دُنیا پر غالِب آئیں اور آرام پائیں
خُدا کے ساتھ اپنے عہُود کے وسِیلے سے دُنیا پر غالِب آ کر اِس دُنیا کی شدِید مُضطرب، غیریقینی صُورت اور بےچینی سے آرام پائیں۔
میرے عزیز بھائیو اور بہنو، مَیں اِس خُوش گوار سبت کی صُبح کو آپ کا خیر مقدم کرتا ہُوں۔ مَیں مُسلسل آپ کی بابت سوچتا ہُوں۔ مَیں حیران ہوتا ہُوں جِن طریقوں سے دُوسروں کی مدد کرنے کے لیے اقدام اُٹھاتے ہیں۔ اِیمان اور گواہی کا جِس انداز سے آپ بار بار عملی مُظاہرہ کرتے ہیں مُجھے حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ مَیں آپ کے صدموں، مایوسیوں، اور پریشانیوں پر روتا ہُوں۔ مَیں آپ سے پیار کرتا ہُوں۔ مَیں آپ کو یقین دِلاتا ہُوں کہ ہمارا آسمانی باپ اور اُس کا بیٹا یِسُوع مسِیح آپ سے محبت رکھتے ہیں۔ وہ آپ کے حالات، آپ کی بھلائی، آپ کی ضرُوریات اور مدد کے لیے آپ کی دُعاؤں سے بخوبی واقف ہیں۔ بار بار، مَیں آپ کے لیے دُعا کرتا ہُوں کہ آپ اُن کی محبت کو محسُوس کریں۔
اُن کی محبت کا تجربہ پانا بُہت ضرُوری ہے، کیوں کہ اَیسا لگتا ہے کہ ہم ہر روز پریشان کُن خبروں کے حملے سے مُتاثر ہوتے ہیں۔ آپ اَیسے دِنوں میں سے گُزرے ہوں گے جب آپ کا جی چاہتا ہوگا کہ آپ آرام دہ کپڑوں میں ملبُوس، کسی گیند کی طرح سمٹ کر بستر پر پڑے رہیں، اور جب یہ سارا ہنگامہ ختم ہو جائے تو کسی سے کہیں کہ وہ آپ کو جگا دے۔
لیکن، میرے پیارے بھائیو اور بہنو،بےشُمار شان دار چِیزیں آیندہ ہونے والی ہیں۔ آنے والے دِنوں میں ہم نجادت دہندہ کی قُدرت کے عظیم اُلشان مُکاشفوں کو دیکھیں گے اَیسے کہ دُنیا نے اب تک نہ دیکھیں ہوں گے۔ اب اور اُس کا ”حشمت اور بڑے شان و شوکت سے“ آنے کے درمیان میں، ۱ وہ بےشُمار برکتوں، رحمتوں، اور معجزوں کو راست بازوں نچھاور کرے گا۔
بہر حال، ہم جِس دَور میں زِندگی گُزار رہے ہیں وہ یقیناً دُنیا کی تاریخ کا سب سے پُرپیچ زمانہ ہے۔ پیچِیدگیاں اور مسائل بُہت سے لوگوں کو محصُور کیے ہُوئے ہیں، اور وہ تھکے ماندہ محسُوس کرتے ہیں۔ البتہ، ایک حالیہ واقعہ پر غَور کریں جو اِس بات پر روشنی ڈال سکتا ہے کہ آپ اور مَیں آرام کیسے پا سکتے ہیں۔
حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی ہَیکل کی اِفتتاحی تقریبات کے دوران میں، اِفتتاحی کمیٹی کے رُکن نے اپنی گواہی پیش کی جب وہ کئی نام ور صحافیوں کی میزبانی کر رہا تھا۔ کسی بھی طرح سے یہ خاندان میڈیا کی مُلاقاتوں سے مُنسلک ہو گیا۔ کوئی رپورٹر ہَیکل کی خادمہ سے ”سفر“ کی بابت پُوچھتا رہا جب وہ ہَیکل کی زیارت میں اُس کی مدد کر رہی تھی۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ آیا ہَیکل کا سفر علامتی طور پر زِندگی کے سفر میں آنے والے مسائل سے وابستہ ہے۔
اُسی خاندان کے لڑکے نے یہ گُفت گو سُنی۔ جب مہمانوں کا گروہ ودیعت کے کمرے میں داخل ہُوا، لڑکے نے الطار کی طرف اِشارہ کِیا، جہاں لوگ دوزانوں ہوتے ہیں تاکہ خُدا کے ساتھ عہد باندھیں، اُس نے کہا، ”او، یہ تو بُہت اچھا ہے۔ ہَیکل کے سفر پر یہ وہ جگہ ہے جہاں لوگ آرام میں داخل ہوتے ہیں۔“
میرا اَندیشہ ہے کہ اُس لڑکے کا مُشاہدہ اِتنا گہرا ہو سکتا تھا۔ ہَیکل میں خُدا کے ساتھ عہد باندھنے اور نجات دہندہ کے حیرت انگیز وعدوں کے درمیان براہ راست تعلُق کی بابت شاید اُس کو کوئی اندازہ نہ تھا۔
”اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ، مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔
”میرا جُوا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو؛ … اور تُمھاری جانیں آرام پائیں گی۔
”کِیُوں کہ میرا جُوا ملائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔“۲
پیارے بھائیو اور بہنو، مَیں اُن لوگوں کے لیے غمگین ہُوں جو کلیسیا کو چھوڑ دیتے ہیں کیوں کہ وہ محسُوس کرتے ہیں کہ رکنیت اُن سے بُہت زیادہ تقاضا کرتی ہے۔ اُنھوں نے ابھی تک یہ دریافت نہیں کیا ہے کہ عہد کرنا اور قائم رہنا دراصل زندگی کو آسان بناتا ہے! ہر وہ شخص جو بپتسما کے حوض میں اور ہَیکلوں میں عہُود باندھتا ہے—اور اُن کو برقرار رکھتا ہے—یِسُوع مسِیح کی قُدرت تک رسائی میں اُن کے واسطے اضافہ ہوتا ہے۔ براہِ کرم اِس حیرت انگیز حقیقت پر غَور کریں!
خُدا کے ساتھ عہُود کو نبھانے کا اجر آسمانی قُدرت ہے—وہ قُدرت جو ہمیں اپنی آزمایشوں، اِمتحانوں اور دِلی صدموں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط بناتی ہے۔ یہ قُدرت ہمارے راستے کو آسان کرتی ہے۔ جو لوگ اِن اعلیٰ حُکموں پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو وہ خُداوند کی کامِل قُدرت تک رسائی پاتے ہیں۔ اِس طرح، عہد پر عمل داری کرنے والے ایک خاص قسم کے آرام کے حق دار ہیں جو اُنھیں خُدا کے ساتھ اُن کے عہد کے تعلُق سے نصِیب ہوتا ہے۔
اِس سے پہلے کہ نجات دہندہ نے اپنے آپ کو گتسمنی اور کلوری کی اذیت کے حوالے کیا، اس نے اپنے رسُولوں سے فرمایا، ”دُنیا میں مُشکلات سہتے ہو: لیکن خاطر جمع رکھو میں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔“۳ نتِیجتاً، وہ ہم میں سے ہر ایک کو وہی انجام دینے کی تلقِین کرتا ہے جب اُس نے فرمایا، ”میری آرزو ہے کہ تُم دُنیا پر غالِب آؤ۔“۴
پیارے بھائیو اور بہنو، آج آپ کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ چوں کہ یِسُوع مسِیح اِس زوال پذیر دُنیا پر غالِب آیا، اور اِس لیے کہ اُس نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے کفّارہ دِیا، آپ بھی اِس گُناہ سے بھری، خودنمائی سے پھُولی ہُوئی اور اکثر تھکا دینے والی دنُیا پر غالِب آ سکتے ہیں۔
کیوں کہ نجات دہندہ نے اپنے لامحدُود کفّارے کے وسِیلے سے ہم میں سے ہر ایک کو کم زوریوں، غلطیوں اور گُناہوں سے نجات دِلائی، اور اِس لیے کہ اُس نے ہر دُکھ، غم، اور بوجھ کو سَہا ہے، جو آپ کو کبھی سَہنا پڑا تھا،۵ پھر، جب آپ واقعی توبہ کرتے ہیں اور اِس کی مدد چاہتے ہیں، آپ اِس موجُودہ خطرناک دُنیا سے اُوپر اُٹھ سکتے ہیں۔
آپ دُنیاوی بظاہر رُوحانی اور جذباتی طور پر تھکا دینے والی آفتوں پر غالِب آ سکتے ہیں، جِن میں تکبُر، غُرور، غُصّہ، بداَخلاقی، نفرت، لالچ، حسد اور خَوف شامِل ہے۔ ہمارے اِردگِرد بھنور نُما بدحواسی اور بِگاڑ کے باوجُود، آپ اپنی اِنتہائی شدِید پریشانیوں کے وسط میں بھی حقیقی آرام—یعنی راحت اور تسلّی—تلاش کر سکتے ہیں۔
یہ اہم سچّائیاں تین بُنیادی سوالوں کو جنم دیتی ہیں:
پہلا، دُنیا پر غالِب آنے کا کیا مطلب ہے؟
دُوسرا، ہم یہ کیسے کرتے ہیں؟
اور تِیسرا، دُنیا پر غالِب آنے سے ہماری زِندگیاں کیسے فیض یاب ہو سکتی ہیں؟
دُنیا پر غالِب آنے سے کیا مراد ہے؟ اِس کا مطلب ہے کہ خُدا کی چیزوں سے زیادہ اِس دُنیا کی چیزوں کی پروا کرنے کے لالچ پر قابو پانا۔ اِس کا مطلب ہے کہ اِنسانوں کے فلسفوں سے زیادہ مسِیح کی تعلیم پر بھروسا کرنا۔ اِس کا مطلب ہے سچّائی میں خوش ہونا، فریب کی مُذمت کرنا، اور ”مسِیح کے فروتن پیروکار بننا۔“۶ اِس مطلب ہے ہر اُس چِیز سے کِنارہ کرنا جو رُوح کو دُور کرتی ہے۔ اِس کا مطلب ہے اپنے پسندیدہ گُناہوں کو بھی ”ترک کرنے“ کے لیے تیار رہنا۔۷
اب، دُنیا پر غالِب آنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اِسی زِندگی میں کاملیت پانا ہے، اور نہ اِس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کے مسائل طلِسماتی طریقے سے ہَوا ہو جائیں گے—کیوں کہ وہ ہَوا نہیں ہوں گے۔ اور اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ مزید غلطیاں نہیں کریں گے۔ بلکہ دُنیا پر غالِب آنے کا یہ مطلب ہے کہ گُناہ کے خِلاف آپ کی مزاحمت بڑھے گی۔ یِسُوع مسِیح پر آپ کا اِیمان بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کا دِل موم ہو جائے گا۔۸ دُنیا پر غالِب آنے کا مطلب ہے کہ آپ خُدا اور اُس کے پیارے بیٹے سے کسی شخص یا شَے کی نسبت بُہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔
تو پِھر، ہم دُنیا پر کیسے غالِب آتے ہیں؟ بِنیامین بادِشاہ نے ہمیں بتایا کہ کیسے۔ اُس نے سِکھایا کہ ”پَس نفسانی اِنسان خُدا کا دُشمن ہے“ اور ہمیشہ تک اَیسا ہی رہتا ہےاور ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہے گا، ”جب تک وہ پاک رُوح کی ترغیبات کے حوالے ہو جائے، اور نفسانی آدمی کو ترک کر دے اور مسِیح خُداوند کے کفّارہ کے وسِیلے سے مُقدّس بن جائے۔“۹ ہر بار جب آپ رُوح کی سرگوشیوں کے مُشتاق ہوتے ہیں اور اُس کی تقلِید کرتے ہیں، ہر بار جب آپ کوئی نیکی کا کام کرتے ہیں—اَیسے اعمال جو ”نفسانی اِنسان “انجام نہیں دے سکتا، تو آپ دُنیا پر غالِب آ رہے ہیں۔
دُنیا پر غالِب آنا کوئی واقعہ نہیں ہے جو ایک یا دو دِن میں انجام پاتا ہے۔ یہ عمل زِندگی بھر جاری رہتا ہے جب ہم لگاتار مسِیح کی تعلیم کو قبُول کرتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح پر اِیمان بڑھاتے ہیں روزانہ توبہ کرکے اور عہُود کو مان کر جو ہمیں ہمت عطا کرتے ہیں۔ ہم عہد کے راستے پر گام زن رہتے ہیں اور رُوحانی تقویت، شخصی مُکاشفہ، اِیمانی کثرت، اور فرِشتوں کی خِدمت سے فیض پاتے ہیں۔ مسِیح کی تعلیم پر زِندگی بسر کرنے سے سب سے زیادہ مضبُوط و مُستحکم حلقہِ نیکوکاری جنم لے سکتا ہے، جو ہماری زِندگیوں میں رُوحانی جوش پَیدا کرتا ہے۔۱۰
جب ہم یِسُوع مسِیح کے اعلیٰ قوانین کے مُطابق زِندگی گزارنے کی کوشِش کرتے ہیں تو ہمارے دِل اور ہماری سِیرتیں بدلنا شُروع ہو جاتی ہیں۔ نجات دہندہ ہمیں بُہت زیادہ محبت، فروتنی، سخاوّت، رحم دِلی، ضبطِ نفس، اِطمِینان اور آرام سے نواز کر اِس زوال پذیر دُنیا کی کھینچا تانی سے اُوپر اُٹھاتا ہے۔
اب، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ آرام کی بجائے سخت رُوحانی مُشقّت لگتی ہے۔ لیکن یہاں بُہت بڑی سچّائی پِنہاں ہے: جب کہ دُنیا اِس بات پر اِصرار کرتی ہے کہ طاقت، مال و دولت، مقبُولیت، اور جسمانی لذتیں خُوشیاں لاتی ہیں، وہ نہیں لاتیں! وہ نہیں لا سکتیں! جو کُچھ وہ پیدا کرتی ہیں وہ اُن لوگوں کی ”بابرکت اور مسرُور حالت“ کے کھوکھلے مُتبادِل کے سِوا کُچھ نہیں [جو] ”خُدا کے حُکموں کو مانتے ہیں۔“۱۱
سچّ تو یہ ہے کہ وہاں خُوشی تلاش کرنا جہاں کبھی نہیں مِل سکتی بُہت زیادہ تھکا دینے والا کام ہے! البتہ، جب آپ اپنے آپ کو یِسُوع مسِیح کے جُوئے میں جوتتے ہیں اور دُنیا پر غالِب آنے کے لیے لازم رُوحانی فرائض ادا کرتے ہیں، تو اُس کے پاس، اور صرف اُس کے پاس، آپ کو اِس دُنیا کی کھینچا تانی سے اُوپر اُٹھانے کی قُدرت ہے۔
اب، دُنیا پر غالِب آنا ہماری زِندگیوں کو کیسے بابرکت بناتا ہے؟ جواب واضح ہے: خُدا کے ساتھ عہد کے بندھن میں داخل ہونا ہمیں اُس کے ساتھ اِس طرح باندھتا ہے جو زِندگی کی بابت ہر شَے کو آسان بنا دیتا ہے۔ براہِ کرم مُجھے غلط نہ سمجھیں: مَیں نے یہ نہیں کہا کہ عہد باندھنے سے زِندگی آسان ہو جاتی ہے۔ دراصل، مُخالفت کی توقع کریں، کیوں کہ دُشمن نہیں چاہتا کہ آپ یِسُوع مسِیح کی قُدرت کو دریافت کریں۔ بلکہ مسِیح کے جُوئے میں جوتے جانے کا یہ مطلب ہے کہ آپ کو اُس کی قُوت اور نجات بخش قُدرت تک رسائی مُیسر ہے۔
مَیں صدر عزرا ٹافٹ بینسن دقیق و عمِیق تعلیم کی توثیق کرتا ہُوں: ”ایسے مرد و زن جو اپنی زِندگیوں کو خُدا کے سپُرد کرتے ہیں وہ جانیں گے کہ وہ اُن کی زِندگیوں کو اُن کے برعکس زیادہ نمایاں طریقے سے موّثر بنا سکتا ہے۔ وہ اُن کی خُوشیوں کو پُرمعانی بنائے گا، اُن کو وسِیع اُلنظر بنائے گا، اُن کے ذہنوں کو فہم بخشے گا، … اُن کے حوصلے بلند کرے گا، اُن کی برکات کو فراوانی بخشے گا، اُن کے مواقع کو مزید بڑھائے گا، اُن کی جانوں کو آسودہ کرے گا، دوست برپا کرے گا، اور اِطمِینان اُنڈیلے گا۔“۱۲
یہ بےمثال رحمتیں اُن لوگوں کو نصِیب ہوتی ہیں جو اِس دُنیا پر غالِب آنے کے لیے آسمانی مدد مانگنے کے مُشتاق ہوتے ہیں۔ اِس واسطے، میں کلِیسیا کے سب اَرکان کو وہی فرض سونپتا ہُوں جو مَیں نے گُزشتہ مئی میں اپنے نوجوان بالغوں کو دیا تھا۔ تب مَیں نے اُن سے گُزارش کی تھی—اور اب آپ سے اِلتجا کرتا ہُوں—یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی اپنی اپنی گواہی کا ذِمہ لیں۔ اِس کے لیے محنت کریں۔ اِس کی پرورش کریں تاکہ یہ بڑھے۔ اِس کی سچّ سے آبیاری کریں۔ اِس کو بےدِین مردوں اور عَورتوں کے جھوٹے فلسفوں سے آلودہ نہ کریں۔ جب آپ یِسُوع مسِیح کے لیے اپنی گواہی کی مُسلسل مضبُوطی کو اپنی اَوّلین ترجِیح بناتے ہیں، تو اپنی زِندگی میں رُونما ہونے والے مُعجزات کو دیکھتے رہیں۔۱۳
آج صبح آپ سے میری اِلتجا ہے کہ خُدا کے ساتھ اپنے عہُود کے وسِیلے سے دُنیا پر غالِب آ کر اِس دُنیا کی شدِید مُضطرب حالت، غیریقینی صُورت اور بےچین کیفیت سے آرام پائیں۔ خُداوند کو اپنی دُعاؤں اور اپنے اعمال کے ذریعے سے باور کرائیں کہ آپ دُنیا پر غالِب آنے کے لیے سنجِیدہ ہیں۔ خُدا سے اپنے ذہن کو روشن کرنے کے واسطے اور اُس کی مدد کے لیے فریاد مانگیں جِس کی آپ کو ضرُورت ہے۔ ہر روز، اِن خیالات کو قلم بند کریں جو دُعا کرتے وقت نازِل ہوتے ہیں؛ پھر مُستعدی سے عمل کریں. ہَیکل میں زیادہ سے زیادہ وقت گُزاریں اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ ہَیکل کس طرح آپ کو اِس زوال پذیر دُنیا سے اُوپر اُٹھنا سکھاتی ہے۔۱۴
جَیسا کہ مَیں پہلے کہہ چُکا ہُوں کہ ”اِسرائیل کا اِکٹھا کیا جانا آج زمِین پر رُونما ہونے والا اہم ترین اَمر ہے۔ اِکٹھا کرنے کی اِس ذمِہ داری کا ایک اہم عُنصر ایسے لوگوں کو تیار کرنا ہے جو خُداوند کے دُوبارہ آنے پر اُس کو قبُول کرنے کے قابِل، اَہل، اور لائق ہوں؛ وہ لوگ جنھوں نے پہلے ہی یِسُوع مسِیح کو اِس فانی دُنیا پر ترجیح دی ہے؛ وہ لوگ جو اپنی اپنی مرضی سے یِسُوع مسِیح کے افضل ترین، پاک ترین قوانین کے مُطابق زِندگی گُزارتے ہیں شادمان ہوتے ہیں۔
مَیں آپ کو، اپنے پیارے بھائیوں اور بہنوں کو پُکارتا ہُوں کہ اَیسے نیک لوگ بنیں۔ دِیگر تمام عزائم سے بڑھ کر اپنے عہُود کی قدر کریں اور اُن کا احترام کریں۔ جب آپ خُدا کو اپنی اپنی زِندگی میں غالِب آنے دیتے ہیں، تو مَیں آپ سے اور زیادہ اِطمِینان، اعتماد، شادمانی، اور ہاں، آرام کا وعدہ کرتا ہُوں۔
مُقدّس رسالت کی قُدرت کے ساتھ جو مُجھ میں ہے، مَیں آپ کو اِس دُنیا پر غالِب آنے کی جستجو کے لیے برکت دیتا ہُوں۔ مَیں آپ کو برکت دیتا ہُوں کہ آپ یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو بڑھائیں اور بہتر طریقے سے سِیکھیں کہ اُس کی قُدرت تک رسائی کیسے پانی ہے۔ مَیں آپ کو برکت دیتا ہُوں کہ آپ شرارت اور سچّائی میں تمِیز کرنے کا اِدراک پائیں۔ مَیں آپ کو برکت دیتا ہُوں کہ آپ دُنیا کی چِیزوں سے زیادہ خُدا کی چِیزوں کی فکر کریں۔ مَیں آپ کو برکت دیتا ہُوں کہ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کی ضرُوریات کو دیکھیں اور اُن کو حوصلہ دیں جِن سے آپ محبت کرتے ہیں۔ چُوں کہ یِسُوع مسِیح دُنیا پر غالِب آیا ہے، آپ بھی آ سکتے ہیں۔ مَیں یہ گواہی یِسُوع مسِیح کے مُقّدس نام پر دیتا ہُوں، آمین۔