”14. غَیر شادی شُدَہ اَرکان،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”14. غَیر شادی شُدَہ اَرکان،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
14.
غَیر شادی شُدَہ اَرکان
14.0
تعارف
وہ مرد و خواتین جِن کی ابھی تک شادی نہیں ہُوئی یا جو طلاق یافتہ یا بیوہ ہیں کلِیسیائی رُکنیت کا ایک اہم حصّہ ہیں۔ یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے اُمید پانا سب کے لیے اہم ہے (دیکھیں عیتر ۱۲ : ۴)۔ درج ذیل اَبدی سچّائیاں ایسی اُمید کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہیں:
-
صحائف اور اَنبیائے ایّامِ آخِر اِس بات کی تصدیق فرماتے ہیں کہ ہر وہ شخص جو اِنجِیلی عہُود پر قائم رہنے میں وفادار ہے سرفرازی کا موقع پائے گا۔
-
وہ عین وقت اور طریقہ جس میں سرفرازی کی برکات عطا کی گئی ہیں وہ سب ابھی منکشف نہیں کِیا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی اُنھیں یقین دہانی حاصل ہے (دیکھیں مُضایاہ ۲:۴۱)۔
-
خُداوند کا انتظار کرنے سے مُراد اُس کی جانب مُسلسل فرماں برداری اور رُوحانی ترقی ہے (دیکھیں یسعیاہ ۶۴:۴)۔
-
خُدا اپنے تمام بچّوں کو اَبدی زندگی کی پیش کش کرتا ہے۔ وہ سب جو نجات دہندہ کی شفیق مُعافی کی نعمت اور اُس کے حُکموں پر عمل کرنے کے اہل ہیں اَبدی زندگی پائیں گے۔ (دیکھیں مُضایاہ ۲۶:۳۰؛ مرونی ۶:۸۔)
-
اِن یقین دہانیوں پر اعتماد کی جڑیں یِسُوع مسِیح پر اِیمان سے مُنسلک ہیں۔ اُس کے فضل سے، فانیت سے مُتعلق تمام باتیں درست ہیں (دیکھیں ایلما ۷:۱۱–۱۳)۔
خُداوند چاہتا ہے کہ تمام اَرکان اپنے وارڈز اور سٹیکس میں نجات کے کام میں معاونت کریں (دیکھیں ۱ کرنتھیوں ۱۲:۱۲–۲۷)۔ رُوح کی ہدایت کے مُوافق، غَیر شادی شُدَہ اَرکان کو قیادتی اور تدریسی عُہدوں پر بُلاہٹ بخشی جاتی ہے۔
اِس باب میں:
-
”غَیر شادی شُدَہ اَرکان“ سے مُراد کلِیسیا کے تمام بالغ اَرکان ہیں جو فی الحال شادی شُدَہ نہیں ہیں۔
-
”غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان“ سے مُراد 18–30 سال کی عُمر کے لوگ ہیں۔
-
”غَیر شادی شُدَہ بالغان“ سے مُراد 31 سال کی عُمر سے بڑے لوگ ہیں۔
14.1
جغرافیائی اکائیوں میں غَیر شادی شُدَہ اَرکان
14.1.1
قیادتِ سٹیک
14.1.1.2
غَیر شادی شُدَہ بالغان برائے سٹیک اور کمیٹی برائے غَیر شادی شُدَہ بالغان
صدارتِ سٹیک کمیٹی برائے غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان تشکیل دیتی ہے۔
صدارتِ سٹیک کمیٹی برائے غَیر شادی شُدَہ بالغان بھی تشکیل دیتی ہے۔
کمیٹیاں اَرکان سے دوستی اور نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کرنے کے مواقعوں کے ذریعے معاونت کرنے کی کوشش کرتی ہیں (دیکھیں 14.2)۔
14.1.2
قیادتِ وارڈ
14.1.2.1
بشپ صاحبان کی صدارت
بشپ صاحبان کی صدارت نجات و سرفرازی کے کام میں غَیر شادی شُدَہ اَرکان کو شامل کرنے کی کلید ہے۔ وہ غَیر شادی شُدَہ اَرکان کے واسطے بامعنی بُلاہٹوں اور ذمّہ داریوں کی نِشان دہی کرنے کے لیے مشاورتی مجلس برائے وارڈ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ وہ غَیر شادی شُدَہ والدین کی ضروریات کو پہچانتے ہیں اور اُن کی ضروریات کو پُورا کرنے میں مدد کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
-
بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن سال میں کم از کم ایک بار ہر غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغ سے ملتا ہے۔
-
بشپ صاحبان کی صدارت وارڈ کی کمیٹی برائے غَیر شادی شُدَہ بالغان کو مُنظم کر سکتی ہے۔
14.1.2.2
غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان کے لیے مُقرر کِردہ ایلڈرز کی جماعت اور انجُمنِ خواتین کے صدارتی اَرکان
ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کے صدُور غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان کی معاونت کے لیے اپنی صدارت کے ایک رُکن کو مُقرر کر سکتے ہیں۔ یہ صدارتی اَرکان غَیر شادی شُدَہ بالغان کی مضبُوطیوں کے بارے میں جاننے اور اُن کی ضروریات کو پُورا کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
ایلڈرز کی جماعت کے صدر اور اَنجُمنِ خواتین کی صدر اِن کاوشوں کے مُتعلق مشاورتی مجلس برائے وارڈ میں بیان کر سکتے ہیں۔
14.1.2.3
قائدین برائے نوجوان غَیر شادی شُدَہ بالغ
بہت زیادہ غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان والی وارڈ میں، بشپ صاحبان کی صدارت ایک نوجوان بالغ مرد اور عورت کو غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغ قائدین کے طور پر بُلاہٹ دے سکتی ہے۔ اُن کے فرائض میں شامل ہیں:
-
غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان کی نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کے لیے معاونت کرنا (دیکھیں 14.2)۔
-
سٹیک کی کمیٹی برائے غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغ میں خدمت کرنا۔
-
اگر وارڈ میں کوئی کمیٹی برائے غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغ تشکیل دی جائے تو اُس کی قیادت کرنا۔
-
ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتی مجلس سے باقاعدگی سے ملنا۔ اِن مجالس میں، وہ تبادلۂ خیال کرتے ہیں کہ غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان کی مضبُوطی اور اُن کی ضروریات کو پُورا کرنے میں کیسے مدد کرنی ہے- وہ غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان کی خدمت گُزاری پر بھی توجّہ مرکُوز کرتے ہیں۔
14.2
نجات و سرفرازی کے کام میں شرکت کرنا
14.2.1
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کرنا
14.2.1.1
خاندانی شام اور اِنجِیلی مُطالعہ
قائدین یا اَرکان جو شرکت کرنے کے آرزُو مند ہیں ایک یا زائد خاندانی شام کے گروہوں کو غَیر شادی شُدَہ بالغان اور دیگر گروہوں کے لیے مُنظم کر سکتے ہیں۔
14.2.1.3
سرگرمیاں
وارڈ یا سٹیک کے قائدین کی زیرِ ہدایت، غَیر شادی شُدَہ نوجوان بالغان اپنے لیے سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی اور شرکت کر سکتے ہیں۔ مثالوں میں شامل ہو سکتی ہیں:
-
زیارتِ ہَیکَل۔
-
خاندانی تاریخ کا کام۔
-
اِنجِیل کا اِشتراک کرنا۔
-
سماجی خدمت۔
-
موسیقی اور ثقافتی تقریبات۔
-
کھیل۔
قائدینِ سٹیک کی زیرِ ہدایت، غَیر شادی شُدَہ بالغان سٹیک کی سطح پر بھی اِسی طرح کی سرگرمیوں کی منصُوبہ سازی کر سکتے ہیں۔