صحائف
ایلما ۵۹


باب ۵۹

مرونی، فحورن کو ہیلیمن کی فَوجوں کو مضبُوط کرنے کے لِیے کہتا ہے—لامنی نیفیہا کے شہر پر قبضہ کر لیتے ہیں—مرونی حُکُومت پر خفا ہوتا ہے۔ قریباً ۶۲ ق۔م۔

۱ اب اَیسا ہُوا کہ نِیفی کی قَوم پر قضات کے عہدِ حُکُومت کے تِیسویں برس، مرونی ہیلیمن کا خط مِلنے اور پڑھنے کے بعد، وہ ہیلمن کی خیروعافیت جان کر نہایت خُوش ہُوا، ہاں، اُس نہایت بڑی کام یابی کے باعث جو ہیلیمن کو اُن عِلاقوں کو فتح کرنے سے ہُوئی، جو چِھین لِیے گئے تھے۔

۲ ہاں، اور اُس نے سارے عِلاقے کے اُس خِطے کے اِرد گِرد جہاں پر وہ تھا، اپنے سب لوگوں کو بتایا، تاکہ وہ بھی خُوش ہو جائیں۔

۳ اور اَیسا ہُوا کہ اُس نے فحورن کو اِس اِرادہ کے ساتھ فوراً خط بھیجا، کہ وہ ہیلیمن، یعنی ہیلیمن کی فَوجوں، کو مضبُوط کرنے کے لِیے اپنے سب آدمیوں کو اِکٹھا کرے، یہاں تک کہ وہ آسانی سے مُلک کے اُس عِلاقہ پر قبضہ قائم رکھ سکے، جِس پر اُس نے مُعجزانہ طریقہ سے دوبارہ کام یابی پا لی تھی۔

۴ اور اَیسا ہُوا کہ جب مرونی نے یہ خط ضریملہ کے عِلاقہ میں بھیج دِیا، تو وہ پھر سے منصُوبہ بنانے لگا تاکہ وہ باقی ماندہ اُن عِلاقوں اور شہروں کو فتح کرے، جو بنی لامن نے اُن سے چِھین لِیے تھے۔

۵ اور اَیسا ہُوا کہ جب مرونی بنی لامن کے خِلاف جنگ کی تیاریوں میں کُچھ اِس طرح مصرُوف تھا، تو دیکھ، نِیفیہا کی قَوم پر، جو مرونی کے شہر اور لِحی کے شہر اور موریعنتن کے شہر سے آ کر اِکٹھے ہُوئے تھے، بنی لامن نے حملہ کر دِیا۔

۶ ہاں، یعنی وہ بھی جِنھیں مانٹی کے عِلاقوں سے مجبوراً بھگایا گیا تھا، اور جو اِرد گِرد کے عِلاقوں سے یہاں آئے، اور مُلک کے اِس خِطے میں بنی لامن کے ساتھ شامِل ہو گئے تھے۔

۷ اور یُوں وہ کثِیر التعداد تھے، ہاں، اور وہ دِن بہ دِن تقویت پا رہے تھے، عیمرون کے حُکم سے وہ نِیفیہا کی قَوم کے خِلاف آئے، اور وہ شِدت سے قتل و غارت کر کے اُنھیں ہلاک کرنے لگے۔

۸ اور اُن کی فَوجیں اِتنی لاتعداد تھیں کہ نِیفیہا کے باقی جنگ جُو مردوں کو اُن کے سامنے سے مجبوراً بھاگنا پڑا؛ اور وہ آئے حتیٰ کہ مرونی کی فَوج میں شامِل ہو گئے۔

۹ اور اب مرونی نے سوچا کہ نِیفیہا کے شہر میں آدمی بھیجے جائیں، تاکہ وہ شہر پر قبضہ قائم رکھنے میں لوگوں کی مدد کریں، اور یہ جانتے ہُوئے کہ شہر کو اُن سے دوبارہ فتح کرنے کی نِسبت، بنی لامن کے ہاتھوں میں جانے سے بچانا زیادہ آسان تھا، اُس کا خیال تھا وہ اُس شہر پر آسانی سے قبضہ قائم رکھیں گے۔

۱۰ پَس اُس نے اُن مقامات پر قبضہ قائم رکھنے کے لِیے جو اُس نے دوبارہ فتح کِیے تھے اپنی ساری فَوج کو تعینات کِیے رکھا۔

۱۱ اور اب، جب مرونی نے دیکھا کہ نِیفیہا کا شہر ہاتھ سے نِکل گیا تو وہ نہایت غم زدہ ہُوا، اور وسوسہ میں پڑ گیا، کہ لوگ اپنی بدکاریوں کے باعث اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نہ جا گِریں۔

۱۲ اب یہی حال اُس کے سب سِپہ سالاروں کا بھی تھا۔ وہ بھی لوگوں کی بدکاریوں کے سبب اندیشے اور حیرانی کا شِکار ہو گئے تھے، اور اَیسا تاثر اُن پر بنی لامن کی کام یابی کے باعث تھا۔

۱۳ اور اَیسا ہُوا کہ مرونی حُکُومت کے ساتھ ناراض تھا، اِس کا سبب اپنے مُلک کی آزادی کی بابت اُن کی بے حسی تھی۔

شائع کرنا