ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
23. اِنجِیل کا اِشتراک کرنا اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنا


”23. اِنجِیل کا اِشتراک کرنا اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”23. اِنجِیل کا اِشتراک کرنا اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنا،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات۔

لوگ فون کی طرف دیکھتے ہُوئے

”23.

اِنجِیل کا اِشتراک کرنا اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنا

23.0

تعارف

سب کو اِنجِیل پانے کی دعوت دینا نجات و سرفرازی کے کام کا حصّہ ہے (دیکھیں اِس راہ نُما کِتاب میں 1.2؛ متّی ۲۸: ۱۹–۲۰)۔ اِس میں شامل ہے:

  • فریضہِ مُنادی میں حصّہ لینا اور بطور مُناد خدمت سر انجام دینا۔

  • نئے اور واپس لوٹنے والے کلِیسیائی اَرکان کی راہِ عہد پر پیش رفت میں معاونت کرنا۔

23.1

اِنجِیل کا اِشتراک کریں

23.1.1

محبّت

ایک طریقہ جس سے ہم خُدا کے لیے اپنی محبّت ظاہر کرتے ہیں وہ اُس کے بچّوں سے محبّت رکھنا اور اُن کی خدمت کرنا ہے (دیکھیں متّی ۲۲:‏۳۶–۳۹؛ ۲۵:‏۴۰)۔ ہم یِسُوع مسِیح کی مانند محبّت اور خدمت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ محبّت ہمیں تمام مذاہب، نسلوں، اور ثقافتوں کے لوگوں تک پہنچنے کی تحریک بخشتی ہے (دیکھیں اعمال ۱۰:‏۳۴؛ ۲ نیفی ۲۶:‏۳۳

23.1.2

اِشتراک

کیوں کہ ہم خُدا اور اُس کے بچّوں سے پیار کرتے ہیں، ہم فطری طور پر اُن نعمتوں کا اِشتراک کرنا چاہتے ہیں جو اُس نے ہمیں عطا کی ہیں (دیکھیں یُوحنّا ۱۳:‏۳۴–۳۵) اور اِسرائیل کو اکٹھا کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کو اُس خُوشی کو محسُوس کرنے میں مدد دینے کے خواہاں ہوتے ہیں جو ہم محسُوس کرتے ہیں (دیکھیں ایلما ۳۶:‏۲۴)۔ ہم نجات دہندہ اور اپنی زِندگیوں میں اُس کے اثر کی کُھل کر بات کرتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۶۰:‏۲)۔ ہم اِن باتوں کا اِشتراک ذاتی، آن لائن اور دیگر تعاملات کے حصّے کے طور پر عام اور فطری طریقوں سے کرتے ہیں۔

23.1.3

دعوت

ہم دُوسروں کو دعوت دینے کے طریقے کے بارے میں اِلہام اور ہدایت کے لیے دُعا گو ہیں:

  • آئیں اور یِسُوع مسِیح، اُس کی اِنجِیل، اور اُس کی کلِیسیا کے ذریعے میسر برکات کو دیکھیں (دیکھیں یوحنا ۱:‏۳۷–۳۹، ۴۵–۴۶

  • آئیں اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے میں ہماری معاونت کریں۔

  • آئیں اور یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ کلِیسیا سے تعلق جوڑیں۔

اکثر، دعوت دینے کا مطلب ہوتا ہے کہ اپنے خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں کو اُس چیز میں شامِل کرنا جو ہم پہلے ہی سے کر رہے ہیں۔

23.2

نئے اَرکان کو مضبُوط کریں

ہر نئے رُکن کو دوستی، خدمت کرنے کے مواقع، اور رُوحانی افزائش کی ضرورت ہوتی ہے۔ کلِیسیائی اَرکان کی حیثیت سے، ہم نئے اَرکان کو اپنی محبّت اور معاونت دیتے ہیں (دیکھیں مُضایاہ ۱۸ : ۸– ۱۰)۔ ہم کلِیسیا میں احساسِ وابستگی محسُوس کرنے میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔ ہم راہِ عہد پر پیش رفت کرنے اور مزید گہرے طور پر ”خُداوند کی طرف رُجوع لانے“ میں اُن کی مدد کرتے ہیں (ایلما ۲۳:‏۶

23.3

واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کریں

کُچھ اَرکان کلِیسیا میں شرکت نہ کرنے کا اِنتخاب کرتے ہیں۔ ”ایسوں کے واسطے“ نجات دہندہ نے فرمایا کہ، ”کیا تُم خدمت کرتے رہو گے؛ کیوں کہ تُم نہیں جانتے کہ وہ لوٹیں گے اور توبہ کریں گے، اور پُورے دل سے میرے پاس آئیں گے، اور مَیں اُن کو شفا بخشُوں گا؛ اور تُم اُن کے پاس نجات لانے کا ذریعہ بنو گے“ (۳ نیفی ۱۸:‏۳۲

وہ اَرکان جو مُکمل طور پر شرکت نہیں کر رہے ہیں اگر اُن کے کلِیسیائی اَرکان کے ساتھ مضبُوط تعلقات ہیں تو اُن کے واپس لوٹنے کے اِمکان زیادہ ہوتے ہیں۔ نئے اَرکان کی مانند، اُنھیں دوستی، خدمت کرنے کے مواقع، اور رُوحانی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

23.4

قائدینِ سٹیک

23.4.1

صدارتِ سٹیک

صدرِ سٹیک اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنے کے لیے سٹیک میں کُنجیوں کا حامل ہوتا ہے۔ وہ اور اُس کے مُشیران اِن کاوشوں کے لیے مجمُوعی ہدایات دیتے ہیں۔

عام طور پر ماہانہ، صدرِ سٹیک صدرِ مشن سے مُلاقات کرتا ہے تاکہ سٹیک اور وارڈ کے قائدین اور کُل وقتی مُنادوں کے درمیان کاوشوں کو مربُوط کر سکے۔

23.4.3

مُشِیرانِ اعلیٰ

صدارتِ سٹیک ایلڈرز کی جماعت کی صدارتوں اور وارڈ کے مشنری قائدین کو ہدایت دینے اور اُن کی معاونت کرنے کے لیے مُشیرانِ اعلیٰ کو مُقرر کرسکتی ہے۔ اِن کاوشوں کی قیادت کے لیے ایک یا زیادہ مُشیرانِ اعلیٰ کو مُقرر کِیا جا سکتا ہے۔ بہر حال، تمام مُشیرانِ اعلیٰ کے پاس اُن وارڈز اور جماعتوں کے لیے یہ ذمہ داریاں ہیں جن کے لیے اُنھیں مُقرر کِیا گیا ہے۔

23.4.4

صدارتِ اَنجُمنِ خواتین برائے سٹیک

صدرِ سٹیک کی زیرِ ہدایت، صدارتِ اَنجُمنِ خواتین برائے سٹیک وارڈ کی اَنجُمنِ خواتین کی صدارتوں کو اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنے کی اپنی ذمہ داریوں میں ہدایت اور معاونت فراہم کرتی ہے۔

23.5

قائدینِ وارڈ

23.5.1

بشپ صاحبان کی صدارت

بشپ صاحبان کی صدارت ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتوں کے ساتھ رابطہ مربُوط کرتی ہے جب وہ وارڈ کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنے کی کاوشوں کی راہ نُمائی کرتے ہیں۔ یہ قائدین باقاعدگی سے باہم مشورت کرتے ہیں۔

بشپ صاحبان کی صدارت یقینی بناتی ہے کہ اِن کاوشوں پر وارڈ کی مشاورتی مجلِس اور وارڈ کی مشاورتی مجلِس برائے نوجوانان میں ہم آہنگی ہو اور تبادلۂ خیال کِیا جائے۔

”بشپ نیابتی بپتِسمے اور اِستحکام انجام دینے کے ہیکلی اِجازت نامہ کے لیے مُناسب عُمر کے نئے اَرکان کا انٹرویو کرتا ہے (دیکھیں 26.4.2)۔ وہ ہارُونی کہانت پانے کے لیے مُناسب عُمر کے بھائیوں کا انٹرویو بھی کرتا ہے۔ وہ عمُومی طور پر یہ انٹرویو رُکن کے اِستحکام پانے کے ایک ہفتے کے اندر کرتا ہے۔

23.5.2

ایلڈرز کی جماعت اور انجُمنِ خواتین کی صدارتیں

ایلڈرز کی جماعت اور انجُمنِ خواتین کی صدارتیں اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنے کے لیے وارڈ کی روز مرہ کی کاوشوں کی راہ نُمائی کرتی ہیں (دیکھیں 8.2.3 اور 9.2.3

اِن قائدین کی درج ذیل ذمہ داریاں ہیں:

  • اَرکان کی خُدا کے بچّوں سے محبّت کرنے، اِنجِیل کا اِشتراک کرنے، اور دُوسروں کو مُنّجی کی برکات حاصل کرنے کی دعوت دینے میں مدد کرنا۔

  • نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کے لیے خِدمت گُزار بھائی اور بہنیں مقرر کرنا (دیکھیں 21.2.1

  • مُنادی کے قائد برائے وارڈ کے کام کی قیادت کرنا۔

ایلڈرز کی جماعت کا صدر اور اَنجُمنِ خواتین کی صدر اِن کاوشوں کی قیادت کرنے میں معاونت کے لیے ایک رکنِ صدارت کو مُقرر کرتے ہیں۔ یہ دو صدارتی اَرکان اکٹھے مِل کر کام کرتے ہیں۔ وہ ہفتہ وار رابطہ اِجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں (دیکھیں 23.5.7

23.5.3

مُنادی کا قائد برائے وارڈ

بشپ صاحبان کی صدارت صدرِ سٹیک سے مشاورت کرتے ہُوئے تعین کرتی ہے کہ آیا مُنادی کے قائد برائے وارڈ کو بُلاہٹ دینی ہے۔ یہ شخص ملکِ صدق کی کہانت کا حامِل ہونا چاہیے۔ اگر یہ قائد نہیں بُلایا جاتا، تو ایلڈرز کی جماعت کی صدارتی مجلس کا ایک رُکن اِس کِردار کو نبھاتا ہے۔

مُنادی کا قائد برائے وارڈ ایلڈرز کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتی مجلس کے مُنادی کے فرائض میں معاونت کرتا ہے۔ اُس بہن یا بھائی کی درج ذیل ذمہ داریاں بھی ہیں:

  • وارڈ کے اَرکان اور قائدین، مُنادِ وارڈ، اور کُل وقتی مُناد کے کام کو مربُوط کرے۔

  • ہفتہ وار رابطہ اِجلاسوں کی قیادت کرے (دیکھیں 23.5.7

23.5.4

مُنادِ وارڈ

مُنادِ وارڈ اَرکانِ وارڈ کو اِنجِیل کے اِشتراک کی خُوشی کا تجربہ پانے میں مدد کرتے ہیں جیسا کہ 23.1 میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر یہ قائد نہیں بُلایا جاتا، تو ایلڈرز کی جماعت کی صدارتی مجلس کا ایک رُکن اِس کِردار کو نبھاتا ہے۔

23.5.5

مشاورتی مجلس برائے وارڈ اور مشاورتی مجلسِ نوجوانانِ وارڈ

اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنے کے بارے وارڈ کی مشاورتی مجالس میں باقاعدگی سے گُفتگُو کرنی چاہیے۔ بشپ مُنادی کے قائد برائے وارڈ کو وارڈ کی مشاورتی مجالس میں شرکت کی دعوت دے سکتا ہے۔

درج ذیل فارم ایسی گُفتگُو میں مدد کر سکتے ہیں:

وارڈ میں نوجوانوں کی ضروریات کی بابت گُفتگُو کرتے ہُوئے، مشاورتی مجلسِ نوجوانانِ وارڈ نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان اور مُنادوں کے زیر تعلیم نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔

23.5.7

رابطہ اِجلاس

ہر ہفتے، اِنجِیل کا اِشتراک کرنے اور نئے اور واپس لوٹنے والے اَرکان کو مضبُوط کرنے کی کاوشوں کو مربُوط کرنے کے لیے مُختصر غیر رَسمی اِجلاس مُنعقد کیے جاتے ہیں۔ اگر مُنادی کے قائد برائے وارڈ کو بُلاہٹ بخشی گئی ہے، تو وہ اِن اجلاسوں کی نظامت کرتا ہے۔ بصُورتِ دیگر، ایلڈرز کی جماعت کی صدارتی مجلس کا ایک رُکن اِس کِردار کو نبھاتا ہے۔

دیگر جو مدعُو کیے گئے ہیں اُن میں شامِل ہیں:

  • اَنجُمنِ خواتین اور ایلڈرز کی جماعت کی صدارتوں کے مُقرر کردہ اَرکان۔

  • مُنادِ وارڈ۔

  • کاہنان کی جماعت کا معاون (یا اگر وارڈ میں کوئی کاہن موجود نہ ہو تو ڈیکنوں یا اُستادوں کی جماعت کا صدر)۔

  • سب سے بڑھی اَنجُمنِ دُختران کی جماعت کی صدارتی رُکن۔

  • کُل وقتی مُناد۔

3:48