نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
جون ۵–۱۱۔ یُوحنّا ۱۴–۱۷: ”تُم میری محبّت میں قائِم رہو“


”جون ۵–۱۱۔ یُوحنّا ۱۴–۱۷: ’تُم میری محبّت میں قائِم رہو‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ (۲۰۲۳)

”جون ۵–۱۱۔ یُوحنّا ۱۴–۱۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: ۲۰۲۳

شبیہ
آخِری کھانا

آخِری کھانا، از ولیم ہنری مارگٹسن

جون ۵–۱۱

یُوحنّا ۱۴–۱۷

”تُم میری محبّت میں قائِم رہو“

جب آپ یُوحنّا ۱۴–۱۷ میں نجات دہندہ کی تعلیمات کو پڑھتے ہیں، تو رُوحُ الُقدس آپ کے لیے پیغامات کی نشان دہی کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ نازِل ہونے والے تاثرات کو قلم بند کریں۔

اپنے تاثرات کو قلم بند کریں

آج ہم اِس کو”آخِری کھانا“ کہتے ہیں، لیکن ہم نہیں جانتے کہ جب یِسُوع کے شاگِر سالانہ عیدِ فسح کے لیے جمع ہوئے تھے تو آیا وہ اِس بات سے باخبر تھے کہ اُس کی موت سے قبل اپنے اُستاد کے ساتھ یہ اُن کا آخِری کھانا ہوگا۔ البتہ، یِسُوع، ”نے جان لِیا کہ میرا وہ وقت آپُہنچا“ (یُوحنّا ۱۳:‏۱)۔ اُسے جلد ہی گتسِمنی میں دُکھ اُٹھانا، اپنے قریبی دوستوں کا دغا دینا اور مُنکر ہونا ، اور صلیب پر تکلیف دہ موت کا سامنا کرنا تھا۔ پھر بھی یہ سب کُچھ اپنے سامنے آنے کے باوجُود، یِسُوع کی توجہ خُود پر نہیں بلکہ اپنے شاگردوں پر تھی۔ اُنھیں آنے والے دِنوں اور برسوں میں کیا جاننے کی ضرُورت ہوگی؟ یُوحنّا ۱۴–۱۷ میں یِسُوع کی شفقت بھری تعلیمات ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اپنے شاگِردوں کے بارے میں، تب اور اب کیسا محسوس کرتا ہے۔ اُس نے جو بہت سی تسلی بخش سچائیاں بتائی تھیں اُن میں یہ یقین دہانی تھی کہ، ایک لحاظ سے، وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔ ”اگر تُم میرے حُکموں پر عمل کرو گے تو،“ اُس نے وعدہ کِیا ” میری محبّت میں قائِم رہو گے“ (یُوحنّا ۱۵:‏۱۰

شبیہ
علامت برائے ذاتی مُطالعہ

تجاویز برائے ذاتی مُطالعہِ صحائف

یُوحنّا ۱۴–۱۵

مَیں یِسُوع مسِیح کے لیے اپنی محبت کا اِظہار اُس کے حُکموں پر عمل کرنے سے کرتا ہُوں۔

جب آپ یُوحنّا ۱۴–۱۵ کو پڑھتے ہیں تو، لفظ محبّت کے ہر بار کے اِستعمال پر نوٹ یا نِشان زد کر سکتے ہیں۔ اِن ابواب میں آپ نوٹ کریں گے کہ لفظ حُکموں کی وابستگی لفظ محبّت کے ساتھ کثرت سے دُہرائی گئی ہے۔ مُنّجی کی تعلیمات سے آپ محبّت اور حُکموں کے درمیان تعلق کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟ آپ اِن ابواب میں لفظ محبت کے ساتھ مِل کر کثرت سے دُہرائے جانے والے اَلفاظ کو تلاش کر سکتے ہیں۔

غور کریں کہ نجات دہندہ کی محبت نے آپ کو کیسے متاثر کیا ہے۔

مزید دیکھیے یُوحنّا ۱۳:‏۳۴–۳۵؛ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”میری محبت میں قائم رہو،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۴۸–۵۱۔

شبیہ
یِسُوع اپنے شاگِردوں سے بات کر رہا ہے

آخِری کھانا، از کلارک کیلی پرائس

یُوحنّا ۱۴–۱۶

رُوحُ القُدس یِسُوع مسِیح کے شاگِرد کی حیثیت سے میرے اِرادے کو پُورا کرنے میں میری مدد کرتا ہے۔

یہ سُن کر شاگِردوں کے دِل دہل گئے ہوں گے کہ نجات دہندہ کے ساتھ اُن کا وقت تقریباً ختم ہو گیا تھا۔ وہ اِس بات کے لیے بھی پریشان ہو گئے ہوں گے کہ وہ مسِیح کے بغیر کیسے چلیں گے۔ جب آپ یُوحنّا ۱۴–۱۵پڑھیں، تو تلاش کریں کہ نجات دہندہ نے اُنھیں یقین دِلانے کے لیے کیا کہا۔ خاص طور پر، غور کریں کہ اُس نے اُنھیں رُوحُ القُدس کے بارے میں کیا سِکھایا۔ درج ذیل آیات میں نجات دہندہ کے اَلفاظ سے آپ رُوحُ القُدس کے کِردار کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟

شاگِردوں کو رُوحُ القُدس سے اِس قسم کی مدد کیوں درکار تھی؟ رُوحُ القُدس نے آپ کے لیے اِن کرداروں کو کیسے پُورا کِیا ہے؟ غَور کریں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ اِس کا اثر آپ کی زِندگی میں زیادہ پُختہ ہو۔

مزید دیکھیے ۳ نیفی ۱۹:‏۹؛ ۲۷:‏۲۰؛ عقائد اور عہُود ۱۱:‏۱۲–۱۴؛ موسیٰ ۶: ۶۱؛ مِشال ڈی کریگ، ”رُوحانی لیاقت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۱۹–۲۱۔

یُوحنّا ۱۵:‏۱–۸

مسِیح میں قائِم رہنے کے باعِث، میں اچھّے پھَل لاؤں گا۔

آپ کے خیال میں ”[مسِیح] میں قائِم رہنے“ سے کیا مُراد ہے؟ (یُوحنّا ۱۵:‏۴)۔ آپ کا کون سا ” پھَل“ ظاہر کرتا ہے کہ آپ انگُور کی بیل کے ساتھ جُڑے ہُوئے ہیں، جو یِسُوع مسِیح کی نمایندگی کرتی ہے؟

یُوحنّا ۱۷

یِسُوع مسِیح اپنے شاگِردوں کی شفاعت کرتا ہے۔

یُوحنّا ۱۷میں درج یِسُوع کے اَلفاظ شفاعتی دُعا کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اِس دُعا میں، یِسُوع نے اپنے رسُولوں اور ”اُن کے لیے بھی جو اُن کے کلام کے وسِیلہ سے [اُس] پر اِیمان لائیں گے“ دُعا کی (یُوحنّا ۱۷:‏۲۰)۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کے لیے دُعا کر رہا تھا۔ یِسُوع نے آپ کے لیے اور دُوسرے تمام پیروکاروں کے لیے اپنے باپ سے کیا درخواست کی؟ یہ آپ کے لیے اُس کے جذبات کی بابت آپ کو کیا سکھاتی ہے؟

یہ دُعا گہری، ابدی سچّائیوں کا بھی درس دیتی ہے۔ آپ کو کون کون سی سچّائیاں ملتی ہیں؟ جب آپ اِس باب کو پڑھتے ہیں، درج ذیل کے بارے میں جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُس کو رقم کرنے پر غور کریں:

  • دُعا

  • نجات دہندہ کا اپنے باپ کے ساتھ تعلق

  • نجات دہندہ کی اپنے شاگِردوں کے ساتھ وابستگی

  • شاگِردوں کو دُنیا سے کیسے مُختلف ہونا ہے۔

  • دیگر سچّائیاں جو آپ کو نمایاں نظر آتی ہیں۔

یُوحنّا ۱۷:‏۱۱، ۲۱–۲۳

آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کامِل طور پر مُتحد ہیں۔

یُوحنّا ۱۷ میں اپنی دُعا میں، یِسُوع نے باپ کے ساتھ اپنے اِتحاد پر زور دیا تھا۔ کسِ لحاظ باپ اور بیٹا ”ایک“ ہیں؟ (یُوحنّا ۱۷:‏۱۱، ۲۱–۲۳)۔ جب نجات دہندہ نے دُعا کی کہ اُس کے شاگِرد ایک ہوں ”جِیسے“—یا جس طرح سے—وہ اور اُس کا باپ ایک ہیں (یُوحنّا ۱۷:‏۲۲)۔ آپ کے لیے اُس کے کیا معانی ہیں؟ اپنے تعلُقات کے بارے میں سوچیں—مثال کے طور پر، آپ کی شریک حیات یا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ، حلقے کے اَرکان کے ساتھ، اور ہم عصر مسِیحیوں کے ساتھ۔ آپ اِس قسم کے اِتحاد کے لیے کیا کیا فرائض انجام دے سکتے ہیں جیسا یِسُوع کا باپ کے ساتھ ہے؟

مزید دیکھیں کوئنٹن ایل کُک، ”راستبازی اور اتحاد میں دلوں کی یگانگت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۱۸–۲۲؛ شیرون یُوبینک، ”متحد احساس کی بدولت ہم خُدا کے ساتھ قوت پاتے ہیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۵۵–۵۷۔

شبیہ
علامت برائے خاندانی مُطالعہ

تجاویز برائے خاندانی مُطالعہِ صحائف و خاندانی شام

یُوحنّا ۱۴:‏۵–۶۔خاندان کے اَرکان سیر پر جانے کے لیے خاندان کی باری باری قیادت کر کے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یِسُوع کیسے ”راہ“ ہے؟ وہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے؟

یُوحنّا ۱۴:‏۲۶–۲۷۔یِسُوع کا اِطمِینان کس لحاظ سے اُس سے مُختلف ہے جو”دُنیا دیتی ہے“؟ خاندان کے افراد اُن طریقوں کو بتا سکتے ہیں جن سے اُنھیں رُوحُ القُدس کے وسیِلے سے اِطمِینان اور تسلّی مِلی ہے۔

یُوحنّا ۱۵:‏۱–۸۔اِن آیات کو باہر انگُور کی بیل، یا کسی اور پودے کے پاس بیٹھ کر پڑھنے سے لطف اُٹھایا جاسکتا ہے۔ جب شاخ کو پودے سے ہٹا دیا جاتا ہے تو اِس کا کیا ہوتا ہے؟ آپ اِس پر بات کر سکتے ہیں کہ ہم کیسے شاخوں کی طرح ہیں اور نجات دہندہ میں ”قائم رہنے“ اور ”پھل لانے“ کا کیا مطلب ہے۔

یُوحنّا ۱۵:‏۱۷–۲۷؛ ۱۶:‏۱–۷۔آپ کے خیال میں یِسُوع مسِیح نے اپنے شاگِردوں کو ظلم و ستم سے آگاہ کیوں کیا؟ آج مسِیح کے شاگِردوں کو کس طرح ستایا جاتا ہے؟ جب ہمیں ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اِن آیات میں نجات دہندہ کی تاکید ہماری مدد کیسے کرسکتی ہے؟

یُوحنّا ۱۶:‏۳۳۔یِسُوع مسِیح دُنیا پر کیسے غالِب آیا ہے؟ اُس کے کفارہ نے کس طرح ہمیں اِطمینان اور خُوشی بخشی؟ (مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۶۸:‏۶

یُوحنّا ۱۷:‏۲۱–۲۳۔آپ کے خاندان کو یِسُوع مسِیح اور آسمانی باپ کی طرح زیادہ متحد ہونے کا طریقہ سیکھنے میں کیا چیز مدد کرے گی؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی پسندیدہ کھیلوں کی ٹیم کے بارے میں بات کر سکیں اور یہ کہ وہ کس طرح کسی مُشترکہ مقصد کے لیے مِل کر کام کرتے ہیں۔ یا آپ کسی کوائر یا آرکسٹرا کو سُن سکتے ہیں اور اِس بات پر تبادلہِ خیال کر سکتے ہیں کہ موسیقار خُوب صُورت موسیقی بنانے کے لیے کس طرح مُتحد ہوتے ہیں۔

مزید تجاویز برائے تدریسِ اطفال کے لیے، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے پرائمری میں اِس ہفتے کا خاکہ دیکھیں۔

متجوزہ گیت: ”روحُ القُدس The Holy Ghost،“ بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۱۰۵۔

اپنی تدریس کو بہتر بنانا

آڈیو ریکارڈنگ کا اِستعمال کریں۔ جب آپ اپنے خاندان کو صحائف کی تعلیم دیتے ہیں تو ChurchofJesusChrist.org یا گاسپل لائبریری ایپ پر پائے جانے والے صحائف کے آڈیو ورژن کو سُننے پر غور کریں۔ یُوحنّا ۱۴–۱۷ کو سُننا خاص طور پر پُرزور ہوسکتا ہے کیوں کہ اِن ابواب میں نجات دہندہ کا کلام بکثرت موجُود ہے۔

شبیہ
بیل پر انگُور

یِسُوع نے سِکھایا، ”مَیں انگُور کا دَرخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو“ (یُوحنّا ۱۵:‏۵

شائع کرنا