سچائی کا اعلان کرنے کی ہمت
ایک بار جب ہم سچائی جان جاتے ہیں، تو خُداوند ہمیں وہ کرنے کا موقع دیتا ہے جو وہ کرتا اگر وہ آج یہاں ہوتا ۔
۱۹۸۲ میں، مَیں ایک ٹیکنیکل سکول میں اپنی ایسوسی ایٹ کی ڈگری ٹپوگرافی میں مکمل کر رہا تھا۔
سال کے آخر میں ، ایک ہم جماعت نے مجھے گفتگو کرنے کی دعوت دی ۔ مجھے یاد ہے کہ ہم جماعت کے دوسرے ارکان کو چھوڑ کر کھیلوں کے کورٹ کے ساتھ کی ایک جگہ پر گئے تھے ۔ جب ہم وہاں گئے ، اس نے مجھ سے اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں بات کی ، اور نہ صرف اس نے مجھے ایک کتاب دکھائی ، بلکہ اس نے مجھے کتاب دے دی ۔ دیانت داری سے کہا جائے، تو مجھے وہ تمام الفاظ یاد نہیں ہیں جو اس نے کہے تھے ، مگر مجھے وہ لمحہ بہت اچھی طرح یاد ہے اور جس طرح سے مَیں نے محسوس کیا جب اس نے کہا ، ” مَیں آپ کو اپنی گواہی دینا چاہتا ہوں کہ یہ کتاب سچی ہے اور کہ یِسُوع مسِیح کی انجیل بحال ہو چکی ہے ۔ “
ہماری گفتگو کے بعد ، مَیں گھر گیا ، کتاب کے چند صفحات کا رُخ موڑا، اور اِسے شیلف پر رکھ دِیا۔ چوں کہ ہم سال کے آخر میں تھے اور یہ میری ڈگری کے سال کا آخری سال تھا، اس لیے مَیں نے واقعی کتاب پر زیادہ توجہ نہیں دی یا اپنے ہم جماعت پر جس نے میرے ساتھ اس کا اشتراک کیا تھا۔ اس کتاب کے نام کا آپ پہلے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ ہاں، یہ مورمن کی کتاب تھی ۔
پانچ ماہ بعد، مبلغین میرے گھر میں آئے؛ جب مَیں کام سے گھر آرہا تھا تو وہ رخصت ہو ہی رہے تھے۔ مَیں نے اُنھیں واپس گھر آنے کی دعوت دی ۔ ہم اپنے گھر کے سامنے چھوٹے صحن میں بیٹھے ، اور انہوں نے مجھے سکھایا ۔
سچائی کی تلاش میں ، مَیں نے ان سے پوچھا کہ کون سی کلیسیا سچی ہے اور مَیں اسے کیسے ڈھونڈ سکتا ہوں ۔ مبلغین نے مجھے سکھایا کہ مَیں یہ جواب خود حاصل کر سکتا ہوں۔ بڑی توقع اور خواہش کے ساتھ ، مَیں نے مورمن کی کِتاب کے چند ابواب پڑھنے کی ان کی چنوتی کو قبول کیا۔ مَیں نے سچے دل اور سچے ارادے سے دُعا کی ( دیکھئے مرونی ۱۰ : ۴–۵ ) ۔ میرے سوال کا جواب واضح تھا ، اور کئی دن بعد — یکم مئی ۱۹۸۳ کو واضح طور پر — مَیں نے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ ایّام کے رُکن کا بپتسما لیا اور استحکام پایا ۔
آج، جب مَیں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کی ترتیب کے بارے سوچتا ہوں، تو مَیں واضح طور پر دیکھتا ہوں کہ میرے ہم جماعت کی ہمت کتنی اہم تھی جب اس نے بحال شدہ سچائی کے بارے میں اپنی گواہی دی اور مجھے یِسُوع مسِیح کی انجیل کی بحالی، حتیٰ کہ مورمن کی کتاب کا واضح ثبوت پیش کیا۔ یہ سادہ عمل ، مگر میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا ، اُس نے میرے اور مبلغین کے درمیان ایک رابطہ قائم کیا جب مَیں ان سے ملا ۔
سچائی میرے سامنے پیش کر دی گئی تھی ، اور میرے بپتسما کے بعد ، مَیں یِسُوع مسِیح کا شاگرد بن گیا ۔ اگلے سالوں کے دوران، اور بہت خاص لوگوں کی مدد سے جیسا کہ راہ نما، معلمین اور دوستوں، اور اپنے ذاتی مطالعہ کے ذریعے، مَیں نے جانا کہ جب مَیں نے یِسُوع مسِیح کا شاگرد ہونے کا فیصلہ کیا، تو مَیں نے نہ صرف سچائی کا دفاع کرنے بلکہ اعلان کرنے کا کام بھی قبول کیا تھا۔
جب ہم سچائی پر یقین کرنےاور اس کی پیروی کرنے، اور جب ہم یِسُوع مسِیح کے سچے شاگرد بننے کی کوشش کرنے پر رضامند ہوتے ہیں، تو ہمیں اس ضمانت کے ساتھ سند نہیں ملتی کہ ہم غلطیاں نہیں کریں گے، ہماری آزمائش نہیں کی جائے گی، کہ ہم سچائی سے دور جائیں کہ ہم پر تنقید کی جائے، یا حتیٰ کہ ہم مصیبتوں کا تجربہ نہیں کریں گے۔ لیکن سچائی کا علم سکھاتا ہے کہ جب ہم اس مُشکل اور تنگ راہ میں داخل ہوتے ہیں جو ہمیں آسمانی باپ کی حضوری میں واپس لے جائے گا، تو ہمیشہ ان مسائل سے بچنے کا راستہ ملے گا (دیکھئے۱ کرنتھیوں ۱۰ : ۱۳)؛ہمارے ایمان پر شک کرنے سے پہلے ہمیشہ ہمارے شکوک و شبہات پر شک کرنے کا امکان ہو گا (دیکھیں ڈئیٹر ایف اکڈورف، ”آئیں، ہمارے ساتھ شامل ہوں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۳ ، ۲۱)؛ اور آخر میں، ہمیں اس بات کی ضمانت حاصل ہے کہ جب ہم مصیبتوں سے نجات پاتے ہیں تو ہم کبھی بھی تنہا نہیں ہوں گے، کیوں کہ خدا ان کی مصیبتوں کے درمیان میں اپنے لوگوں سے ملاقات کرتا ہے (دیکھئے مضایاہ ۲۴ : ۱۴ )۔
جب ہم سچائی سیکھتے ہیں ، تو خُداوند ہمیں وہ کرنے کا موقع دیتا ہے جو وہ کرتا اگر وہ آج یہاں ہوتا ۔ حقیقتاً ، اس نے ہمیں اپنی تعلیمات سے ظاہر کیا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے : ” اور تم میرے رُوح کی قدرت سے، دو دو ہو کر ، میری انجیل کی منادی کے لیے جاؤ گے ، اپنی آوازیں نرسنگے کی مانند بلند کرکے ، میرے کلام کا پرچارخُدا کے فرشتوں کی مانند کرتے ہوئے “ (عقائد اور عہود ۴۲ : ۶ ) ۔ ہمارے نوجوانوں میں تبلیغی خدمت کا موقع منفرد ہے !
مہربانی سے، نوجوان لڑکو، مُبلغین کے طور پر خُداوند کی خدمت کرنے کے لیے اپنی تیاری کو ملتوی نہ کریں۔ جب آپ ایسے حالات کا سامنا کرتے ہیں جو مشن کی خدمت کرنے کے فیصلے کو مشکل بنا سکتے ہیں—جیسا کہ ایک وقت کے لیے اپنی پڑھائی میں رخنہ پڑنا، کسی ضمانت کے بغیر اپنی گرل فرینڈ کو الوداع کہنا کہ شائد آپ کبھی بھی اس کے ساتھ ڈیٹنگ کر پائیں گے، یا یہاں تک کہ ایک ملازمت سے دور جانا پڑے—نجات دہندہ کی مثال کو یاد رکھیں۔ اپنی خدمت کے دوران، اِسی طرح اُس کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا، جس میں تنقید، ظلم و ستم، اور بالآخر اُس کی کفّارہ بخش قربانی کا کڑوا پیالہ شامل تھا۔ پھر بھی تمام حالات میں وہ اپنے باپ کی مرضی پوری کرنے اور اُس کو جلال دینے کا مُشتاق تھا۔ دیکھیں یوحنا ۵ : ۳۰؛ ۶ : ۳۸ – ۳۹؛ ۳ نیفی ۱۱:۱۱؛ عقائد اور عہود ۱۹: ۱۸–۱۹۔)
نوجوان خواتین اگر آپکی خواہش ہے تو، آپ کا خُداوند کے تاکستان میں کام کرنے کا بہت خیر مقدم ہے، اور جب آپ خود کو کُل وقت مُبلغین کے طور پر تیار کرتی ہیں، تو آپ بھی ان چنوتیوں سے استشنیٰ نہیں پائیں گی۔
اُن سب کے لیے جو اُس کی خدمت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، مَیں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ۲۴ یا ۱۸ ماہ کی خدمت مشن کے میدان میں اسی طرح گزرجائیں گے جیسے اگر آپ گھر پرہوں گے تو گزریں گے، لیکن مشن کے میدان میں اس کلیسیا کے اہل نوجوان مردوں اور نوجوان خواتین کے لیے جو مواقع انتظار کر رہے ہیں وہ منفرد ہیں ۔ نجات دہندہ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا کی نمائندگی کرنے کے اعزاز کو نظر اندازنہیں کیا جا سکتا۔ ان گنت دُعاؤں میں شریک ہونا، دن میں کئی بار اپنی گواہی کو فروغ دینا اور گواہی پیش کرنا، کئی گھنٹے صحائف کا مطالعۂ کرنا، ان لوگوں سے ملنا جن کو کبھی بھی نہ ملتے اگر آپ اپنے گھر ٹھہرے رہتے، ناقابل بیان تجربات ہیں۔ تجربے کی اسی سطح کو ان نوجوانوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جنھیں خُداوند خدمت کے مشنوں پر خدمت کرنے کے لیے بلاتا ہے ۔ آپ کو بہت زیادہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور آپ ضروری ہیں ۔ مہربانی سے خدمتی مِشن کی اہمیت کو کم نہ سمجھیں ، کیوں کہ خدمتی مِشن بھی ناقابل بیان تجّربات فراہم کرتے ہیں۔ ”جانوں کی قدر وقِیمت خُدا کی نظر میں عظیم ہے“(عقائد اور عہُود ۱۰:۱۸)، بشمول تُمھاری جان کی قدر و قِیمت۔
اپنی خدمت سے واپس لوٹنے پر ، شاید آپ کی گرل فرینڈ یا بُوائے فرینڈ اب آپ کا انتظار نہیں کر رہے ہوں ، لیکن آپ نے بہت اچھی طرح سے مؤثر رابطے کرنا سیکھے ہوں گے ۔ آپ کا تعلیمی مطالعہ کام کی جگہ کے لئے زیادہ مناسب طور پر تیار کرنے کے بارے میں آپ دیکھیں گے ، اور آخر کار ، بحال شدہ سچائی کے بارے میں گواہی دیتے ہوئے ، آپ کو دلیری سے امن کی انجیل کا اعلان کرنے کا پورا یقین ہو گا ۔
آپ میں سے جو شادی شدہ ہیں اور اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں ہیں، ان کے لیے آپ خُداوند کے کام میں بہت ضروری ہیں۔ خود کو تیار کریں ۔ صحت مند زندگی گزاریں، مادی اور روحانی خود انحصاری کے خواہاں ہوں، کیونکہ خُداوند اپنے بچوں کے لیے جو کچھ کرے گا وہ صرف ایک عمر-کے گروہ تک محدود نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں میری اہلیہ اور مجھے سب سے زیادہ خوش کن تجربات حاصل ہوئے ہیں خاص جوڑوں کے ہمراہ، خاص جگہوں پر خدمت کرتے ہوئے، اور نہایت خاص لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے آئے ہیں۔
میری ٹپوگرافی کی ڈگری کے آخر میں میرے تجربے نے مجھے سکھایا کہ ہم ہمیشہ سچائی کا دفاع کرتے ہیں جب ہم اس کا اعلان کرتے ہیں اور کہ سچائی کا دفاع ایک فعال چیز ہے ۔ سچائی کا دفاع کبھی بھی جارحانہ انداز میں نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ ان لوگوں سے محبت کرنے، اشتراک کرنے، اور دعوت دینے میں حقیقی دلچسپی کے ساتھ جو ہم سچائی کے بارے میں گواہی دے رہے ہیں، صرف پیارے آسمانی باپ کے بچوں کی مادی اور روحانی فلاح کے بارے میں سوچتے ہوئے (دیکھئے مضایاہ ۲ : ۴۱)۔
اکتوبر ۲۰۲۱ کی مجلِسِ عامہ میں، ہمارے پیارے نبی، رسل ایم نیلسن، نے سکھایا کہ کچھ لوگوں کے سوچنے کے برعکس، دراصل وہی ہے جسے ہم حق اور باطل کہتے ہیں۔ واقعی مُکمل سچائی موجود ہے—ابدی سچائی۔ (دیکھیں ”خالص سچّائی، خالص تعلیم، اور خالص مکاشفہ،“ لیحونا، ۶ نومبر ۲۰۲۱)
مُقدس صحائف ہمیں سِیکھاتے ہیں ”سچائی چیزوں کا علم ہے جیسے وہ ہیں، اور جیسے وہ تھیں، اور جیسے وہ ہوں گی“ (عقائد اور عہود ۹۳:۲۴)۔
سچائی کا علم ہمیں دوسرے لوگوں سے بہتر نہیں بناتا ، لیکن یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ خُدا کی حضوری میں واپس لوٹنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے ۔
جب آپ مسِیح میں مضبوطی سے آگے بڑھتے ہیں اور نہ صرف سچائی کا پرچار کرنے بلکہ سچائی کے مطابق زندگی گزارنے کے واسطے ، آپ اس ہنگامہ کے دوران تسلی اور اطمینان پائیں گے جس کا سامنا آپ ان ایام میں کریں گے ۔
زندگی کی چنوتیاں ہمیں گرا سکتی ہیں، لیکن جان لیں کہ جب ہم یِسُوع مسِیح پر ایمان کی مشق کرتے ہیں تو، ابدیت کے عظیم دائرۂ کار میں ”[ہماری] اذیتیں ہوں گی اَلبتہ دم بھر“ (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۲۱ :۷)۔ مہربانی سے اپنی مشکلات اور چنوتیوں کے خاتمہ کے لیے آخری تاریخ نہ بنائیں۔ آسمانی باپ پر بھروسہ رکھیں اور ہمت نہ ہاریں کیونکہ اگر ہم ہارمان لیتے ہیں، تو ہم کبھی نہیں جانیں گے کہ ہمارے سفر کا اختتام خُدا کی بادشاہی میں کیسا ہوتا۔
سچائی کے ذرائع سے سیکھتے ہوئے ، سچائی کو تھامے رہیے:
-
صحائف ( دیکھیں ۲ نیفی ۳۲ : ۳) ۔
-
انبیاء کا کلام ( دیکھئے عاموس ۳ : ۷) ۔
-
رُوحُ القُدس ( دیکھیں یوحنا ۱۶ : ۱۳) ۔
مَیں یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتا ہوں اور کہ یہ اس کی کلیسیا ہے ۔ ہمارے پاس زندہ نبی ہے ، اور جب ہمت کے ساتھ سچائی کا اعلان کرتے ہیں تو ہم ہمیشہ آزاد محسوس کریں گے ۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔