”34. مالیات اور آڈٹس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات (2023)۔
”34۔ مالیات اور آڈٹس،“ عمُومی راہ نُما کِتاب سے اِقتباسات
34.
مالیات اور آڈٹس
34.0
تعارف
دہ یکی اور ہدیہ جات کلِیسیا کو خُداوند کے نجات و سرفرازی کے کام کو آگے بڑھانے کی اجازت دیتے ہیں (دیکھیے 1.2)۔ یہ فنڈز مُقدس ہیں۔ یہ ارکانِ کلِیسیا کے ایمان اور قربانی کی نمایندگی کرتے ہیں (دیکھیے مرقس ۱۲:۴۱–۴۴)۔
34.2
وارڈ کی مالیاتی قیادت
34.2.1
بشپ صاحبان کی صدارت
وارڈ کے مالیات سے متعلق بشپ کی درجِ ذیل ذمہ داریاں ہیں: وہ اِس کام کا کچھ حصّہ اپنے مُشیران اور کلرک کو تفویض کرتا ہے۔
بشپ:
-
اَرکان کی پوری دہ یکی ادا کرنے اور فراخ دلانہ ہدیہ جات دینے کی تلقین اور حوصلہ افزائی کرتا ہے (دیکھیے 34.3)۔
-
یقینی بناتا ہے کہ وارڈ کے فنڈز کو مناسب طور پر سنبھالا اور حساب کتاب رکھا جائے (دیکھیے 34.5)۔
-
ہر ماہ مالیاتی بیان (سٹیٹمنٹ) کا جائزہ لیتا ہے اور یقینی بناتا ہے کہ مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
-
یقینی بناتا ہے کہ تنظیمی راہ نُما اور کلرک حضرات کلِیسیا کے مُقدّس فنڈز سے متعلق اپنی ذمہ داریاں جانیں۔
-
وارڈ کا سالانہ بجٹ تیار و منظم کرتا ہے (دیکھیے 34.6)۔
-
اَرکانِ وارڈ سے اُن کے اعلامیہِ دہ یکی پانے کے لیے سالانہ مُلاقات کرتا ہے۔
34.2.2
کلرک برائے وارڈ
بشپ وارڈ کلرک یا معاون وارڈ کلرک کو وارڈ مالیاتی ریکارڈ رکھنے میں مدد کے لیے تفویض کرتا ہے۔ کلرک کلِیسیا کے فنڈز کی حفاظت کے لیے موجودہ پالیسیوں پر احتیاط سے عمل کرتے ہیں اور اِس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کلِیسیا کے ریکارڈز درست ہوں۔
کلرک کی درجِ ذیل ذمہ داریاں بھی ہیں:
-
بشپ صاحبان کی صدارت کے ایک رُکن کے ساتھ موصُول شدہ فنڈز کا انداج کرنا اور جمع کروانا۔
-
ہر ماہ مالیاتی بیان (سٹیٹمنٹ ) کا جائزہ لینا اور یقینی بنانا کہ مسائل کا فوری حل کیا جائے۔
-
وارڈ کے سالانہ بجٹ کی تیاری میں بشپ صاحبان کی صدارت کی مدد کرنا (دیکھیے 34.6.1 اور 34.6.2)۔
-
یقینی بنانا کہ اَرکان کو اُن کے ہدیہ جات کی سٹیٹمنٹ تک رسائی حاصل ہو اور ضرورت کے مطابق مدد کرنا۔
کلرک کو ملک صدق کی کہانت اور حالیہ اِجازت نامہ برائے ہیکل کا حامل ہونا چاہیے۔
34.3
ہدیہ جات
34.3.1
دہ یکی
دہ یکی خُدا کی کلِیسیا کے لیے کسی کا اپنی آمدنی کے دسویں حصّہ کا ہدیہ ہے (دیکھیے عقاِد اور عہُود ۱۱۹: ۳–۴؛ منافع سے مُراد آمدنی سمجھا جاتا ہے) تمام اَرکان جِن کی آمدنی ہے اُنھیں دہ یکی ادا کرنی چاہیے۔
34.3.1.2
دہ یکی کا اقرار
بشپ سال کے آخری چند ماہ کے دوران میں ہر ایک رُکن سے اُس کی دہ یکی کا اقرار پانے کے لیے مُلاقات کرتا ہے۔
تمام اَرکان کو بشپ سے مُلاقات کرنے کی دعوت دی جاتی تاکہ وہ:
-
اپنے بشپ سے بطور دہ یکی ادا کرنے والے کی حیثیت سے اپنی حالت اقرار کرتے ہیں۔
-
یقینی بناتے ہیں کہ اُن کے ہدیہ جات کا ریکارڈ درست ہے۔
جب بھی ممکن ہو، تمام اَرکانِ خاندان، بشمول بچّوں کو اکٹھے شامل ہونا چاہیے۔
34.3.2
روزے کے ہدیے
کلِیسیائی قائدین اراکین کی روزے کے ہدیے کے قانون پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اِس میں روزے کا فراخ دِلانہ ہدیہ دینا شامل ہے (دیکھیں 22.2.2)۔
روزے کے ہدیے کے فنڈز کے استعمال سے متعلق ہدایات 22.5.2 میں مہیا کی گئی ہیں۔
34.3.3
مُنادی کے فنڈز
مُنادی کے فنڈز برائے وارڈ کے ہدیہ جات بنیادی طور پر وارڈ کے کُل وقتی مُنادوں کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
عمومی مُنادی کے فنڈز کلِیسیا اپنی مجموعی مُنادی کی کاوشوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
34.3.7
ہدیہ جات واپس نہیں کیے جا سکتے
کلِیسیا کو ادا کردہ دہ یکی اور ہدیے، خُداوند کے ہیں۔ وہ اُس کے لیے مخصوص ہیں۔
صدورِ سٹیک اور بشپ صاحبان دہ یکی اور ہدیہ جات دینے والوں کو مطلع کرتے ہیں کہ یہ ہدیہ جات واپس نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
34.4
دہ یکی اور ہدیہ جات کی رازداری
ہدیہ جات دینے والے کی طرف سے ادا کردہ دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات کی رقم صغیہِ راز رہنی چاہیے۔ صرف بشپ اور وہ لوگ جو اُن ہدیہ جات کی دیکھ بھال اور استعمال کے مجاز ہیں اُن کو ہی اِن معلومات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
34.5
کلِیسیائی فنڈز کو سنبھالنا
صدر سٹیک اور بشپ یہ یقینی بناتے ہیں کہ تمام تر کلِیسیائی فنڈز کی مناسب طور پر دیکھ بھال کی جائے۔ بشپ صاحبان اور کلرک حضرات کی سال میں کم ازکم ایک دفعہ ویڈیو ”مُقدس فنڈز ، مُقدس فرائض“ دیکھنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
34.5.1
اُصُولِ رَفَاقَت
اُصُولِ رَفَاقَت کے لیے دو اشخاص درکار ہوتے ہیں—کلِیسیائی فنڈز کا اندراج اور تقسیم کرنے میں فعال طور پر شامل ہونے کے لیے—بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن اور کلرک یا بشپ صاحبان کی صدارت کے دو اراکین۔
راہ نُماؤں کو اپنے پاس ورڈز کی حفاظت کرنی اور اِنھیں کسی کو بھی نہیں بتانا چاہیے (دیکھیں 33.9.1.1)۔
34.5.2
دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات وصول کرنا
خُداوند نے مُقدسین کی دہ یکیوں اور ہدیہ جات کو وصول کرنے اور حساب کتاب رکھںے کا مُقدس بھروسا بشپ صاحبان کو بخشا گیا ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۴۲: ۳۰–۳۳؛ ۱۱۹)۔ صرف بشپ اور اُس کے مُشیران ہی دہ یکی اور دیگر ہدیے وصول کر سکتے ہیں۔ کسی بھی حالت میں اُن کی بیویاں، اُن کے دیگر اَرکانِ خاندان، کلرک حضرات، یا وارڈ کے دیگر اَرکان کو یہ ہدیہ جات وصول نہیں کرنے چاہئیں۔
34.5.3
دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات کی تصدیق اور اندراج کرنا
ہدیہ جات کا اُسی اتوار کو اندراج کرنا چاہیے جب وہ موصول ہوتے ہیں۔ بشپ صاحبان کی صدارت کے ایک رُکن اور کلرک یا بشپ صاحبان کی صدارت کے دو اراکین کو، ہر ایک لفافے کو اکٹھے کھولنا چاہیے۔ وہ تصدیق کرتے ہیں کہ بند ہدیہ جات دہ یکی اور دیگر ہدیہ جات کے فارم پر درج شدہ رقم سے مطابقت رکھتے ہیں۔ وہ ہر ایک ہدیہ کا مناسب طور پر اندراج کرتے ہیں۔ اگر ہدیہ جات اور درج شدہ رقم میں فرق ہو، تو وہ تضاد کو حل کرنے کے لیے جلد از جلد ہدیہ دینے والے سے رابطہ کرتے ہیں۔
34.5.4
دہ یکی ور دیگر ہدیہ جات جمع کرانا
یہ یقینی بنا لینے کے بعد کہ درج شدہ اور موصول شدہ رقوم برابر ہیں ایک ڈپازٹ تیار کیا جانا چاہیے۔
جہاں 24 گھنٹے کی بینک ڈپاذٹری دستیاب ہو، بشپ صاحبان کی صدارت کا ایک رُکن اور ایک اور ملکِ صدق کہانت کا حامل ہدیہ جات کو اُسی دِن بینک میں جمع کراتے ہیں جس روز ہدیہ جات کو کھولا جاتا اور اُن کی تصدیق کی گئی ہو۔
جہاں 24 گھنٹے کی بینک ڈپازٹری دستیاب نہ ہو اور اتوار کو بینک بند ہو، تو بشپ ایک ملکِ صدق کہانت کے حامل کو اگلے کاروباری دِن میں جمع کرانے کے لیے مقرر کرتا ہے۔ اُسے چاہیے:
-
یقینی بنائے کہ جب تک ہدیہ جات جمع نہ ہو جائیں اُنھیں محفوظ رکھے۔
-
ڈپازٹ کی رسید حاصل کرے جس پر جمع کرائی گئی رقم اور تاریخ ظاہر ہو۔
34.5.5
کلِیسیائی فنڈز کی حفاظت کرنا
کلِیسیائی فنڈز کے ذمہ دار ارکان کو اُنھیں کبھِی بھی رات بھر عِبادت گاہ میں یا کسی بھی وقت نگرانی کے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے، جیسا کہ مجالس اور سرگرمیاں۔
34.5.7
سٹیک اور وارڈ کی ادائیگیوں کا انتظام کرنا
صدارت کرنے والے عہدے دار کی اجازت کے بغیر سٹیک اور وارڈ کے کوئی بھی اخراجات یا ادائیگی نہیں کرنی چاہیے۔
دو مجاز راہ نُماؤں کو ہر ایک ادائیگی کی منظوری دینی چاہیے۔ اُن میں سے ایک صدارتِ سٹیک یا بشپ صاحبان کی صدارت کا رُکن ہونا چاہیے۔ اگرچہ مشیران ادائیگیوں کی منظوری دینے کے مجاز ہوتے ہیں، پھر بھی صدر سٹیک یا بشپ کو ہر ایک ادائیگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ راہ نُماؤں کو خُود کی ادائیگیوں کی منظوری نہیں دینی چاہیے۔
اِس سے قبل کہ بشپ اپنے یا اپنے خاندان کے لیے روزے کے ہدیے استعمال کرے یا بشپ کے آرڈر فارم کی منظوری دے صدرِ سٹیک کی تحریری اجازت درکار ہے۔ اِس سے قبل کہ بشپ صدرِ سٹیک یا اُس کے خاندان کے لیے روزے کے ہدیے استعمال کرے یا بشپ کے آرڈر کی منظوری دے علاقائی صدارت کی تحریری اجازت درکار ہے۔ ہدایات کے لیے 22.5.1.2 دیکھیے۔
معاوضے کی درخواست کرنے والا رُکن کسی بھی انوائس یا رسید کی کاغذی یا الیکٹرانک نقل مہیا کرتا ہے۔ وہ خریداری کا مقصد، رقم، اور تاریخ بھی شامل کرتا یا کرتی ہے۔
اگر فنڈز پیشگی لینے ہوں، رُکن مقصد، رقم، اور تاریخ درج کرتے ہوئے، ادائیگی کی دخواست کا فارم جمع کراتا ہے۔ اخراجات کی ادائیگی کرنے کے بعد، پھر رُکن (1) خرچ شدہ فنڈز کے لیے انوائس یا رسیدیں مہیا کرتا ہے اور (2) غیر خرچ شدہ رقم واپس لوٹاتا ہے۔ لوٹائے گئے فنڈز کو دوبارہ جمع کروانا چاہیے۔
34.5.9
مالیاتی ریکارڈز رکھنا
ہر سٹیک اور وارڈ کو حالیہ، درست مالیاتی ریکارڈ رکھنا چاہیے۔
ریکارڈ اور رپورٹوں کے استعمال اور اُنھیں برقرار رکھنے کے بارے میں معلومات کے لیے، کلرک حضرارت کو کلِیسیائی ہیڈ کوارٹر یا علاقائی دفتر سے ملی ہدایات کو دیکھنا چاہیے۔ مالیاتی ریکارڈ کو کم ازکم تین برس تک بمع موجودہ سال برقرار رکھنا چاہیے۔
34.6
بجٹ اور اخراجات
بجٹ الاؤنس پروگرام سٹیک اور وارڈ کی سرگرمیوں اور پروگراموں کی ادائیگی کے لیے عمومی کلِیسیائی فنڈز فراہم کرتا ہے۔
زیادہ تر سرگرمیاں سادہ ہونی چاہئیں اور اُن میں کم یا کوئی لاگت نہیں ہونی چاہیے۔
34.6.1
سٹیک اور وارڈ کے بجٹ
ہر سٹیک اور وارڈ سالانہ بجٹ تیار کرتا اور اپنے انتظامات چلاتا ہے۔ سٹیک کا صدر سٹیک کے بجٹ کا انتظام کرتا ہے، اور بشپ وارڈ کے بجٹ کا انتظام کرتا ہے۔
ذیل میں ہدایات درج ہیں:
-
اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بار بار رُونما ہونے والے اخراجات پر غور کیا جائے، پچھلے سال کے دوران خرچ کی گئی رقوم کا جائزہ لیں۔
-
تنظیموں کو بجٹ کی ضروریات کا مُفصل تخمینہ لگانے کا کہیں۔
-
منظور شدہ بجٹ کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بجٹ مرتب کریں۔
34.6.2
بجٹ الاؤنس
34.6.2.1
بجٹ مختص کرنا
بجٹ فنڈز درج ذیل زمروں میں حاضری کی بنیاد پر سہ ماہی طور پر مختص کیے جاتے ہیں:
-
عِشائے ربانی کی عبادت
-
اَنجمنِ نوجوانان
-
اَنجمنِ دُختران
-
پرائمری کے 7–10 برس کی عمر کے بچّے
-
نو عُمر غیرشادی شُدہ بالغان
حاضری کی بروقت اور درست رپورٹ کرنا اہم ہے (دیکھیں 33.5.1.1)۔
34.6.2.2
بجٹ کا مناسب استعمال
صدرِ سٹیک اور بشپ صاحبان بجٹ الاؤنس فنڈز کے دانش مندانہ استعمال کو یقینی بناتے ہیں۔
سٹیک اور وارڈ کے بجٹ فنڈز کو تمام سرگرمیوں، پروگراموں ،درسی کتب، اور رسد کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
34.6.2.3
زائد بجٹ
زائد بجٹ الاؤنس فنڈز کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ وارڈ کے زائد فنڈز سٹیک کو واپس کر دینے چاہیے۔
34.7
آڈٹس
34.7.1
سٹیک آڈٹ کمیٹی
صدرِ سٹیک، سٹیک آڈٹ کمیٹی مقرر کرتا ہے۔ یہ کمیٹی یقینی بناتی ہے کہ سٹیک اور وارڈ کے مالیات کو کلِیسیائی پالیسیوں کے مطابق استعمال کیا جائے۔
34.7.3
مالیاتی آڈٹ
سٹیک آڈیٹرز ہر سال دو بار سٹیک، وارڈ اور خاندانی تاریخ کے مراکز کے مالیاتی ریکارڈز کا آڈٹ کرتے ہیں۔
آڈٹ کے دوران میں سوالات کے جواب دینے کے لیے اکائی کا صدارتی عہدے دار اور مالیات پر مقرر کلرک کو دستیاب ہونا چاہیے۔
34.7.5
کلِیسیائی فنڈز کا نقصان، چوری، غبن، یا غلط استعمال
صدرِ سٹیک یا سٹیک کی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین کو فوری طور پر مطلع کیا جانا چاہیے اگر:
-
کلِیسیائی فنڈز گم یا چوری ہو جائیں۔
-
ایک راہ نُما نے کلِیسیائی فندز کا غبن یا غلط استعمال کیا ہو۔