ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
29. کلِیسیا میں مجالِس


”29. کلِیسیا میں مجالِس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔

”29. کلِیسیا میں مجالِس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات

ماں اور بیٹی عِشائے ربانی کی عبادت میں

”29.

کلِیسیا میں مجالِس

29.0

تعارف

مُقدّسینِ ایّامِ آخر پرستش کرنے، ایک دُوسرے کی اصلاح کرنے اور اِنجِیل کی درس و تدریس کے واسطے اکٹھے ملتے ہیں (دیکھیے ایلما ۶:۶؛ مرونی ۶: ۵–‏۶)۔ نجات دہندہ نے وعدہ کیا ہے، ”جہاں دو یا تین میرے نام سے اِکٹھے ہوتے ہیں، … دیکھو، وہاں مَیں اُن کے درمیان میں ہوں گا“ (متّی ۱۸ :۲۰)۔ باہم ملنا ہمارے دِلوں کو ”اتحاد اور محبّت میں جوڑنے“ کا ایک طریقہ ہے (مُضایاہ ۱۸:‏۲۱

البتہ، مجلس کے انعقاد کو کبھی بھی یِسُوع مسِیح کی مانند خدمت اور خدمت گزاری کی جگہ نہیں لینی چاہیے۔

29.1

مجالِس کی منصوبہ سازی اور انعقاد کرنا

قائدین مجالِس کی منصوبہ سازی اور انعقاد کرتے ہیں، جیسے وہ خُدا کے حُکموں اور مُکاشفوں کے مُطابق رُوحُ القُدس کی زیرِ ہدایت عِبادتی مجالِس کی راہ نمائی پاتے ہیں“ (عقائد اور عہُود ۲۰:‏۴۵؛ مزید دیکھیں مرونی ۶: ۹؛ عقائد اور عہُود ۴۶:‏۲)۔ وہ اپنی مجالِس میں رُوح کے اثر کو مدعو کرنے کے طریقوں کے خواہاں ہوتے ہیں۔

قائدین یقینی بناتے ہیں کہ مجالِس کی تعداد اور طوالت اَرکان اور اُن کے خاندانوں کے لیے بوجھ نہ بنیں۔

29.2

وارڈ کی مجالِس

29.2.1

عِشائے ربانی کی عِبادات

29.2.1.1

عِشائے ربانی کی عبادت کی منصوبہ سازی کرنا

بشپ صاحبان کی صدارت عِشائے ربانی کی عبادت کی منصوبہ سازی اور انعقاد کرتی ہے۔ وہ یقینی بناتے ہیں کہ عِبادت کا مرکزِ نگاہ عِشائے ربانی اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان کی تعمیر کرنا ہو۔

عِشائے ربانی کی عبادت ایک گھنٹہ جاری رہتی ہے۔ اِس میں درج ذیل شامل ہو سکتا ہے:

  1. قَبل اَز موسیقی (ہدایات کے لیے دیکھیے 19.3.2

  2. تسلیمات و خِیر مقدم۔

  3. صدارت کرنے والے حُکام یا آنے والے دیگر راہ نُماؤں کو تسلیم کرنا۔

  4. اعلانات۔ اِنھیں مختصر رکھںا چاہیے۔

  5. افتتاحیہ گیت اور دُعا۔ دیکھیں 19.3.2 اور 29.6۔

  6. کاروبارِ وارڈ یا سٹیک جیسا کہ درجِ ذیل:

    • عہدے دران اور معلمین کی تائید اور سبکدوشی کرنا (دیکھیے 30.3 اور 30.6

    • ہارونی کہانت کے کسی عہدے میں مقرر کیے جانے کے لیے بھائیوں کے نام پیش کرنا (دیکھیے 18.10.3

    • نئے اَرکان، بمعہ حالیہ تبدیل شدگان کو تسلیم کرنا۔

  7. بچّوں کا نام رکھنا اور برکت دینا (دیکھیے 18.6)۔ ایسا عموماً روزے اور گواہی کی عبادت میں کیا جاتا ہے (دیکھیں 29.2.2

  8. نئے اراکین کو استحکام بخشنا (دیکھیے 18.8

  9. ساکرامنٹ گیت اور عِشائے ربانی کا انتظام و انصرام کرنا۔ عِبادت کی بنیادی توجہ عِشائے ربانی ہے۔ یہ رسم اَرکان کے لیے اپنے خیالات مُنّجی اور اُن کے لیے اُس کی قربانی کی جانب مبذول کرنے کا موقع ہے۔

    عِشائے ربانی کو تیار کرنے، برکت دینے، اور تقسیم کرنے سے متعلق مزید معلومات کے لیے، دیکھیے 18.9۔

  10. اِنجِیلی پیغامات اور اجتماعی تمجید یا دیگر موسیقی۔

  11. اختتامی گیت اور دُعا۔

  12. بعد اَز موسیقی۔

29.2.1.4

مقررین منتخب کرنا

بشپ صاحبان کی صدارت عِشائے ربانی کی عِبادات کے لیے مقررین مُنتخب کرتی ہے۔ اکثر اوقات وہ اَرکانِ وارڈ، بشمول نوجوانان کو دعوت دیتے ہیں۔

مقررین یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتے ہیں اور صحائف کا استعمال کرتے ہوئے اُس کی اِنجِیل سِکھاتے ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۴۲:‏۱۲؛ ۵۲‏:۹

29.2.2

روزے اور گواہی کی عبادت

روزے اور گواہی کی عِبادت میں، کوئی مقرر کردہ خطیب یا خاص انتخاباتِ موسیقی نہیں ہوتے۔ اِس کی بجائے، نظامت کرنے والا شخص مختصر گواہی دیتا ہے۔ پھر وہ اَرکانِ جماعت کو اپنی گواہیاں دینے کی دعوت دیتا ہے۔ گواہی دینے کا مطلب ہے اِنجِیل کی سچّائیوں کا اعلان کرنا جَیسے رُوحُ القُدس ہدایت دیتا ہے۔

29.2.3

وارڈ کی کانفرنس

29.2.4

بشپ صاحبان کی صدارت کی مجلِس

زیرِ غور معاملات میں شامل ہو سکتے ہیں:

  • وارڈ میں نجات و سرفرازی کے کام کو مربوط کرنا۔

  • وارڈ میں افراد اور خاندانوں کو مضبوط کرنا—خصوصاً نوجوانان اور طفلان کو۔

  • اراکین کی شناخت کرنا جو رُسُوم، بشمول کہانتی تقرری پانے کے لیے تیار ہو سکیں۔

  • وارڈ کے عہدوں پر بُلاہٹ کے لیے اَرکان کی شناخت کرنا۔

29.2.5

مشاورتی مجلسِ وارڈ

بشپ مشاورتی مجلسِ وارڈ کی منصوبہ سازی، صدارت، اور نظامت کرتا ہے۔ مجلس بشپ کے بغیر کوئی بھی اہم فیصلے نہیں کرتی ہے۔

وارڈ کی تنظیموں کے راہ نُما دو حیثیتوں میں مشاورتی مجلسِ وارڈ میں شرکت کرتے ہیں۔

  1. مشاورتی مجلسِ وارڈ کے رُکن کی حیثیت سے جو تمام اَرکانِ وارڈ کو برکت دینے میں مدد کرتے ہیں۔

  2. اپنی تنظیموں کے نمائیدگان کی حیثیت سے۔

جب وہ باہم اکٹھے ملتے ہیں، تو مجلسِ وارڈ کے اراکین اُن معاملات پر گُفتگُو کرتے ہیں جو پوری مجلس کی متحدہ کاوشوں سے مُستفید ہوں گے۔ اِن معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ہر رُکنِ مجلس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مشاورتی مجالسِ وارڈ عموماً ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوتی ہیں۔ وہ دُعا اور سابقہ مجالس کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کی مختصر رپورٹ کے ساتھ آغاز کرتے ہیں۔ بشپ اُن معاملات کو ترجیح دیتا ہے جِن کی افراد اور خاندانوں کو بابرکت کرنے کے لیے سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

  • یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا تمام اراکین کو ایمان قائم کرنے، نجات کی رُسُوم پانے اور عہُود کی پاسداری کرنے میں مدد دینا۔

  • ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنا۔ افراد، خاندانوں، اور معاشرے کو برکت دینے کے لیے وسائل اور مہارتوں کا اشتراک کرنا۔ اراکینِ وارڈ کی خُود انحصار بننے میں مدد کرنا۔ (دیکھیے باب 22۔)

  • سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا وہ جو اِنجِیل کے بارے میں سیکھ رہے ہیں، اُن کے ساتھ ساتھ نئے اور واپس لوٹنے والے اراکین کی پیش رفت کا جائزہ لینا۔ اُن طریقوں پر گُفتگُو کرنا جِن سے اراکین ایک دُوسرے کے ساتھ اِنجِیل بانٹ سکتے ہیں۔ (دیکھیے باب 23۔)

  • ابدیت کے لیے خاندانوں کو مُتحد کرنا۔ اراکین کی پیش رفت کا جائزہ لینا جو ہَیکل کی رسوم پانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ مزید اراکین کو اجازت نامہ برائے ہَیکل کے لیے مزید اراکین کو اہل بنانے میں مدد کرنے کے طریقوں کی منصوبہ سازی کرنا۔ ایسے طریقوں پر گُفتگُو کرنا جِن سے اراکین کارِ ہَیکل اور خاندانی تاریخ میں شرکت کر سکیں۔ (دیکھیے باب 25۔)

اراکینِ مجلس کو کسی بھِی نجی یا حساس معلومات کو صغیہ راز میں رکھنا لازم ہے (دیکھیے 4.4.6

29.2.6

مشاورتی مجلسِ نوجوانان برائے وارڈ

ہر مجلِس سے قبل، بشپ اور نظامت کرنے والا شخص زیر بحث لائی جانے والی چیزوں کا جائزہ لیتا ہے۔

  • نجات و سرفرازی کا کام

  • وارڈ میں نوجوانان کی ضروریات اور اُن سے نمٹنے کے طریقے۔

  • غیر سرگرم یا نئے نوجوان اراکین تک پہنچنے کی کاوشیں۔

  • سرگرمیاں، بشمول ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے مواقع۔ زیادہ تر منصوبہ سازی جماعتی یا کلاس کی صدارتی مجالس میں کی جاتی ہے (دیکھیے باب 20

  • خدمت گزاری (دیکھیے باب 21

  • نئی بُلائی گئی جماعتی اور کلاس کی صدارتوں کو آگاہی فراہم کرنا۔

29.2.8

اِتوار کی مجالِس کے اوقاتِ کار

وارڈز اتوار کی مجالِس کے لیے ذیل کے دو گھنٹے کے اوقاتِ کار استعمال کرتی ہیں۔

منصوبہ 1

60 منٹ

عِشائے ربانی کی عِبادت

10 منٹ

کلاسوں اور جماعتوں میں منتقلی

50 منٹ

تمام اتوار: پرائمری، بشمول نرسری

مہینے کے پہلے اور تِیسرے اِتوار: سبت سکول

دوسرے اور چوتھے اتوار: کہانتی جماعی مجالِس، انجمنِ خواتین کی مجالِس، اور انجمنِ دختران کی مجالِس

پانچویں اتوار: نوجوانان اور بالغان کی مجالِس۔ بشپ صاحبان کی صدارت عنوانات کا تعین کرتی اور معلمین مقرر کرتی ہے۔

منصوبہ 2

50 منٹ

تمام اتوار: پرائمری، بشمول نرسری

مہینے کے پہلے اور تِیسرے اِتوار: سبت سکول

دوسرے اور چوتھے اتوار: کہانتی جماعت کی مجالِس، انجمنِ خواتین کی مجالِس، اور انجمنِ دختران کی مجالِس

پانچویں اتوار: نوجوانان اور بالغان کی مجالِس۔ بشپ صاحبان کی صدارت عنوانات کا تعین کرتی اور معلمین مقرر کرتی ہے۔

10 منٹ

کلاسوں اور جماعتوں میں منتقلی

60 منٹ

عِشائے ربانی کی عِبادت

29.3

مجالِسِ سٹیک

29.3.1

سٹیک کانفرنس

29.3.2

سٹیک کی کہانتی مجلِسِ عامہ

29.3.3

کہانتی قیادتِ سٹیک کی مجالِس

29.3.4

قیادتِ سٹیک کی مجالِس

29.3.5

سٹیک کے اعلیٰ کاہنان کی جماعت کی مجلس

29.3.6

صدارتِ سٹیک کی مجلس

29.3.7

مجلِسِ اعلیٰ کا اجلاس

29.3.8

مشاورتی مجلس برائے سٹیک

29.3.9

قیادت کمیٹی بالغان برائے سٹیک کی مجلِس

29.3.10

قیادت کمیٹی نوجوانان برائے سٹیک کی مجلِس

29.3.11

سٹیک کے بشپ صاحبان کا مشاورتی اجلاس

29.5

جَنازَے اور دیگر عبادات برائے مرحومین

29.5.1

عمومی اُصُول

جنازوں کے لیے کلِیسیائی عبادات کا ایک اہم مقصد نجات کے منصوبے، خاص طور پر نجات دہندہ کے کفّارہ اور قیامت کی گواہی دینا ہے۔ اِن عبادات کو باوقار، روحانی تجربات ہونا چاہیے۔

کلِیسیائی قائدین کو مرحومین کے لیے دیگر مذاہب یا گروہوں کی روایات کو کلِیسیائی عبادات میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔

29.5.2

خاندان کو معاونت فراہم کرنا

یِسُوع مسِیح کے شاگرد کی حیثیت سے، کلِیسیائی اراکین اور قائدین ”غم زدوں کے غم میں شریک ہونا چاہتے؛ ہاں اور اُنھیں تسلی دیتے جنھیں تسلی کی ضرورت ہے“ (مُضایاہ ۱۸:‏۹)۔ جب کوئی رُکن فوت ہو، تو بشپ تسلی دینے کے لیے خاندان سے مُلاقات کرے۔

بشپ اراکینِ وارڈ، بشمول ایلڈرز کی جماعت اور انجمنِ خواتین کی طرف سے معاونت کی پیش کش کرتا ہے۔

29.5.4

عِباداتِ جَنازَہ (جہاں رواج ہو)

بشپ جس بھی جنازے کی نظامت کرتا ہے، چاہے کلِیسیائی عمارت میں یا کہیں اور، وہ ایک کلِیسیائی مجلِس اور مذہبی عِبادت ہے۔ یہ رُوحانی مواقع ہونے چاہیے۔

جنازے وقت پر شروع ہونے چاہئیں۔ عموماً، حاضرین کی کرم فرمائی کے لیے، اِنھیں 1.5 گھنٹے سے زیادہ نہیں چلنا چاہیے۔

جنازوں کی عِبادات عموماً اتوار کو منعقد نہیں کی جاتی ہیں۔

29.6

کلِیسیائی عِبادات میں دُعائیں

کلِیسیائی عِبادات میں دعائیں مختصر، سادہ، اور رُوح سے ہدایت یافتہ ہونی چاہیے۔ کوئی بھی بپتسما یافتہ رُکن افتتاحی یا اختتامی دُعا کر سکتا ہے۔ بچّے جو بپتسما یافتہ نہیں ہیں پرائمری میں دُعا کر سکتے ہیں۔

29.7

مجالس کی سٹریمنگ کرنا اور ورچوئل مجالس منعقد کرنا

بشپ، بطور استثنا، عِبادت گاہ میں منعقد ہونے والی عِشائے ربانی کی عِبادات اور جنازوں یا شادیوں کی لائیو سٹریمنگ کی اجازت دے سکتا ہے۔

عِشائے ربانی کی عِبادت کی لائیو سٹریمنگ میں عِشائے ربانی پر برکت دینا اور تقسیم شامل نہیں ہونی چاہیے۔

کچھ مجالِس کے لیے، بشپ یا صدارتِ سٹیک اُن اراکین کو ورچوئلی طور پر شامل ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں جو ذاتی طور پر شریک نہیں ہو سکتے ہیں۔ ان مجالِس میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • قیادتی مجالِس، جیسے کہ صدارتی یا مشاورتی مجالِس۔

  • جماعتی، انجمنِ خواتین، اور اَنجمنِ دُختران کی مجالِس۔

  • سبت سکول کی کلاسیں۔

  • پرائمری کی جماعتیں اور وقتِ حمد و ثنا۔