”6. قیادتِ سٹیک،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”6. قیادتِ سٹیک،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
6.
قیادتِ سٹیک
6.1
سٹیک کا مقصد
یسعیاہ نے ایّامِ آخِر کے صیون کو خیمہ یا خیمۂ اِجتماع کے طور پر بیان کِیا ہے جو کہ سٹیکس سے محفوظ کِیا گیا ہے (دیکھیں یسعیاہ ۳۳:۲۰؛ ۵۴:۲)۔
خُداوند اپنے لوگوں کو دُنیا سے ”اکٹھا کرنے“ اور ”دفاع کرنے، اور … پناہ گاہ“ کے واسطے سٹیکس قائم کرتا ہے (عقائد اور عہُود ۱۱۵:۶)۔
6.2
صدارتِ سٹیک
ایک سٹیک میں صدرِ سٹیک کلِیسیا کے کام کی راہ نُمائی کرنے کے لیے کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے (دیکھیں 3.4.1)۔ وہ اور اُس کے مُشیران صدارتِ سٹیک تشکیل دیتے ہیں۔ وہ محبّت کے ساتھ سٹیک کے اَرکان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اُن کی یِسُوع مسِیح کے سچّے پیروکار بننے میں معاونت کرتے ہیں۔
صدرِ سٹیک کی چار بُنیادی ذمّہ داریاں ہیں:
-
وہ سٹیک میں صدارتی اعلیٰ کاہن ہے۔
-
وہ سٹیک میں نجات و سرفرازی کے کام کی قیادت کرتا ہے۔
-
وہ ایک مُنصِفِ عام ہے۔
-
وہ ریکارڈز، مالی امُور، اور ملکیتوں کی نگرانی کرتا ہے۔
6.3
ڈِسٹِرِکٹ کے صدُور اور صدُورِ سٹیک کے اختیار میں فرق
ہر رُکنیتی ڈِسٹِرِکٹ میں، ایک ملکِ صدق کہانت کے حامِل کو ڈِسٹِرِکٹ صدر کے طور پر بُلاہٹ دی جاتی ہے۔ وہ صدرِ سٹیک کی مانند خدمت کرتا ہے مگر درج ذیل فرق کے ساتھ:
-
وہ اعلیٰ کاہنوں کی جماعت کا صدر نہیں ہے۔ ایسی جماعتیں صرف سٹیکس میں مُنظم کی جاتی ہیں۔
-
صدرِ مِشن کی منظوری کے ساتھ، صدرِ ڈِسٹِرِکٹ ایک بھائی کا ایلڈر مُقرر ہونے کے لیے انٹرویو کر سکتا ہے۔ صدرِ ڈِسٹِرِکٹ یا اُس کی زیرِ ہدایت کوئی بھی شخص (1) کسی بھائی کو تائید کے لیے پیش کر سکتا ہے اور (2) رسمِ تقرری انجام دے سکتا ہے (دیکھیں 18.10.1.3، 18.10.3، اور 18.10.4)۔ تاہم، صدرِ ڈِسٹِرِکٹ بطریق، اعلیٰ کاہنان، یا بشپ صاحبان کو مُقرر نہیں کرسکتا۔
-
صدرِ مِشن کی منظوری کے بعد، صدرِ ڈِسٹِرِکٹ برانچ کے صدُور کو مُقرر کر سکتا ہے (دیکھیں 18.11)۔
-
وہ کُل وقتی مِشنریوں کو سُبکدوش نہیں کرتا۔
-
وہ اِجازت نامہ برائے ہیکل کے انٹرویوز نہیں کرتا یا اِجازت نامہ برائے ہیکل پر دستخط نہیں کرتا (دیکھیں 26.3.1)۔
-
وہ تب تک رُکنیتی مجلس نہیں بُلاتا جب تک کہ صدرِ مِشن کی طرف سے مجاز نہ ہو۔
6.5
مجلسِ اعلیٰ
صدارتِ سٹیک 12 اعلیٰ کاہنوں کو سٹیک کی اعلیٰ مجلس تشکیل دینے کے لیے بُلاہٹ دیتی ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۲:۱؛ ۱۲۴ : ۱۳۱)۔
6.5.1
نُمائندۂ صدارتِ سٹیک
صدارتِ سٹیک ہر وارڈ میں ایک ارکانِ اعلیٰ مجلس کو مُقرر کرتی ہے۔
صدارتِ سٹیک، سٹیک میں ایلڈرز کی ہر جماعت کے لیے ایک ارکانِ اعلیٰ مجلس بھی مُقرر کرتی ہے۔
سٹیک کی صدارت اعلیٰ مجلس کو تفویض کر سکتی ہے کہ وہ درج ذیل لوگوں کو ہَیکل اور خاندانی تاریخ اور مشنری کام کی ذمہ داریوں میں ہدایت دیں:
-
ایلڈرز کی جماعت کی صدارت
-
مشنری قائد برائے وارڈ
-
ہیکل اور خاندانی تاریخ کا قائد برائے وارڈ
6.7
سٹیک کی تنظیمیں
سٹیک کی اَنجُمنِ خواتین، اَنجُمنِ دُختران، پرائمری، سبت سکول، اور اَنجُمنِ فرزندان کی تنظیموں کی قیادت ایک صدر کرتا ہے۔ یہ صدُور صدارتِ سٹیک کی زیرِ ہدایت خدمت کرتے ہیں۔
اِن قائدین کی بُنیادی ذمّہ داریاں صدارتِ سٹیک کی معاونت کرنا اور وارڈ کی تنظیمی صدارتوں کو ہدایت دینا اور اُن کی معاونت کرنا ہے۔
6.7.1
اَنجُمنِ خواتین، اَنجُمنِ دُختران، پرائمری، اور سبت سکول کی صدارتیں برائے سٹیک
اِن صدارتی اَرکان کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں:
-
مشاورتی مجلس برائے سٹیک میں خدمت کرنا (صرف صدُور)۔
-
وارڈ میں بُلائی گئی نئی صدارتوں کو متعارف کرانا۔
-
مُسلسل معاونت اور ہدایت پیش کرنا۔ وارڈ کی تنظیمی صدارتوں سے اُن کی ضروریات جاننے کے لیے باقاعدگی سے رابطہ کرنا، اُن اَرکان کی ضروریات پر تبادلۂ خیال کرنا جن کی وہ خدمت کرتے ہیں، اور صدارتِ سٹیک سے معلُومات فراہم کرنا۔
-
سٹیک کے قیادتی اِجلاسوں کے دوران وارڈ کی تنظیمی صدارتوں کو ہدایت دینا (دیکھیں 29.3.4)۔
6.7.2
صدارتِ اَنجُمنِ فرزندان برائے سٹیک
صدارتِ اَنجُمنِ فرزندان برائے سٹیک کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں:
-
ہارُونی کہانت کے بھائیوں کے لیے اپنی ذمّہ داریوں میں بشپ صاحبان کی صدارت کے لیے وسیلہ کے طور پر خدمت کرنا۔
-
نوجوانوں کی قیادتی کمیٹی برائے سٹیک میں خدمت کرنا (دیکھیں 29.3.10)۔
-
صدارتِ سٹیک کی زیرِ ہدایت، سٹیک کی ہارُونی کہانت کی سرگرمیوں اور کیمپوں کی منصُوبہ سازی اور اِن کو مربُوط کرنا۔