باب ۱۶
یِسُوع اِسرائیل کی دُوسری کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے پاس جائے گا—آخِری ایّام میں اِنجِیل پہلے غیر قَوموں میں اور پھر اِسرائیل کے گھرانا میں جائے گی—خُداوند جب صِیُّون کو واپس لائے گا تو اُس کے لوگ رُوبرو دیکھیں گے۔ قریباً ۳۴ سالِ خُداوند۔
۱ اور مَیں تُم سے سچّ، سچّ، کہتا ہُوں کہ میری اور بھی بھیڑیں ہیں، جو نہ اِس سرزمین کی ہیں، نہ یروشلیم کی سرزمین کی ہیں، نہ اُس سرزمین کے کسی حِصّہ کے گِردونواح کی جہاں مَیں نے خِدمت کی ہے۔
۲ پَس جن کی بابت مَیں بات کرتا ہُوں یہ وہ ہیں جِنھوں نے ابھی تک نہ میری آواز سُنی ہے؛ نہ مَیں نے کبھی خُود کو اُن پر ظاہر کِیا ہے۔
۳ اَلبتہ مُجھے باپ کی طرف سے حُکم مِلا ہے کہ مَیں اُن کے پاس جاؤں، اور کہ وہ میری آواز سُنیں گے، اور میری بھیڑوں میں شُمار کِیے جائیں گے، تاکہ ایک ہی گلّہ اور ایک ہی چرواہا ہو؛ پَس مَیں خُود کو اُن پر ظاہر کرنے جاتا ہُوں۔
۴ اور مَیں تُمھیں حُکم دیتا ہُوں کہ میرے جانے کے بعد تُم اِن باتوں کو لِکھ لو گے، تاکہ اگر اَیسا ہو کہ یروشلیم میں میرے وہ لوگ، جِنھوں نے مُجھے دیکھا ہے اور خِدمت گُزاری کرنے میں بھی میرے ساتھ رہے ہیں، باپ سے میرا نام لے کر نہیں پُوچھتے، تاکہ وہ رُوح القُدس کے وسیلے سے تُمھاری بابت جانیں، اور اُن قبیلوں کی بابت بھی جِن کو وہ نہیں جانتے، تاکہ یہ باتیں جو تُم لِکھو گے محفُوظ کی جائیں گی اور غیر قوموں پر ظاہر کی جائیں گی، تاکہ غیر قوموں کی معمُوری کے وسیلے سے، اُن کی نسل کا بقیہ جو اپنی بے اعتقادی کے باعث رُویِ زمِین پر پراگندہ کِیا جائے گا، واپس لایا جائے، یعنی میری بابت عِرفان پائے، اپنے فِدیہ دینے والے کی بابت۔
۵ اور پھر مَیں اُن کو زِمین کے چاروں کونوں سے اِکٹھا کرُوں گا؛ تب مَیں وہ عہد جو باپ نے اِسرائیل کے سارے گھرانے سے باندھا تھا پُورا کرُوں گا۔
۶ اور غیر قَومیں، مُجھ پر اور رُوحُ القُدس پر اپنے اِیمان کی بدولت مُبارک ہیں، جو اُنھیں میری اور باپ کی گواہی دیتا ہے۔
۷ دیکھو، مُجھ پر اُن کے ایمان کے باعث، باپ نے فرمایا ہے، اور اَے اِسرائیل کے گھرانے، تُمھاری بے اعتقادی کے سبب سے، آخِری ایّام میں غیر قوموں پر سچّائی ظاہر ہو گی، چُوں کہ اِن باتوں کی معمُوری اُن پر آشکار کی جائے گی۔
۸ مگر، باپ فرماتا ہے، غیر قَوموں کی بے اعتقادی پر افسوس—کیوں کہ باوجود اِس کے کہ وہ اِس مُلک میں آئے، اور میرے لوگوں کو پراگندہ کر دِیا ہے، جو اِسرائیل کے گھرانے سے ہیں؛ اور میرے لوگ جو اِسرائیل کے گھرانے کے ہیں، اُن کے درمیان میں سے نِکال دِیے گئے ہیں، اور اُن کے سبب سے پیروں تلے روندے گئے ہیں؛
۹ اور غیر قوموں پر باپ کی رحمتوں کی بدولت، اور میرے لوگوں پر باپ کی سزاؤں کے باعث بھی جو کہ اِسرائیل کے گھرانے کے ہیں، مَیں تُم سے سچّ، سچّ، کہتا ہُوں، کہ اَیسا سب کُچھ ہونے کے بعد، نِیز مَیں نے حُکم دِیا ہے کہ میرے لوگ جو اِسرائیل کے گھرانے کے ہیں وہ تباہ و برباد، اور مُصیبت زدہ، اور ہلاک کِیے جائیں اور اُن کے درمیان سے نِکالے جائیں، اور اُن سے نفرت کی جائے اور اُن میں سِسکار اور ضِرب اُلمثل بنیں—
۱۰ اور باپ یُوں حُکم دیتا ہے کہ مَیں تُمھیں بتاؤں گا: اُس دِن جب غیر قومیں میری اِنجِیل کے خِلاف گُناہ کریں گی، اور میری اِنجِیل کی معمُوری کو رَدّ کریں گی، اور اپنے دِلوں کے غرُور میں سب قَوموں اور ساری دُنیا کے سب لوگوں سے زیادہ مُتکبر ہو جائیں گی، اور ہر قِسم کے جُھوٹ اور دھوکے، اور شرارت، اور ہر قِسم کی ریاکاری، اور قتل و غارت، اور کہانتی فریب کاریوں، اور حرام کاریوں اور خُفیہ مکرُوہات سے بھر جائیں گی، اور اگر وہ یہ سب کام کریں گی، تو دیکھو، باپ فرماتا ہے، مَیں اُن میں سے اپنی اِنجِیل کی معمُوری اُٹھا لُوں گا۔
۱۱ اور پھر، اَے اِسرائیل کے گھرانے، مَیں اپنا وہ عہد یاد کرُوں گا جو مَیں نے اپنے لوگوں کے ساتھ کِیا ہے، اور مَیں اپنی اِنجِیل اُن پر نازِل کرُوں گا۔
۱۲ اور اَے اِسرائیل کے گھرانے، مَیں تُجھے دِکھاؤں گا کہ غیر قوموں کا تُم پر اِختیار نہ ہو گا؛ بلکہ مَیں تُم سے کِیا ہُوا عہد یاد کرُوں گا، اَے اِسرائیل کے گھرانے، اور تُم میری اِنجِیل کی معمُوری کا عِرفان پاؤ گے۔
۱۳ لیکن اگر غیر قومیں تَوبہ کریں اور میری طرف واپس لوٹ آئیں تو، باپ فرماتا ہے، دیکھ، اَے اِسرائیل کے گھرانے، وہ میرے لوگوں میں شُمار ہوں گی۔
۱۴ اور مَیں اپنے لوگوں کو، جو اِسرائیل کے گھرانے سے ہیں، اُن کے درمیان میں سے گُزرنے، اور ان کو روندنے کی اِجازت نہیں دُوں گا، باپ نے کہا۔
۱۵ لیکن اگر وہ میری طرف نہ لوٹیں گے، اور میری آواز پر کان نہ لگائیں گے، تو مَیں اُن میں اَیسا ہونے دُوں گا، ہاں، اَے اِسرائیل کے گھرانے، مَیں اپنے لوگوں میں اَیسا ہونے دُوں گا، کہ وہ اُن کے درمیان میں جائیں گے، اور اُنھیں روند دیں گے، اور اَے اِسرائیل کے گھرانے، وہ اُس نمک کی مانِند ہوں گے، جو اپنا مزہ کھو دیتا ہے، تب وہ کسی کام کا نہیں رہتا سِوا اِس کے کہ باہر پھینکا جائے اور آدمیوں کے پاؤں تلے روندا جائے۔
۱۶ مَیں تُم سے سچّ، سچّ، کہتا ہُوں، باپ نے مُجھے یُوں حُکم دِیا ہے—کہ مَیں اِن لوگوں کو اُن کی وراثت کے لیے یہ سرزمین دُوں گا۔
۱۷ اور تب یسعیاہ نبی کا وہ کلام پُورا ہوگا، جو کہتا ہے:
۱۸ تیرے نگہبان آواز بُلند کریں گے؛ وہ یک آواز ہو کر نغمہ سرائی کریں گے، کیوں کہ جب خُداوند صِیُّون کو واپس لائے گا تو وہ اُسے رُوبرو دیکھیں گے۔
۱۹ اَے یروشلیم کے ویرانو، خُوشی سے للکارو، مِل کر مداح سرائی کرو؛ کیوں کہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو دِلاسہ دِیا ہے، اُس نے یروشلیم کو مُخلصی دی ہے۔
۲۰ خُداوند نے اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کِیا ہے؛ اور زمین کی تمام اِنتہائیں خُدا کی نجات دیکھیں گی۔