۲۰۱۹
قبل از وقت گھر واپس لوٹنے والے مبلغین کو سہارا دینا
جولائی ۲۰۱۹


صرف ڈیجیٹل: بالغ نوجوانان

قبل از وقت گھر واپس لوٹنے والے مبلغین کو سہارا دینا

مبلغین جو متوقع وقت سے پہلے گھر واپس لوٹ آتے ہیں اُن کے لیے شفا یابی کی ترویج کے بارے میں تجاویز۔

مورمن کی کتاب کی دلچسپ کہانیوں میں سے ایک ہیلیمن کے ۲۰۰ جنگجوؤں کی ہے جو جنگ میں زخمی ہو گئے تھے (دیکھیں ایلما ۵۷: ۲۵)۔ میں اُن ۲۰۰ جنگجوؤں اور آج کے مبلغین کے مابین واضح ماثلت دیکھے بغیر نہیں رہ سکتا، جو کسی بھی وجوہات کی بناء پر، متوقع وقت سے پہلے گھر واپس لوٹ آتے ہیں۔

اگرچہ ۲۰۰ نے اپنے گھروں کو دلیرانہ ارادوں کے ساتھ چھوڑا، مگر انہوں نے میدان جنگ میں سخت مقابلے کا سامنا کیا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ اُنھوں نے اپنا سب کچھ دے کر، خود کو دلیر سمجھا، لیکن میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ اُنھوں نے اپنی بابت بے اطمینانی کا سامنا کیا ہوگا اور ساتھ ہی یہ سوال کیا ہوگا کہ کیوں اُن کے ساتھیوں کی مانند اُن کی حفاظت نہیں کی گئی۔

ہیلیمن کے جنگجوؤں کی مانند، مبلغین جو اپنی متوقع مدت سے قبل گھر واپس لوٹ آتے ہیں اِس حقیقت کو دیکھ نہیں پاتے کہ وہ رضاکارانہ طور پر، ایک سورما کی طرح اپنا سب کچھ چھوڑ کر ”جنگ“ کے میدان میں اترے تھے۔ اُنھوں نے خود کو مشن کے لیے تیار کیا اور عظیم ایمان اور خُداوند کی خدمت کرنے کی خواہش سے معمور تھے۔ جب وہ ”زخمی ہو کر گِرتے ہیں“ (مثال کے طور پر، جسمانی یا دماغی صحت کے مسائل یا حتی کہ خطا، کا سامنا کرتے ہوئے)، تو وہ اکثر اپنی ناکامی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خود کو مایوس، شرمندہ، یا پست ہمت محسوس کرتے ہیں۔ وہ اُس اِلہام پر سوال اُٹھا سکتے ہیں جس نے اُنھیں خدمت کرنے کی ہدایت بخشی تھی۔ یہ لوٹنے والے مبلغین اِس بات کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں کہ دوسرے لوگ اُن کو کیسے دیکھتے ہیں یا یہاں تک کہ خُداوند اُن کو کیسے دیکھتا ہے۔ وہ خود کو ناکام یا ناقابل قبول محسوس کر سکتے ہیں اور اپنے بارے میں منفی رائے رکھ سکتے ہیں۔

متوقع مدت سے پہلے گھر واپس لوٹنے والے مبلغین کو ”شفا“ پانے میں مدد کے لیے خاندان، دوستوں، راہنماؤں، اور حلقے کے اَرکان کی متحد کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں لوٹنے والے مبلغین، اُن کے خاندانی اَرکان، کلیسیائی راہنماؤں، دوستوں اور حلقے کے اَرکان کے لیے چند تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

پیاروں کے لیے: لوٹنے والے مبلغین کی شفایابی میں مدد کے لیے آپ ۶ چیزیں کر سکتے ہیں

  1. ہر لوٹنے والے مبلغ اور اُس کے خاندان کے آرام، اطمینان، اور دیکھ بھال کے لیے پیار کا ہاتھ بڑھائیں اور ویسا ہی رویہ اپنائیں جیسا آپ ایک جنگ میں زخمی ہونے والے جنگجو کے لئے روا رکھتے ہیں۔ اُن کی خدمت کے لیے اُن کا شکریہ ادا کریں، اُس کام پر توجہ مرکوز کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جو اُنھوں نے سرانجام دیا، نہ کہ اُس پر جو اُنھوں نے سرانجام نہیں دیا۔

  2. اُس کا ”واپس لوٹنے والے مبلغ“ کے طور پر حوالہ دیں اور ”جلدی لوٹنے“ یا ”جلدی سبکدوش ہونے والے مبلغ“ کے طور پر نہیں۔ حساس الفاظ ضرورت کردہ شفا اور بحالی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

  3. یہ جاننے کے لیے کہ آپ کیسے مدد کرسکتے ہیں اُن کی بات سنیں۔

  4. اُن کے والدین کو سہارا دیں۔ یہ مبلغ کی شفا یابی کے عمل کو متاثر کرنے والی زیادہ اہم باتوں میں سے ایک ہوسکتی ہے۔ واپس لوٹنے والے مبلغ کے والدین کی جذباتی ضروریات کو نظرانداز نہ کرنے کے بارے محتاط رہیں۔

  5. اگر ضروری ہو تو پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔ دماغی صحت کے پیشہ ور لوٹنے والے مبلغین کو گھریلو زندگی میں دوبارہ استوار کیے جانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور اُنھیں راہِ راست پر واپس لا سکتے ہیں۔ جہاں دستیاب ہو، جلد گھر واپس لوٹنے والے مبلغین کی درخواست پر ایل ڈی ایس خاندانی خدمات چھ مفت مشاورتی نشستوں کی پیشکش کرتی ہیں۔

  6. رُوحانی ہدایت کے متلاشی ہوں۔ دُعا کی قوت کو کبھی بھی حقیر نہ جانیں۔ راہنمائی کے لیے دعا کریں کہ آپ کیسے بہتر طور پر اُن کو سہارا دے سکتے اور اُن کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔

واپس لوٹنے والے مبلغین کے لیے: ۵ سچائیاں جو شفائیہ عمل کے دوران یاد رکھی جانی چاہیے

  1. خُدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ ہم سب کو اپنے فانی سفر میں مختلف اوقات پر مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یِسُوع مِسیح پر ایمان مصیبت کے خلاف مدافعت نہیں ہے—یہ ایسا اصول ہے جو اِس دوران آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اُس کی مخلصی دینے والی قربانی کی بدولت، مسیح کے پاس نہ صرف گناہ سے پاک کرنے کا بلکہ تسلی، فہم، شفا اور سہارا بخشنے کا بھی اختیار ہے۔ (دیکھیں بزرگ جیفری آر ہالینڈ کا مجلسِ عامہ کا پیغام ”Like a Broken Vessel۔“)

  2. صحائف شفا کے بارے میں بتاتے ہیں۔ خُدا رُوحُ الُقدس کے ذریعے ہمکلام ہوتا ہے، دوسری چیزوں کے درمیان، رُوحُ کو سننے کا ایک طریقہ، صحائف کا مخلص مطالعہ اور اطلاق ہے۔ فہم میں اضافے کے لیے، ہیلیمن کے جنگجوؤں اور دیگر لوگوں کے بارے میں پڑھیں، جو اپنی زندگی کے سفر میں زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری ایسی مثالیں بھی دیکھیں کہ کیسے آسمانی باپ نے اُن لوگوں کی خدمت کی اور اُن کی شفا حاصل کرنے میں مدد کی جو ماضی میں اُس کی پیروی کرنے کے متلاشی تھے۔

  3. خدمت آپ کی شفایابی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ آپ اچھے مقاصد میں ”جی جان سے مشغول“ ہوں (عقائد اور عہود ۵۸: ۲۷) کیونکہ اِسی سے آپ کو شفا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسروں پر توجہ مرکوز کریں اور دوسروں کی خدمت کرنے کے مواقعوں کے لیے دعا کریں۔

  4. دُعا آپ کے فہم میں اضافہ کر سکتی ہے۔ آسمانی باپ کا شکر ادا کریں۔ وہ آپ کی شفایابی میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ مضبوطی اور اُن چیزوں کی شناخت کرنے میں مدد کے لیے دُعا کریں جن کے ذریعے وہ پہلے سے ہی آپ کو برکت اور شفا دے رہا ہے اور دوسروں کو برکت دینے کے طریقوں کی تلاش کے لیے بھی دعاگو ہوں۔

  5. دوسرے شاید نہ سمجھ پائیں۔ ہر کوئی آپ کی صورت حال کی سمجھ نہیں رکھ سکتا، اور وہ شاید بغیر سمجھے کچھ باتیں کہیں۔ لیکن آپ کو مایوس نہیں ہونا چاہیے! آپ کو مضبوطی بخشنے والوں کے لیے شکرگزار ہونے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور دوسروں کو معاف کرنے میں مدد کے لیے دعا کریں اگر وہ آپ کی صورت حال کو مکمل طور پر نہیں سمجھتے۔

شائع کرنا