نوجوانان
سچّائی آپ کو آزاد کرے گی


”سچّائی آپ کو آزاد کرے گی،“ برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)

”سچّائی آپ کو آزاد کرے گی،“ برائے مضبوطیِ نوجوانان

شبیہ
شمع تھامے آسمان کی طرف دیکھتی ہُوئی نوجوان لڑکی کی تصویر۔

سچّائی آپ کو آزاد کرے گی

یُوحنّا ۳۲:۸

آپ کا آسمانی باپ سچّائی کا خُدا ہے۔ وہ سب جانتا ہے۔ ساری سچّائی اُس کی طرف سے آتی ہے اور اُس کی جانب لے جاتی ہے۔ آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ سچّائی کی قدر کرتے ہیں جب آپ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، دیانت داری سے زندگی گُزارتے ہیں، اور دلیری سے اُس کے لیے ڈٹے رہتے ہیں جو آپ جانتے ہیں کہ دُرست ہے—حتیٰ کہ اگر آپ کو تن تنہا ہی کھڑا ہونا پڑے۔

شبیہ
مُسکراتا ہُوا نوجوان لڑکا

اَبَدی سچّائیاں

آسمانی باپ چاہتا ہے کہ اُس کی بیٹیاں اور بیٹے ہمیشہ دَرس و تدریس جاری رکھیں۔ دَرس و تدریس کی طلب اور محبّت کے لیے آپ کے پاس دُنیاوی اور رُوحانی دونوں وجُوہات موجُود ہیں۔ تعلیم کا مطلب فقط پیسہ کمانا نہیں ہے۔ اور مزید آسمانی باپ کی مانِند بننے کے لیے یہ آپ کے اَبَدی مقصد کا حِصّہ ہے۔

دیانت داری سے زِندگی گُزارنے کا مفہُوم یہ ہے کہ آپ سچّائی کو اپنے پُورے دِل سے پسند کریں—اِس سے زیادہ کہ آپ شخصی سُکُون، مقبُولیت، یا سہُولت کو پسند کریں۔ اِس کا مطلب وہ کرنا جو دُرست ہے صِرف اِس واسطے کہ وہ دُرست ہے۔

آپ کے پاس بانٹنے کے لیے بُہت قیمتی چیز موجُود ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل زِندگی کے سوالوں کے جواب رکھتی ہے۔ یہ اِطمینان اور شادمانی کی راہ ہے۔ شاید آپ سب کُچھ نہیں جانتے، مگر آپ دُوسروں کو سچّے، اَبَدی اُصُولوں کو سمجھنے اور اُن کی قدر کرنے میں، مدد دینے کے واسطے کافی حد تک جانتے ہیں۔

دعوتیں

ہمیشہ سیکھنا جاری رکھیں۔ اپنے ذہن اور مہارتوں کو وُسعت دینے کے مواقع تلاش کریں۔ اِن مواقعوں میں سکول میں باضابطہ تعلیم یا پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ آپ کے قابلِ اعتبار ذرائع سے غیر رسمی تعلیم حاصِل کرنا بھی شامِل ہو سکتا ہے۔ اپنی کاوِشوں میں خُداوند کو شامِل کریں، اور وہ آپ کی راہ نُمائی کرے گا۔ جب آپ اپنے گِرد و نواح کی دُنیا کے مُتعلق سیکھتے ہیں، تو مُنّجی کی بابت بھی سیکھیں، جس نے جہان کو خلق کِیا۔ اُس کی حیات اور تعلیمات کا مُطالعہ کریں۔ سیمینری، اِنسٹی ٹیوٹ، اور ذاتی اِنجِیلی مُطالعہ کو اپنی زِندگی بھر کی دَرس و تدریس کا حِصّہ بنائیں۔

سچّائی سے پیار اِس قدر کریں کہ آپ کبھی بھی چوری، جُھوٹ، دھوکہ، یا کسی بھی طرح سے کبھی فریب نہیں دینا چاہیں گے—سکول میں، کام پر، آن لائن، ہر جگہ۔ تنہائی اور ہجوم میں یِسُوع مسِیح کے ایک ہی جیسے وفادار پیروکار بنیں۔

دُوسروں کے لیے نُور بنیں۔ اپنے الفاظ اور اپنے اَعمال کو یِسُوع مسِیح میں اپنے اِیمان کی عکاسی کرنے دیں۔ بحیثیتِ مُںاد اور عُمر بھر اُس کی عالی شان اِنجِیل کو بانٹنے کے مُستقبل کے مواقعوں کے واسطے اَبھی تیار ہوں۔ اور ہر اُس شخص کو بتانے کے لیے تیار ہوں جو آپ سے اُس اُمید اور خُوشی کی بابت پُوچھے جو آپ محسُوس کرتے ہیں۔

وعدہ کی گئی برکات

تعلیم خِدمتِ خُداوندی کی آپ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ یہ آپ کو دُوسروں کو، بالخصُوص اپنے خاندان کو برکت دینے کی قُوت بخشتی ہے۔ آپ جتنا زیادہ سیکھیں گے، آپ خُدا کی بادشاہی کی تعمیر اور بھلائی کے لیے دُنیا پر اَثر انداز ہونے میں مُعاون ہو سکتے ہیں۔

دیانت داری اِطمینان اور عِزتِ نفس لاتی ہے۔ جب آپ کے قول و فعل سچّائی کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہیں، تو آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ پر—دُوسرے لوگوں اور خُداوند کی جانب سے بھروسا کِیا جا سکتا ہے۔

جب آپ یِسُوع مسِیح کی تعلیمات کے لیے ڈٹے رہتے ہیں، تو وہ آپ کے سنگ کھڑا رہتا ہے۔ دُوسرے شاید آپ سے مُتفق نہ ہوں، مگر آپ کا حوصلہ اور مُخلصی نظر آئے گی۔ چاہے دُوسرے آپ کی مِثال کی پیروی کریں یا نہ کریں، مسِیح پر آپ کی گواہی، اعتماد، اور اِیمان ترقی پائے گا۔

شبیہ
آئکن برائے سوالات اور جوابات

سوالات اور جوابات

کیا کلِیسیا کے مُتعلق سوال کرنا غلط ہے؟ مَیں جواب کیسے ڈھُونڈ سکتا ہُوں؟ سوالات کرنا کمزوری یا اِیمان کی کمی کی علامت نہیں ہے۔ دَرحقیقت، سوال پُوچھنا اِیمان کی تعمیر میں مدد کر سکتا ہے۔ 14 سالہ جوزف سمِتھ نے اِیمان کے ساتھ سوال پُوچھے تو اِنجِیل کی بحالی کا آغاز ہُوا۔ صحائف میں، خُدا کے نبیوں کے کلام میں سے، اپنے قائدین اور وفادار والدین سے، اور خُود خُدا سے جواب کے خواہاں ہوں۔ اگر جوابات صحیح طور پر نہیں آتے، تو بھروسا رکھیں کہ آپ قدم بہ قدم سیکھیں گے۔ جو آپ پہلے سے جانتے ہیں اُس پر عمل کریں، اور سچّائی کی تلاش جاری رکھیں۔

شبیہ
جوزف سمِتھ کی مُقدّس جُھنڈ میں خُدا باپ اور یِسُوع مسِیح کے سامنے گُھٹنے ٹیکے تصویر۔

مُختلف عقائد رکھنے والوں کو ٹھیس پُہنچائے بغیر مَیں راستی کے لیے کیسے کھڑا ہو سکتا ہُوں؟ اِس کا آغاز یہ یقینی بناتے ہُوئے کریں کہ آپ کے قول و فعل خُدا اور اُس کی اُمّت کے لیے محبّت سے مُتاثر ہیں۔ اِنجِیل کا اِشتراک جھگڑے کی رُوح سے نہیں کرنا چاہیے بلکہ وضاحت، فروتنی، اور شفقت کے ساتھ۔ آپ دُوسروں سے پیار کرنے والے ہو سکتے ہیں حتیٰ کہ اگر آپ اُن کے نظریات سے مُتفق نہ بھی ہوں۔

دیکھیے متّی ۵‏:۱۴–۱۶ (اپنے نُور کو چمکنے دیںیُوحنّا ۱۴‏:۶ (یِسُوع سچّائی ہے۱ پطرس ۳:‏۱۵ (مسِیح میں اپنی اُمید کا اِشتراک کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیںعقائد اور عہُود ۸۸‏:۷۷–۸۰ (وہ باتیں جو خُداوند چاہتا ہے کہ ہم سیکھیں۹۳‏:۳۶ (خُدا کا جلال فہم ہے۱۲۴‏:۱۵ (اِیمان داری سے مُراد دُرست سے محبّت کرنا ہے۱۳۰:‏۱۸ (جب ہم جی اُٹھیں گے تو ہماری عقل ہمارے ساتھ اُٹھے گی

شبیہ
ہَیکَل کا آئکن

سوالات برائے ہَیکَلی اِجازت نامہ

کیا آپ اپنے تمام اَعمال میں دیانت دار ہونے کی کوشش کرتے ہیں؟

شائع کرنا