”جُولائی ۱۴–۲۰: ’مَیں تُمھاری راہ نُمائی کروں گا‘: عقائد اور عہُود ۷۷–۸۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”عقائد اور عہُود ۷۷–۸۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
جُولائی ۱۴–۲۰: ”مَیں تُمھاری راہ نُمائی کروں گا“
عقائد اور عہُود ۷۷–۸۰
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی بحالی کے دو برس سے کم عرصہ میں، اِس کے ۲۰۰۰ سے زائد اراکین تھے اور یہ تیزی سے بڑھ رہی تھی۔ مارچ ۱۸۳۲ میں، جوزف سمتھ نے ”کاروبارِ کلِیسیا پر گفُت گُو کرنے کے لیے“ دیگر کلِیسیائی قائدین سے مُلاقات کی: مُکاشفات کی طباعت کی ضرورت، جمع ہونے کے لیے زمین کی خرید، اور غُربا کی دیکھ بھال (دیکھیے عقائد اور عہُود ۷۸، شہ سُرخی فصل)۔ اِن ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، خُداوند نے کلِیسیائی راہ نُماؤں کی ایک چھوٹی تعداد کو متحدہ فرم بنانے کے لیے بُلایا، ایک گروہ جو خُداوند کے ”مقاصد کی پیش رفت کے لیے“ (آیت ۴) اِن معاملات میں اپنی کاوشوں کو مُتحد کرے گا۔ لیکن اِن انتظامی معاملات میں بھی، خُداوند نے ابدیت کی باتوں پر توجہ مرکوز کی۔ آخرکار، چھاپہ خانے یا ذخیرہ خانہ کا مقصد—خُدا کی بادشاہی میں دوسری ہر چیز کی مانند—اپنے بچوں کو ”سیلیسٹیئل جہان میں جگہ“ اور ”ابدیت کے فضائل“ پانے کے لیے تیار کرنا ہے (آیات ۷، ۱۸)۔ اور اگر روز مرہ زندگی کی مصروفیت میں، ابھی اِن برکات کی سمجھ پانا مُشکل ہو، تو وہ ہمیں ازسر نو یقین دِلاتا ہے، ”خاطِر جمع رکھو، کیوں کہ مَیں تُمھاری راہ نمائی کرُوں گا“ (آیت ۱۸)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خُدا اُن لوگوں کو علم بخشتا ہے جو اِس کی تلاش کرتے ہیں۔
جیسے جوزف سمتھ اور سڈنی رگڈن نے بائبل کے الہام یافتہ ترجمہ پر کام کیا، مُکاشفہ کی کتاب کے مُتعلق اُن کے سوالات تھے، جیسے بہت سے لوگ رکھتے ہیں۔ اور جیسے جوزف اچھی طرح جانتا تھا، جب اُس میں حکمت کی کمی ہو، وہ خُدا سے پوچھ سکتا تھا۔ اُس نے عقائد اور عہُود ۷۷ میں جو بصیرتیں پائیں۔ جب آپ اس فصل کو پڑھیں، مُکاشفہ کی کِتاب کے متعلقہ ابواب میں اپنی بصیرتوں کو قلم بند کریں۔ مُکاشفہ پانے کے متعلق آپ اپنے مطالعہ سے کیا سیکھتے ہیں؟
مُتحدہ فرم کیا تھی؟
متحدہ فرم کو اوہائیو اور میزوری میں کلِیسیا کی طباعت اور کاروباری معاملات کا انتظام کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ جوزف سمتھ، نیول کے وٹنی، اور دیگر کلِیسیائی قائدین پر مشتمل تھی جنھوں نے بڑھتی ہوئی کلِیسیا کی مادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے اثاثوں کو یکجا کِیا تھا۔ بد قسمتی سے، متحدہ فرم قرض میں پھنس گئی اور ۱۸۳۴ میں ختم کر دی گئی تھی جب قرض ناقابلِ انتظام ہو گئے تھے۔
مزید دیکھِیے ”نیول کے وٹنی اور متحدہ فرم،“ مُکاشفات سیاق و سباق میں، ۱۴۲–۴۷؛ کلِیسیائی تاریخی موضوعات، ”متحدہ فرم (’متحدہ آرڈر‘)،“ گاسپل لائبریری۔
مَیں یِسُوع مسِیح اور اُس کی کلِیسیا کے ”مقصد کو آگے بڑھانے“ میں مدد کر سکتا ہُوں۔
خُداوند نے جوزف سمتھ اور دیگر کلِیسیائی قائدین کو بتایا کہ ذخیرہ خانہ اور طباعت خانہ کا انتظام کرنا اُس ”مقصد کو، جو تُم نے اپنایا ہے آگے بڑھانے“ میں مدد کرنے گا (عقائد اور عہُود ۷۸:۴)۔ آپ کیا کہیں گے نجات دہندہ کی کلِیسیا کا کیا ”مقصد“ ہے؟ جب آپ عقائد اور عہُود ۷۸:۱–۷ پڑھیں تو اِس پر غور کریں۔ کون سے مُختلف طریقے ہیں جن سے آپ—بشمول اپنے خاندان میں اِس مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں؟
مزید دیکھیں عمُومی راہ نُما کِتاب، 1.2۔
خُداوند میری راہ نُمائی کرے گا۔
آپ کے خیال میں خُداوند کیوں اپنے پیروکاروں کو ”چھوٹے بچے“ پُکارتا ہے؟ (عقائد اور عہود ۷۸:۱۷)۔ آپ نے کب چھوٹے بچّے کی مانند محسُوس کِیا ہے، شاید اِس لیے کہ آپ ”ابھی تک نہیں سمجھ سکے“ یا ”برداشت نہیں“ کر سکتے؟ (آیات ۱۷–۱۸)۔ آپ اِن آیات میں اَیسا کیا پاتے ہیں جو ایسے اوقات میں ”خاطر جمع رکھنے“ (آیت ۱۸)میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟ خود کی کوئی تصویر ڈھونڈنے پر غور کریں جب آپ بچّے تھے، اور غور کریں تب سے آپ رُوحانی طور پر کتنے بڑھ گئے ہیں۔ یا کسی ایسی چیز کے بارے سوچیں جو آپ کے لیے مُشکل تھی جب آپ چھوٹے تھے مگر اب آسان ہے۔ کن باتوں میں آسمانی باپ چاہتا ہے کہ آپ اب بھی بچّے کی مانند ہوں (دیکھیے مضایاہ ۳:۱۹)۔ وہ کیسے آپ کی ”[راہ نُمائی] کر رہا ہے“؟
مَیں ساری چیزیں تشکر کے ساتھ پا سکتا ہُوں۔
عقائد اوعہُود ۷۸:۱۹ کا مطالعہ کرنے کی تیاری کے لیے، آپ اُن اچھے کاموں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو آج آپ کے ساتھ وقوع پذیر ہُوئے ہیں۔ پھر اُن چیزوں کی فہرست بنائیں جو آپ کو اپنے لیے برکات جیسی نہیں لگتی ہیں۔ جب آپ عقائد اور عہُود ۷۸:۱۹ پڑھیں تو اِن فہارست پر غور کریں۔ اگر آپ تمام چیزوں کو تشکر کے ساتھ پائیں تو یہ آپ کی زندگی میں کیا فرق لاتی ہیں—اگرچہ وہ چیزیں برکات جیسی نہ بھی لگیں۔
مزید جاننے کے لیے کہ خُدا کی شکر کزاری کیسے آپ کی زندگی پر اثر انداز ہُو سکتی ہے، اِن نوشتوں کی کھوج کریں اور اُن سچائیوں کی فہرست بنائیں جو آپ پاتے ہیں: زبور ۱۰۷:۸–۹؛ لوقا ۱۷:۱۱–۱۹؛ فلیپیوں ۴:۶–۷؛ مضایاہ ۲:۱۹–۲۴؛ ایلما ۳۴:۳۸؛ ۳۷:۳۷؛ عقائد اور عہُود ۴۶:۳۲؛ ۵۹:۷، ۱۵–۲۱۔
کیسے شکر گزار ہونا ہے اِس پر نصحیت پانے کے لیے صدر ڈیٹئر ایف اُوکڈورف کا خطاب، ”ہر حال میں شُکرگُزار،“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۷۰–۷۷) کی تلاش کرنے پر غور کریں۔ آپ یکساں مشورت کے لیے ”صدر رسل ایم نیلسن شُکر گُزاری کی شِفا بخش قُدرت“ کے موضوع پر وِیڈیو میں سے بھی تلاش کر سکتے ہیں (گاسپل لائبریری)۔ تشکر یِسُوع مسِیح کے ساتھ آپ کے تعلُقات پر کیسے اَثر انداز ہوتا ہے؟
مزید دیکھیے ”اپنی برکات گنو،“ گیت، نمبر ۲۴۱؛ عنونات اور سوالات، ”تشکر،“ گاسپل لائبریری۔
خُدا کی خدمت کرنے کی بُلاہٹ اُس سے کہیں بالاتر ہے کہ مَیں کہاں خدمت کرتا ہُوں۔
عقائد اور عہُود ۸۰ کے متعلق، ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا، ”شاید اِس مُکاشفہ میں مُنّجی اُن اسباق میں سے ایک سِکھانا چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ کسی خاص مقام پر تفویض کردہ مزدوری کرنا لازم اور اہم ہے مگر کام کی بُلاہٹ کے مقابلے میں ثانوی حیثیت رکھتی ہے“ (”کام کے لیے بُلائے گئے،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۶۸)۔ کن تجربات نے آپ کی سیکھنے میں مدد کی ہے کہ بزرگ بیڈنار کے الفاظ سچَے ہیں؟ آپ عقائد اور عہُود ۷۹–۸۰ میں کون سے اضافی اسباق پا سکتے ہیں جو کسی ایسے کی مدد کر سکتے ہیں جس نے ابھی ابھی بُلاہٹ پائی ہو؟
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
خُدا نے زمین کی ہر مخلوق خلق کی۔
-
جب آپ اور آپ کے بچَے عقائد اور عہُود ۷۷:۲ اکٹھے پڑھیں، آپ جانوروں کی تصاویر، بشمول حشرات اور پرند دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کے بچَے تصاویر کی نشاندہی کر سکتے ہیں جب آپ ”جانداروں،“ ”رینگنے والی چیزیں،“ اور ”ہوا کے پرندوں“ جیسے الفاظ پڑھیں۔ ایک دُوسرے کو بتائیں کہ کیسے خُدا کی تخلیقات آپ کو اُس کی محبت محسُوس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
مَیں یِسُوع مسِیح کے ”مقصد کو آگے بڑھانے“ میں مدد کر سکتا ہُوں۔
-
اپنے بچوں کو خُدا کے کام میں اُن کے کردار کے بارے میں سوچنے میں مدد دینے کے لیے، اُن کے ساتھ عقائد اور عہُود ۷۸:۴ پڑھیں اُس ”مقصد“ کی نشاندہی کرنے کے لیے جِسے ہم نے بپتسما لیتے ہوئے اپنایا (قبول کیا یا مدد کرنے کے لیے چُنا)۔ ممکنہ جوابات کے لیے اُن کی اِن صحیفائی حوالوں کو دیکھنے میں مدد کریں: مضایاہ ۱۸:۸–۱۰؛ عقائد اور عہُود ۲۰:۳۷؛ موسیٰ ۱:۳۹۔ آپ کے بچّے کردارنگاری کرنے سے خُوش ہو سکتے ہیں کہ کیسے وہ خُداوند کے کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ مثلاً، ”ایک دوسرے کا بوجھ اُٹھانا“ یا ”اپنے [اوپر] یِسُوع مسِیح کا نام لینا“ کیسا لگتا ہے؟ یہ کیسے ”مِسیح کے مقصد کو آگے بڑھاتا ہے؟
میرے پاس جو کچھ ہے مَیں اِسے دُوسروں کے ساتھ بانٹ سکتا ہُوں۔
-
یہ سِکھانے کے لیے کہ ”دُنیاوی چیزوں میں مساوی“ ہونے سے کیا مُراد ہے (آیت ۶)، آپ اپنے بچوں کو ضرورت مند لوگوں (بھوکے، زخمی، یا ٹھٹھرے ہوئے) اور ایسی اشیا کی تصاویر دے سکتے ہیں جو مدد کرسکتی ہیں (جیسے کہ خوراک، پٹی، یا کمبل)۔ پھر آپ کے بچَے تصاویر کو اشیا سے مِلا سکتے ہیں۔ ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کیا دے سکتے ہیں؟
-
فصل ۷۸ سے کچھ سیاق و سباق حاصل کرنے کے لیے، اپنے بچوں کے ساتھ ”باب ۲۸: نبی جوزف پھر میزوری جاتے ہیں“ کی پہلی دو تصویروں کے نیچے دیے گئے جملے پڑھیں (عقائد اور عہُود کی کہانیاں میں، ۱۰۸، یا گاسپل لائبریری میں متعلقہ ویڈیو)۔ پھر آپ کے بچَے کسی کی گھر تعمیر کرنے، خوراک بانٹنے، یا کسی اور طریقے سے خدمت کرنے میں مدد کرنے کی اداکاری کر سکتے ہیں۔
یِسُوع مسِیح میری راہ نُمائی کرے گا۔
-
آپ کے بچوں کے لیے اِس بارے بات کرنا خُوش کن ہو گا کہ ایک راہ نُما ہونے کا کیا مطلب ہے اور پھر ایک سرگرمی کی راہ نُمائی کریں۔ اکٹھے مل کر عقائد اور عہُود ۷۸:۱۸ پڑھنے کے بعد، آپ اُن اوقات کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جب ہمیں ضرورت ہو کہ یِسُوع ہماری راہ نُمائی کرے۔ گیت گانے کے بارے سوچیں جیسے کہ ”مَیں یِسُوع کے سنگ چلوں گا“ (گاسپل لائبریری)۔
”مَیں سب چیزیں شُکر گُزاری کے ساتھ“ پا سکتا ہُوں۔
-
اپنے بچوں کے ساتھ یہ دریافت کرنے کے لیے عقائد اور عہُود ۷۸:۱۹ پڑھیں کہ خُداوند اُن لوگوں سے کیا وعدہ کرتا ہے جو شکر گزار ہیں۔ اپنے بچوں کی سمجھنے میں مدد کریں کہ ”سو گُنا“ سے کیا مُراد ہے، شاید اُنھیں کوئی چھوٹی چیز اور پھر ویسی ہی ۱۰۰ چیزیں دکھائیں۔ وہ شاید اُن اشیا کی تصاویر بنا سکتے ہیں جو اُںھوں نے ”خُدا سے تشکر کے ساتھ“ پائیں ہیں۔