آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
فروری ۱۰–۱۶: ”کہ تُو فاتح ہو کر نِکلے گا“: عقائد اور عہُود ۱۰–۱۱


”فروری ۱۰–۱۶: ’کہ تُو فاتح ہو کر نِکلے گا‘: عقائد اور عہُود ۱۰–۱۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)

”عقائد اور عہُود ۱۰–۱۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵

مورمن کی کِتاب کا مسوّدہ میز پر رکھا گیا ہے

مورمن کی اصل کِتاب کے مسوّدہ کی نقل

فروری ۱۰–۱۶: ”کہ تُو فاتح ہو کر نِکلے گا“

عقائد اور عہُود ۱۰–۱۱

جب مورمن کی کِتاب کا ترجمہ جاری تھا، تو ایک سوال پیدا ہُوا: جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کو ترجمہ کردہ اُن گُم شُدہ صفحات کے مُتعلق کیا کرنا چاہیے؟ اُس حِصّے کو دوبارہ تبدیل کرنا سمجھ میں آ سکتا ہے، مگر خُداوند نے وہ دیکھا جو وہ نہیں دیکھ سکتے تھے: اُن کے دُشمن جوزف کے اِلہامی کام پر شک کرنے کے لیے اُن صفحات پر کلام میں رَد و بَدل کرنے کا منصُوبہ بنا رہے تھے۔ خُدا کے پاس اِس مسئلے سے بچنے اور کام کو آگے بڑھانے کا منصُوبہ تھا۔ ہزاروں برس پہلے، خُدا نے ”اپنی دانِست کے مُطابق“ نیفی کو ایک دُوسری تواریخ لِکھنے کی ترغیب دی جس میں اِسی زمانے کا احاطہ کِیا گیا تھا (۱ نیفی ۹:‏۵

”میری حِکمت،“ خُداوند نے جوزف سے فرمایا، ”اِبلِیس کی مَکّاری سے عظیم تر ہے“ (عقائد اور عہُود ۱۰‏:۴۳)۔ ہمارے زمانے میں یہ پیغام اِطمینان بخش ہے، جب دُشمن اِیمان کو کم زور کرنے کی اپنی کوشِشوں کو تیز کر رہا ہے۔ جوزف کی طرح، ہم بھی اُس کام میں ”اِیمان دار اور تکمیل کو جاری“ رکھ سکتے ہیں جس کو کرنے کے لیے خُدا نے ہمیں بُلاہٹ دی ہے (آیت ۳)۔ پھر ہم جانیں گے کہ اُس نے پہلے ہی راہ مُہیا کر دی ہے تاکہ ”دوزخ کے دروازے ہم پر غالب نہ آئیں“ (آیت ۶۹

دیکھیں مُقدّسین، ۱‏:۵۱–۶۱۔

مُطالعہ کا آئکن

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۰‏:۱–۳۳

خُدا ”یہ ہونے نہیں دے گا کہ اِبلِیس اپنے شیطانی منصُوبے کو پُورا کر پائے۔“

اِبلِیس چاہے گا کہ ہم بُھول جائیں کہ اُس کا وُجُود ہے—یا کہ ہم کم اَز کم اُس کے اَثر و رُسُوخ کی کاوشوں کو پہچاننے میں ناکام ہو جائیں (دیکھیں ۲ نیفی ۲۸:‏۲۲–۲۳)۔ لیکن عقائد اور عہُود ۱۰ میں خُداوند کے الفاظ اِس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ شیطان حقیقی ہے—اور وہ فعال طور پر کارِ خُداوند کی مُخالفت کرتا ہے۔ آیات ۱–۳۳ میں، اِس بات کی نِشان دہی کریں کہ خُدا شیطان کی کاوشوں کی بابت کیا جانتا ہے (مزید دیکھیں آیات ۶۲–۶۳)۔ آپ خُداوند سے یہ بھی پُوچھ سکتے ہیں کہ وہ آپ کی یہ دیکھنے میں مُعاونت کرے کہ شیطان آپ کو کس طرح آزما رہا ہے۔ جب آپ فصل ۱۰ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ مُنّجی کیسے شیطان کی کوشِشوں کی مزاحمت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۱۰‏:۳۴–۵۲

سیمینری کا آئکن
خُداوند کی ”حِکمت اِبلِیس کی مَکّاری سے عظیم تر ہے۔“

نیفی نہیں جانتا تھا کہ وہ اپنی قوم کی تواریخ کے دو سیٹ بنانے کا اِلہام کیوں پا رہا ہے۔ اور مورمن نہیں جانتا تھا کہ اُسے سونے کے اوراق کے ساتھ دُوسرا سیٹ شامل کرنے کا الہام کیوں حاصل ہوا۔ مگر دونوں نبیوں نے ”خُدا کی دانِست“ پر توّکل کِیا (۱ نیفی ۹‏:۵؛ مورمن کا کلام ۱‏:۷)۔ آج ہم اُس دانِست کا کم اَز کم حِصّہ جانتے ہیں: مورمن کی کِتاب کے ۱۱۶ گُم شُدہ صفحات کو تبدیل کرنا آپ کے خیال میں خُداوند کیا چاہتا ہے کہ آپ اِس سب سے سیکھیں؟ عقائد اور عہُود ۱۰:‏۳۴–۵۲ کو پڑھتے ہُوئے اِس سوال پر غور کریں۔ آپ اِن آیات میں سے خُداوند کی بابت جاننے والی سچّائیوں کی ایک فہرست بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ سچّائیاں اُس کے ساتھ آپ کے تعلقات کو کس طرح مُتاثر کرتی ہیں؟ ۱۱۶ صفحات کے گُم ہونے کی تیاری میں خُداوند کی حِکمت اور دُور اَندیشی سے مُتعلق آپ کو کیا چیز مُتاثر کرتی ہے؟

آپ اپنی زندگی میں اُس کی حِکمت اور دُور اَندیشی کا ثبُوت ڈھُونڈنے کا اِلہام بھی محسُوس کر سکتے ہیں۔ بُزرگ رونلڈ اے ریس بینڈ کے پیغام ”اِلہٰی منصُوبہ“ میں سے بیانات پڑھیں—وہ آپ کے ذہن میں مِثالیں لا سکتے ہیں (لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۵۵–۵۷)۔ جب آپ اُنھیں پائیں تو اُنھیں لِکھنے پر غور کریں۔ خُداوند آپ کی زندگی میں کس طرح کام کر رہا ہے؟ مثلاً، اُس نے کون سے ”اِتفاقات“ تیار کِیے ہیں؟ اُس نے آپ کی برکات کے واسطے کون سی بُنیادیں قائم کی ہیں؟ اُس نے آپ کو کب کسی مُحتاج کی خِدمت کرنے کی طرف راغب کِیا ہے؟

مزید دیکھیں رومیوں ۸‏:۲۸؛ عقائد اور عہُود ۹۰‏:۲۴؛ موضُوعات اور سوالات، ”نجات کا منصُوبہ،“ اِنجِیلی لائبریری۔

نبی مورمن سونے کے اَوراق کے ہم راہ میز پر بیٹھے ہُوئے

تفصیلات مورمن اَوراق مُرتب کرتے ہُوئے، اَز ٹام لوویل

عقائد اور عہُود ۱۱

”[خُداوند کے] رُوح پر توّکل رکھیں۔“

جوزف کا بڑا بھائی ہائرم اپنے واسطے خُداوند کی مرضی جاننے کو بے تاب تھا، پَس اُس نے جوزف کو اپنی طرف سے مُکاشفہ پانے کو کہا۔ نبی اَیسا کرنے میں خُوش تھا، مگر اِس مُکاشفہ میں کم اَز کم ایک پیغام (عقائد اور عہُود ۱۱) یہ ہے کہ ہائرم خُود بھی مُکاشفہ پانے کی کوشِش کر سکتا ہے۔ اور اِسی طرح ”وہ سب جن کے اِرادے نیک ہیں، اور جنھوں نے کٹائی کے لیے اپنی درانتی چلائی ہے“ (آیت ۲۷)۔ جب آپ فصل ۱۱ پڑھتے ہیں، تو آپ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ خُداوند آپ کو ذاتی مُکاشفہ کی بابت کیا سِکھا رہا ہے؟ اِس بات کا اِس سے کیا تعلق ہے جو اُس نے فصل ۶–۹ میں اولیور کاؤڈری کو سِکھایا؟ اُس کے پاس آپ کے واسطے اور کیا پیغامات ہیں؟

مزید دیکھیں ”Let the Holy Spirit Guide،“ گِیت، نمبر ۱۴۳۔

سیکھنے والوں کو سوالات پُوچھنے کی دعوت دیں۔ سوالات اَکثر مُکاشفہ کی طرف لے جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنے خاندان یا کلِیسیائی جماعت کو سِکھا رہے ہیں، تو اُن کی سوالات پُوچھنے کی حوصلہ افزائی کریں، اور صحائف میں سے جوابات تلاش کرنے میں اُن کی مُعاونت کریں۔ مِثال کے طور پر، اگر اُن کے ذاتی مُکاشفہ کے مُتعلق سوالات ہوں، تو عقائد اور عہُود ۱۱‏:۱۲–۱۴ میں جواب ڈھُونڈیں۔

عقائد اور عہُود ۱۱‏:۱۵–۲۶

جب مَیں ”[خُدا کا] کلام پانے“ کی کوشِش کرتا ہُوں، تو مَیں اُس کا رُوح اور قُدرت پاؤں گا۔

یہاں تک کہ مورمن کی کِتاب کا ترجمہ ہونے سے بھی پہلے، ہائرم سمِتھ بحالی کے کام میں مدد کرنے کے لیے بے چین تھا۔ جب آپ خُداوند کے جواب کو اُس کی خواہشات کے مُطابق پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ آپ کے لیے ”[خُدا کا] کلام حاصِل کرنے“ سے کیا مُراد ہے (آیت ۲۱)۔ خُدا کا کلام پانا آپ کو قُوت کے ساتھ اُس کی خِدمت کرنے میں کس طرح مدد کرتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کا سیکشن ۱

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عقائد اور عہُود ۱۰‏:۵

جب مَیں ہمیشہ دُعا کرتا ہُوں، تو مَیں خُدا سے قُوت پاتا ہُوں۔

  • اِس آیت کو اپنے بچّوں سے مُتعارف کروانے کے لیے، آپ اُن سے اُن کاموں کے مُتعلق پُوچھ سکتے ہیں جو وہ ”ہمیشہ“ کرتے ہیں۔ خُداوند عقائد اور عہُود ۱۰:‏۵ میں کیا فرماتا ہے جو ہمیں ہمیشہ کرنا چاہیے؟ وہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم اَیسا کریں؟

  • آپ اپنے بچّوں کی دُعا کو ہمیشہ یاد رکھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ شاید وہ چند چھوٹے، ہموار پتھر جمع کر کے اُن پر رنگ کر کے عقائد اور عہُود ۱۰:‏۵ یا ”ہمیشہ دُعا کریں“ لِکھ سکتے ہیں۔ وہ اپنے پتھروں کو مُختلف جگہوں پر رکھ سکتے ہیں جہاں وہ اُںھیں دُعا کی یاد دِلا سکتے ہیں، جیسے کہ اُن کے بِستر کے قریب، اپنے سکول کی کِتابوں کے ساتھ، یا جہاں وہ کھانا کھاتے ہیں۔ عقائد اور عہُود ۱۰‏:۵ کے مُطابق، جب ہم دُعا کرتے ہیں تو خُدا ہمیں کس طرح برکت بخشتا ہے؟ آپ کے بچّے ”بچّے کی دُعا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۳) جیسے گیت میں اِضافی جواب تلاش کر سکتے ہیں۔

ننی بچّی چھوٹے پتھروں پر رنگ کرتے ہُوئے

عقائد اور عہُود ۱۱‏:۱۲–۱۳

رُوحُ القُدس مُجھے نیکی کرنے کی طرف راغب کرتا ہے۔

  • جب رُوح اُن سے کلام کرتا ہے تو بچّے اُسے پہچاننا سیکھ سکتے ہیں۔ اُن کی مدد کرنے کے لیے، آپ ایک لائٹ بلب یا ٹارچ چھپا سکتے ہیں اور کمرے میں کہیں مُسکراتے چہرے کی تصویر؛ پھر اپنے بچّوں سے پُوچھیں کہ وہ یہ چیزیں تلاش کریں۔ عقائد اور عہُود ۱۱:‏۱۳ پڑھیں، اور اپنے بچّوں کی اُن الفاظ کی نِشان دہی کرنے میں مدد کریں جو اُن اَشیا سے مُتعلق ہیں جو اُنھوں نے ڈھُونڈی ہیں۔ یہ الفاظ اِس بابت کیا سِکھاتے ہیں کہ رُوحُ القُدس کس طرح ہماری مدد کرتا ہے؟

  • اپنے رُوحانی تجربات کا تذکرہ کرنا آپ کی اولاد کو اُن کی زندگیوں میں رُوحُ القُدس کے اَثر و رُسُوخ کو پہچاننے میں مدد دے سکتا ہے۔ جب آپ تذکرہ کرتے ہیں، تو اُن سے کہیں کہ وہ بھی اپنے تجربات کو بانٹیں۔ آپ عقائد اور عہُود ۱۱‏:۱۲–۱۳ بھی پڑھ سکتے ہیں، اِس بات کی تلاش کرتے ہُوئے کہ جب رُوحُ القُدس ہماری رہبری کرتا ہے تو ہم کیسے پہچان سکتے ہیں۔ گواہی دیں کہ آسمانی باپ رُوحُ القُدس کے وسیلے ہماری راہ نُمائی کرنا چاہتا ہے۔

عقائد اور عہُود ۱۱‏:۲۱، ۲۶

مُجھے اِنجِیل کو جاننے کی ضرُورت ہے تاکہ مَیں سچّائی تلاش کرنے میں دُوسروں کی مدد کر سکُوں۔

  • ہائرم سمِتھ کی مانِند، آپ کی اولاد کو شاید دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل بانٹنے کے بُہت سے مواقع حاصِل ہوں گے۔ آپ عقائد اور عہُود ۱۱‏:۲۱، ۲۶ کو ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اپنے بچّوں سے پُوچھ سکتے ہیں کہ وہ یہ تلاش کریں کہ خُداوند نے ہائرم کو کیا بتایا تھا جو اُسے کرنے کی ضرُورت تھی تاکہ وہ اِنجِیل سِکھا سکے۔ خُدا کا کلام ”پانے“ کا کیا مطلب ہے؟ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم اپنے دِلوں میں خُدا کے کلام کو کس طرح ”ذخیرہ“ کر سکتے ہیں؟ شاید آپ کی اولاد یِسُوع مسِیح یا مورمن کی کِتاب کی بابت دُوسروں کے ساتھ کِردار نِگاری کے ذریعے اِشتراک کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

جوزف اور ہائرم سمِتھ کی تصویر

جوزف اور ہائرم سمِتھ، اَز کین کوربِٹ

بچّوں کے لیے عملی سرگرمی کا صفحہ