۲۰۱۹
میں مسِیحی ہوں!
جولائی ۲۰۱۹


میں مسِیحی ہوں!

جب میرا بپتسمہ اور استحکام ہوا، تو مَیں نے اپنے اوپر مسِیح کا نام لیا تھا۔

اِس کا مطلب تھا کہ میں اُس کی پیرو ی کا انتخاب کرتی اور وہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں جو درست ہے۔

میں مسِیحی ہوں! میں اِیمان رکھتی ہوں کہ مسِیح خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے—

سلامتی کا شہزادہ، اچھا چرواہا، زندگی کی روٹی، قدوس ہے۔

میں مسِیحی ہوں! میں اُس کی زندگی کے بارے سیکھتے ہوئے ہر روز پاک کلام کا مطالعہ کرتی ہوں،

اُس کے معجزات، اُس کی تعلیمات، اُس کی ابدی قربانی۔

میں مسِیحی ہوں! میں دُنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ یِسُوع اُن کے لئے موا۔

کیوں کہ اُس نے اپنی زندگی ہم سب کے لئے دی، ہم پھر سے جی اُٹھیں گے۔

میں مسِیحی ہوں! جب میری جان گناہ یا زمینی پریشانیوں کے باعث زخمی محسوس کرتی ہے،

میرا دل یِسُوع کی طرف رجوع کر تا ہے اور میں جانتی ہوں کہ وہ میرے لیے آ موجود ہو گا۔

میں مسِیحی ہوں! اپنے ضرورت مند دوستوں کی مدد کےلئے میں اپنی استعداد میں تمام چیزیں استعمال کرتی ہوں۔

میں وہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں جو مسِیح نے کیا؛ میں اُس کی ہدایت کی پیروی کر رہی ہوں۔

میں مسِیحی ہوں! مجھے مسِیح یاد ہے جس طرح سے اُس نے ہمیں کہا:

میں ہر ہفتے ساکرامنٹ لیتی ہوں اور اپنے وعدوں میں صادق رہنے کا وعدہ کرتی ہوں۔

میں مسِیحی ہوں! حتیٰ کہ تنہائی میں بھی میں دیانت دار رہتی ہوں۔

میں دیانتدار، بہادر، اور پاکدامن ہوں۔ آپ مجھ پر انحصار کر سکتے ہو۔

میں مسِیحی ہوں! میں اُن سب کو معاف کرتی ہوں جو بُرے فعل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

میں اطمینان اور دوستی کو خوش آمدید کہتی ہوں اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کی مدد بھی کرتی ہوں۔

میں مسِیحی ہوں! میں یِسُوع سے اپنے پورے دل سے محبت رکھتی ہوں۔ یہ سچ ہے!

اب آپ کی باری ہے—مہربانی سے بیان کریں کہ آپ کے لیے مسِیحی ہونے کا کیا مطلب ہے!

تصاویر از آندرے سیلن

شائع کرنا