”8. ایلڈرز کی جماعت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”8. ایلڈرز کی جماعت،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
8.
ایلڈرز کی جماعت
8.1
مقصد اور تنظیم
8.1.1
مقصد
اہل مرد 18 سال اور اِس سے بڑے ملکِ صِدق کی کہانت پا سکتے ہیں اور ایلڈر کے عُہدے پر مُقرر کِیے جاتے ہیں۔ اِس عُہدے پر مُقرر کردہ مرد خُدا کے کام کی تکمیل میں خُدا کی معاونت کرنے کے مُقدّس عہد میں داخل ہوتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:۳۳–۴۴)۔
8.1.2
ایلڈرز کی جماعت میں رُکنیت
ہر وارڈ میں ایلڈرز کی جماعت ہوتی ہے۔ اِس میں درج ذیل بھائی شامِل ہوتے ہیں:
-
وارڈ کے تمام ایلڈرز۔
-
وارڈ کے تمام متوقع ایلڈرز (دیکھیں 8.4)۔
-
وارڈ کے تمام اعلیٰ کاہن، سوائے اُن کے جو فی الحال صدارتِ سٹیک میں، بشپ صاحبان کی صدارت میں، اعلیٰ مجلس میں، یا بطریق کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ایک نوجوان شخص ایلڈرز کی جماعت کی مجالس میں شرکت کرنا شروع کر سکتا ہے جب وہ 18 سال کا ہو جائے، چاہے اُسے ابھی تک ایلڈر مُقرر نہ بھی کِیا گیا ہو۔ 19 سال کی عُمر میں یا گھر سے کہیں اور مُنتقل ہونے پر، جیسا کہ کسی یُونیورسٹی میں جانا یا فریضہِ مُنادی کی خدمت کرنا، اگر وہ اہل ہو تو اُسے ایلڈر مُقرر کِیا جانا چاہیے۔
18 سال سے کم عُمر شادی شُدہ مرد متوقع ایلڈرز ہیں اور ایلڈرز کی جماعت کے اَرکان بھی ہیں۔
8.2
نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کرنا
8.2.1
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا
8.2.1.2
جماعت کی مجلس میں اِنجِیلی تدریس
مجالس مہینے کے دُوسرے اور چھوتھے اِتوار کو مُنعقد کی جاتی ہیں۔ یہ 50 منٹ کی ہوتی ہیں۔ ایلڈرز کی جماعت کی صدارت اِن مجالس کی منصُوبہ سازی کرتی ہے۔ ایک صدارتی رُکن نظامت کرتا ہے۔
جماعت کی مجالس میں حالیہ مجلسِ عامہ کے ایک یا زائد خطابات میں سے موضُوعات پر توجّہ مرکُوز کی جاتی ہے۔
8.2.1.3
سرگرمیاں
ایلڈرز کی جماعت سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کر سکتی ہے۔ زیادہ تر سرگرمیاں اتوار یا پیر کی شام کی بجائے دیگر اوقات میں مُنعقد کی جاتی ہیں۔
8.2.2
ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا
8.2.2.1
خدمت گُزاری
ایلڈرز کی جماعت کے اَرکان کو صدارتِ جماعت سے خدمت گُزاری کی ذمّہ داریاں دی جاتی ہیں۔ مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں باب 21۔
8.2.2.2
قلیل مُدتی ضروریات
خدمت گُزار بھائی جن کی وہ خدمت کرتے ہیں اُن کی ضروریات کو سمجھنے اور اُن کا جواب دینے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اَرکان کو بیماری، بچّے کی پیدایش، اموات، مُلازمت چُھوٹ جانے، اور دیگر حالات میں قلیل مُدتی معاونت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
جسبِ ضرورت، خدمت گُزار بھائی ایلڈرز کی جماعت کی صدارت سے مدد مانگتے ہیں۔
8.2.2.3
طویل مُدتی ضروریات اور خُود اِنحصاری
بشپ کے تعاون سے، ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں اَرکان کو طویل مُدتی ضروریات اور خُود اِنحصاری میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ایلڈرز کی جماعت کا صدر، اَنجُمنِ خواتین کی صدر، یا کوئی اور قائد اُس شخص یا خاندان کی خُود اِنحصاری کا منصُوبہ تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔ خدمت گُزار بھائی یا بہنیں بھی اِس منصُوبے میں مدد کر سکتے ہیں۔
8.2.2.4
جب وارڈ کا کوئی رُکن وفات پا جاتا ہے۔
جب وارڈ کا کوئی رُکن وفات پا جاتا ہے، تو ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں تسلّی اور معاونت فراہم کرتی ہیں۔ بشپ کی زیرِ ہدایت، وہ رسمِ جنازہ میں مدد کر سکتے ہیں۔
مزید معلُومات کے لیے، دیکھیں 38.5.8۔
8.2.3
سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا
ایلڈرز کی جماعت کا صدر وارڈ میں اَرکانِ فریضہِ مُنادی کی قیادت کرنے میں مدد کے لیے صدارت کے ایک رُکن کو مُقرر کرتا ہے۔ وہ اِن کاوشوں کو مربُوط کرنے کے لیے اَنجُمنِ خواتین کی صدارت کی مُقرر کردہ رُکن کے ساتھ کام کرتا ہے۔
8.2.4
خاندانوں کو اَبدیت کے لیے مُتحد کرنا
ایلڈرز کی جماعت کا صدر وارڈ میں ہیکل اور خاندانی تاریخ کے کام کی قیادت کرنے میں مدد کے لیے صدارت کا ایک رُکن مُقرر کرتا ہے۔ وہ اِن کاوشوں کو مربُوط کرنے کے لیے اَنجُمنِ خواتین کی صدارت کی مُقرر کردہ رُکن کے ساتھ کام کرتا ہے۔
دیکھیں 25.2.2۔
8.3
ایلڈرز کی جماعت کے قائدین
8.3.1
صدارتِ سٹیک اور بشپ
ایلڈرز کی جماعت کا صدر براہِ راست صدارتِ سٹیک کو جواب دہ ہے۔ وہ اپنی ذمّہ داریوں کے لیے ہدایت پانے اور رپورٹ دینے کے لیے صدارت کے ایک رُکن کے ساتھ باقاعدگی سے ملتا ہے۔
ایلڈرز کی جماعت کے صدر کو بشپ کی ہدایت بھی حاصل ہوتی ہے، جو وارڈ میں صدارتی عہدے دار ہے۔ وہ باقاعدگی سے ملتے ہیں۔
8.3.2
مُشِیرِ اعلیٰ
صدارتِ سٹیک ایک مُشیرِ اعلیٰ کو ایلڈرز کی ہر جماعت میں اپنی نمائندگی کے لیے مُقرر کرتی ہے۔ اُس کی ذمّہ داریاں 6.5 میں درج ہیں۔
8.3.3
ایلڈرز کی جماعت کی صدارت
8.3.3.1
ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کو بُلاہٹ دینا
بشپ سے مشورت کے بعد، صدرِ سٹیک ایک ایلڈر یا اعلیٰ کاہن کو ایلڈرز کی جماعت کے صدر کے طور پر خدمت کرنے کے لیے بُلاہٹ دیتا ہے۔
اگر اکائی کافی بڑی ہو، تو ایلڈرز کی جماعت کا صدر سٹیک کے صدر کو ایک یا دو ایلڈرز یا اعلیٰ کاہنوں کو اپنے مُشیروں کی حیثیت سے خدمت کرنے کی سفارش کرتا ہے۔
8.3.3.2
ذمّہ داریاں
ایلڈرز کی جماعت کے صدر کی درج ذیل ذمّہ داریاں ہیں۔ اُس کے مُشیران اُس کی معاونت کرتے ہیں۔
-
مشاورتی مجلس برائے وارڈ میں خدمت کرنا۔
-
نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کے لیے جماعت کی کاوشوں کی قیادت کرنا (دیکھیں باب 1)۔
-
خدمت گُزار بھائیوں کی خدمت کو مُنظم کرنا اور اُن کی نگرانی کرنا۔
-
بشپ کی زیرِ ہدایت، وارڈ کے بالغ اَرکان سے مشورت کرنا۔
-
نوجوان بالغ بھائیوں، غیر شادی شُدہ اور شادی شُدہ دونوں کو تقویت دینے کے لیے ایلڈرز کی جماعت کی کاوشوں کو مربُوط کرنا۔
-
جماعت کے ہر رُکن سے سال میں کم از کم ایک بار انفرادی طور پر ملنا۔
-
جماعت کے اَرکان کو اُن کے کہانتی فرائض سِکھانا (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰۷:۸۹)۔ اِس میں اُنھیں یہ سِکھانا بھی شامِل ہے کہ رُسُوم ادا کرنے اور برکات دینے میں اپنی کہانت کا اِستعمال کیسے کرنا ہے۔
-
جماعت کے ریکارڈ، رپورٹس، اور مالی امُور کی نگرانی کرنا (دیکھیں LCR.ChurchofJesusChrist.org).
8.3.3.3
صدارتی اِجلاس
ایلڈرز کی جماعت کی صدارت اور سیکرٹری باقاعدگی سے ملتے ہیں۔ صدر اِن اِجلاسوں کی نظامت کرتا ہے۔ جماعت کے لیے مُقرر کردہ مُشیرِ اعلیٰ وقتاً فوقتاً شامِل ہوتا ہے۔
ایجنڈا میں درج ذیل چیزیں شامِل ہوسکتی ہیں:
-
منصُوبہ سازی کریں کہ جماعت کے اَرکان (بشمول متوقع ایلڈرز سمیت) اور اُن کے خاندانوں کو کیسے مضبُوطی بخشی جائے۔
-
فریضہِ مُنادی اور ہیکل اور خاندانی تاریخ کے کام کو مربُوط کرنا۔
-
وارڈ کی مشاورتی مجالس کی ذمّہ داریوں کا جواب دینا۔
-
خدمت گُزاری کے انٹرویوز سے معلُومات کا جائزہ لینا۔
-
بُلاہٹوں اور ذمّہ داریوں میں خدمت کرنے کے لیے بھائیوں کو زیرِ غور لانا۔
-
جماعت کے اِجلاسوں اور سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کرنا۔
8.3.4
سیکرٹری
بشپ کی منظوری کے بعد، ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کا ایک رُکن جماعت کے ایک رُکن کو سیکرٹری کی بُلاہٹ دے سکتا ہے۔
8.4
متوقع ایلڈرز کی ملکِ صدق کی کہانت پانے کی تیاری میں مدد کرنا
ایک متوقع ایلڈر کلِیسیا کا مرد رُکن ہے جس نے ملکِ صدق کی کہانت نہیں پائی اور (1) 19 سال یا اِس سے بڑا یا (2) 19 سال سے کم عُمر اور شادی شُدہ ہے۔
متوقع ایلڈرز کی ملکِ صدق کی کہانت پانے کی تیاری میں مدد کرنا جماعت کی صدارت کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔