صحائف
۲ نِیفی ۱۴


باب ۱۴

صِیُّون اور اُس کی بیٹیاں فضل کے ہزار سالہ دِن میں مُخلصی پائیں گی اور پاک کی جائیں گی—موازنہ کریں یسعیاہ ۴۔ قریباً ۵۵۹–۵۴۵ ق۔م۔

۱ اور اُس دِن سات عورتیں ایک مرد کو پکڑ کر کہیں گی: ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی؛ تُو ہم سب سے صِرف اِتنا کر کہ ہم تیرے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمِندگی مِٹے۔

۲ اُس روز خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و شاندارہو گی اور زمِین کا پَھل اُن کے لِیے جو بنی اِسرائیل میں سے بچ نِکلے لذِیذ اور خُوش نُما ہو گا۔

۳ اور اَیسا ہو گا کہ جو کوئی صِیُّون میں چُھٹ جائے گا اور اور جو کوئی یروشلِیم میں باقی رہے گا، بلکہ ہر ایک جِس کا نام یروشلِیم کے زِندوں میں لِکھا ہو گا مُقدّس کہلائے گا—اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی صِیّون میں چُھٹ جائے گا اور جو کوئی یروشلِیم میں باقی رہے گا۔

۴ جب خُداوند صِیُّون کی بیٹیوں کی گندگی کو دُور کرے گا اور یروشلِیم کا خُون رُوحِ عدل اور رُوحِ سوزان کے ذرِیعہ سے دھو ڈالے گا۔

۵ اِس کے ساتھ ساتھ خُداوند کوہِ صِیُّون کے ہر ایک مکان پر، اور اُس کی مجلِس گاہوں پر، دِن کو بادل اور دُھواں اور رات کو روشن شُعلہ پَیدا کرے گا؛ پَس صِیّون کے تمام جلال پر ایک سائبان ہو گا۔

۶ اور ایک خیمہ ہو گا جو دِن کو گرمی میں سایہ دار مکان، اور آندھی اور جھڑی کے وقت آرام گاہ اور پناہ کی جگہ ہو۔

شائع کرنا