صحائف
۲ نِیفی ۲۲


باب ۲۲

فضل کے ہزار سالہ دور میں تمام اِنسان خُداوند کی تمجید کریں گے—وہ اُن کے درمیان میں رہے گا—موازنہ کریں یسعیا ۱۲۔ قریباً ۵۵۹–۵۴۵ ق۔م۔

۱ اور اُس دِن تُو کہے گا: اَے خُداوند، میں تیری تمجید کروُں گا؛ اگرچہ تُو مُجھ سے ناخُوش تھا تو بھی تیرا قہرٹل گیا اور تُو نے مُجھے تسلّی دی۔

۲ دیکھو، خُدا میری نجات ہے؛ مَیں توکّل کروُں گا، اور نہ ڈرُوں گا؛ کیوں کہ خُداوند یہوواہ میرا زور اور میرا سرُود ہے؛ وہ میری نجات ہُوا ہے۔

۳ پَس، تُم خُوش ہو کر نجات کے چشموں سے پانی بھرو گے۔

۴ اور اُس دِن تم کہو گے: خُداوند کی سِتایش کرو، اُس کے نام پر فریاد کرو، اور لوگوں کے درمیان میں اُس کے کاموں کی بشارت دو، ذِکر کرو کہ اُس کا نام بُلندوبرتر ہے۔

۵ خُداوند کی مداح سرائی کرو؛ کیوں کہ اُس نے جلالی کام کِیے ہیں؛ جِن کو تمام دُنیا جانتی ہے۔

۶ اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار؛ کیوں کہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔

شائع کرنا