ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
18. کہانتی رُسُوم اور برکات ادا کرنا


”18. کہانتی رُسُوم اور برکات ادا کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”18. کہانتی رُسُوم اور برکات ادا کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

خاندان ہَیکل کے قریب چہل قدمی کرتے ہُوئے

18.

کہانتی رُسُوم اور برکات ادا کرنا

18.0

تعارف

رُسُوم اور برکات ایسے مُقدّس اَفعال ہیں جو کہانت کے اِختیار سے اور یِسُوع مسِیح کے نام پر اَنجام دِیے جاتے ہیں۔ کہانتی رُسُوم اور برکات قُدرتِ خُدا تک رسائی مُہیا کرتی ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۴:‏۲۰

رُسُوم اور برکات آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان کے ساتھ اور رُوحُ القُدس کی ہدایت کے مُوافق ادا کی جانی چاہئیں۔ قائدین اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مُناسب منظُوری (جہاں ضروری ہو) کے ساتھ، موزُوں طریقۂ کار، اور اَہل شُرکا کی جانب سے ادا کی جائیں (دیکھیں 18.3

18.1

نجات و سرفرازی کی رُسُوم

کہانت میں اِنجِیلی رُسُوم ادا کرنے کا اِختیار شامِل ہے جو نجات و سرفرازی کے واسطے ضروری ہیں۔ لوگ جب یہ رُسُوم پاتے ہیں تو خُدا کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھتے ہیں۔ نجات و سرفرازی کی رُسُوم ذیل میں درج ہیں:

  • بپتِسما

  • اِستحکام اور رُوحُ القُدس کی نعمت

  • ملکِ صِدق کی کہانت عطا کرنا اور کسی عُہدے پر تَقرّری (مَردوں کے لیے)

  • ہَیکلی ودِیعت

  • ہَیکلی مُہر بندی

اگر کوئی بچّہ جو عہد میں پیدا ہُوا تھا 8 برس کی عُمر سے پہلے وفات پا جائے، تو کوئی رُسُوم دَرکار یا ادا نہیں کی جاتی ہیں۔ اگر بچّہ عہد میں پیدا نہیں ہُوا تھا، تو واحِد رَسم جس کی اُسے ضرورت ہے وہ والدین کے ساتھ مُہر بند ہونا ہے۔ مُنّجی کے کفّارہ کی بدولت، تمام بچّے جو 8 برس کی عُمر سے پہلے فوت ہو جاتے ہیں وہ ”آسمان کی سیلیسٹیئل بادِشاہی میں بچائے جاتے ہیں“ (عقائد اور عہُود ۱۳۷:‏۱۰؛ مزید دیکھیں مرونی ۸:‏۸–۱۲

18.3

رَسم یا برکت میں شِرکت

وہ جو کسی رَسم یا برکت میں شریک ہوتے ہیں اُن کے پاس ضروری کہانتی اِختیار اور اُن کا اَہل ہونا لازِم ہے۔ عمُوماً، اَہلیت کا معیار اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے حامِل ہونے سے وابستہ ہوتا ہے۔ تاہم، رُوح کی ہدایت اور اِس باب میں فراہم کردہ ہدایات کے مُطابق، بشپ صاحبان اور صدُورِ سٹیک اُن والدوں اور شوہروں کو بعض رُسُوم کو ادا کرنے اور شریک ہونے کی اِجازت دے سکتے ہیں اگر وہ ضروری کہانتی عُہدے کے حامِل ہیں اگرچہ وہ مُکمل طور پر ہَیکل کے اَہل نہ بھی ہوں۔ ایک کہانتی حامِل جس کے غیر حل شُدہ سنگین گُناہ ہیں اُسے شریک نہیں ہونا چاہیے۔

بعض رُسُوم اور برکات ادا کرنے یا پانے کے لیے صدارتی قائد سے منظُوری دَرکار ہوتی ہے جو ضروری کہانتی کُنجیوں کا حامِل ہو (دیکھیں 3.4.1)۔ حسبِ ضرورت، منظُوری ایک مُشیر دے سکتا ہے جسے وہ اختیار دے۔ درج ذیل جدول کو دیکھیں۔ صدُورِ سٹیک کے حوالہ جات کا اِطلاق مشن کے صدُور پر بھی ہوتا ہے۔ بشپ صاحبان کے حوالہ جات کا اِطلاق صدُورِ برانچ پر بھی ہوتا ہے۔

کون سے قائدین کے پاس نجات و سرفرازی کی رُسُوم ادا کرنے یا پانے کے لیے منظُوری دینے کی کُنجیاں ہیں؟

رَسم

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

رَسم

بپتِسما

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ (8 برس کے بچّوں کے لیے اور 9 برس اور اِس سے بڑی عُمر کے اَرکانِ ریکارڈ کے لیے جِن کا بپتِسما ذہنی معذُوری کی وجہ سے مؤخر ہُوا تھا)

صدرِ مشن (تبدیل شُدگان کے لیے)

رَسم

اِستحکام اور رُوحُ القُدس کی نعمت

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ (8 برس کے بچّوں کے لیے اور 9 برس اور اِس سے بڑی عُمر کے اَرکانِ ریکارڈ کے لیے جِن کا بپتِسما ذہنی معذُوری کی وجہ سے مؤخر ہُوا تھا)

صدرِ مشن (تبدیل شُدگان کے لیے)

رَسم

ملکِ صِدق کی کہانت عطا کرنا اور ایک عُہدے پر تَقرّری (مَردوں کے لیے)

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

صدرِ سٹیک

رَسم

ہَیکلی ودِیعت

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ اور صدرِ سٹیک

رَسم

ہَیکلی مُہر بندی

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ اور صدرِ سٹیک

کون سے قائدین کے پاس دیگر رُسُوم ادا کرنے یا پانے کے لیے منظُوری دینے کی کُنجیاں ہیں؟

رُسُوم یا برکت

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

رُسُوم یا برکت

بچّوں کو نام اور برکت دینا

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ

رُسُوم یا برکت

عِشائے ربانی

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ

رُسُوم یا برکت

ہارُونی کہانت عطا کرنا اور ایک عُہدے پر تَقرّری (نوجوان لڑکوں اور مَردوں کے لیے)

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ

رُسُوم یا برکت

اَرکان کو بُلاہٹّوں میں خِدمت کرنے کے لیے مخصُوص کرنا

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

دیکھیں 30.8

رُسُوم یا برکت

تیل کی تخصِیض کرنا

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

منظُوری دَرکار نہیں

رُسُوم یا برکت

بیماروں کو برکت دینا

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

منظُوری دَرکار نہیں

رُسُوم یا برکت

پِدرانہ برکات سمیت، تسلّی اور مشورت کی برکات

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

منظُوری دَرکار نہیں

رُسُوم یا برکت

گھروں کی تقدِیس کرنا

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

منظُوری دَرکار نہیں

رُسُوم یا برکت

قَبروں کی تقدِیس کرنا

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

کہانتی قائد جو عِبادت کی صدارت کرتا ہے

رُسُوم یا برکت

بطریقی برکات

کُنجیاں کس کے پاس ہیں

بشپ

18.4

چھوٹے بچّوں کے لیے رُسُوم

ایک نابالغ بچّے کو برکت، بپتِسما، اِستحکام، کہانتی عُہدے میں مقرر، یا بُلاہٹ میں مخصوص کِیا جا سکتا ہے، صرف (1) والدین کی رضامندی سے جنھیں فیصلے میں حصّہ لینے کا قانُونی حق حاصل ہے یا (2) قانُونی سَرپرستوں کو۔

18.6

بچّوں کو نام اور برکت دینا

عمُوماً وارڈ میں روزے اور گواہی کی عِبادت کے دوران بچّوں کو نام اور برکت دی جاتی ہے جہاں اُن کے والدین رہائش پذیر ہوتے ہیں۔

18.6.1

برکت کون دیتا ہے

بچّے کو نام اور برکت دینے کی رَسم، عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۰ کے مُطابق ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین ادا کرتے ہیں۔

ایک شخص یا خاندان جو چاہتا ہے کہ بچّہ نام اور برکت پائے وہ اِس رَسم کو بشپ کے ساتھ منظم کرتا ہے۔ وہ وارڈ میں بچّوں کو نام اور برکت دینے کی کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے۔

بشپ کسی ایسے باپ کو اپنے بچّے کو نام اور برکت دینے کی اِجازت دے سکتا ہے جس کے پاس ملکِ صِدق کی کہانت ہو چاہے باپ مُکمل طور پر ہَیکل کا اَہل نہ بھی ہو (دیکھیں 18.3)۔ بشپ صاحبان والدوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچّوں کو برکت دینے کے واسطے خُود کو تیار کریں۔

18.6.2

ہدایات

بشپ صاحبان کی صدارت کی زیرِ ہدایت، ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین بچّے کو نام اور برکت دینے کے لیے ایک دائرے میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے ہاتھ چھوٹے بچّے کے نیچے رکھتے ہیں، یا وہ بڑے بچّے کے سَر پر ہلکے سے ہاتھ رکھتے ہیں۔ پھر وہ جو رَسم ادا کرے یُوں کہتا ہے:

  1. دُعا کرنے کی طرح آسمانی باپ کو مُخاطب کرتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ برکت ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے ادا کی جا رہی ہے۔

  3. بچّے کو نام دیتا ہے۔

  4. بچّے سے مُخاطب ہوتا ہے۔

  5. رُوح کی ہدایت سے بچّے کو برکت دیتا ہے۔

  6. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.6.3

بچّے کا ریکارڈ فارم اور برکت کا سرٹیفیکیٹ

بچّے کو برکت دینے سے پہلے، کلرک بچّے کا ریکارڈ فارم تیار کرنے کے لیے لیڈر اور کلرک ریسورسز (ایل سی آر) کا اِستعمال کرتا ہے۔ برکت دینے کے بعد، وہ اِس نظام میں رُکنیت کا ریکارڈ تخلیق کرتا اور برکت کا سرٹیفیکیٹ تیار کرتا ہے۔ اِس سرٹیفیکیٹ پر بشپ کے دستخط ہوتے ہیں اور یہ بچّے کے والدین یا سَرپرستوں کو دِیا جاتا ہے۔

رُکنیت کے ریکارڈ اور سرٹیفیکیٹ پر نام پیدایشی سرٹیفیکیٹ، سِول پیدایشی رجسٹری، یا موجودہ قانُونی نام سے مُماثل ہونا چاہیے۔

18.7

بپتِسما

کسی شخص کو کلِیسیا کا رُکن بننے اور رُوحُ القُدس پانے کے واسطے ضروری ہے کہ اِختیار رکھنے والے شخص سے پانی میں غوطہ کے ذریعے بپتِسما پائے۔ سرفرازی کے طلب گار سب کو یہ رُسُوم پا کر نجات دہندہ کی مِثال کی تقلید کرنی چاہیے۔

18.7.1

بپتِسما اور اِستحکام پانے والے شخص کے لیے منظُوری

18.7.1.1

بچّے جو اَرکانِ ریکارڈ ہیں

بشپ وارڈ میں 8-سالہ-اَرکانِ ریکارڈ کو بپتِسما دینے کے واسطے کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے۔ ایسے بچّوں کا بپتِسما اور اِستحکام اُن کی 8 ویں سالگِرہ کے فوری بعد ہونا چاہیے جیسا موزُوں ہو (دیکھیں عقائد اور عہُود ۶۸:‏۲۷)۔ یہ وہ بچّے ہیں جِن کے لیے کلِیسیائی رُکنیت کا ریکارڈ پہلے سے موجود ہوتا ہے (دیکھیں 33.6.2)۔ جب وہ 8 برس کی عُمر تک پُہنچتے ہیں، تو بشپ یقینی بناتا ہے کہ اُنھیں اِنجِیل کو قبُول کرنے اور بپتِسما اور اِستحکام پانے کا ہر موقع مِلے۔

بشپ یا مُقرر کردہ مُشیر ریکارڈ میں موجود بچّوں کا بپتِسما اور اِستحکام کا انٹرویو کرتا ہے۔ ہدایات 31.2.3.1 میں موجود ہیں۔

بپتِسما اور اِستحکام کے ریکارڈ کو پُر کرنے کے بارے میں معلُومات کے لیے، دیکھیں 18.8.3۔

18.7.1.2

تبدیل شُدگان

مِشن میں تبدیل شُدگان کو بپتِسما دینے کی کُنجیاں صدرِ مِشن رکھتا ہے۔ اِسی وجہ سے، تبدیل شُدگان کے بپتِسما اور اِستحکام کا انٹرویو کُل وقتی مُناد کرتے ہیں۔

18.7.2

عِباداتِ بپتِسما

عِباداتِ بپتِسما سادہ، مُختصر، اور رُوحانی طور پر ترقی بخش ہونی چاہیے۔ اِس میں درج ذیل شامِل ہو سکتا ہے:

  1. تمہیدی موسیقی

  2. عِبادت کی نظامت کرنے والے بھائی کی جانب سے مُختصر خَیر مَقدم

  3. اِفتتاحی گیت اور دُعا

  4. اِنجِیلی موضُوعات پر ایک یا دو مُختصر پیغامات، جیسا کہ بپتِسما اور رُوحُ القُدس کی نعمت۔

  5. ایک مُنتخب گیت

  6. بپتِسما

  7. وقتِ تعظیم جس دوران بپتِسما میں شامِل ہونے والے خُشک کپڑے پہننے میں وقت لگاتے ہیں (اِس دوران گیت یا پرائمری کے گیت بجائے یا گائے جا سکتے ہیں)

  8. 8-سالہ-اَرکانِ ریکارڈ کا اِستحکام؛ تبدیل شُدگان کا اِستحکام اگر بشپ فیصلہ کرے (دیکھیں 18.8)

  9. نئے تبدیل شُدگان کا گواہیاں دینا، اگر مطلُوب ہو

  10. اِختتامی گیت اور دُعا

  11. اختتامی موسیقی

جب ریکارڈ کا کوئی بچّہ بپتِسما پانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے، تو بشپ صاحبان کی صدارت اور صدارتِ پرائمری کا ایک رُکن خاندان کے ساتھ عِبادتِ بپتِسما کی منصُوبہ سازی اور شیڈول کے لیے مشاورت کرتا ہے۔ بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن عِبادت کی نظامت کرتا ہے۔ اگر ایک سے زیادہ بچّے ایک ماہ میں بپتِسما پائیں گے، تو اُن سب کے لیے عبادتِ بپتِسما کا اِنعقاد کِیا جا سکتا ہے۔

سٹیکس میں بُہتیرے ریکارڈ کے بچّوں کے ساتھ، مُتعدد وارڈز کے بچّے ایک ہی عِبادتِ بپتِسما میں شریک ہو سکتے ہیں۔ صدارتِ سٹیک کا ایک رُکن یا مُقرر کردہ مُشِیرِ اعلیٰ عِبادت کی نظامت کرتا ہے۔

خاندان کے کسی فرد کے بپتِسما میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ماسوائے والد کہانت حاصِل کرلے اور بپتِسما خُود ادا کرے۔

بشپ صاحبان کی صدارت کی زیرِ ہدایت، مشن قائد برائے وارڈ (اگر کسی کو بُلاہٹ حاصل ہے) یا ایلڈرز کی جماعت کی صدارت کا رُکن جو وارڈ میں فریضہِ مُنادی کی قیادت کرتا ہے تبدیل شُدگان کے لیے عِباداتِ بپتِسما کی منصُوبہ سازی اور نظامت کرتا ہے۔ وہ کُل وقتی مشنریوں سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔

18.7.3

کون رَسم ادا کرتا ہے

بپتِسما کی رَسم کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل انجام دیتا ہے۔ بپتِسما دینے والے شخص کو بشپ (یا صدرِ مشن کی طرف سے اگر کُل وقتی مشنری بپتِسما ادا کر رہا ہو) سے منظُور ہونا چاہیے۔

بشپ کسی ایسے باپ کو اپنے بچّے کو بپتِسما دینے کی اِجازت دے سکتا ہے جو کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل ہے چاہے باپ مُکمل طور پر ہَیکل کے اَہل نہ بھی ہو (دیکھیں 18.3)۔ بشپ صاحبان والدوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچّوں کو بپتِسما دینے کے واسطے خُود کو تیار کریں۔

18.7.4

رَسم کہاں ادا کرنی ہے

بپتسمے حوضِ بپتسما میں ادا کیے جانے چاہیں اگر کوئی دستیاب ہو۔ اگر کوئی حوض موجود نہیں ہے، تو کوئی محفُوظ پانی کا مقام اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔

تحفُظ کے لیے، جب تک حوض بھرا نہیں جاتا ایک ذِمّہ دار بالغ کو لازمی موجود رہنا چاہیے اور اُس وقت تک موجود رہے جب تک کہ اِس کا نکاس، صفائی، اور محفُوظ نہیں کِیا جاتا۔ ہر عِبادتِ بپتِسما کے فوراً بعد حوض کی نکاسی ہونی چاہیے۔ جب یہ اِستعمال میں نہ ہو تو حوض کے دروازے بند ہونے چاہئیں۔

18.7.5

لِباس

بپتِسما دینے والا اور بپتِسما لینے والا شخص سفید لِباس زیب تَن کرتے ہیں جو گیلا ہونے کی صُورت میں شفاف نہیں ہوتا۔ ودِیعت یافتہ شخص بپتِسما ادا کرتے ہُوئے اِس لِباس کے نیچے ہیکل کا زیرِ جامہ پہنتا ہے۔ مقامی اَکائیاں بجٹ فنڈز سے بپتِسما کے لِباس خریدتی ہیں اور اِن کے اِستعمال کی کوئی قیمت نہیں لیتی ہیں۔

18.7.6

گواہان

دو گواہان، جو صدارتی قائد سے منظُور شُدہ ہوں، ہر بپتِسما کا مُشاہدہ کرتے اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ یہ صحیح طریقے سے ادا کِیا گیا ہے۔ کلِیسیا کے بپتِسما یافتہ اَرکان، بشمول بچّے اور نوجوان، بحیثیتِ گواہ خِدمت کر سکتے ہیں۔

اگر عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۳ میں دِیے گئے الفاظ عین اُسی طرح نہ بولے جائیں تو بپتِسما لازمی طور پر دُہرایا جائے۔ اگر اُس شخص کے جسم، بال، یا لِباس کا کوئی حصّہ مُکمل طور پر ڈبویا نہ گیا ہو تو اِسے بھی دُہرایا جانا لازم ہے۔

18.7.7

ہدایات

رَسمِ بپتِسما کو ادا کرنے کے لیے، کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل:

  1. بپتِسما پانے والے شخص کے ساتھ پانی میں کھڑا ہوتا ہے۔

  2. اُس شخص کی دائیں کلائی کو اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑتا ہے (سہولت اور حفاظت کے لیے)۔ بپتِسما پانے والا شخص اپنے بائیں ہاتھ سے کہانتی حامِل کی بائیں کلائی کو تھامتا ہے۔

  3. اپنا دایاں بازُو مربع کی صورت میں اُوپر کی جانب اُٹھاتا ہے۔

  4. اُس شخص کا پُورا نام پُکارتا اور کہتا ہے، ”یِسُوع مسِیح سے اِختیار پا کر، مَیں تُمہیں باپ، اور بیٹے، اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسما دیتا ہُوں۔ آمین“ (عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۳

  5. اُس شخص کو اپنی ناک کو دائیں ہاتھ سے دبا کر رکھنے کو کہتا ہے (سہولت کے لیے)؛ تو اِس کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اُس شخص کی کمر پر اُونچا رکھتا ہے اور لِباس سمیت اُس شخص کو مُکمل طور پر غوطہ دیتا ہے۔

  6. اُس شخص کی پانی سے باہر نِکلنے میں مدد کرتا ہے۔

18.8

اِستحکام اور رُوحُ القُدس کی نعمت

کسی شخص کے بپتِسما پانے کے بعد، وہ اِستحکام پا کر کلِیسیا کا رُکن بنتا ہے اور سَر پر ہاتھوں کے رکھنے سے رُوحُ القُدس حاصِل کرتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۰:‏۴۱؛ اَعمال ۱۹:‏۱–۶)۔ اِن دونوں رُسُوم کے مُکمل اور صحیح طریقے سے انجام پانے اور اندراج ہونے کے بعد وہ شخص کلِیسیا کا رُکن بن جاتا ہے (دیکھیں یُوحنّا ۳:‏۵؛ عقائد اور عہُود ۳۳:‏۱۱؛ ۳ نیفی ۲۷:‏۲۰

بشپ اِستحکام کی ادائیگی کی نِگرانی کرتا ہے۔ آٹھ برس کے بچّے عمُوماً اُسی دِن اِستحکام پاتے ہیں جس دِن وہ بپتِسما لیتے ہیں۔ تبدیل شُدگان عام طور پر وارڈ کی کسی بھی عِشائے ربانی کی عِبادت میں اِستحکام پاتے ہیں جہاں وہ رہائش پذیر ہوتے ہیں، ترجیحاً اُن کے بپتِسما کے اگلے اِتوار۔

بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن 29.2.1.1 میں دی گئی ہدایات کے مُطابق نئے اَرکان کو مُتعارف کرواتا ہے۔

18.8.1

کون رَسم ادا کرتا ہے

فَقط ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل جو ہَیکل کے لیے اَہل ہے وُہی اِستحکام ادا کر سکتا ہے۔ البتہ، بشپ ملکِ صِدق کی کہانت کے حامِل باپ کو اپنے بچّے کو اِستحکام دینے کے لیے دائرے میں کھڑا ہونے کی اِجازت دے سکتا ہے چاہے باپ مُکمل طور پر ہَیکل کے اَہل نہ بھی ہو (دیکھیں 18.3

کم از کم بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن اِس رَسم میں شِرکت کرتا ہے۔ جب مشنری ایلڈرز نے تبدیل شُدگان کو تعلیم دی ہو، تو بشپ اُنھیں شِرکت کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

18.8.2

ہدایات

بشپ صاحبان کی صدارت کی زیرِ ہدایت، ایک یا زائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین اِستحکام میں شریک ہو سکتے ہیں۔ وہ اُس شخص کے سَر پر آہستگی سے ہاتھ رکھتے ہیں۔ پھر وہ جو رَسم ادا کرے یُوں کہتا ہے:

  1. اُس شخص کو اُس کے مُکمل نام سے پُکارتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ یہ رَسم ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے ادا کی جا رہی ہے۔

  3. اُس شخص کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کا رُکن ہونے کے لیے مستحکم کرتا ہے۔

  4. کہتا ہے کہ ”رُوحُ القُدس پاؤ“ (نہ کہ ”رُوحُ القُدس کی نعمت پاؤ“)

  5. رُوح کی ہدایت سے کلماتِ برکات دیتا ہے۔

  6. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.8.3

بپتِسما اور اِستحکام کے ریکارڈ اور سرٹیفیکیٹ

اِس سے پہلے کہ کسی بچّے کا بپتِسما کے لیے انٹرویو کِیا جائے جو رُکنِ ریکارڈ ہے، کلرک بپتِسما اور اِستحکام کا فارم تیار کرنے کے لیے ایل سی آر کا اِستعمال کرتا ہے۔ بشپ یا کوئی مقرر کردہ مُشیر انٹرویو کرتا اور فارم پر دستخط کرتا ہے۔ بپتِسما اور اِستحکام کے بعد، کلرک اِس فارم کو ایل سی آر میں بچّے کے رُکنیتی ریکارڈ کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لیے اِستعمال کرتا ہے۔

جب کُل وقتی مُناد بپتِسما کے لیے تبدیل شُدگان کا انٹرویو کرتا ہے، تو وہ ایریا بُک پلانر (اے بی پی) ایپ کا اِستعمال کرتے ہُوئے بپتِسما اور اِستحکام کا فارم پُر کرتا ہے۔ بپتِسما اور اِستحکام کے بعد، مشنری معلُومات کو اے بی پی میں درج کرتے اور الیکٹرانک طور پر کلرک برائے وارڈ کو جمع کراتے ہیں۔ کلرک برائے وارڈ ایل سی آر میں معلُومات کا جائزہ لیتا اور رُکنیتی ریکارڈ تخلیق کرتا ہے۔

رُکنیتی ریکارڈ تخلیق کرنے کے بعد، کلرک بپتِسما اور اِستحکام کا سرٹیفیکیٹ تیار کرتا ہے۔ اِس سرٹیفیکیٹ پر بشپ کے دستخط ہوتے ہیں اور یہ اُس شخص کو دِیا جاتا ہے۔

رُکنیت کے ریکارڈ اور سرٹیفیکیٹ پر نام پیدایشی سرٹیفیکیٹ، سِول پیدایشی رجسٹری، یا موجودہ قانُونی نام سے مُماثل ہونا چاہیے۔

18.9

عِشائے ربانی

اَرکانِ کلِیسیا سبت کے دِن خُدا کی عِبادت اور عِشائے ربانی میں شریک ہوتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۵؛ ۵۹:‏۹؛ مرونی ۶:‏۵–۶)۔ اِس رَسم کے دوران، وہ نجات دہندہ کی اُس کے خُون اور گوشت کی قُربانی کو یاد رکھنے اور اپنے مُقدّس عہُود کی تجدید کرنے کے لیے روٹی اور پانی میں شریک ہوتے ہیں (دیکھیں متّی ۲۶:‏۲۶–۲۸؛ ترجمہ اَز جوزف سمِتھ، مرقس ۱۴:‏۲۰–۲۵؛ لُوقا ۲۲:‏۱۵–۲۰؛ ۳ نیفی ۱۸؛ مرونی ۶:‏۶

18.9.1

عِشائے ربانی کا اِنتظام و اِنصرام کرنے کی منظُوری

بشپ وارڈ میں عِشائے ربانی کا انتظام و اِنصرام کرنے کے لیے کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے۔ وہ سب جو عِشائے ربانی کی تیاری، برکت دینے، اور عِشائے ربانی تقسیم کرنے میں حصّہ لیتے ہیں اُنھیں بشپ کی یا اُس کے زیرِ ہدایت کسی شخص سے منظُوری لینی ہوگی۔

18.9.2

کون رَسم ادا کرتا ہے

  • مُعلمین، کاہنان، اور ملکَ صِدق کی کہانت کے حاملین عِشائے ربانی تیار کر سکتے ہیں۔

  • کاہنان اور ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین عِشائے ربانی کو برکت دے سکتے ہیں۔

  • ڈیکن، مُعلمین، کاہنان، اور ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین عِشائے ربانی تقسیم کر سکتے ہیں۔

18.9.3

عِشائے ربانی کے لیے ہدایات

عِشائے ربانی کی مُقدّس نوعیت کے باعِث، کہانتی قائدین کو احتیاط سے تیاری کرنی چاہیے تاکہ یہ با ترتیب اور با اَدب ہو۔

عِشائے ربانی کا اِنتظام و اِنصرام کرنے والوں کو اِسے باوقار اَنداز میں انجام دینا چاہیے، یہ محسُوس کرتے ہُوئے کہ وہ خُداوند کی نُمایندگی کر رہے ہیں۔

عِشائے ربانی کی تقسیم بالکل فِطری ہونی چاہیے نہ کہ بہت زیادہ رَسمی۔

اگرچہ عِشائے ربانی کلِیسیائی اَرکان کے لیے ہے، تاہم دُوسروں کو اِس میں شرکت کرنے سے روکنے کے لیے کُچھ بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

18.9.4

ہدایات

  1. وہ جو عِشائے ربانی تیار کرتے، برکت دیتے، یا تقسیم کرتے ہیں وہ پہلے صابن یا دیگر صفائی کرنے والی مصنُوعات کے ساتھ ہاتھ دھوتے ہیں۔

  2. مُعلمین، کاہنان، یا ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین اِس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ روٹی کی ٹرے بغیر ٹُوٹی ہوئی روٹی، پانی کی ٹرے جس میں صاف پانی کے کپ ہوں، اور صاف میز پوش عِبادت سے پہلے اپنی جگہ پر موجود ہوں۔

  3. جب اَرکانِ وارڈ عِشائے ربانی کا گیت گاتے ہیں، تو وہ جو عِشائے ربانی کو برکت دیتے ہیں مؤدبانہ کھڑے ہوتے ہیں، روٹی کی ٹرے سے کپڑوں کو ہٹاتے، اور روٹی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑتے ہیں۔

  4. گیت کے بعد، روٹی کو برکت دینے والا گُھٹنوں کے بَل ہو کر اور روٹی کے لیے عِشائے ربانی کی دُعا پڑھتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۷۷:۲۰

  5. بشپ یقینی بناتا ہے کہ عِشائے ربانی کی دُعائیں واضح، درُست اور تعظیم کے ساتھ پڑھی جائیں۔ اگر کوئی الفاظ بولنے میں غلطی کرتا ہے اور خُود اپنی اِصلاح کرلیتا ہے، تو مزید اِصلاح کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر وہ شخص اپنی غلطی کو درُست نہیں کرتا، تو بشپ بڑی شفقت سے دُعا کو دُہرانے کو کہتا ہے۔

  6. دُعا کے بعد، کہانتی حاملین بڑے احترام کے ساتھ روٹی کو اَرکان میں تقسیم کرتے ہیں۔ صدارتی قائد سب سے پہلے اِس کو لیتا ہے، جس کے بعد کوئی طے شُدہ ترتیب نہیں ہے۔ ایک بار جب ٹرے اَرکان کو تھمائی جاتی ہے، تو وہ اِسے ایک دُوسرے کو آگے پُہنچا سکتے ہیں۔

  7. جب مُمکن ہو اَرکان کو اِسے اپنے دائیں ہاتھ سے لینا چاہیے۔

  8. جب تمام اَرکان کو روٹی تقسیم کر دی جائے، تو عِشائے ربانی تقسیم کرنے والے ٹرے کو واپس عِشائے ربانی کی میز پر لے آتے ہیں۔ عِشائے ربانی کو برکت دینے والے روٹی کی ٹرے پر کپڑا ڈالتے ہیں اور پانی کی ٹرے سے کپڑا ہٹاتے ہیں۔

  9. پانی کو برکت دینے والا گُھٹنوں کے بَل ہوتا اور پانی کے لیے عِشائے ربانی کی دُعا پڑھتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۹)۔ وہ مَے کو لفظ پانی سے بَدل دیتا ہے۔

  10. دُعا کے بعد، کہانتی حاملین بڑے احترام کے ساتھ پانی کو اَرکان میں تقسیم کرتے ہیں۔ صدارتی قائد سب سے پہلے اِس کو لیتا ہے، جس کے بعد کوئی طے شُدہ ترتیب نہیں ہے۔

  11. جب تمام اَرکان کو پانی تقسیم کر دِیا جائے، تو عِشائے ربانی تقسیم کرنے والے ٹرے کو واپس عِشائے ربانی کی میز پر لے آتے ہیں۔ وہ جنھوں نے عِشائے ربانی کو برکت دی وہ ٹرے کو کپڑے سے ڈھانپتے ہیں، اور وہ جنھوں نے عِشائے ربانی تقسیم کی ہو تعظیم و تکریم سے اپنی نِشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔

  12. عِبادت کے بعد، وہ جنھوں نے عِشائے ربانی تیار کی تھی صفائی کرتے، میز پوش کپڑوں کو تہہ کرتے، اور کسی بھی غیر اِستعمال شُدہ روٹی کو ہٹا دیتے ہیں۔

18.10

کہانت عطا کرنا اور ایک عُہدے پر تقرری کرنا

کہانت کی دو اِقسام ہیں: ہارُونی اور ملکِ صِدق (دیکھیں 3.3؛ عقائد اور عہُود ۱۰۷:‏۱، ۶)۔ جب کسی شخص کو کہانت عطا کی جاتی ہے، تو اُسے اِس کہانت کے عُہدے پر مُقرر بھی کِیا جاتا ہے۔ اِن کہانتوں میں سے کسی ایک کے عطا کیے جانے کے بعد، ایک شخص کو صِرف اُس کہانت کے دیگر عُہدوں پر مُقرر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

18.10.1

ملکِ صِدق کی کہانت

صدرِ سٹیک ملکِ صِدق کی کہانت عطا کرنے اور ایلڈر اور اعلیٰ کاہن کے عُہدوں پر تقرری کے لیے کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے۔ تاہم، بشپ عمُوماً اِن تقرریوں کے واسطے شفارشات فراہم کرتا ہے۔

18.10.1.1

ایلڈرز

اَہل بھائی ملکِ صِدق کی کہانت پا سکتے ہیں اور جب وہ 18 برس یا اِس سے بڑی عُمر کے ہوں تو وہ ایلڈر مُقرر کِیے جا سکتے ہیں۔ اِنفرادی حالات کی بُنیاد پر، بشپ اِس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا کسی نوجوان کو اُس کی 18ویں سالگِرہ کے فوری بعد ایلڈر مُقرر کرنے کی سِفارش کی جانی چاہیے یا کاہنان کی جماعت کے ساتھ کُچھ دیر اور رہنا چاہیے۔

یہ فیصلہ کرتے ہُوئے، بشپ پہلے نوجوان اور اُس کے والدین یا سَرپرستوں سے مشورت کرتا ہے۔ اَہل مَردوں کو 19 برس کی عُمر تک پُہنچنے یا کالج جانے تک، کُل وقتی فریضہِ مُنادی، فوج میں خِدمت کرنے، یا کُل وقتی مُلازمت قبُول کرنے کی غرض سے گھر چھوڑنے سے پہلے بطور ایلڈر مُقرر کِیا جانا چاہیے۔

حال ہی میں بپتسما یافتہ 18 سالہ اور اِس سے بڑی عُمر کے مَردوں کو ایلڈر مُقرر کیا جاتا ہے جب اُنہوں نے:

  • ہارُونی کہانت پائی ہو اور بطور کاہن خِدمت کی ہو۔

  • اِنجِیل کے بارے میں کافی فہم کو فروغ دیا ہو۔

  • اپنی اَہلیت کا مُظاہرہ کِیا ہو-

بحیثیتِ کلِیسیائی رُکن کوئی خاص وقت دَرکار نہیں۔

18.10.1.2

کاہنانِ اعلیٰ

مَردوں کو اعلیٰ کاہن مُقرر کِیا جاتا ہے جب اُنھیں صدارتِ سٹیک، اعلیٰ مجلِس، یا بشپ صاحبان کی صدارت میں بُلاہٹ دی جاتی ہے۔

18.10.1.3

انٹرویو اور تائید کرنا

صدارتِ سٹیک کی منظُوری سے، بشپ ایک بھائی کا ملکِ صِدق کی کہانت کی تقرری کے ریکارڈ میں درج ہدایت کے مُطابق انٹرویو کرتا ہے۔ پھر صدارتِ سٹیک کا ایک رُکن بھی اُس کا انٹرویو کرتا ہے۔ صدرِ مشن کی منظُوری کے بعد، ڈسٹرکٹ کا صدر ایک بھائی کا ایلڈر مُقرر ہونے کے لیے انٹرویو کر سکتا ہے (دیکھیں 6.3

18.10.2

ہارُونی کہانت

بشپ ہارُونی کہانت عطا کرنے اور ڈیکن، استاد، اور کاہن کے عُہدوں پر تقرری کرنے کے لیے کہانتی کُنجیاں رکھتا ہے۔ اَہل بھائیوں کو عمُوماً درج ذیل عُمروں میں اِن عُہدوں پر مُقرر کِیا جاتا ہے، مگر پہلے نہیں:

  • اُن کے 12 سال کے ہونے کے آغاز پر ہی ڈیکن مُقرر کِیے جاتے ہیں

  • اُن کے 14 سال کے ہونے کے آغاز پر ہی اُستاد مقرر کیے جاتے ہیں

  • اُن کے 16 سال کا ہونے کے آغاز پر ہی کاہن مُقرر کِیے جاتے ہیں

بشپ یا کوئی مُقرر کردہ مُشیر اُن لوگوں کا انٹرویو کرتا ہے جنھیں ڈیکن یا مُعلمین مُقرر کِیا جاتا ہے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا وہ رُوحانی طور پر تیار ہیں۔ بشپ اُن بھائیوں کا انٹرویو کرتا ہے جنھیں کاہن مُقرر کِیا جانا ہو۔

کہانت کی تقرری کے لیے نوجوان لڑکے کا انٹرویو کرنے سے پہلے، بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن نوجوان کے والدین یا سَرپرستوں سے اِجازت طلب کرتا ہے۔ اگر والدین طلاق یافتہ ہوں، تو وہ قانونی تحویل والے والدین سے اِجازت طلب کرتا ہے۔

18.10.3

تقرری سے قبل ایک رُکن کو تائید کے لیے پیش کرنا

ایک بھائی کا انٹرویو کرنے اور کہانتی عُہدے پر تقرری پانے کے اَہل ہونے کے بعد، اُسے تائید کے لیے پیش کِیا جاتا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۲۰:‏۶۵، ۶۷)۔ ایلڈر یا اعلیٰ کاہن مُقرر ہونے والے بھائیوں کو صدارتِ سٹیک کا ایک رُکن سٹیک کانفرنس کی عمومی نشست میں پیش کرتا ہے (ڈسٹرکٹ کے صدُور کے واسطے ہدایات کے لیے دیکھیں 6.3)۔ ڈیکن، مُعلمین، یا کاہنان مُقرر ہونے والے بھائیوں کو بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن عِشائے ربانی کی عِبادت میں پیش کرتا ہے۔

تائید کرنے والا شخص اُس بھائی سے کھڑا ہونے کو کہتا ہے۔ وہ ہارُونی یا ملکِ صِدق کی کہانت (حسبِ ضرورت) عطا کرنے اور بھائی کو کہانتی عُہدے پر مُقرر کرنے کی تجویز کا اعلان کرتا ہے۔ پھر وہ اَرکان کو تجویز کی تائید کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ مِثال کے طور پر، کسی بھائی کو بُزرگ مُقرر کرنے کے لیے، وہ اِس طرح کے الفاظ اِستعمال کر سکتا ہے:

”ہم تجویز کرتے ہیں کہ [نام] ملکِ صِدق کی کہانت پائے اور ایلڈر کی حیثیت سے مُقرر کِیا جائے۔ وہ جو اِس کے حق میں ہیں براہِ کرم ہاتھ اُٹھا کر اِظہار کریں۔ [مُختصراً رُکیں۔] اگر کوئی، مُخالفت میں ہے، تو وہ بھی اِظہار کر سکتا ہے۔ [مُختصراً رُکیں۔]“

اگر کوئی نیک نام رُکن تقرری کی مُخالفت کرتا ہے، تو صدارتی قائد یا کوئی اور مقرر کردہ کہانتی قائد عِبادت کے بعد اُس سے شخصی طور پر مُلاقات کرتا ہے۔ قائد یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ رُکن کیوں مُخالفت کر رہا ہے۔ وہ معلوم کرتا ہے کہ آیا رُکن کسی ایسے طرزِ عمل کو جانتا ہے جو اُس شخص کو کہانتی عُہدے پر مقرر ہونے سے نااَہل کر سکتا ہے۔

بعض صُورتوں میں، سٹیک کانفرنس میں پیش کِیے جانے سے پہلے کسی بھائی کو ایلڈر یا اعلیٰ کاہن مُقرر کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جب ایسا ہو، تو اُسے اپنی وارڈ کی عِشائے ربانی کی عِبادت میں تائید کے لیے پیش کِیا جاتا ہے۔ اِس کے بعد وہ تقرری کی توثیق کے لیے آیندہ سٹیک کانفرنس میں پیش کِیا جاتا ہے (اُوپر بیان کردہ، تائیدی عمل کو اپناتے ہوئے)۔

18.10.4

کون رَسم ادا کرتا ہے

صدرِ سٹیک یا اُس کی زیر ہدایت کوئی بھی ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل کسی شخص کو ایلڈر کے عُہدے پر مُقرر کر سکتا ہے۔ صدرِ مشن کی منظُوری سے، ڈسٹرکٹ کا صدر یا اُس کی زیرِ ہدایت کوئی اور تقرری انجام دے سکتا ہے (دیکھیں 6.3)۔ صِرف ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین دائرے میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

صدرِ سٹیک یا اُس کی زیرِ ہدایت اعلیٰ کاہن کسی شخص کو اعلیٰ کاہن کے عُہدے پر مُقرر کر سکتا ہے۔ صِرف اعلیٰ کاہنان دائرے میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

ایک شخص جو ملکِ صِدق کی کہانت کے عُہدے پر کسی شخص کو مُقرر کرتا ہے اُسے ہَیکل کا اَہل ہونا چاہیے۔ صدرِ سٹیک یا کوئی اور جسے وہ نامزد کرتا ہے اُس کا موجود ہونا لازم ہے۔

ایک کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل کسی بھائی کو ڈیکن، استاد، یا کاہن کے عُہدے پر مُقرر کر سکتا ہے۔ اُسے لازماً بشپ کی طرف سے مَجاز ہونا چاہیے۔ بشپ یا کوئی اور جسے وہ نامزد کرتا ہے اُس کا موجود ہونا لازم ہے۔

ہارُونی کہانت کی تقرری میں شریک ہونے کے لیے، کسی شخص کا کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل ہونا لازم ہے۔

بشپ کسی ایسے باپ کو اپنے بیٹے کو ڈیکن، اُستاد، یا کاہن کے عُہدے میں مُقرر کرنے کی اِجازت دے سکتا ہے جو کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل ہے چاہے باپ مُکمل طور پر ہَیکل کے اَہل نہ بھی ہو (دیکھیں 18.3)۔ بشپ صاحبان والدوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹوں کو مُقرر کرنے کے واسطے خُود کو تیار کریں۔

18.10.5

ہدایات

کہانت عطا کرنے اور کسی شخص کو کہانتی عُہدے پر مُقرر کرنے کے لیے، ایک یا زائد مَجاز کہانتی حاملین اپنے ہاتھ اُس شخص کے سَر پر ہلکے سے رکھیں۔ پھر وہ جو رَسم ادا کرے یُوں کہتا ہے:

  1. اُس شخص کو اُس کے مُکمل نام سے پُکارتا ہے۔

  2. وہ اُس اختیار کو بیان کرتا ہے جو وہ اِس رَسم کو ادا کرنے کے لیے رکھتا ہے (چاہے ہارُونی یا ملک صدق کی کہانت)۔

  3. ہارُونی یا ملکِ صِدق کی کہانت عطا کرتا ہے، ماسوائے یہ پہلے ہی عطا نہ کی گئی ہو۔

  4. اُس شخص کو ہارُونی یا ملکِ صِدق کی کہانت کے ایک عُہدے پر مُقرر کرتا ہے اور اُس عُہدے کے حقُوق، قُدرت، اور اِختیار بخشتا ہے۔

  5. رُوح کی ہدایت سے کلماتِ برکات بولتا ہے۔

  6. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

کسی شخص کو کہانتی عُہدے پر مُقرر کرنے کے لیے جب اُس کی پہلے ہی مُناسب کہانتی تقرری کی گئی ہو، تو وہ شخص جو تقرری انجام دیتا ہے مرحلہ 3 کو چھوڑ دیتا ہے۔

18.10.6

تقرری کے ریکارڈ اور سرٹیفیکیٹ

اِس سے پہلے کہ کسی بھائی کا ہارُونی کہانت کے عُہدے پر تقرری کے لیے انٹرویو کِیا جائے، کلرک ہارُونی کہانت میں تقرری کا ریکارڈ تیار کرنے کے لیے ایل سی آر کا اِستعمال کرتا ہے۔ بشپ یا کوئی مُقرر کردہ مُشیر انٹرویو کرتا ہے اور اگر وہ شخص اَہلیت کی تمام شرائط پر پُورا اُترے تو فارم پر دستخط کرتا ہے۔

تقرری کے بعد، بشپ یا مُقرر کردہ مُشیر فارم کو مُکمل کرتا اور کلرک کو دیتا ہے۔ وہ ایل سی آر میں تقرری کا اندراج کرتا ہے اور تقرری کا سرٹیفیکیٹ تیار کرتا ہے۔

تقرری کے ریکارڈ اور سرٹیفیکیٹ پر اُس شخص کا موجودہ قانُونی نام اِستعمال ہونا چاہیے۔

18.11

اَرکان کو بُلاہٹّوں میں خِدمت کرنے کے لیے مخصُوص کرنا

اَرکان جِن کو کلِیسیا کے زیادہ تر عُہدوں پر بُلاہٹ دی جاتی اور تائید کی جاتی ہے اُنھیں اِن عُہدوں پر خِدمت کرنے کے لیے مخصُوص کِیا جانا چاہیے (دیکھیں یُوحنّا ۱۵:‏۱۶؛ عقائد اور عہُود ۴۲:‏۱۱؛ مزید اِس راہ نُما کِتاب میں دیکھیں 3.4.3.1)۔ مخصُوصیت کے دوران، اُس شخص کو بُلاہٹ میں کام کرنے کا (1) اِختیار بخشا جاتا ہے اور (2) رُوح کی ہدایت سے کلماتِ برکات ادا کِیے جاتے ہیں۔

صدُورِ سٹیک، بشپ صاحبان، اور صدُورِ جماعت صدارت کی کُنجیاں پاتے ہیں جب وہ مخصُوص کیے جاتے ہیں (دیکھیں 3.4.1.1)۔ تاہم، اَرکان کو دیگر بُلاہٹوں بشمول صدارتی مجالِس کے مُشیران کے طور پر خِدمت کرنے کے لیے مخصُوص کرنے کے دوران لفظ کُنجیاں اِستعمال نہیں کِیا جانا چاہیے۔

18.11.1

کون مخصُوصیت انجام دیتا ہے

مخصُوصیت ایک کاہن یا ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل انجام دیتا ہے۔ اُسے لازمی اُس قائد سے منظُوری حاصل کرنی چاہیے جو مُناسب کہانتی کُنجیوں کا حامِل ہو۔ وہ جو مخصُوص کرنے کے مَجاز ہیں اُن کی نِشان دہی 30.8 میں کی گئی ہے۔ ایک بُزرگ کو اِسے انجام یا دائرے میں کھڑا نہیں ہونا چاہیے جب کسی شخص کو ایک ایسے عُہدے کے لیے مخصُوص کرنا ہو جس کے لیے اعلیٰ کاہن کی ضرورت ہوتی ہے۔

صدارتی قائد کی زیرِ ہدایت، ایک یا زائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین مخصُوصیت میں شریک ہو سکتے ہیں۔ صدُور کو اُن کے مُشیروں سے پہلے مخصُوص کِیا جاتا ہے۔

صدارتی قائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حامِل شوہر یا باپ کو اِجازت دے سکتا ہے کہ وہ اپنی بیوی یا بچّوں کی مخصُوصیت کے لیے دائرے میں کھڑا ہو سکے چاہے وہ مُکمل طور پر ہَیکل کا اَہل نہ بھی ہو (دیکھیں 18.3

18.11.2

ہدایات

ایک یا زائد مَجاز ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین اُس شخص کے سَر پر ہلکا سا ہاتھ رکھتے ہیں۔ پھر وہ جو مخصُوص کرے یُوں کہتا ہے:

  1. اُس شخص کو اُس کے مُکمل نام سے پُکارتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ وہ یہ ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے انجام دے رہا ہے۔

  3. اُس شخص کو سٹیک، وارڈ، جماعت، یا کلاس میں بُلاہٹ کے لیے مخصُوص کرتا ہے۔

  4. کُنجیاں بخشتا ہے اگر اُس شخص کو وہ پانی چاہئیں۔

  5. رُوح کی ہدایت سے کلماتِ برکات دیتا ہے۔

  6. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.12

تیل کی تخصِیص کرنا

بیماروں یا مُصیبت زدّوں کو مَسح کرنے سے پہلے ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین کو زیتون کے تیل کی تخصِیص کرنا لازم ہے (دیکھیں یعقُوب ۵:‏۱۴)۔ کوئی دُوسرا تیل اِستعمال نہیں کِیا جا سکتا۔

اَرکان کو تخصِیص شُدہ تیل کھانا یا اِسے جسم کے تکلیف دَہ حصّوں پر لگانا نہیں چاہیے۔

18.12.1

کون رَسم ادا کرتا ہے

ایک یا زائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین تیل کی تخصِیص کر سکتے ہیں۔ اُنھیں کہانتی قائد سے اِس کی منظُوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

18.12.2

ہدایات

تیل کی تخصِیص کرنے کے لیے، ملکِ صدق کی کہانت کے حامِل:

  1. زیتون کے تیل کی کھلی ہوئی بوتل اُٹھاتا ہے۔

  2. دُعا کرنے کی طرح آسمانی باپ کو مُخاطب کرتا ہے۔

  3. بیان کرتا ہے کہ وہ یہ ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے انجام دے رہا ہے۔

  4. تیل کی تخصِیص کرتا ہے (بوتل کی نہیں) اور بیماروں اور مُصیبت زدّوں کو مَسح اور برکت دینے کے لیے مخصُوص کرتا ہے۔

  5. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.13

بیماروں کو برکت دینا

بیماروں کو ”ہاتھوں کے رکھے جانے“ سے برکت دینے کے دو حصّے ہیں: تیل سے مَسح کرنا اور مَسح کو برکت سے مُہر بند کرنا۔ اگر تخصِیص شُدہ تیل مُیسر نہیں ہے، تو مَسح کِیے بغیر ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے برکت دی جا سکتی ہے۔

18.13.1

برکت کون دیتا ہے

صِرف اَہل ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین بیماروں یا مُصیبت زدّوں کو برکت دے سکتے ہیں۔ اُنھیں کہانتی قائد سے اِس کی منظُوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر مُمکن ہو، تو ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل باپ اپنے خاندان کے بیمار اَرکان کو برکت دیتا ہے۔

عمُوماً، دو یا زائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین بیماروں کو برکت دے سکتے ہیں۔ بہر حال، ایک شخص مَسح اور مُہر بندی دونوں کو انجام دے سکتا ہے۔

18.13.2

ہدایات

ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل تیل سے مَسح کرنا انجام دیتا ہے۔ وہ:

  1. بیمار شخص کے سَر پر تخصِیص شُدہ تیل کا ایک قطرہ ڈالتا ہے۔

  2. اُس شخص کے سَر پر ہلکے سے اپنے ہاتھ رکھتا اور اُسے مُکمل نام سے پُکارتا ہے۔

  3. بیان کرتا ہے کہ وہ یہ ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے انجام دے رہا ہے۔

  4. بیان کرتا ہے کہ وہ تیل سے مَسح کر رہا ہے جس کو بیماروں اور مُصیبت زدّوں کو مَسح کرنے اور برکت دینے کے لیے مخصُوص کِیا گیا ہے۔

  5. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

مَسح کو مُہر بند کرنے کے لیے، ایک یا زائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین اُس شخص کے سَر پر ہلکے سے ہاتھ رکھتے ہیں۔ پھر وہ جو مَسح کو مُہر بند کرے یُوں کہتا ہے:

  1. اُس شخص کو اُس کے مُکمل نام سے پُکارتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ وہ مَسح کو ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے مُہر بند کر رہا ہے۔

  3. رُوح کی ہدایت سے کلماتِ برکات ادا کرتا ہے۔

  4. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.14

پِدرانہ برکات سمیت، تسلّی اور مشورت کی برکات

18.14.1

برکت کون دیتا ہے

ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین اَرکانِ خاندان اور اُن سے درخواست کرنے والے دُوسروں کو تسلّی اور مشورت کی برکات دے سکتے ہیں۔

ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل باپ اپنے بچّوں کو پِدرانہ برکات دے سکتا ہے۔ والدین اپنی اولاد کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ بوقتِ ضرورت پِدرانہ برکات کے طلب گار ہوں۔ اپنے ذاتی اِستعمال کے لیے پِدرانہ برکات قلم بند کی جا سکتی ہیں۔

ملکِ صِدق کی کہانت کے حامِل کو تسلّی اور مشورت یا پِدرانہ برکت دینے کے لیے کہانتی قائد سے اِجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

18.14.2

ہدایات

تسلّی اور مشورت یا پِدرانہ برکت دینے کے لیے، ایک یا زائد ملکِ صِدق کی کہانت کے حاملین اپنے ہاتھ اُس شخص کے سَر پر ہلکے سے رکھتے ہیں۔ پھر وہ جو برکت دے یُوں کہتا ہے:

  1. اُس شخص کو اُس کے مُکمل نام سے پُکارتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ برکت ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے ادا کی جا رہی ہے۔

  3. رُوح کی ہدایت سے کلماتِ برکات، تسلّی، اور مشورت دیتا ہے۔

  4. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.15

گھروں کی تقدِیس کرنا

اَرکانِ کلِیسیا اپنے گھروں کی تقدیس ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے کر سکتے ہیں۔

18.15.2

ہدایات

گھر کی تقدیس کرنے کے لیے، ملکِ صدق کی کہانت کا حامِل:

  1. دُعا کرنے کی طرح آسمانی باپ کو مُخاطب کرتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ وہ یہ ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے انجام دے رہا ہے۔

  3. گھر کی ایک پاک مقام کے طور پر تقدیس کرتا ہے جہاں رُوحُ القُدس سکُونت کر سکے اور رُوح کی ہدایت سے دیگر الفاظ بھی بول سکتا ہے۔

  4. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

18.16

قَبروں کی تقدِیس کرنا

18.16.1

قَبر کی تقدیس کون کرتا ہے

ایک شخص جو قَبر کی تقدیس کرتا ہے اُسے ملکِ صِدق کی کہانت کا حامِل ہونا چاہیے اور کہانتی قائد سے مَجاز ہو جو عِبادت کی نظامت کرتا ہے۔

18.16.2

ہدایات

قَبر کی تقدیس کرنے کے لیے، ملکِ صدق کی کہانت کا حامِل:

  1. دُعا کرنے کی طرح آسمانی باپ کو مُخاطب کرتا ہے۔

  2. بیان کرتا ہے کہ وہ یہ ملکِ صِدق کی کہانت کے اِختیار سے انجام دے رہا ہے۔

  3. تدفین کے پلاٹ کو مرحُوم کے بَدن کے واسطے آرام گاہ کے طور پر مخصُوص اور تقدیس کرتا ہے۔

  4. دُعا کرتا ہے کہ وہ جگہ روزِ قیامت تک پاک اور محفُوظ رہے (جہاں مناسب ہو)۔

  5. آسمانی باپ سے خاندان کے لیے تسلّی مانگتا ہے اور رُوح کی ہدایت کے مُطابق اِظہارِ خیال کرتا ہے۔

  6. یِسُوع مسِیح کے نام پر ختم کرتا ہے۔

اگر کسی رُکنِ کلِیسیا کی لاش کو جلایا جاتا ہے، تو صدارتی قائد فیصلہ کرنے کے لیے اپنی بصیرت اِستعمال کرتا ہے کہ آیا وہ اُس جگہ کی تقدیس کرے جہاں راکھ رکھی جائے گی۔

18.17

بطریقی برکت

ہر اَہل، بپتِسما یافتہ رُکن بطریقی برکت پانے کا حق دار ہے، جو آسمانی باپ کی طرف سے اِلہامی ہدایت مُہیا کرتی ہے (دیکھیں پیدایش ۴۸:‏۱۴–۱۶؛ ۴۹؛ ۲ نیفی ۴‏:‏۳–۱۱

بشپ یا مُقرر کردہ مُشیر بطریقی برکت کے خواہش مند اَرکان کے انٹرویو کرتا ہے۔ اگر رُکن اَہل ہو، تو انٹرویو کرنے والا بطریقی برکت کا اِجازت نامہ تیار کرتا ہے۔ وہ اِسے بطریقی برکت کے نظام کے ذریعے یہاں جمع کراتا ہے ChurchofJesusChrist.org.

وہ شخص جو بطریقی برکت کا اِجازت نامہ جاری کرتا ہے اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رُکن برکت کی اہمیت اور مُقدّس فِطرت کو سمجھنے کے لیے کافی بالغ ہو۔

18.17.1

بطریقی برکت پانا

اِجازت نامہ پانے کے بعد، رُکن بطریقی برکت پانے کے واسطے مُلاقات کا وقت طے کرنے کے لیے بطریق سے رابطہ کرتا ہے۔ مُلاقات کے دِن، رُکن کو دُعا گو رویے اور سبت کے لِباس میں بطریق کے پاس جانا چاہیے۔

ہر بطریقی برکت مُقدّس، رازدارانہ، اور شخصی ہوتی ہے۔ پَس، یہ شخصی طور پر دی جاتی ہے ماسوائے اِس کے کہ اَرکانِ خاندان کی محدُود تعداد موجود ہو۔

جو شخص بطریقی برکت پاتا ہے اُسے اِس کے الفاظ کی قدر کرنی چاہیے، اِس پر غور کرنا چاہیے، اور اِس زندگی اور اَبدیت میں موعُودہ برکات پانے کے واسطے اَہل زندگی بسر کرنی چاہیے۔

کلِیسیائی اَرکان کو برکات کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے اور قریبی خاندانی اَفراد کے سوا اِن کا تذکرہ کسی سے نہیں کرنا چاہیے۔ بطریقی برکات کو کلِیسیائی عِبادات یا دیگر عوامی اِجتماعات میں نہیں پڑھنا چاہیے۔