نوجوانان
آپ کا بدن مُقدّس ہے


”آپ کا بدن مُقدّس ہے،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)

”آپ کا بدن مُقدّس ہے،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان

شبیہ
دُعا کرتے ہُوئے عورت کی تصویر۔

آپ کا بدن مُقدّس ہے

۱ کرنتھیوں ۶‏:۱۸–۲۰

شبیہ
لوگ فُٹ بال کھیلتے ہُوئے آئکن

آپ کا بدن آپ کے آسمانی باپ کی جانب سے ایک حیرت انگیز نعمت ہے۔ اُس نے آپ کو اپنی مانِند بننے میں مُعاونت کے واسطے یہ عطا کِیا ہے۔ بدن ہونے سے آپ کو اِنتخاب کرنے کی اپنی مُختاری اِستعمال کرنے کی بھرپُور قُوت مِلتی ہے۔ یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل آپ کو خُدا کے نُقطہِ نظر سے اپنے بدن کو دیکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اور اِس سے آپ کے اِنتخاب کرنے میں بڑا فرق پڑتا ہے کہ آپ نے اپنے جِسم کے ساتھ کیا کرنا ہے اور کس طور سے اِس کی دیکھ بھال کرنی ہے۔

اَبَدی سچّائیاں

آپ کا بدن خُدا کی شبیہ پر ہے—کائنات میں سب سے جلالی، اور عظیمُ الشان ہستی۔ صحائف ہمارے جسم کا موازنہ مُقدّس ہَیکَل سے کرتے ہیں، اَیسا مقام جہاں پاک رُوح بسیرا کر سکے۔ بِلا شُبہ، آپ کا بدن اَبھی کامِل نہیں ہے۔ مگر آپ کا بدن جن تجربات سے گُزر رہا ہے وہ آپ کو اِک روز کامِل، جی اُٹھے، جلالی بدن پانے کی تیاری میں مدد دے سکتے ہیں۔

آپ کی جان آپ کے بدن اور رُوح سے مِل کر بنی ہے۔ اِسی وجہ سے، جِسمانی صحت اور رُوحانی صحت قریبی طور پر جُڑی ہُوئی ہیں۔ نجات دہندہ نے حِکمت کا قانُون اِسی واسطے ظاہر کِیا ہے کہ آپ کو بدن کی دیکھ بھال کے اُصُول سِکھائے جائیں—اور آپ جِسمانی اور رُوحانی برکات کا وعدہ پائیں۔

جِنسی جذبات خُوش گوار اَزدواجی زِندگیوں اور اَبَدی خاندان تشکیل دینے کے لیے خُدا کے منصُوبے کا اِتہائی اہم حِصّہ ہے۔ یہ احساسات گُناہ نہیں ہیں—بلکہ یہ مُقدّس ہیں۔ چُوں کہ جِنسی احساسات نہایت مُقدّس اور قوّی ہیں، لہٰذا خُدا نے آپ کو اِن جذبات کو جس طرح وہ چاہتا ہے اِستعمال کرنے کے لیے تیار کرنے کو پاک دامنی کا قانُون دِیا ہے۔ پاک دامنی کا قانُون بیان کرتا ہے کہ خُدا صِرف ایک شادی شُدہ مَرد اور عورت کے درمیان جِنسی عمل کی منظُوری دیتا ہے۔ دُنیا میں بُہتیرے خُدا کی شریعت کو نظر اَنداز کرتے یا تمسخر اُڑاتے ہیں، لیکن خُداوند ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اُس کے شاگِرد بنیں اور اِس جہان سے اعلیٰ و افضل معیار کے مُوافق زِندگی گُزاریں۔

شبیہ
ایک خاندان شہر کی سڑک پر چلتے ہُوئے۔

دعوتیں

اپنے بدن—اور دُوسروں کے ابدان کے ساتھ—عِزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ جب آپ اپنے لباس، بالوں کے بناؤ سِنگھار اور ظاہری وضع قطع کی بابت فیصلہ کرتے ہیں، تو اپنے آپ سے پُوچھیں، ”کیا مَیں اپنے جِسم کو خُدا کی طرف سے مُقدّس نعمت کے طور پر عِزت دے رہا ہُوں؟“ آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم ایک دُوسرے کو اِس ںگاہ سے دیکھیں کہ ہم واقعی کون ہیں: نہ صرف جِسمانی بدن کے لحاظ سے بلکہ اُس کی محبُوب اولاد کے طور پر جو اِلہی مقدُور کے حامِل ہیں۔ اَیسے بناؤ سِنگھار سے اِجتناب کریں جو آپ کے جِسمانی بدن پر بے جا کشِش یا نامُناسب توجہ مبذُول کروائے بجائے اِس کے کہ آپ اَبَدی مُستقبل کے حامِل خُدا کے بچّے کے طور پر کون ہیں۔ خُدا کے واسطے اِخلاقی پاکیزگی اور محبّت کو اپنے فیصلوں کی راہبری کرنے دیں۔ اپنے والدین سے مشاورت کے طالِب ہوں۔

شبیہ
گھنے جنگل میں دو نوجوان۔

اَیسے کام کریں جو آپ کے بدن کو مضبُوط کریں—کوئی اَیسا کام نہ کریں جو اِسے ضَرر یا نُقصان پُہنچائے۔ تشکُّر کے ساتھ اُن بُہتیری اچھی چیزوں سے لُطف اَندوز ہوں جو خُدا نے مُہیا کی ہیں۔ مگر یاد رکھیں کہ شراب، تمباکُو، کافی، چائے، اور دِیگر مُضر منشیات اور اَشیا آپ کے بدن یا رُوح کے واسطے نہیں ہیں۔ حتیٰ کہ مُفید اَشیا، جیسے نُسخے والی اَدویات، اگر دُرست طریقے سے اِستعمال نہ کی جائیں تو تباہ کُن ہو سکتی ہیں۔

جِنسی تعلقات اور جِنسی جذبات کو مُقدّس رکھیں۔ اِنھیں مذاق یا تفریح کا موضُوع نہیں ہونا چاہیے۔ مَرد اور عورت کے درمیان شادی سے قبل، کسی دُوسرے شخص کے بدن کے نِجی، مُقدّس اَعضا کو چُھونا غلط ہے چاہے کپڑے پہنے بھی ہوں۔ آپ جو کُچھ کرتے ہیں اِس کے مُتعلق اپنے اِنتخاب کو، دیکھیں، پڑھیں، سُنیں، اِس کے بارے میں سوچتے، پوسٹ کرتے، یا ٹیکسٹ کرتے ہوئے، کسی بھی اَیسی چیز سے اِجتناب کریں جو جان بُوجھ کر دُوسروں یا آپ کے درمیان ہوس کے جذبات کو اُبھارے۔ اِس میں کسی بھی طرح کی فُحش نِگاری شامل ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بعض حالات یا سرگرمیاں آزمایشوں کو بَڑھاوا دیتی ہیں، تو اُن سے بچیں۔ آپ بخُوبی واقف ہیں کہ وہ حالات اور سرگرمیاں کیا ہیں۔ اور اگر آپ کو واقفیت نہیں ہے، تو پاک رُوح، آپ کے والدین، اور آپ کے قائدین آپ کی جاننے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اپنے آسمانی باپ کو ظاہر کریں کہ آپ تخلیقِ زِندگی کی پاک قُدرت کی عِزت اور احترام کرتے ہیں۔

شبیہ
دو لڑکے اپنی ماں کی کھانا پکانے میں مدد کرتے ہُوئے۔

وعدہ کی گئی برکات

اپنے اور دُوسروں کے لیے آپ کا احترام بڑھے گا جب آپ اپنے رویے، ظاہری وضع قطع اور لباس کے ذریعے اپنے بدن کو عِزت دیں گے۔

خُداوند نے صحت کے قانُون پر عمل کرنے والوں سے عِلم کے عظیم خزانوں کا وعدہ فرمایا ہے۔ صحت مند بدن، نشے سے پاک، شخصی مُکاشفہ پانے، واضح سوچ اور خُداوند کی خِدمت کرنے کی آپ کی صلاحیت کو بھی تقویت دیتا ہے۔

پاک دامنی کے قانُون پر عمل پیرا ہونا خُدا کی منظُوری اور شخصی رُوحانی قُوت لاتا ہے۔ جب آپ شادی شُدہ ہوں گے، تو یہ قانُون آپ کے اَزدواج میں زیادہ محبّت، بھروسے، اور اِتحاد کا باعث بنے گا۔ اِس قانُون کی فرماں برداری آپ کے لیے اَبَدی ترقی اور مزید اپنے آسمانی باپ کی مانِند بننے کو مُمکن بنائے گی۔ جب آپ یِسُوع مسِیح کے شاگِرد کی حیثیت سے زِندگی گُزاریں گے تو آپ کا اعتماد بڑھے گا۔

شبیہ
یِسُوع کی مریم اور مرتھا کو مُنادی کرتے ہُوئے تصویر۔
شبیہ
آئکن برائے سوالات اور جوابات

سوالات اور جوابات

لباس زیب تن کرنے، سجنے سنورنے، ٹیٹُو بنوانے اورجِسم چھِدوانے کے مُتعلق خُداوند کا معیار کیا ہے؟ خُداوند کا معیار یہ ہے کہ آپ اپنے بدنوں کے تقدُّس کی توقیر کریں، حتیٰ کہ جب اِس کا مطلب دُنیا سے مُختلف ہی کیوں نہ ہو۔ جب آپ فیصلے کرتے ہیں تو اِس سچّائی اور رُوح کو اپنا راہ نُما بنائیں—خاص طور پر اَیسے فیصلے جو آپ کے جِسم پر دیر پا اَثرات مُرتب کرتے ہیں۔ دانا اور وفادار بنیں، اور اپنے والدین اور قائدین سے مشاورت کے طلب گار ہوں۔

مَیں آزمائِشوں اور بُری عادات پر کس طرح غلبہ پا سکتا ہُوں؟ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح آپ کی مدد کرنے کی قُدرت رکھتے ہیں۔ اپنی زِندگی کو اَیسی چیزوں سے بھر دیں جو اُس قُدرت کو آپ کی زِندگی میں مدعُو کرتی ہیں، جیسا کہ دُعا، مُطالعہِ صحائف، اور دُوسروں کی خِدمت۔ یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی طرف رُجُوع کریں اور آپ جانیں گے کہ کمزوریاں مضبُوطیاں بن سکتی ہیں۔ حسبِ ضرورت والدین، راہ نُماؤں، اور پیشہ ورانہ مُشیروں سے مدد پانے کی کوشِش کریں۔ وہ جو نشے میں مُبتلا ہیں، اُن کے لیے کلِیسیا نشہ بحالی پروگرام پیش کرتی ہے۔ یہ وہ برکات ہیں جو نجات دہندہ کی کلِیسیا آپ کو اپنی زِندگی پر دوبارہ قابُو پانے میں مدد کے لیے فراہم کرتی ہے۔ اِس میں وقت لگتا ہے، لہٰذا صبر کریں، اور کبھی بھی ہمت نہ ہاریں۔

شبیہ
لڑکی صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے۔

مَیں اپنے ہم جِنس لوگوں کی طرف کشِش محسُوس کرتا ہُوں۔ یہ معیارات مُجھ پر کیسے لاگُو ہوتے ہیں؟ ہم جِنس کشِش محسُوس کرنا گُناہ نہیں ہے۔ اگر آپ یہ احساسات رکھتے ہیں اور آپ اِن پر عمل نہیں کرتے یا اِن کو طُول نہیں دیتے تو آپ آسمانی باپ کے پاک دامنی کے مُقدّس قانُون کی پیروی کر رہے ہیں۔ آپ خُدا کے محبُوب بچّے اور یِسُوع مسِیح کے شاگِرد ہیں۔ یاد رکھیں کہ مُنّجی ہر اُس تجربے کو سمجھتا ہے جس سے آپ گُزرتے ہیں۔ اُس کے ساتھ اپنے عہد کے رابطے کے وسیلے، آپ خُدا کے اَحکام کی فرماں برداری کرنے اور اُن برکات کو پانے کی طاقت پائیں گے جو اُس نے وعدہ فرمائی ہیں۔ اُس پر اور اُس کی اِنجِیل پر بھروسا رکھیں۔

مُجھے ہِراساں کِیا گیا، اور مَیں شرم سار ہُوں۔ کیا مَیں گُناہ کا مُرتکب ہُوں؟ کسی بھی ہراسانی یا حملے کا شِکار ہونا آپ کو گُناہ کا مُرتکب نہیں ٹھہراتا ہے۔ براہِ کرم احساسِ جُرم یا شرمندگی محسُوس نہ کریں۔ نجات دہندہ آپ سے محبّت رکھتا ہے۔ وہ آپ کی مدد کرنا، آپ کو شِفا بخشنا، اور آپ کو اِطمینان عطا کرنا چاہتا ہے۔ پیشہ ورانہ مُشیر، آپ کے اہلِ خانہ، اور آپ کے قائدین بھی مدد کر سکتے ہیں۔

دیکھیے پیدایش ۱‏:۲۷ (ہم خُدا کی شبیہ پر خلق کِیے گئے ہیںیُوحنّا ۱۴‏:۱۸ (مُنّجی اِطمینان کا وعدہ کرتا ہےفلپیوں ۴:‏۷ (خُدا کا اطمینان جو سمجھ سے باہر ہےعقائد اور عہُود ۸۸‏:۱۵ (رُوح اور بدن ایک جان ہیں۸۹ (صحت کا قانُون۱۲۱:‏۴۵ (پاکیزہ خیالات زیادہ اعتماد کی طرف لے جاتے ہیں

شبیہ
آئکن برائے ہَیکَل

سوالات برائے ہَیکَلی اِجازت نامہ

خُداوند نے فرمایا ہے کہ سب کاموں کو میرے حُضور ”پاکیزگی سے کرو“ (عقائد اور عہود ۴۲:‏۴۱)۔ کیا آپ اپنی سوچ اور طرزِ سلُوک میں اِخلاقی پاکیزگی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں؟ کیا آپ پاک دامنی کے قانُون کی فرماں برداری کرتے ہیں؟

کیا آپ صحت کے قانُون کو سمجھتے اور اِس کی فرماں برداری کرتے ہیں؟

شائع کرنا