ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
26. اِجازت نامہ برائے ہیکل


”26. اجازت نامہ برائے ہَیکَل،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”26. اجازت نامہ برائے ہَیکَل،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

بشپ ایک شخص کا انٹرویو کرتے ہوئے

26.

اِجازت نامہ برائے ہَیکَل

26.0

تعارف

ہَیکَل میں داخل ہونا مُقدّس اعزاز ہے۔ وارڈ اور سٹیک کے قائدین تمام ارکین کی اہل ہونے اور معاصر اجازت نامہ برائے ہَیکَل رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں حتیٰ کہ اگر وہ ہَیکَل کے قریب نہ بھی رہتے ہوں۔

کلِیسیائی راہ نُما یہ دیکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ہَیکَل میں داخل ہونے والے تمام افراد ایسا کرنے کے اہل ہیں (دیکھیں زبور ۲۴: ۳–۵

ہَیکَل میں داخل ہونے کے لیے اراکین کے پاس اجازت نامہ برائے ہَیکَل لازمی ہونا چاہیے۔

اجازت نامہ برائے ہَیکَل کے سے متعلق اگر بشپ کے کوئی ایسے سوالات ہوں جن کے جواب اِس باب میں نہیں دیے گئے ہیں تو اپنے صدرِ سٹیک سے مشورہ کرے۔ صدر سٹیک سوالات کے حوالے سے صدارتِ اوّل کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے۔

26.1

ہَیکَل کے اِجازت ناموں کی اقسام

تین قسم کے اجازت نامے ہیں:

  1. غیر ودیعت یافتہ اراکین کے لیے اجازت نامہ برائے ہَیکَل۔ یہ اجازت نامے غیر ودیعت یافتہ ارکین کے لیے ہیں جو اپنے والدین سے سربمہر ہونے جا رہے ہوں یا نیابتی بپتسمے اور استحکام ادا کرتے ہیں۔ اِن کا اجرا لیڈر اور کلرک ریسورسز (ایل سی آر) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، دیکھیں 26.4۔

  2. اِجازت نامہ برائے حیات رُسُوم۔ یہ رُسُوم ایسے اراکین کے لیے ہیں جو اپنی ذاتی ودیعت حاصل کر رہے ہوں یا جیون ساتھی سے سربمہر ہو رہے ہوں۔ اجازت نامہ برائے حیات رُسُوم ودیعت یافتہ اراکین کے لیے باقائدہ اجازت نامہ ہے (ذیل میں وضاحت کی گئی ہے)۔

  3. اجازت نامہ ہَیکَل برائے ودیعت یافتہ اراکین۔ یہ اجازت نامے ایسے اراکین کے لیے ہیں جو سابقہ طور پر ودیعت پا چُکے ہوں۔ اِن کا اجرا ایل سی آر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ ایک رُکن کو مرحوم کے لیے ہَیکَل کی تمام رُسُوم میں شریک ہونے کا مجاز بناتے ہیں۔ اِن کا استعمال تب بھی کیا جاتا ہے جب ایک ودیعت یافتہ رُکن اپنے حیات یا مرحوم والدین سے سربمہر ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں 26.3۔

26.2

اِجازت نامہ برائے ہیکل کی حفاظت کرنا

26.2.1

کہانتی راہ نُماؤں کا اجازت نامہ برائے ہیکل کی حفاظت کرنا

کہانتی راہ نُما جو کتبِ اجازت نامہ برائے ہَیکَل رکھنے کے مجاز ہوتے ہیں اُنھیں اِن کی حفاظت بڑے دھیان سے کرنی چاہیے۔

کہانتی راہ نُما یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ غیر مجاز افراد کو ایل سی آر میں اجازت نامہ برائے ہَیکَل تک رسائی حاصل نہ ہو۔

26.2.3

گُم شُدہ یا چوری شُدہ اِجازت نامے

بشپ اراکین کو جتنی جلدی ممکن ہو اُسے مُطلع کرنے کو کہتا ہے اگر اُن کے اجازت نامے گُم یا چوری ہو جائیں۔ وہ یا ایک مقرر کردہ مشیر یا کلرک جتنی جلدی ممکن ہو اجازت نامہ کو منسوخ کرنے کے لیے ایل سی آر کو استعمال کرتا ہے۔ اگر یہ نظام دستیاب نہ ہو، تو بشپ اجازت نامہ کی تَنسِیخ کے لیے دفترِ ہَیکَل سے رابطہ کرتا ہے۔

26.2.4

حاملینِ اجازت نامہ جو اہلیت کے معیارات پر عمل نہیں کر رہے

اگر بشپ دریافت کرے کہ موجودہ اجازت نامہ کا حامل رُکن اہلیت کے معیارات پر عمل پیرا نہیں ہو رہا ہے (دیکھیں 26.3)، تو وہ رُکن سے اجازت نامہ واپس مانگتا ہے۔ وہ اجازت نامہ کی تَنسِیخ کے لیے ایل سی آر کا استعمال کرتا ہے۔ اگر یہ نظام دستیاب نہ ہو، تو بشپ اجازت نامہ کی تَنسِیخ کے لیے دفترِ ہَیکَل سے رابطہ کرتا ہے۔

26.3

ہَیکَل کے اِجازت ناموں کے اِجرا کے لیے عمومی ہدایات

کہانتی راہ نُماؤں کو اجازت نامہ کا اجرا صرف تب ہی کرنا چاہیے اگر رُکن اجازت نامہ برائے ہَیکل کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیتا ہے۔

اجازت نامہ برائے ہَیکَل کے انٹرویو جلد بازی میں نہیں کرنے چاہئیں۔ اِنھیں علاحدگی میں کیا جانا چاہیے۔ البتہ، اِنٹرویو دینے والا شخص کسی دُوسرے بالغ شخص کو موجود ہونے کے لیے مدعو کر سکتا ہے۔

کہانتی راہ نُماؤں کو اُن تقاضوں میں کوئی اضافہ نہیں کرنا چاہیے جو اجازت نامہ ہیکل کی کتاب میں بیان کیے گئے ہیں۔ نہ ہی اُنھیں تقاضوں میں سے کوئی حذف کرنا چاہیے۔

سٹیکوں میں، صدارتِ سٹیک کا رُکن یا کلرک برائے سٹیک اجرا کے بعد اجازت نامہ برائے ہَیکَل کو ایل سی آر میں فعال بناتا ہے۔ ڈسٹرکٹ میں، صدارتِ مشن یا کلرک برائے مشن اجازت نامہ کو فعال بناتا ہے۔ بپتسموں اور استحکاموں کے لیے نیابتی اجازت نامے فعال ہو جاتے ہیں جب بشپ صاحبان کی صدارت یا صدرِ برانچ اِن کو پرنٹ کرتا ہے۔

26.3.1

وارڈز اور برانچوں میں اراکین کا اجازت نامہ برائے ہَیکَل کے لیے انٹرویو کرنا

وارڈ میں، بشپ یا ایک مقرر کردہ مُشیر انٹرویو برائے اجازت نامہِ ہَیکَل کا انعقاد کرتا ہے اور وہ جو اہل ہوں اُنھیں اجازت نامے جاری کرتا ہے۔ برانچ میں، صرف صدرِ برانچ انٹرویو برائے اجازت نامہِ ہَیکَل کا انعقاد کرتا ہے اور اجازت نامے جاری کرتا ہے۔

وارڈ میں، بشپ اَرکان کا ذاتی طور پر انٹرویو کرتا ہے جو:

  • اپنی ذاتی ودیعت پا رہے ہوں (دیکھیں 27.1 اور 27.2

  • جیوں ساتھی سے سربمہر ہو رہے ہوں (دیکھیں 27.3

فوری معاملات میں، جب بشپ میسر نہ ہو، وہ اپنے مشیران میں سے کسی ایک کو یہ انٹرویوز کرنے کا اختیار تفویض کر سکتا ہے۔

مندرجہ بالا رقم شدہ حالات میں سے کسی ایک میں اجازت نامہ جاری کرنے سے پیشتر، بشپ تصدیق کرنے کے لیے رُکن کی معلومات کا جائزہ لیتا ہے کہ اِس پر کسی کلِیسیائی رُکنیتی پابندیوں کی تشریح تو شامل نہیں ہے۔ اپنی ذاتی ودیعت پانے یا جیون ساتھی کے ساتھ سربمہر ہونے والے اراکین کے لیے، وہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ:

  • اُس شخص کا بپتسما اور استحکام معلوماتِ رکنیت میں درج ہیں۔

  • بھائیوں نے ملکِ صدق کی کہانت پا لی ہے۔

بشپ صاحبان کی مجلِس یا صدرِ برانچ کے انٹرویو کے بعد، صدارتِ سٹیک کا رُکن سٹیک میں رہائش پذیر اَرکان کا انٹرویو کرتا ہے۔ مشن کی صدارت کا ایک رُکن ڈسٹرکٹ میں رہائش پذیر اَرکان کا ثانوی انٹرویو منعقد کرتا ہے۔ ڈسٹرکٹ کا صدر اجازت نامہ برائے ہَیکَل کے انٹرویوز نہیں کرتا ماسوائے صدارتِ اوّل سے اختیار نہ پائے۔

26.3.2

دُور دراز علاقوں میں اراکین کے اجازت نامہ برائے ہَیکَل کے انٹرویو کرنا

چند اراکین ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جن کو سٹیک یا مشن کی صدارت سے مُلاقات کے لیے مہنگے سفری اخراجات یا مُشکلات درپیش ہوں گی۔ ایسے حالات میں، صدرِ ہَیکَل انٹرویو اور اجازت نامہ پر دستخط کر سکتا ہے۔ انٹرویو کرنے سے قبل، وہ صدرِ سٹیک یا صدرِ مشن سے تصدیق کرتا ہے۔ بشپ، ایک مجاز مشیر، یا صدرِ برانچ کو رُکن کا پہلے ہی سے انٹرویو اور اجازت نامہ پر دستخط کر لینا چاہیے۔

26.4

غیر ودیعت یافتہ اراکین کے لیے اجازت نامہ برائے ہَیکل کا اجرا کرنا

26.4.1

عمومی ہدایات

درجِ ذیل غیر ودیعت یافتہ اَرکان کو اجازت نامہ برائے ہیکل کا اجرا ہو سکتا ہے:

  • مرحومین کے لیے بپتسما اور استحکام پانے والے 11 اور اِس سے زائد عمر کے اراکین۔ (نوجوان لڑکیاں اور مقرر کردہ نوجوان لڑکے جس سال وہ 12 کے ہوں گے اُس سال جنوری میں اجازت نامہ برائے ہَیکَل پانے کے اہل ہو جاتے ہیں۔)

  • اپنے والدین سے سربمہر ہونے والے 8 سے 20 سالہ اراکین۔ اپنے والدین سے سربمہر ہونے والے 8 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہے (دیکھیں 26.4.4

  • 8 سے 20 سال کی عمر والے اراکین جو اپنے حیات بہن بھائیوں، سوتیلے بہن بھائیوں، یا نصف بہن بھائیوں کی سربمہری دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابقہ طور پر ودیعت یافتہ اراکین کو اِس قطعہ میں تذکرہ اجازت ناموں میں سے کوئی بھی جاری نہیں کیا جاتا ہے۔

کلِیسیا کا مرد رُکن جو کہانت پانے کی عمر کو پہنچ چُکا ہو اِس سے پہلے کہ وہ اِجازت نامہ برائے ہیکل وصول کرے اُس کا کہانت کے عہدے پر تقرری پانا لازم ہے۔

26.4.2

نئے بپتسما یافتہ اراکین کے لیے اجازت نامہ برائے ہَیکل

بشپ مناسب عمر کے نئے ارکان کا صرف نیابتی بپتسمے اور استحکام سرانجام دینے کے اجازت نامہ برائے ہَیکل کے لیے انٹرویو کرتا ہے۔ وہ یہ انٹرویو رُکن کے استحکام کے فوری بعد کرتا ہے، عموماً ہفتے کے اندر اندر (دیکھیں 26.4.1)۔ بھائیوں کے لیے، اِس انٹرویو کا انعقاد ہارُونی کہانت پانے کے انٹرویو کے حصّہ کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔

26.4.3

صرف نیابتی بپتسموں اور استحکاموں کے لیے اجازت نامہ برائے ہَیکل

اجازت نامہ برائے ہَیکل جو نیابتی بپتسموں اور استحکاموں کے لیے جاری کیے جاتے ہیں صرف اُسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

26.4.4

حیات بچوں کو والدین سے سربمہر کرنے کے لیے اجازت نامہ برائے ہَیکل

اراکین جو 21 یا زائد عمر کے ہیں اپنے والدین سے سربمہر ہو سکتے یا سربمہری دیکھ سکتے ہیں اگر وہ (1) ودیعت یافتہ ہیں اور (2) حالیہ اجازت نامہ برائے ہَیکل رکھتے ہیں۔

26.5

خاص حالات میں اجازت نامہ برائے ہَیکل کا اجرا کرنا

26.5.1

اپنی ذاتی ودیعت پانے والے اراکین

اہل اراکین جو اپنی ذاتی ودیعت پانے کے خواہش مند ہوں ایسا کر سکتے ہیں جب وہ ذیل کی تمام تر شرائط پر پورا اُترتے ہیں:

  • وہ کم از کم 18 سال کے ہوں۔

  • انھوں نے ہائی سکول، سیکنڈری سکول، یا اِس کے مساوی تعلیم مکمل کر لی ہے یا اب وہ نہیں جا رہے ہیں۔

  • اُن کے استحکام کو پورا ایک سال گُزر چُکا ہے۔

  • وہ ہَیکل کے عہود پانے اور جیون بھر اِن کا مان رکھنے کی خواہش محسوس کرتے ہیں۔

مزید برآں، مرد رُکن کے اپنی ودیعت پانے سے پیشتر اُس کا ملکِ صدق کی کہانت کا حامل ہونا لازم ہے۔ اپنی ذاتی ودیعت پانے کے لیے تیار ہونے سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیں 25.2.8۔ کون ودیعت پا سکتا ہے اِس سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیں 27.2.1۔

26.5.3

گھر سے دور خدمت سے لوٹنے والے نوجوان مُناد

صدرِ مشن اجازت ناموں پر تاریخ کا اندارج کرتا اور فعال بناتا ہے تاکہ مُناد کے گھر لوٹنے کی تاریخ کے تین ماہ میں اِس کی معیاد ختم ہو۔

بشپ لوٹے ہوئے مُنادوں کو تین ماہ کے معیادی عرصہ کے اختتام کے قریب نئے اجازت نامہ کا اجرا کرتا ہے۔

26.5.4

اراکین جو ایک ہی وارڈ میں ایک سال سے کم عرصہ سکونت پذیر نہ رہے ہوں

بشپ یا ایک مقرر کردہ مُشیر اجازت نامہ برائے ہَیکل کا انٹرویو کرنے سے قبل سابقہ بشپ سے رابطہ کرتا ہے۔

26.5.7

اراکین جن کی شناخت بطور خواجہ سرا ہوتی ہے

صدرِ سٹیک کو انفرادی معاملات سے حساسیت اور مثلِ مسِیح محبّت کے ساتھ نپٹنے کے لیے علاقائی صدارت سے مشورت کرنی چاہیے (دیکھیں 38.6.23

26.5.8

اراکین جنھوں نے سنگین گناہ سرزد کیا ہے

رُکن جس نے سنگین گناہ سرزد کیا ہو جب تک توبہ نہ کر لے اجازت نامہ برائے ہَیکل حاصل نہیں کر سکتا (دیکھیں 32.6

26.5.9

اراکین جو کلِیسیا کی رکنیت سے دست برداری یا استعفیٰ کے بعد دوبارہ قبول کیے گئے ہیں

26.5.9.1

سابقہ طور پر غیر ودیعت یافتہ اراکین

ایسے اراکین کے لیے اپنی ذاتی ودیعت پانے کے اجازت نامہ کا اجرا نہیں کیا جا سکتا جب تک اُن کے کلِیسیا میں بپتسما اور استحکام کے ذریعے از سر نو داخلے کی تاریخ سے پورا ایک سال نہ ہو جائے۔

26.5.9.2

سابقہ طور پر ودیعت یافتہ اراکین

سابقہ طور پر ودیعت یافتہ کسی بھی قسم کا اجازت نامہ برائے ہَیکَل نہیں پا سکتے جب تک اُن کی برکاتِ ہَیکل رسمِ بحالی برکات کے ذریعے سے بحال نہیں کی جاتی ہیں۔