”ضمیمہ،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ (2022)
”ضمیمہ،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان
ضمیمہ
عہد کی راہ پر اپنی پیش رفت کا اَندازہ کرنے کا ایک طریقہ ذیل کے سوالات پر غور کرنا ہے۔ یہ وہ سوالات ہیں جو آپ سے پُوچھے جاتے ہیں جب اِجازت نامہ برائے ہَیکَل پانے کے لیے آپ کا اِنٹرویو کِیا جاتا ہے، مگر اِنٹرویو کا اِنتظار مت کریں۔ اپنا رُوحانی مُعائنہ کریں۔ اَنجُمنِ دُختران کا تھیم، ہارُونی کہانت کی جماعت کا تھیم، اور دس اَحکام آپ کی خُود تشخیصی میں مددگار آلات بھی ہو سکتے ہیں۔
نوجوانان کے لیے اِجازت نامہ برائے ہَیکَل کے سوالات
کیا خُدا، اَبَدی باپ، اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح، اور رُوحُ اُلقُدس پر آپ اِیمان رکھتے اور گواہی دیتے ہیں؟
کیا آپ یِسُوع مسِیح کے کفّارے اور نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والے کی حیثیت سے اُس کے کِردار کی گواہی رکھتے ہیں؟
کیا آپ یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجیل کی گواہی رکھتے ہیں؟
کیا آپ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے صدر کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین، اور زمین پر وہ واحد شخص جس کے پاس تمام کہانتی کُنجیوں کو اِستعمال کرنے کا اِختیار ہے، تائید کرتے ہیں؟ کیا آپ صدارتِ اَوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین، تائید کرتے ہیں؟ کیا آپ کلِیسیا کے دیگر اعلیٰ حُکام اور مقامی راہ نماؤں کی تائید کرتے ہیں؟
خُداوند نے فرمایا ہے کہ سب کاموں کو میرے حُضُور ”پاکیزگی سے کرو“ (عقائد اور عہُود ۴۲:۴۱)۔ کیا آپ اپنی سوچ اور رویے میں اِخلاقی پاکیزگی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں؟ کیا آپ پاک دامنی کے قانُون کی فرماں برداری کرتے ہیں؟
کیا آپ اپنے خاندان کے اَفراد اور دِیگر کے ساتھ علیحدگی اور ہجوم میں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی تعلیمات کے مُطابق طرزِ سلُوک کی پیروی کرتے ہیں؟
کیا آپ کسی اَیسی تعلیم، سرگرمی یا عقیدے کی تائید کرتے یا بڑھاوا دیتے ہیں جو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی نفی کرتی ہیں؟
کیا آپ گھر اور کلِیسیا میں، سبت کے دِن کو پاک ماننے کی کوشش کرتے ہیں، اپنی عِبادات میں شریک ہوتے ہیں؛ عِشائے ربّانی کے لیے تیار ہوتے اور لائق طور پر شِرکت کرتے ہیں؛ اور اِنجِیل کے حُکموں اور قوانین کے مُطابق اپنی زندگی بسر کرتے ہیں؟
کیا آپ اپنے تمام اَعمال میں دیانت دار ہونے کی کوشش کرتے ہیں؟
کیا آپ پُوری دہ یکی اَدا کرتے ہیں؟
کیا آپ حِکمت کے کلام کو سمجھتے اور فرماں برداری کرتے ہیں؟
کیا آپ کی زِندگی میں اَیسے سنگین گُناہ ہیں جنھیں کہانتی عُہدے داروں کے ساتھ اپنی توبہ کی جُزوی صُورت کے طور پر حل کرنے کی ضرُورت ہے؟
کیا آپ خُود کو خُداوند کے گھر میں داخل ہونے اور ہَیکَل کی رُسُوم میں شریک ہونے کے لائق سمجھتے ہیں؟
اَنجُمنِ دُختران کا تھیم
اِلہٰی فِطرت اور اَبَدی منزل کی حامل، مَیں آسمانی والدین کی پیاری بیٹی ہُوں۔
یِسُوع مسِیح کی شاگِردہ کے طور پر مَیں اُس کی مانند بننے کی کوشِش کرُوں گی۔ مَیں ذاتی مُکاشفہ کی خواہشمند ہوتی اور اِس پر عمل کرتی ہُوں اور اُس کے پاک نام پر دُوسروں کی خِدمت کرتی ہُوں۔
مَیں ہر وقت ہر بات میں اور ہر جگہ خُدا کی گواہ بنُوں گی۔
جب مَیں سرفرازی کے لیے اہل ہونے کی کوشِش کرتی ہُوں، مَیں توبہ کی نعمت کو عزیز مانتی اور ہر روز بہتر ہونے کی خواہش مند ہوتی ہُوں۔ اِیمان کے ساتھ، مَیں اپنے گھر اور خاندان کو مضبُوط کرُوں گی، مُقدّس عہُود باندھُوں اور پُورا کرُوں گی، اور رُسُوم اور پاک ہَیکَل کی برکات پاؤں گی۔
ہارُونی کہانت کی جماعت کا تھیم
مَیں خُدا کا پیارا بیٹا ہُوں، اور اُس کے پاس میرے کرنے کو کام ہے۔
اپنے پُورے دِل، جان، عقل، اور طاقت کے ساتھ، مَیں خُدا سے محبّت رکُھوں گا، اپنے عہُود پر قائم رہُوں گا، اور دُوسروں کی خِدمت کے لیے اُس کی کہانت کا اِستعمال کرُوں گا، اپنے گھر سے آغاز کرتے ہُوئے۔
جب مَیں خِدمت کرنے، اِیمان کی مشق کرنے، توبہ کرنے، اور ہر روز بہتر ہونے کی کوشش کرتا ہُوں، تو مَیں ہَیکَل کی برکات اور اِنجِیل کی دائمی خُوشی پانے کے اہل ہو جاؤں گا۔
مَیں یِسُوع مسِیح کا حقیقی شاگِرد بن کر جاں فِشاں مُںاد، وفادار شوہر، اور پیار کرنے والا باپ بننے کی تیاری کرُوں گا۔
مَیں سب کو مسِیح کے پاس آنے اور اُس کے کفّارے کی برکات حاصِل کرنے کی دعوت دیتے ہُوئے مُنّجی کی آمدِ ثانی کے لیے دُنیا کو تیار کرنے میں مُعاونت کرُوں گا۔
دَس اَحکام
میرے حُضُور تُو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔
تُو اپنے لیے کوئی تراشی ہُوئی مُورت نہ بنانا۔
تُو خُداوند اپنے خُدا کا نام بے فائدہ نہ لینا۔
یاد کر کہ سبت کا دِن پاک ماننا۔
تُو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزت کرنا۔
تُو خُون نہ کرنا۔
تُو زِنا نہ کرنا۔
تو چوری نہ کرنا۔
تو جُھوٹی گواہی نہ دینا۔
تُو لالچ نہ کرنا۔
دیکھیے خُرُوج ۲۰:۳–۱۷۔