۲۰۱۹
آئیونا ویکائیرا— ــــکائیکو ہی، نیوزی لینڈ
جولائی ۲۰۱۹


اِیمان کے پیکر

آئیونا ویکائیرا

کائیکوہی، نیوزی لینڈ

اگرچہ قیدیوں کی نگران افسر کے طورپر وہ چنوتیوں کا سامنا کرتی ہے، آئیونا یِسُوع مسِیح میں اِیمان کے وسیلے سے پُرسکون رہتی ہے اور مضبوطی پاتی ہے۔

کرسٹینا سمتھ، فوٹو گرافر

شبیہ
آئیونا کار کے اوپر کینو ایڈجسٹ کرتے ہوئے

میں سات سال سے قیدیوں کی نگران افسر کے طورپر کام کر رہی ہوں۔ عورتوں کی جیل میں مَیں ایک سال سے کام کر رہی ہوں؛ پھر میرا تبادلہ مردوں کی جیل میں ہوا جہاں میں پچھلے چھ سال سے کام کر رہی ہوں۔

بطور قیدیوں کی نگران افسر، میرے وقت کی دل سوز کہانیوں میں سے ایک وہ ہے جب میں نے ایک ماں کو اپنے بچّوں سے دُوبارہ ملتے دیکھا۔ اُس نے اپنے بچّوں کو پچھلے چار یا پانچ سالوں سے نہیں دیکھا تھا۔ بچّوں کی آنکھوں میں آنسو اور سالوں کی جدائی کی تکلیف عیاں تھی۔ اُن کا دوبارہ ملنا جذبات کو مغلوب کرنے والا تھا، مگر قیدیوں کے نگران کے طور پر، آپ جذبات کا اظہار نہیں کرتے۔ میرے لیے ایسا کرنا بہت مشکل تھا۔ اپنے جذبات سے نمٹنے اور اپنے آپ پر قابو پانے کے لیے مجھے در اصل منہ موڑنا پڑا۔ بطور ماں، میں سالوں تک اپنے بچّوں سے دور رہنے اور اُن کو نہ دیکھنے کا، اُن سے بات نہ کرنے کا، یا اپنے احساسات اُن کے ساتھ بیان نہ کرنے کا تصّور بھی نہیں کر سکتی۔

قیدیوں کی نگران کے طور پر آپ کو مضبوط ہونا پڑتا ہے۔ آپ کو اِس قابل ہونا پڑتا ہے کہ اپنا تحفظ کر سکیں اورچیزوں پر قابو رکھیں۔ بعض اوقات چیزیں متنازع بن جاتی ہیں، سو دوسروں کے ساتھ گفتگو میں آپ کو سختی کرنی پڑتی ہے۔ خاص طور پر جب آپ قیدیوں سے بات کرتے اور مشکل اور بعض اوقات پُر تشدد حالات کی شدت میں کمی لاتے ہیں۔ اِس سے کچھ لوگ سوچ سکتے ہیں کہ میں ایک سخت اور تنو مند انسان ہوں، مگر میں ہر وقت ایسی نہیں ہوں۔

کام پر میں، ایسے محسوس کرتی ہوں کہ دُنیا نے مجھے گھیرا ہوا ہے، مگر جب میں کام چھوڑتی ہو اور میں گھر میں یا کلِیسیا میں ہوتی ہوں، تو میں مختلف محسوس کرتی ہوں اُس روح کے سبب جو میں محسوس کرتی ہوں۔ اِنجیل کے مطابق زِندگی گزارنے کی ایک خُوشی یہ ہے کہ آپ کو دُنیا جیسا نہیں بننا پڑتا۔ آپ دُنیا میں ہو، مگر آپ کو باقی دُنیا جیسا نہیں بننا ہے۔

مجھے اِتوار بہت پسند ہیں،کیوں کہ میں چرچ جا سکتی اور رُوحانی ضیافت میں شریک ہوسکتی ہوں اور اپنے خُداوند اور نجات دہندہ یِسُوع مسِیح کو یاد کر سکتی ہوں۔ مجھے اپنے آپ کے لیے ایسا کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے کلِیسیا میں خدمت کرنا اور ہمارے لیے اِنجیل کی تمام مہیا کی چیزیں اچھی لگتی ہیں۔

پہلے، جب میں دُنیا دار تھی، اور میں نے بہت سارے مشکل سبق سیکھے۔ اب میں انتہائی شکر گزار ہوں کہ اب میں یِسُوع مسِیح کی اِنجیل پر دونوں پاؤں جمائے، مکمل طورپر متحرک ہوں۔ میں اکثر خواہش کرتی ہوں کہ کام پر سارے لوگ اُس خوشی کو محسوس کرنے کے قابل ہوں جو کلیسیا کی رکن کے طورپر میں محسوس کرتی ہوں۔

میں نے دیکھا ہے کہ جب آپ کے کام پر لوگ جان لیتے ہیں کہ آپ کلِیسیا کے رکن ہیں، اور آپ اپنے ماحول کی وجہ سے اپنے معیارات گرنے نہیں دیتے تو وہ آپ کی اور کلِیسیا کی عزت کرتے ہیں۔ تاہم یہ میرے لیے اہم ہے کہ آخِری ایّام کے مُقدّس ہونے کے ناطے میں ایک اچھا نمونہ بننے کی کوشش کروں۔

ہر ایک صورت حال میں مَیں سوچتی ہوں، ”نجات دہندہ کیا پسند کرے گا کہ میں کیسا رویہ اپناؤں؟“ یا ”وہ کیا پسند کرے گا کہ میں اِس سے کیسے نمٹوں؟“ اپنے سارے تجربات میں، میں اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہوں کہ میرے تمام کام مثلِ مسِیح کاموں کی عکاسی کریں۔ اِس سے میری مدد ہوتی ہے کہ میں کام کے مشکل حالات کی افراتفری میں بھی زیادہ معقول اور پُر سکون رہوں۔

میں اپنے نجات دہندہ اور آسمانی باپ کے لیے شکر گزار ہوں، اُن چنوتیوں اور آزمایشوں کے لیے جن پر میں نے نجات دہندہ اور آسمانی باپ پر اِیمان اوریقین رکھنے کے باعث غلبہ پایا ہے۔ جب بھی میں مشکلات سے گزری ہوں، میں نے دُعا کی اور، ہمیشہ اپنے دل میں اِطمینان محسوس کیاہے۔ میں جانتی ہوں کہ میں اُن کے بغیر نہیں جی سکتی ہوں۔ میں اپنے کیے ہر کام میں اُن کے ہاتھ کو پہچانتی ہوں۔

شبیہ
آئیونا پانی میں اپنی کینو کی شہتیر پر

آئیونا کو واکا آما کھیل بہت پسند ہے—نیوزی لینڈ میں یہ مشکل کشتی رانی کی ایک قسم ہے۔ آئیونا کو باہر پانی پر رہنا اچھا لگتاہے، کام کے دباؤ سے دُور۔

شائع کرنا