکتے ہیں—خصُوصی طور پر وہ لوگ جو بعض اوقات تکلیف دہ اَلفاظ اور اَعمال کا شِکار ہوتے ہیں۔ اُن لوگوں تک پُہنچیں جو خُود کو تنہا، اَلگ تھلگ، یا نااُمید محسُوس کرتے ہیں۔ اپنی ذات کے وسیلے آسمانی باپ کی محبّت کو محسُوس کرنے میں اُن کی مدد کریں۔

شبیہ
شرٹ اور ٹائی پہنے ہُوئے دو نوجوان۔

یقینی بنائیں کہ آپ کی زُبان خُدا اور دُوسروں کی محبّت کی عکاسی کرے—چاہے آپ شخصی طور پر یا آن لائن بات کر رہے ہوں۔ اَیسی باتیں کریں جو ترقی بخش ہوں—کوئی بھی اَیسی بات نہیں جو تفرقہ، تکلیف دہ، یا جارحانہ ہو، حتیٰ کہ مذاق کے طور پر بھی۔ آپ کے اَلفاظ زور آور ہو سکتے ہیں۔ اُنھیں بھلائی کے لیے زور آور بننے دیں۔

خُدا کے تمام بچّوں سے محبّت رکھنا گھر سے شُروع ہوتا ہے۔ اپنے گھر کو اَیسا مقام بنانے کے لیے اپنا حِصّہ ڈالیں جہاں ہر کوئی نجات دہندہ کی محبّت کو محسُوس کر سکتا ہو۔

وعدہ کی گئی برکات

خُدا کے ساتھ آپ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے جب آپ اُس کے حُکموں کی فرماں برداری اور اُس کے ساتھ اپنے عہُود پر کاربند رہنے سے اپنی محبّت کا اِظہار کرتے ہیں۔

دُوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے جب آپ مسِیح کی مانِند خِدمت کے ذریعے اپنی محبّت کا اِظہار کرتے ہیں۔ آپ دُنیا کو مزید محبّت کا گہوارہ بنانے میں خُوشی پائیں گے۔

شبیہ
آئکن برائے سوالات اور جوابات

سوالات اور جوابات

مَیں خُدا کی محبّت کو کیسے محسُوس کر سکتا ہُوں؟ آسمانی باپ کی محبّت ہمیشہ دَستیاب رہتی ہے۔ دُعا کے ذریعے اَکثر اُس سے بات چیت کریں۔ اُس کے ساتھ اپنے احساسات کا تذکرہ کریں، اور اُس کے تاثرات کو سُنیں۔ صحائف میں اُس کے اَلفاظ کو پڑھیں۔ اُس نے جو کُچھ آپ کے لیے کِیا ہے اُس کی بابت سوچیں۔ اُن مقامات اور سرگرمیوں میں وقت گُزاریں جہاں اُس کا رُوح موجُود ہوتا ہے۔

کیا خُداوند ہر ایک سے محبّت رکھنے کی مُجھ سے توقع کرتا ہے، حتیٰ کہ اُن کے ساتھ بھی جو میرے ساتھ بُرا سلُوک کرتے ہیں؟ خُداوند آپ سے توقع کرتا ہے کہ آپ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھیں اور اُن کے لیے دُعا کریں جو آپ کے ساتھ بدسلُوکی بھی کرتے ہیں۔ تاہم، اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اَیسی صُورتِ حال میں رہنا چاہیے جو آپ کے لیے جذباتی، جسمانی، یا رُوحانی نقصان کا سبب بنے۔ اپنے آپ کو محفُوظ رکھنے کے لیے صحت بخش عادات اپنائیں۔ اگر آپ کو غُنڈہ گردی یا زیادتی کا نِشانہ بنایا جا رہا ہو—یا اگر آپ جانتے ہیں کہ اَیسا کسی اور کے ساتھ ہو رہا ہو—تو قابلِ بھروسا بالغ سے بات کریں۔

مُجھے مُخالف جِنس کے اَرکان کو کب اور کیسے جاننا چاہیے؟ دُوسروں کو جاننے کا بہترین طریقہ حقیقی دوستی کے ذریعے ہے۔ نوجوان ہوتے ہوئے، بُہت سے لوگوں کے ساتھ اچھی دوستی قائم کریں۔ کُچھ ثقافتوں میں، نوجوان صحت بخش گروہی سرگرمیوں کے ذریعے جِنسِ مُخالف کے اَرکان کو جانتے ہیں۔ آپ کی جذباتی اور رُوحانی ترقی اور تحفُظ کے لیے، اکیلے رُوبرُو ہونے والی سرگرمیاں مؤخر کر دِی جانی چاہئیں جب تک آپ بالغ نہیں ہو جاتے—16 برس تک کی عُمر بہترین ہے۔ اپنے والدین اور راہ نُماؤں سے مشورت کریں۔ جب آپ بڑے ہو جائیں تو خصُوصی تعلقات کو محفُوظ کریں۔ اُن کے ساتھ وقت گُزاریں جو یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے وعدوں کو پُورا کرنے میں آپ کی مُعاونت کرتے ہیں۔

اگر میرا گھر محبّت کا گہوارہ نہیں ہے تو مَیں کیا کر سکتا ہُوں؟ آپ کا مُنّجی آپ کی صُورتِ حال کو جانتا، اور آپ سے پیار کرتا ہے۔ صبر و تحمُل کریں، خُدا کے احکام پر عمل کرنا جاری رکھیں، اور اپنے خاندان کے لیے ایک اچھا نمُونہ بنیں۔ اپنی وارڈ کے خاندان میں تعلقات اُستوار کریں۔ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات پر قائم کردہ اپنے خاندان کی تعمیر کے لیے ابھی سے تیاری کریں۔

دیکھیے یسعیاہ ۵۸:‏۳–۱۱ (روزے کے مقاصد۵۸‏:۱۳–۱۴ (سبت کے دِن کو پاک ماننے کی برکاتملاکی ۳‏:۸–۱۰ (دہ یکی اَدا کرنے کی برکاتلُوقا ۶‏:۲۷–۲۸ (اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھنا۱۰:‏۲۵–۳۷ (میرا پڑوسی کون ہے؟یُوحنّا ۳‏:۱۶–۱۷ (خُدا ہم سے محبّت رکھتا تھا، پس اُس نے اپنے بیٹے کو بھیجا۱۴:‏۱۵ (ہم حُکموں کو مانتے ہیں کیوں کہ ہم خُدا سے محبّت رکھتے ہیں۱ یُوحنّا ۴‏:۱۹ (ہم خُدا سے محبّت رکھتے ہیں کیوں کہ وہ ہم سے محبّت رکھتا ہےمُضایاہ ۲‏:۱۷ (جب ہم دُوسروں کی خِدمت کرتے ہیں، تو ہم خِدا کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں

شبیہ
ہَیکَل کا آئکن

سوالات برائے ہَیکَلی اِجازت نامہ

کیا آپ اپنے خاندان کے اَفراد اور دیگر کے ساتھ علیحدگی اور ہجوم میں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تعلیمات کے مُطابق سلوک روا رکھتے ہیں؟

کیا آپ گھر اور کلِیسیا میں، سبت کے دِن کو پاک ماننے کی کوشش کرتے ہیں، اپنی عبادات میں شریک ہوتے ہیں؛ عِشائے ربّانی کے لیے تیار ہوتے اور لائق طور پر شِرکت کرتے ہیں؛ اور اِنجِیل کے حُکموں اور قوانین کے مُوافق اپنی زندگی بسر کرتے ہیں؟

کیا آپ پُوری دہ یکی اَدا کرتے ہیں؟

شائع کرنا